কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৫১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32500 ۔۔۔ امت بھلائی میں ہوگی جب تک ان میں مجھے دیکھنے والے مجھے دیکھنے والوں کو دیکھنے والے موجود ہوں۔ (خطیب نے انس (رض) سے نقل کیا جائے)
32501- لا تزال أمتي بخير ما دام فيهم من رآني ومن رأى من رآني ومن رأى من رأى من رآني. "الخطيب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32501 ۔۔۔ بشارت ہو اس کو جس نے مجھے دیکھا اور بشارت ہو جس نے مجھے دیکھنے والوں کو دیکھا اور بشارت ہو جس نے مجھے دیکھنے والوں کے دیکھنے والے کو دیکھا ۔ (بخاری نے اپنی تاریخ میں خطیب نے متفق اور مفترق میں ابی سعید سے نقل کیا ہے)
32502- طوبى لمن رآني! وطوبى لمن رأى من رآني! وطوبى لمن رأى من رأى من رآني. "خ في تاريخه والخطيب في المتفق والمفترق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32502 ۔۔۔ اس کو بشارت ہو جس نے مجھے دیکھا اور بشارت ہو اس کے لیے جس نے مجھے دیکھنے والوں کو دیکھا۔ (طبرانی نے وائل بن حجر سے نقل کیا )
32503- طوبى لمن رآني ولمن رأى من رآني. "طب - عن وائل ابن حجر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32503 ۔۔۔ امت میں خیر میں رہے گی جب تک ان میں مجھے دیکھنے والے صحابہ (رض) موجود ہوں گے اللہ کی قسم تم خیر میں رہو گے جب تک تم مجھے دیکھنے والوں کو دیکھنے والے موجود ہوں گے اور اللہ کی قسم تم خیر میں ہو گے جب تک تم میں میرے صحابہ کو دیکھنے والوں کے دیکھنے والے۔ (یعنی تبع تابعین) موجود ہوں۔ (طبرانی، ابن ابی شیبہ اور ابونعیم نے معرفہ میں واثلہ سے نقل کیا یہی صحیح ہے)
32504- لا تزالون بخير ما دام فيكم من رآني وصاحبني، والله! لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رآني وصاحبني، والله! لا تزالون بخير ما دام فيكم من رأى من رأى من رآني وصاحبني. "طب، ش وأبو نعيم في المعرفة - عن واثلة؛ وهو صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32504 ۔۔۔ مجھے دیکھنے والا جہنم میں داخل نہ ہو نہ مجھے دیکھنے والوں کو دیکھنے نہ ان کو دیکھنے والا۔ (طبرانی نے عبدالرحمن عصبہ سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا)
32505- لا يدخل النار مسلم رآني ولا رأى من رآني ولا رأى من رأى من رآني. "طب - عن عبد الرحمن بن عقبة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32505 ۔۔۔ میری امت دشمن پر غالب اور کامیاب رہے گی جب تک ان میں میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی ایک زندہ ہوگا پھر دشمن پر کامیاب وکامران رہے گی جب تک ان میں میرے صحابہ کو دیکھنے والے موجود ہوں یا کوئی تابعی موجود ہوگا پھر امت دشمن پر کامیاب رہے گی جب تک کوئی تبع تابعین میں سے زندہ موجود ہیں۔ (شیرازی نے القاب میں ابی سعید سے نقل کیا ہے)
32506- لا تزال أمتي منصورة على عدوها ما بقي من أصحابي أحد ثم لا يزالون منصورين على عدوهم ما بقي من رأى من أصحابي أحدا، ثم لا يزالون منصورين على عدوهم ما بقى من رأى من رأى من أصحابي أحدا. "الشيرازي في الألقاب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32506 ۔۔۔ میری امت دشمن پر غالب اور کامیاب رہے گی جب تک ان میں میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی ایک زندہ ہوگا پھر دشمن پر کامیاب وکامران رہے گی جب تک ان میں میرے صحابہ کو دیکھنے والے موجود ہوں یا کوئی تابعی موجود ہوگا پھر امت دشمن پر کامیاب رہے گی جب تک کوئی تبع تابعین میں سے زندہ موجود ہیں۔ (شیرازی نے القاب میں ابی سعید سے نقل کیا ہے)
32507- يأتى زمان يغزو فئام من الناس فيقال: فيكم من صحب النبي صلى الله عليه وسلم؟ فيقال: نعم، فيفتح عليهم؛ ثم يأتى زمان فيقال: فيكم من صحب أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم؟ فيقال: نعم، فيفتح عليهم؛ ثم يأتي زمان فيقال: فيكم من صحب صاحب أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم؟ فيقال: نعم، فيفتح. "خ، م - عن أبي سعيد". مر برقم [32465] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32507 ۔۔۔ ایک زمانہ آئے گا کہ لوگوں کی ایک جماعت جہاد کرے گی پوچھا جائے گا تم میں کوئی صحابی ہے جواب دیا جائے گا ہاں تو وہ علاقہ فتح ہوجائے گا پھر ایک زمانہ آئے گا پوچھا جائے گا تم میں کوئی صحابی رسول ہے تو جواب دیا جائے گا ، ہاں تو علاقہ فتح ہوجائے گا پھر ایک زمانہ آئے گا کہا جائے گا تم میں کوئی صحابی ہے جواب دیا جائے گا ہاں تو علاقہ فتح ہوجائے گا۔ (بخاری مسلم نے ابی سعید سے نقل کیا یہ حدیث پہلے 32465 پر گذر چکی ہے)
32508- ليأتين على الناس زمان يخرج الجيش فيطلب الرجل من أصحابي فيقال: فيكم رجل من أصحاب محمد؟ فيقولون: نعم، فيستفتحون به فيفتح عليهم؛ ثم يأتي على الناس زمان فيخرج الجيش فيقال: هل فيكم رجل من أصحاب محمد؟ فيطلبونه فلم يجدوه فلو كان رجل من أصحابي وراء البحار لأتوه. "عبد بن حميد، ع والشاشي، ض - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32509 ۔۔۔ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا اگر سمندر پار بھی میرے کسی صحابی کی خبرملے تو لوگ ان کے پاس پہنچ جائیں گے ان کو تلاش کرنے سے نہ ملے گا۔ (ابوعوانہ اور دیلمی نے جابر (رض) سے نقل کیا ہے)
32509- سيأتي على الناس يوم ولو سمع بالرجل من أصحابي من وراء البحار لالتمسوه فلا يوجد. "أبو عوانة والديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32510 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کی مثال امت میں جیسے نمک ہے کھانے میں کھانا نمک کے بغیر مزیدار نہیں ہوتا۔ (ابن المبارک نے انس (رض) سے نقل کیا)
32510- إن مثل أصحابي في أمتي كالملح في الطعام، فلا يصلح الطعام إلا بالملح. "ابن المبارك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32511 ۔۔۔ عنقریب تمہاری مثال لوگوں میں کھانے میں نمک کی طرح ہوگی کھانا بغیر نمک کے ذائقہ دار نہیں ہوتا۔ ( طبرانی سعید بن منصور نے سمرة (رض) سے نقل کیا)
32511- توشكون أن تكونوا في الناس كالملح في الطعام، ولا يصلح الطعام إلا بالملح. "طب، ص - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32512 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ستاروں کو آسمان والوں کے لیے امن کا ذریعہ بنایا جب وہ بےنور ہوجائیں گے آسمان والوں پر وہ آفات آجائیں گی جن کا ان سے وعدہ ہوا اور میرے صحابہ (رض) امن ہیں میری امت کے لیے جب وہ چلے جائیں گے تو ان پر وہ فتنے ظاہر ہوں گے جن کا ان سے وعدہ ہوا۔ (طبرانی نے عبداللہ بن مستورد سے نقل کیا)
32512- إن الله تعالى جعل النجوم أمانا لأهل السماء، فإذا طمست اقترب لأهل السماء ما يوعدون؛ وإن الله جعل أصحابي أمانا لأمتي، فإذا هلك أصحابي اقترب لأمتي ما يوعدون. "طب - عن عبد الله بن المستورد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32513 ۔۔۔ جس زمین میں بھی میرے کسی صحابی کا انتقال ہوگا وہ قیامت کے دن ان کا قائدہ ہوگا ان کے لیے نور ہوگا۔ ( ابونعیم نے معرفہ میں بریدہ (رض) سے ابوطیبہ نے عبداللہ بن مسلم سے نقل کیا اور ابوحاتم نے کہا قابل حجت نہیں ہے)
32513- أيما أرض مات بها أحد من أصحابي كان قائدهم ونورهم يوم القيامة. "أبو نعيم في المعرفة عن بريدة أبو طيبة عبد الله بن مسلم قال أبو حاتم: لا يحتج به".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32514 ۔۔۔ میرے جس صحابی کا جہاں انتقال ہوگا وہ قیامت کے روزان کے لیے امن ہوگا۔ (ابن عساکر نے بریدہ (رض) سے نقل کیا اور کہا اس کی سند غریب ہے اور تمام لوگ)
32514- أيما رجل مات من أصحابي ببلدة فهو أمانهم يوم القيامة. "كر - عن بريدة؛ وقال: إسناده غريب، رجالهم كلهم مراوزة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32515 ۔۔۔ میرے جس صحابی کا جس شہر میں انتقال ہوگا وہ ان کے حق میں سفارشی ہوگا ۔ (ابونعیم نے معرفہ میں نقل کیا ابن عساکر نے یزید ہ سے اس میں یحییٰ بن عباد ضعیف ہیں)
32515- من مات من أصحابي بأرض فهو شفيع لأهل تلك الأرض. "أبو نعيم في المعرفة، كر - عن بريدة؛ وفيه يحيى بن عباد ضعيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32516 ۔۔۔ میرے جس صحابی کا جہاں انتقال ہوگا اور وہ قیامت کے روز ان کا قائد ہوگا۔ (ابن عساکر نے بریدہ (رض) سے نقل کیا)
32516- من مات من أصحابي بأرض فهو قائدهم يوم القيامة. "كر - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32517 ۔۔۔ میرے جس صحابی کا زمین جس خط میں انتقال ہوگا ان کے لیے نور ہوگا وہ قیامت کے روزان کا سرادار ہوگا۔ (ابن عساکر نے علی (رض) سے نقل کیا اس میں موسیٰ بن عبداللہ بن حسن ہے بخاری نے کہا اس میں کلام ہے)
32517- لا يموت أحد من أصحابي ببلد من البلدان إلا كان لهم نورا وبعثه الله يوم القيامة سيدا على ذلك. "كر - عن علي؛ وفيه موسى بن عبد الله بن الحسن قال خ: وفيه نظر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32518 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں جس کا کسی شہر میں انتقال ہوگا وہ ان کے لیے نور ہوگا اور قیامت کے دان ان کا سردار بناکر اٹھایا جائے گا۔ (ابن عساکر نے علی (رض) سے نقل کیا ٠
32518- إنه لا يموت رجل من أصحابي ببلد من البلدان إلا كان نورا وبعثه الله يوم القيامة سيد أهل ذلك البلد. "ابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32519 ۔۔۔ جبرائیل نے مجھے بتلایا کہ اللہ تعالیٰ نے مہاجرین اور انصار کے ذریعہ ساتوں آسمان والوں پر فخر فرمایا اے علی تمہارے اور عباس (رض) کے ذریعہ عرش کو اٹھانے والے فرشتوں پر فخر فرمایا۔ (خطیب بغدادی اور ابن عساکر نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا)
32519- إن جبريل أخبرني أن الله تعالى باهى بالمهاجرين والأنصار أهل السموات السبع، وباهى بك يا علي ويا عباس حملة العرش. "الخطيب ابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32520 ۔۔۔ سب سے پہلے میرے لیے پل صراط کو جہنم پر رکھا جائے گا میں اور میرے صحابہ (رض) اس پر سے گذر کر جنت میں داخل ہوں گے (ٕدیلمی نے ابن عباس (رض) عنما سے نقل کیا)
32520- أنا أول من يوضع له الصراط على النار فأمر عليه وأدخل الجنة وأصحابي. "الديلمي - عن ابن عباس".
তাহকীক: