কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৫৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32521 ۔۔۔ اگر کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا خرچ کر ڈالے تم صحابہ (رض) میں سے کسی کے ایک مد خرچ کرنے کے برابر اجر حاصل نہیں کرسکتا نہ اس کا نصف۔ (احمد نے عبداللہ بن سلام سے نقل کیا یہ اس موقع پر ارشاد فرمایا جب بعض صحابہ (رض) نے کہا ہم بہترین ہیں یا ہمارے بعد آنے) ۔
32521- لو أن لأحدهم مثل أحد ذهبا ما بلغ مد أحدكم ولا نصيفه. "حم - عن عبد الله بن سلام" قال: قلنا: يا رسول الله! أنحن خير أم من بعدنا؟ قال: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی زندگی امت کیلئے خی رہے
32522 ۔۔۔ اگر بعد والوں میں سے کوئی احد کے برابر سونا خرچ کرڈالے تو تمہارے ایک مد اس کے آدھے کے برابر اجر نہیں حاصل کرسکتا۔ (احمد نے یوسف بن عبداللہ بن سلام سے نقل کیا)
32522- لو أنفق أحدهم أحدا ذهبا ما بلغ مد أحدكم ولا نصيفه. "حم - عن يوسف بن عبد الله بن سلام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32523 ۔۔۔ اسلام ننگی حالت میں ہے اس کا لباس حیاء ہے اس کی زنیت وفاء ہے اس کی مروت عمل صالح ہے اس کا ستون تقویٰ ہے ہر چیز کی ایک بنیاد ہے اسلام کی بنیاد اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اہل بیت کی محبت ہے۔ (ابن نجار نے علی بن حسین سے نقل کیا)
32523- الإسلام عريان، فلباسه الحياء وزينته الوفاء ومروءته العمل الصالح وعماده الورع؛ ولكل شيء أساس وأساس الإسلام حب أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم وحب أهل بيته. "ابن النجار - عن الحسين بن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32524 ۔۔۔ جس نے میرے تمام صحابہ (رض) سے محبت کی ان سے دوستی رکھی اور ان کے حق میں استغفار کیا اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کا حشر انھیں کے ساتھ فرمائے گا ۔ (ابن عرفہ عابدی نے صحابہ (رض) کی جماعت سے نقل کیا)
32524- من أحب جميع أصحابي وتولاهم واستغفر لهم جعله الله معهم يوم القيامة في الجنة. "ابن عرفة العبدي - عن جمع من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32525 ۔۔۔ جس نے میرے صحابہ (رض) ازواج مطہرات میرے احباب اور اہل بیت سے محبت کی ان میں سے کسی پر طعن نہیں کیا اور دنیا سے ان کی محبت لے کرگیا قیامت کے روز درجہ میں میرے ساتھ ہوگا۔ (ملانے سیرت میں ابن عباس (رض) سے نقل کیا)
32525- من أحب أصحابي وأزواجي وأحبابي وأهل بيتي ولم يطعن في أحد منهم وخرج من الدنيا على محبتهم كان معي في درجتي يوم القيامة. "الملا في سيرته - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32526 ۔۔۔ میرا خیال رکھو میرے صحابہ (رض) کے بارے میں جو میرے صحابہ (رض) کے بارے میں میرا خیال رکھے گا میرے ساتھ حوض کوثر پر ہوگا اور جس نے میرا خیال نہیں رکھا صحابہ (رض) کے بارے میں نہ حوض کوثر نصیب ہوگا نہ مجھے قریب سے دیکھ سکے گا ۔ (ابن عساکر نے ابن عمر (رض) سے نقل کیا )
32526- احفظوني في أصحابي، فمن حفظني في أصحابي رافقني على حوضي، ومن لم يحفظني فيهم لم يرد حوضي ولم يرني إلا من بعيد. "كر وورد - عن ابن عمر؛ وسنده حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32527 ۔۔۔ میرا خیال رکھو میرے صحابہ کے بارے میں جس نے کے متعلق میرا خیال رکھا اللہ کی طرف سے اس پر ایک نگہبان ہوگا اور جس نے حفاظت نہیں کی ان میں اللہ تعالیٰ اس سے بری ہوگا اور جس سے اللہ بری ہوگا عنقریب اس کی گرفت فرمائے گا۔ (شیرازی نے القاب میں ابی سعید سے نقل کیا)
32527- احفظوني في أصحابي، فمن حفظني فيهم كان عليه من الله حافظ، ومن لم يحفظني فيهم تخلى الله تعالى منه ومن تخلى الله منه يوشك أن يأخذه. "الشيرازي في الألقاب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32528 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے میرے صحابہ (رض) کا انتخاب فرمایا ان کو ساتھی اور بعض کو سسرال بنایا میرے بعد ایک قوم آئے گی جو ان کی شان کو گھٹائے گی ان کو گالی دے گی اگر ایسے لوگوں کا زمانہ پاؤ تو نہ ان سے شادی بیاہ کرو نہ ان کے ساتھ کھانا پیان رکھونہ ان کے ساتھ نماز پڑھو نہ ان پر نماز پڑھو نہ ان پر نماز پڑھو۔ (دارقطنی نے کتاب الملقین ان کے آباء مکثر بن سے مکثر بن ان کے آباء مقلین سے نقل کیا)
32528- إن الله اختار لي أصحابي فجعلهم أصحابي وأصهاري، وسيجيء من بعدي قوم ينتقصونهم ويسبونهم فإن أدركتموهم فلا تناكحوهم ولا تؤاكلوهم ولا تشاربوهم ولا تصلوا معهم ولا تصلوا عليهم. "قط في كتاب المقلين عن آبائهم المكثرين والمكثرين عن آبائهم المقلين - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32529 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے میرا انتخاب فرمایا اور میرے لیے صحابہ (رض) کا انتخاب فرمایا ان میں میرے لیے وزیر انصار پیدافرمائے آخری زمانہ میں کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو ان سے بغض رکھیں گے ایسے لوگوں کے ساتھ نہ کھانا پینا رکھو نہ مجالست کرو نہ ان پر نماز پڑھونہ ان کے ساتھ نماز پڑھو۔ (ابن التجا ر نے انس (رض) سے نقل کیا۔ (التنزیہ 242 ذیل اطلالی 76)
32529- إن الله تعالى اختارني واختار لي أصحابا فجعل لي منهم وزراء وأنصارا، وإنه سيخرج في آخر الزمان قوم يبغضونهم فلا تؤاكلوهم ولا تشاربوهم ولا تجالسوهم ولا تصلوا عليهم ولا تصلوا معهم. "ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32530 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کے بارے میں اللہ سے ڈرو میرے صحابہ کے بارے میں اللہ سے ڈرو میرے بعد ان کو (تنقیدکا) نشانہ مت بناؤ جس نے ان سے محبت رکھی میری محبت کی وجہ سے محبت کی جس نے ان سے بغض رکھا میری عداوت کی وجہ سے رکھا جس نے ان کو ایذاء دی مجھے ایذاء دی جس نے مجھے ایذاء دی گویا کہ اللہ تعالیٰ کو ایذاء دی جو اللہ کو ایذاء پہنچائے اللہ تعالیٰ اس کو عذاب میں گرفتار فرمائے گا۔ (احمد بخاری نے اپنی تاریخی میں نقل کیا غریب ہے حلیتہ الاولیاء بیہقی بروایت عبداللہ پہلے حدیث 32483 میں گذر چکی ہے)
32530- الله الله في أصحابي! لا تتخذوهم غرضا بعدي، فمن أحبهم فبحبي أحبهم ومن أبغضهم فببغضي أبغضهم، ومن آذاهم فقد آذاني ومن آذاني فقد آذى الله ومن آذى الله يوشك أن يأخذه. "حم، خ في تاريخه، غريب، حل، هب - عن عبد الله". مر برقم [32483] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32531 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کے بارے میں اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو جس نے ان بغض رکھا میری عداوت کی وجہ سے رکھا جس نے ان سے محبت کی میری محبت کی وجہ سے کی اے اللہ ان سے محبت فرما جو صحابہ (رض) سے محبت کرے اور ان سے عداوت رکھ جو صحابہ (رض) سے عداوت رکھے۔ (ابن النجار سے انس (رض) سے نقل کیا)
32531- الله الله في أصحابي! فمن أبغضهم فببغضي أبغضهم ومن أحبهم فبحبي أحبهم، اللهم! أحب من أحبهم وأبغض من أبغضهم. "ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32532 ۔۔۔ جس نے میری صحابہ کے متعلق اچھا کلام کیا وہ مومن ہے۔ (ابن غیلان نے انس (رض) سے نقل کیا)
32532- من أحسن القول في أصحابي فهو مؤمن. "ابن غيلان - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32533 ۔۔۔ جو میرے صحابہ (رض) کے متعلق اچھی بات کرے وہ نفاق سے بری ہوگیا جوان کے متعلق بری بات کرے وہ میری سنت کا مخالف ہے اس کا ٹھکانا جہنم ہے وہ بہت برا ٹھکانا ہے۔ (ابوسعید نے شرف المصطفی میں نس (رض) سے نقل کیا)
32533- من أحسن القول في أصحابي فقد برئ من النفاق، ومن أساء القول في أصحابي كان مخالفا لسنتي ومأواه النار وبئس المصير. "أبو سعيد في شرف المصطفى - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور وفاء اسلام کی زینت ہے
32534 ۔۔۔ جس نے میری وجہ سے میرے صحابہ (رض) کا خیال رکھا وہ میرے پاس حوض کوثر پر آئے گا اور جس نے خیال نہیں کیا وہ قیامت کے روزمیری زیارت نہیں کرسکے گا مگر دور سے۔ (جب بروایت ابن عمرذخیرة الحفاظ 5264)
32534- من حفظني في أصحابي ورد على حوضي، ومن لم يحفظني في أصحابي لم يرني يوم القيامة إلا من بعيد. "طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32535 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کی برائیاں مت بیان کرو اس سے تمہاری دلوں میں اختلاف پیدا ہوگا اور میرے صحابہ (رض) کے محاسن کو یاد کروتا کہ تمہارے دلوں میں الفت و محبت قائم ہو۔ (دیلمی اور ابن نجار نے ابن عمر (رض) سے نقل کیا اس کی سند میں عبداللہ بن ابراہیم غفاری متہم ہے) ۔
32535- لا تذكروا مساوي أصحابي فتختلف قلوبكم عليهم، واذكروا محاسن أصحابي حتى تأتلف قلوبكم عليهم. "الديلمي وابن النجار عن ابن عمر؛ وفيه عبد الله بن إبراهيم الغفاري متهم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32536 ۔۔۔ اے لوگو ! میری وجہ سے میرے دامادوں اور سسرال کا خیال رکھو اللہ تعالیٰ تم سے ان میں سے کسی پر ظلم کے انتقام کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ یہ ناقابل معافی جرم ہی ہے اے لوگو اپنی زبانوں کی مسلمانوں کی عیب جوئی سے حفاظت کرو جب کسی کا انتقال ہوجائے تو خیر کے سوا اس کا تذکرہ مت کرو۔ (سیف بن عمر (رض) نے فتوح میں ابن نافع ابن شاہین اور ابن مندہ طبرانی ، ابونعیم، خطیب ، ابن بخار ابن عساکر نے سہل بن یوسف بن سہل بن مالک کعب بن مالک کے بھائی سے نقل کیا انھوں نے اپنے والد اپنے دادا سے ابن مندہ نے کہا یہ حدیث غریب ہے) ۔
32536- يا أيها الناس! احفظوني في أختاني وأصهاري، لا يطلبنكم الله بمظلمة أحد منهم فإنها ليست مما توهب، يا أيها الناس! ارفعوا ألسنتكم عن المسلمين، وإذا مات أحد من المسلمين فلا تقولوا فيهم إلا خيرا. "سيف بن عمر في الفتوح وابن نافع وابن شاهين وابن منده، طب وأبو نعيم والخطيب وابن النجار وابن عساكر - عن سهل بن يوسف ابن سهل بن مالك أخي كعب بن مالك عن أبيه عن جده؛ قال ابن منده: هذا حديث غريب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32537 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) سے لغزشتیں ہوں گی اللہ تعالیٰ ان کو معاف فرما دیں گے میرے ساتھ ان کے پہلے اعمال کی برکت سے۔ ابن عساکر نے محمد بن حنفیہ سے انھوں نے والد سے نقل کیا ضعیف الجامع 7724، کشف الخفاء 1015)
32537- تكون لأصحابي زلة يغفرها الله لهم لسابقتهم معي. "ابن عساكر - عن محمد ابن الحنفية عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32537 ۔۔۔ آدمی اتنے اتنے نیک اعمال انجام دیتا ہے لیکن امت پر لعن طعن کی وجہ سے اندر سے منافق ہونا ہے۔ (طبرانی نے ابی مصح احمصی سے انھوں نے صحابہ (رض) کی ایک جماعت سے نقل کیا ان میں شدادبن اوس اور ثوبان بھی ہیں) ۔
32538- إن الرجل ليعمل كذا وكذا من الخير وإنه لمنافق يلعن الأمة ويطعن عليهم. "طب - عن أبي مصبح الحمصي عن نفر من الصحابة منهم شداد بن أوس وثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32538 ۔۔۔ قیامت کے روز ہر شخص کی نجات کی امید ہوگی مگر جس نے میرے صحابہ (رض) کو گالی دی ہے کیونکہ محشر والے اس پر لعنت کریں گے۔ (شیرازی نے القاب میں حاکم نے تاریخ میں ابن عمر (رض) سے نقل کیا ہے)
32539- كل الناس يرجو النجاة يوم القيامة إلا من سب أصحابي فإن أهل الموقف يلعنونهم. "الشيرازي في الألقاب، ك في تاريخه - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32539 ۔۔۔ جس نے کسی بھی صحابی ہر لعنت کی اس پر اللہ کی لعنت۔ (ابن ابی شیبة نے عطاء سے مرسلا نقل کیا ابن نجار نے عطیہ ابی سعید سے نقل کیا شیرازی نے القاب میں عطاء سے مرسلا نقل کیا )
32540- من سب أحدا من أصحابي فعليه لعنة الله. "ش - عن عطاء مرسلا؛ ابن النجار - عن عطية عن أبي سعيد؛ الشيرازي في الألقاب عن عطاء مرسلا".
তাহকীক: