কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২৫৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32540 ۔۔۔ جو میرے کسی بھی صحابی کو گالی دے اس کو کوڑے لگاؤ۔ (ابوسعید اسماعیل بن حسن بن سمان نے کتاب الموافقہ بین اہل البیت والصحابہ میں انس (رض) سے نقل کیا)
32541- من سب أحدا من أصحابي فاجلدوه. "أبو سعيد إسماعيل ابن الحسن بن السمان في كتاب المواقعة بين أهل البيت والصحابة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32541 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کو گالیاں مت دو آخری زمانہ میں ایک قوم آئے گی جو صحابہ (رض) کو گالیاں دے گی اگر وہ بیمار ہوجائیں ان کی عیادت مت کرو اگر مرجائیں ان کے جنازہ میں شرکت مت کرو ان سے شادی بیاہ مت کرو وہ وارثت کے حقدار نہیں ان پر سلامت کرو ان پر جنازہ مت پڑھو۔ (خطیب ابن عساکر نے انس (رض) سے نقل کیا ذہنی نے کہا منکراجدا)
32542- لا تسبوا أصحابي، فإنه يجيء في آخر الزمان قوم يسبون أصحابي، فإن مرضوا فلا تعودوهم، وإن ماتوا فلا تشهدوهم، ولا تناكحوهم ولا توارثوهم ولا تسلموا عليهم ولا تصلوا عليهم. "الخطيب وابن عساكر - عن أنس، قال الذهبي: هو منكر جدا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32542 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کو گالیاں مت دو میرے صحابہ کو چھوڑ دو کیونکہ تم میں سے کوئی روازنہ احدپہاڑ کے برابر سونا خرچ توسہی صحابہ (رض) کے ایک مدیا آدھا مد خرچ کرنے کے برابر اجر حاصل نہیں کرسکتا۔ (ابوبکر برتانی رویانی نے مستخرج میں ابوسعید سے نقل کیا ہے اور وہ صحیح ہے)
32543- لا تسبوا أصحابي، دعوا أصحابي، فإن أحدكم لو أنفق كل يوم مثل أحد ذهبا ما بلغ مد أحدهم ولا نصيفه. "أبو بكر البرقاني والروياني في المستخرج - عن أبي سعيد؛ وهو صحيح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32543 ۔۔۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ (رض) کو گالیاں مت دو اللہ کی قسم اگر تم ان کے راستہ پر چلے تو بہت آگے بڑھ جاؤ گے اگر تم نے دائیں بائیں اور کوئی راستہ اختیار کیا تو گمراہی میں بہت دور جا گرو گے۔ (ابن النجار نے ابی سعید سے نقل کیا)
32544- لا تسبوا أصحاب محمد، فوالله! لئن سلكتم طريقهم لقد سبقتم سبقا بعيدا، ولئن أخذتم يمينا وشمالا لقد ضللتم ضلالا بعيدا. "ابن النجار - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32544 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کو گالیاں مت دوجو میرے صحابہ (رض) کو گالی دے اس پر اللہ کی لعنت فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی نہیں قبول کی جائے گی ان کی طرف کوئی نفلی وفرض عبادات۔ (ابونعیم نے جابر (رض) سے نقل)
32545- لا تسبوا أصحابي، فمن سب أصحابي فعليه لعنة الله والملائكة والناس أجمعين، لا يقبل منه يوم القيامة صرف ولا عدل. "أبو نعيم عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32545 ۔۔۔ لوگوں کو کل قیامت محشر میں جمع کیا جائے گا پھر میرے صحابہ پر تہمت رکھنے والوں کو ان سے بغض رکھنے والوں کو اچک لیا جائے گا اور ان کو آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ (قاضی ابوسعید نے محمد بن احمد بن ساعد سے انھوں نے سعید بن مسیّب سے انھوں عمر (رض) سے نقل کیا ہے)
32546- يجمع الناس غدا في الموقف ثم يلتقط منهم قذفة أصحابي ومبغضوهم فيحشرون إلى النار. "القاضي أبو سعيد - عن محمد بن أحمد بن صاعد عن سعيد بن المسيب عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کی برائی کی ممانعت
32546 ۔۔۔ اے اللہ ان کو میرا حوالہ نہ فرمایا کہ میں ان کی مدافعت سے کمزور ہوجاؤں نہ ان کو اپنے نفس کا حوالے فرما کہ وہ اپنے نفس کی مدافعت سے کمزور ہوجائیں نہ ان کو لوگوں کا حوالہ فرمایا کہ ان پر دوسروں کو ترجیح دیں یا اللہ تو ہی تنہا ان کے رزق کا ذمہ بن جا۔ (احمدابوداؤد طیالسی حاکم نے عبداللہ بن حوالہ سے نقل کیا)
32547- اللهم! لا تكلهم إلي فأضعف عنهم ولا تكلهم إلى أنفسهم فيعجزوا عنها، ولا تكلهم إلى الناس فيستأثروا عليهم، ولكن توحد بأرزاقهم. "حم، ط، ك - عن عبد الله بن حوالة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32547 ۔۔۔ ابوبکرلوگوں میں سب سے افضل ہیں ہاں البتہ کوئی نبی ہے تو وہ ابوبکر صدیق سے افضل ہے۔ (نسب عدی بن کامل نے سلمہ بن اکوع سے نقل کیا۔ (ذخیرة الخفاظ 26، ضعیف الجامع 55)
32548- أبو بكر خير الناس إلا أن يكون نبي. "طب، عد - عن سلمة بن الأكوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32548 ۔۔۔ ابوبکر غار میں میرے ساتھی اور مجھے انس (رض) پہنچانے والے تھے لہٰذا ان کی اس فضیلت کا اعتراف کرو اگر میں کسی کو اپنا خلیل بناتا توابوبکرصدیق کو بنانا تاصدیق اکبر کی کھڑکی کے علاوہ مسجد کی طرف کھلنے والی ہر کھڑکی بند کی جائے۔ (عبداللہ بن احمد بن عباس (رض) سے نقل کیا)
32549- أبو بكر صاحبي ومؤنسي في الغار فاعرفوا ذلك له، فلو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا، سدوا كل خوخة في المسجد غير خوخة أبي بكر. "عن - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32549 ۔۔۔ ابوبکر مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں ابوبکر دنیا واخرت میں میرے بھائی ہیں۔ (مسند الفردوس نے عائشہ (رض) سے نقل کیا اسنی المطالب 29 ضعیف الجامع 57)
32550- أبو بكر مني وأنا منه، وأبو بكر أخي في الدنيا والآخرة. "فر - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32550 ۔۔۔ جبرائیل میرے پاس آئے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے جنت کا دروازہ دکھایا مجھے دکھایا جنت کا دروازہ جس سے میری امت کے لوگ داخل ہوں گے ابوبکر (رض) نے عرض کیا کہ کاش میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا تاکہ میں بھی دیکھتا تو فرمایا اے ابوبکر آپ میری امت میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ (ابوداؤد حاکم نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا اور ضعیف قراردیا)
32551- أتاني جبريل فأخذ بيدي فأراني باب الجنة الذي تدخل منه أمتي، قال أبو بكر: وددت أني كنت معك حتى أنظر إليه، قال: أما إنك يا أبا بكر أول من يدخل الجنة من أمتي. "د، ك عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32551 ۔۔۔ مجھے حکم ملا ہے کہ ابوبکر سے خواب کی تعبیر پوچھو (مسند فردوس بروایت سمرہ (رض))
32552- أمرت أن أولي الرؤيا أبا بكر. "فر - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32553 ۔۔۔ حضرت ابوبکر خواب کی تعبیر بتاتے ہیں اور بلاشبہ خواب نبوت کا حصہ ہے۔ طبرانی بروایت سمرہ۔
32553- إن أبا بكر يتأول الرؤيا وإن الرؤيا الصالحة حظ من النبوة. "طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32552 ۔۔۔ مال اور صحبت کے لحاظ سے میرے اوپر سب سے زیادہ احسان صدیق اکبر (رض) کا ہے اگر میں کسی کو خلیل بناتا توصدیق اکبر (رض) کو بناتا لیکن اسلامی رشتہ ہے مسجد میں خوخہ ابوبکر کے علاوہ تمام خوخہ بند کردیا جائے۔ ( مسلم ترمذی نے ابی سعید سے نقل کیا)
32554- إن أمن الناس علي في ماله وصحبته أبو بكر، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا ولكن أخوة الإسلام، لا تبقين في المسجد خوخة إلا خوخة أبي بكر. "م 2، ت - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32553 ۔۔۔ ابوبکربن ابی ابوقحافہ سے زیادہ میرے اوپر اور نفس کے اعتبار سے احسان کرنے والا کوئی نہیں اگر میں کسی کو خلیل بناتا توابوبکر (رض) کو بناتا لیکن اسلام کی روشنی اس مسجد میں کھولنے والے تمام دریچے بندکردئیے جائیں سوائے صدیق اکبر (رض) کے دریچہ کے۔ (احمد بخاری ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے)
32555- إنه ليس من الناس أحد أمن علي في نفسه وماله من أبي بكر بن أبي قحافة، ولو كنت متخذا من الناس خليلا لاتخذت أبا بكرخليلا ولكن خلة الإسلام أفضل، سدوا عني كل خوخه في هذا المسجد غير خوخة أبي بكر. "حم، خ - عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32554 ۔۔۔ سن لو میں ہر ایک کو خلیل بنانے سے بری ہوں اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر صدیق (رض) کو بناتا تمہارے صاحب (یعنی خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) اللہ کے خلیل ہیں۔ (سعید بن منصور ترمذی اور ابن ماجہ نے ابن مسعود (رض) سے نقل کیا ہے)
32556- ألا! إني أبرأ إلى كل خل من خلته، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا، وإن صاحبكم خليل الله. "ص، ت ، هـ - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32555 ۔۔۔ میں اللہ کے سامنے بری ہوں اس بات سے کہ تم میں سے کسی کو خلیل بناؤں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خلیل بنالیا ہے جیسے ابراہیم (علیہ السلام) کو خلیل بنایا اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابو بکر (رض) کو بناتا سن لو تم سے پہلے لوگ انبیاء اور صالحین کی قبروں کو مساجد بناتے تھے تم قبروں کو مساجد مت بناؤ میں تمہیں اس سے روکتا ہوں۔ (مسلم نے جندب (رض) سے نقل کیا)
32557- إني أبرأ إلى الله أن يكون لي منكم خليل فإن الله قد اتخذني خليلا كما اتخذ إبراهيم خليلا، ولو كنت متخذا من أمتي خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا، ألا! وإن من كان قبلكم كانوا يتخذون قبور أنبيائهم وصالحيهم مساجد ألا! فلا تتخذوا القبور مساجد، إني أنهاكم عن ذلك. "م - عن جندب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32556 ۔۔۔ ابوبکر (رض) سے فرمایا تم دوزخ سے اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ ہو۔ (ترمذی نے عائشہ (رض) سے نقل کیا)
32558- أنت عتيق الله من النار - قاله لأبي بكر. "ت - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32557 ۔۔۔ ابوبکر (رض) سے فرمایا تم میرے ساتھی ہوحوض کوثر اور میرے ساتھی ہوغار میں ۔ (ترمذی نے ابن عمر (رض) سے نقل کیا)
32559- أنت صاحبي على الحوض وصاحبي في الغار - قاله لأبي بكر - "ت - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر صدیق (رض) کے فضائل
32558 ۔۔۔ اے لوگو تمہارے ساتھ میرا تعلق بھائی اور دوستی کا ہے میں اللہ کے سامنے برأت کا اظہار کرتا ہوں اس بات سے کہ کسی کو اپنا خلیل بناؤں اپنی امت میں کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر (رض) کو بناتا میرے رب نے مجھے خلیل بنایا جس طرح ابراہیم (علیہ السلام) کو خلیل بنایا سن لوتم سے پہلے لوگ انبیاء اور صلحاء کی قبروں کو مساجد بناتے تھے تم قبروں کو مساجد مت بناؤ میں تمہیں اس سے روکتا ہوں۔ (مسلم نسائی نے جندب (رض) سے نقل کیا) ۔
32560- أيها الناس إنه قد كان لي فيكم أخوة وأصدقاء، وإني أبرأ إلى الله أن يكون لي فيكم خليل، ولو كنت متخذا من أمتي خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا، وإن ربي اتخذني خليلا كما اتخذ إبراهيم خليلا ألا! إن من كان قبلكم كانوا يتخذون قبور أنبيائهم وصالحيهم مساجد، ألا! فلا تتخذوا القبور مساجد، إني أنهاكم عن ذلك. "م، ن - عن جندب".
tahqiq

তাহকীক: