কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৫৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32559 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اور مومنین اے ابوبکر تمہارے ساتھ اختلاف کرنے سے انکار کردیں گے۔ (یعنی تمہاری خلافت پر اجماع ہوجائے گا) ۔ (احمد نے عائشہ (رض) سے نقل کیا)
32561- أبى الله والمؤمنون أن يختلف عليك يا أبا بكر. "حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32560 ۔۔۔ میرے لیے اپنے والد ابوبکر اور اپنے بھائی کو بلالو تاکہ ایک تحریر لکھوں کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کوئی تمنا کرنے والا تمنا کرے یا کہنے والا کہے میں خلافت کا زیادہ حقدار ہوں اللہ تعالیٰ اور مومنین ابوبکر کے علاوہ کسی اور کو قبول کرنے سے انکار کردیں گے۔ (احمد اور مسلم نے عائشہ (رض) سے نقل کیا)
32562- ادعي أبا بكر أباك وأخاك حتى أكتب كتابا، فإني أخاف أن يتمنى متمن ويقول قائل: أنا أولى، ويأبى الله والمؤمنون إلا أبا بكر. "حم، م عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32561 ۔۔۔ اگر میں کسی کو خلیل بنانا تو ابوبکر کو خلیل بناتا لیکن تمہارے نبی اللہ کے خلیل ہیں۔ (مسلم ابن مسعود (رض) سے نقل کیا)
32563- لو كنت متخذا خليلا لاتخذت ابن أبي قحافة خليلا ولكن صاحبكم خليل الله. "م - عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32562 ۔۔۔ کسی نبی اور رسول حتی کہ صاحب یاسین کے کوئی صحابی ابوبکر سے افضل نہیں ۔ (حاکم نے اپنی تاریخ میں انس (رض) سے نقل کیا ضعیف الجامع 85)
32564- ما صحب النبيين والمرسلين أجمعين ولا صاحب يس أفضل من أبي بكر. "ك في تاريخه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32563 ۔۔۔ ہم پر جس کا جو احسان تھا اس کا بدلہ چکادیا سوائے ابوبکر کے کیونکہ ان کے ہمارے اوپر احسان ہیں جس کا بدلہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روزدیں گے جتنا نفع مجھے ابوبکر کے مال نے پہنچایا کسی اور کے مال نے نہیں پہنچایا اگر میں کسی خلیل بناتا تو ابوبکر (رض) کو بناتا مگر تمہارے ساتھی اندر کے خلیل ہیں۔ (ترمذی نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا ہے)
32565- ما لأحد عندنا يد إلا وقد كافيناه ما خلا أبا بكر، فإنه له عندنا يدا يكافئه الله بها يوم القيامة، وما نفعني مال أحد قط ما نفعني مال أبي بكر، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت أبا بكر خليلا؛ ألاّ! وإن صاحبكم خليل الله. "ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32564 ۔۔۔ اے عبداللہ یہ بہتر ہے جو نمازی ہوگا اس کو باب الصلاة سے پکارا جائے گا جو مجاہد ہوگا اس کو باب اجہاد سے پکارا جائے گا روزے وار کو باب الریان سے پکارا جائے صدقہ خیرات کرنے والے کو باب الصدقہ سے پکارا جائے گا صدیق اکبر (رض) نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا بھی ہوگا جس کو جنت تمام دروازوں سے پکارا جائے گا تو ارشاد فرمایا اے ابوبکر امید ہے تم انہی میں سے ہو۔ (احمدبیہقی ترمذی نسائی نے ابی ہریرة (رض) سے نقل کیا)
32566- من أنفق زوجين في سبيل الله نودي من أبواب الجنة: يا عبد الله! هذا خير، فمن كان من أهل الصلاة دعي من باب الصلاة، ومن كان أهل الجهاد دعي من باب الجهاد، ومن كان من أهل الصيام دعي من باب الريان، ومن كان أهل الصدقة دعي من باب الصدقة؛ قال أبو بكر: يا رسول الله! هل يدعي أحد من تلك الأبواب كلها؟ قال: نعم، وأرجو أن تكون منهم. "حم، ق ، ت، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32565 ۔۔۔ جس قوم میں ابوبکر موجود وہاں کسی اور کی امامت درست نہیں ۔ (ترمذی عائشہ (رض) سے نقل کیا)
32567- لا ينبغي لقوم فيهم أبو بكر أن يؤمهم غيره. "ت عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32566 ۔۔۔ اے ابوبکر تمہارا کیا خیال ہے ان دو کے بارے میں جن میں تیسرا اللہ تعالیٰ ہے۔ (احمدبیہقی ترمذی نے ابوبکر (رض) سے نقل کیا ہے)
32568- يا أبا بكر! ما ظنك باثنين الله ثالثهما. "حم، ق ، ت - عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32567 ۔۔۔ اے لوگو ! میری وجہ سے ابوبکر کا خیال رکھو کیونکہ جب انھوں نے میری صحبت اختیار کی مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچائی۔ (عبدان مروزی اور ابن قانع صحابہ (رض) کے ساتھ بہزاد سے نقل کیا ضعیف الجامع 6371)
32569- يا أيها الناس! احفظوني في أبي بكر، فإنه لم يسؤني منذ صحبني. "عبدان المروزي وابن قانع معا في الصحابة عن قهذاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32568 ۔۔۔ میرا خیال ہوا کہ صدیق اکبر (رض) کو بلواؤں اور ان کو خبردار کردو ایک عہد نامہ لکھ دوں تاکہ بعد میں کسی تمنا کرنے والے یا دعوی کرنے والے کو موقع نہ ملے لیکن میں نے کہا اللہ تعالیٰ اور مومنین ان کے علاوہ کسی غیر کو قبول کرنے سے انکار کردیں گے ۔ (بخاری نے عائشہ (رض) سے نقل کیا )
32570- لقد هممت أن أرسل إلى أبي بكر وأنبه فأعهد أن يقول القائلون أو يتمنى المتمنون ثم قلت: يأبى الله ويدفع المؤمنون. "خ - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32569 ۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا ایک نداء کرنے والا آواز دے گا اس امت کا کوئی فرد ابوبکر اور عمر (رض) سے پہلے اپنا نامہ اعمال نہ اٹھائے۔ (ابن عساکر نے عبدالرحمن بن عوف نقل کیا ضعیف الجامع 664)
32571- إذا كان يوم القيامة نادى مناد: لا يرفعن أحد من هذه الأمة كتابه قبل أبي بكر وعمر. "ابن عساكر - عن عبد الرحمن بن عوف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32570 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی خلیل بنایا جیسے ابراہیم (علیہ السلام) کو خلیل بنایا میرے خلیل ابوبکر (رض) ہیں۔ (طبرانی ابی امامہ سے نقل کیا)
32572- إن الله اتخذني خليلا كما اتخذ إبراهيم خليلا وإن خليلي أبو بكر. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32571 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آسمان کے اوپر ناپسند کرتا ہے کہ زمین میں ابوبکر صدیق کو خطا کا قرار دیا جائے (بروایت حارث طبانی ابن اشاھین نے سنت میں معاذ (رض) سے نقل کیا ضعیف الجامع :1757)
32573- إن الله تعالى يكره فوق سمائه أن يخطأ أبو بكر الصديق في الأرض. "الحارث، طب وابن شاهين في السنة - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلافت ابوبکر صدیق (رض)
32572 ۔۔۔ اگر امت میں اللہ کو چھوڑ کر کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر (رض) کو بنایا لیکن وہ میرے بھائی اور ساتھی ہیں۔ ( احمد بخاری نے ابی الزبیر سے اور بخاری نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا)
32574- ولو كنت متخذا من أمتي خليلا دون ربي لاتخذت أبا بكر خليلا ولكن أخي وصاحبي. "حم، خ - عن ابن الزبير؛ خ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کا احسان
32573 ۔۔۔ میرے اوپر ابوبکر سے بڑا کوئی محسن نہیں اپنی جان ومال سے میری ہمدردی کی اور اپنی بیٹی میرے نکاح میں دی ۔ (طبرانی نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ذخیرة الحفاظ 4731)
32575- ما أحد أعظم عندي يدا من أبي بكر، وواساني بنفسه وماله وأنكحني ابنته. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کا احسان
32574 ۔۔۔ کسی نے مال نے مجھے اتنا نفع نہیں پہنچایا جتنا کے ابوبکر (رض) کے مال نے پہنچایا ۔ (احمدابن ماجہ نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا)
32576- ما نفعني مال قط ما نفعني مال أبي بكر. "حم، هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کا احسان
32575 ۔۔۔ ابوبکر کو حکم کرو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ (بیہقی ابوداؤد ترمذی ابن ماجہ نے عائشہ (رض) سے بیہقی نے ابی موسیٰ (رض) سے بخاری نے ابن عمر (رض) سے ابن ماجہ نے ابن عباس (رض) اور سالم بن عبید سے نقل کیا ہے)
32577- مروا أبا بكر فليصل بالناس. "ق، د، ت، هـ - عن عائشة؛ ق - عن أبي موسى؛ خ - عن ابن عمر؛ هـ - عن ابن عباس وعن سالم بن عبيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کا احسان
32576 ۔۔۔ ابوبکر لوگوں میں بہت سے بہترین ہیں مگر کوئی نبی ہو۔ (ابن عدی، طبرانی، ویلمی اور خطیب نے متفق ومتفرق میں ایاس بن سلمہ بن اکوع سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا ابن عدی نے کہا یہ حدیث خبرواحد ہے منکر نہیں ذخیرة الحفاظ 26 ضعیف الجامع 55)
32578- أبو بكر خير الناس بعدي إلا أن يكون نبي. "عد، طب والديلمي والخطيب في المتفق والمفترق - عن اياس بن سلمة بن الأكوع عن أبيه ... قال عد: هذا الحديث أحد ما أنكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کا احسان
32577 ۔۔۔ میں نے معراج کی رات عرش کے گر د ایک سبز موتی کو دیکھا اس پرنور ابیض کے قلم سے لکھا ہوا تھا۔ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ابوبکر الصدیق ۔ (ابن حبان نے ضعفاء میں دار قطنی نے افراد میں ابی الدراء سے نقل کیا ہے)
32579- رأيت ليلة أسري بي حول العرش فريدة خضراء مكتوب فيها بقلم من نور أبيض: لا إله إلا الله، محمد رسول الله، أبو بكر الصديق. "حب في الضعفاء، قط في الأفراد - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৫৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کا احسان
32578 ۔۔۔ معراج کی رات میرا جس آسمان پر بھی گذر ہوا وہاں لکھا ہوا ملا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور میرے نام کے بعد ابوبکر (رض) کا نام ہے۔ (حسن بن عرفہ نے اپنے جزء میں عدی اور ابونعیم نے فضائل صحابہ (رض) میں ابی ہریرة (رض) سے نقل کیا تذکرة الموضوعات 93 العقبات 54)
32580- عرج بي إلى السماء فما مررت بسماء إلا وجدت اسمي مكتوبا: محمد رسول الله وأبو بكر الصديق خلفي. "الحسن بن عرفة في جزئه، عد وأبو نعيم في فضائل الصحابة - عن أبي هريرة".
তাহকীক: