কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৬৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل حضرت ابوبکر عمر (رض)
32658 ۔۔۔ میرے دو وزیر ہیں آسمان دلوں میں سے اور دوزمین والوں میں سے میرے دو وزیر اہل آسمان سے جبرائیل اور مکائیل ہیں اور اہل زمین سے دو وزیر ابوبکر وعمر (رض) ہیں (خطیب نے ابوسعید سے اور حکیم نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے ذخیرة الحفاظ 1997 ضعیف الجامع 1972)
32661- إن لي وزيرين من أهل السماء ووزيرين من أهل الأرض، فوزيراي من أهل السماء جبريل وميكائيل، ووزيراي من أهل الأرض أبو بكر وعمر. "خط - عن أبي سعيد؛ الحكيم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32659 ۔۔۔ ابوبکر وعمر (رض) سے محبت ایمان کی علامت ہے ان سے بغض رکھنا نفاق ہے۔ (ٕعدی نے انس (رض) سے نقل کیا)
32662- حب أبي بكر وعمر إيمان وبغضهما نفاق. "عد - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32660 ۔۔۔ میرے بعد میری بہترین امت ابوبکر عمر (رض) ہیں۔ (ابن عساکر نے علی وزبیر (رض) سے اکٹھا نقل کیا ہے ضعیف الجا مع 290)
32663- خير أمتي بعدي أبو بكر وعمر. "ابن عساكر - عن علي والزبير معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32661 ۔۔۔ اہل جنت کے عمررسیدہ لوگوں کے سردار ابوبکر وعمر (رض) ہیں ابوبکر (رض) کی مثال جنت میں جیسے ثریا ستارہ کی مثال ستاروں میں۔ (خطیب نے انس (رض) سے نقل کیا)
32664- سيدا كهول أهل الجنة أبو بكر وعمر، وإن أبا بكر في الجنة مثل الثريا في السماء. "خط - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32662 ۔۔۔ آسمان میں دو فرشتے ہیں ایک سختی کا حکم دیتا ہے دوسرا نرمی کا اور دونوں صحیح ہیں ایک جبرائیل دوسرا مکائیل دو نبی ہیں ایک سختی ایک نرمی کا حکم کرتے ہیں دونوں صحیح ہیں ابراہیم اور نوح میرے دو ساتھی ہیں ایک سختی کا حکم کرتے ہیں دونوں صحیح ہیں ابوبکر وعمر (رض) ۔ (ابن عسا کرنے اسلمہ (رض) سے نقل کیا)
32665- في السماء ملكان: أحدهما يأمر بالشدة والآخر يأمر باللين وكلاهما مصيب، أحدهما جبريل والآخر ميكائيل؛ ونبيان أحدهما يأمر باللين والآخر يأمر بالشدة وكل مصيب: إبراهيم ونوح؛ ولي صاحبان أحدهما يأمر باللين والآخر يأمر بالشدة وكل مصيب: أبو بكر وعمر. "طب وابن عساكر - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32663 ۔۔۔ میں نے ابوبکر وعمر (رض) کو مقدم نہیں کیا اللہ تعالیٰ نے دونوں کو مقدم کیا ہے (ابن نجار نے انس (رض) سے نقل کیا ہے ضعیف الجامع 1521)
32666- ما قدمت أبا بكر وعمر ولكن الله قدمهما. "ابن النجار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32664 ۔۔۔ جس کو تم دیکھو کہ ابوبکر اور عمر کا برائی سے تذکرہ کرتا ہے وہ اسلام کو (مٹانا چاہتا ہے۔ (ابن مانع حجاج سہمی سے نقل کیا ضعیف الجامع 5591)
32667- من رأيتموه يذكر أبا بكر وعمر بسوء فإنما يريد الإسلام. "ابن قانع - عن الحجاج السهمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے محبت علامت ایمان ہے
32665 ۔۔۔ اے اور اپنی جگہ قائم رہو کیونکہ تمہارے اوپر ایک نبی ہے اور ایک صدیق یاشہید ہے۔ (احمد ابوداؤد ترمذی ابن ماجہ نے سعید بن زید (رض) سے نقل کیا احمد نے انس اور بریدہ (رض) سے نقل کیا طبرانی ابن عباس (رض) سے)
32668- اثبت حراء! فإنما عليك نبي أو صديق أو شهيد. "حم، د 1، ت، هـ - عن سعيد بن زيد؛ حم - عن أنس وعن بريدة؛ طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخلفاء الثلاثہ
32666 ۔۔۔ اے کوہ ثبیر رک جا کیونکہ تیرے اوپر ایک نبی ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں۔ (ترمذی نسانی نے عثمان (رض) سے نقل کیا و ضعیف نسائی وضعف الجامع 846)
32669- اسكن ثبير! فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان. "ت ، ن - عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الخلفاء الثلاثہ
32667 ۔۔۔ اے احدرک جا کیونکہ تیرے اوپر ایک نبی صدیق اور دو شہید ہیں۔ (ٕبخاری ابوداؤد نے انس (رض) سے ترمذی نے عثمان (رض) سے احمد ابویعلی ابن حبان نے سہل بن سعد (رض) سے نقل کیا)
32670- اثبت أحد! فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان. "خ د، ت - عن أنس؛ ت - عن عثمان؛ حم، ع، حب - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32668 ۔۔۔ اس دین میں ابوبکر اور عمر کا مقام ایسا ہے جیسے سر میں کان اور آنکھا۔ (خطیب نے جابر (رض) سے ابن النجار نے ابن عباس (رض) سے)
32671- أبو بكر وعمر من هذا الدين كمنزلة السمع والبصر من الرأس. "خط - عن جابر؛ ابن النجار - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32669 ۔۔۔ ان دونوں کو کی سے بھیجوں یہ دونوں دین کے لیے ایسے ہیں جیسے سر کے لیے کان اور آنکھ یعنی ابوبکر وعمر۔ (طبرانی اور ابونعیم نے فضائل صحابہ انس (رض) نقل کیا)
32672- كيف أبعث هذين وهما من الدين بمنزلة السمع والبصر من الرأس - يعني أبا بكر وعمر. "طب وأبو نعيم في فضائل الصحابة - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32670 ۔۔۔ ہر پیدا ہونے والے بچہ کی ناف میں وہ مٹی ہوتی ہے جس سے وہ پیدا ہوا جب وہ ارذل العمر کو پہنچ جاتا ہے اس کو اس مٹی کی طرف لوٹایا جاتا ہے جس سے وہ پیدا ہوایہاں تک اسی میں دفن کیا جاتا ہے میں اور ابوبکر اور عمر ایک ہی مٹی سے پیدا ہوئے اسی میں دفن کئے جائیں گے۔ (خطیب نے ابن مسعو (رض) سے نقل کیا اور کہا غریب سے اللالی 3091
المتناھیہ 310)
المتناھیہ 310)
32673- ما من مولود إلا وفي سرته من تربته التي يولد منها، فإذا رد إلى أرذل العمر رد إلى تربته التي خلق منها حتى يدفن فيها، وإني وأبو بكر وعمر خلقنا من تربة واحدة وفيها ندفن. "الخطيب - عن ابن مسعود؛ وقال: غريب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32671 ۔۔۔ میں نے اپنے صحابہ (رض) میں سے چند لوگوں کو بادشاہوں کے پاس دعوت دینے کے لیے بھیجنے کا ارادہ کیا ہے تاکہ ان کو اسلام کو دعوت دی جائے جیسے عیسیٰ بن مریم نے حوارین کو بھیجا لوگوں نے کہا ابوبکر وعمر (رض) کو بھیج دیں کیونکہ وہ بلیغ ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ان سے تواستغناء نہیں کیونکہ یہ دونوں دین اسلام کے لیے ایسے ہیں جیسے جسم کے لیے کان اور آنکھ۔ ( طبرانی حاکم نے الکنی میں ابن عمرو سے اور طبرانی نے عمرو سے نقل کیا)
32674- لقد هممت أن أبعث رجالا من أصحابي إلى ملوك الأرض يدعونهم إلى الإسلام كما بعث عيسى ابن مريم الحواريين، قالوا: ألا تبعث أبا بكر وعمر فهما أبلغ؟ قال: لا غنى بي عنهما، إنما منزلتهما من الدين كمنزلة السمع والبصر من الجسد. "طب والحاكم في الكنى - عن ابن عمرو طب - عن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32672 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا کہ کچھ لوگوں کو دوسروں کی طرف بھیجوں تاکہ ان کو دین کی تعلیم دی جائے جیسے عیسیٰ بن مریم نے حواریین کو نبی اسرائیل کے پاس بھیجا تو لوگوں نے کہا کہ ابوبکر وعمر کو بھیجیں تو آپ نے ارشاد فرمایا ان سے توغناء نہیں ہے یہ دونوں دین کے لیے ایسے ہیں جیسے جسم کے لیے سر (ابن عساکر نے حذیفہ (رض) سے نقل کیا)
32675- لقد هممت أن أبعث قوما في الناس معلمين يعلمونهم السنة كما بعث عيسى ابن مريم الحواريين في بني إسرائيل، قيل: وأين أنت عن أبي بكر وعمر؟ قال: إنه لا غنى بي عنهما، إنهما من الدين كالرأس من الجسد. "ابن عساكر - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32673 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا کہ آفاق کی طرف لوگوں کو بھیجا جائے تاکہ لوگوں کو سنن اور فرائض سکھائے جائیں جیسے عیسیٰ (علیہ السلام) نے حواریین کو بھیجا تو کہا گیا کہ ابوبکروعمر (رض) کو کیوں نہیں بھیجتے فرمایا ان کی مجھے ضرورت ہے ان کی حیثیت دین میں (سرکے لئے) کان و آنکھ کی طرح ہے۔ (حاکم نے نقل کیا حذیفہ (رض) سے)
32676- لقد هممت أن أبعث إلى الآفاق رجالا يعلمون الناس السنن والفرائض كما بعث عيسى الحواريين، قيل: فأين أنت عن أبي بكر وعمر؟ قال: إنه لا غنى بي عنهما، إنهما من الدين كالسمع والبصر. "ك وتعقب - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32674 ۔۔۔ ہر نبی کے لیے صحابہ میں سے خواص ہوتے ہیں میرے صحابہ (رض) میں میرے خواص ابوبکر اور عمر (رض) ہیں۔ (ابن عسا کرنے ابن مسعود (رض) سے نقل کیا)
32677- لكل نبي خاصة من أصحابه وإن خاصتي من أصحابي أبو بكر وعمر. "ابن عساكر - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32675 ۔۔۔ ہر نبی کے اہل آسمان اور اہل زمین میں سے دودو وزیر ہوتے ہیں میرے وزیر اہل آسمان میں سے جبرائیل ومیکائیل ہیں اور اہل زمین میں سے ابوبکر وعمر (رض) ہیں۔ (ابن عساکر نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے )
32678- لكل نبي وزيران من أهل السماء وأهل الأرض، ووزيراي من أهل السماء جبريل ومكائيل، ووزيراي من أهل الأرض أبو بكر وعمر. "ابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32676 ۔۔۔ میرے وزیر آسمان والوں میں سے جبرائیل ومیکائیل ہیں اور اہل زمین میں سے ابوبکر وعمر (رض) ہیں۔ (ابن عساکر نے ابن عمر اور ابی امامہ سے نقل کیا)
32679- وزيراي من أهل السماء جبريل وميكائيل، ووزيراي من أهل الأرض أبو بكر وعمر. "ابن عساكر - عن ابن عمر وأبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৬৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل ابوبکر وعمر (رض) ۔۔۔ من الاکمال
32677 ۔۔۔ اگر مشورہ میں تم دونوں کا اتفاق ہوجائے تو میں تمہارے مخالفت نہیں کروں گا ابوبکر اور عمر (رض) سے فرمایا۔ (ٕاحمدنے عبدالرحمن بن غننم سے فرمایا الضعیفہ 1008)
32680- لو اجتمعتما في مشورة ما خالفتكما - قاله لأبي بكر وعمر. "حم - عن عبد الرحمن بن غنم".
তাহকীক: