কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২৭১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر (رض) پوری امت کے برابر ہیں
32698 ۔۔۔ میں نے حمزہ اور جعفر (رض) کو دیکھا گویا کہ ان کے سامنے تھالی ہے اس میں بیر ہیں زبر جد کی طرح اس میں سے ایک بیرکھایا پھر انگور بن گیا اس میں سے کھایا پھرطب۔ (تر کھجور ) بن گئی اس میں سے کھایا میں نے ان سے پوچھا اعمال میں افضل کونسا پایا ؟ تو بتایا لاالہ الا اللہ میں نے پوچھا اس کے بعد تو بتایا آپ پر درود بھیجنا میں نے کہا اس کے بعد تو بتایا ابوبکر وعمر (رض) سے محبت۔ ( دیلمی نے ابن عباس سے نقل کیا)
32701- أريت حمزة وجعفرا وكأن بين أيديهما طبق فيه نبق كالزبرجد فأكلا منه نبقا، ثم صار عنبا فأكلا منه، ثم صار رطبا فأكلا منه، فقلت لهما ما وجدتما أفضل الأعمال؟ قالا: قول لا إله إلا الله، قلت: ثم ماذا؟ قالا: الصلاة عليك يا رسول الله، قلت: ثم ماذا؟ قالا: ثم حب أبي بكر وعمر. "الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر (رض) پوری امت کے برابر ہیں
32699 ۔۔۔ میں اپنی امت کے لیے ابوبکر (رض) سے محبت کرنے میں ایسا ہی اجر کی امید رکھتا ہوں جس طرح لاالہ الا اللہ کہتے ہیں۔ (دیلمی نے بروایت انس (رض))
32702- إني لأرجو لأمتي بحب أبي بكر وعمر كما أرجو لهم بقول لا إله إلا الله. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوبکر (رض) پوری امت کے برابر ہیں
32700 ۔۔۔ ابوبکر وعمر (رض) سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور ان سے بغض رکھنا نفاق ہے انصار سے محبت ایمان کا حصہ ہے ان سے بعض نفاق ہے عرب سے محبت ایمان کا حصہ ہے ان سے بغض نفاق ہے جو میرے صحابہ (رض) کو گالیاں دے اس پر اللہ کی لعنت جوان کے متعلق میرا خیال رکھے، میں قیامت کے روز اس کا خیال رکھوں گا۔ (ابن عساکر نے دیلمی نے جابر (رض) سے نقل کیا ضعیف الجامع 2280)
32703- حب أبي بكر وعمر من الإيمان وبغضهما كفر، وحب الأنصار من الإيمان وبغضهم كفر، وحب العرب من الإيمان وبغضهم كفر، ومن سب أصحابي فعليه لعنة الله ومن حفظني فيهم فأنا أحفظه يوم القيامة. "ابن عساكر والديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32701 ۔۔۔ ابوبکر وعمر (رض) سے محبت سنت ہے ان سے بغض کفر ہے انصار سے محبت ایمان ان سے بغض کف رہے عرب سے محبت ایمان ان سے بغض کف رہے جو میرے صحابہ کو گالی دے اس پر اللہ کی لعنت جوان کے متعلق میرا خیال رکھے میں اس کا خیال رکھوں گا قیامت کے روڑ۔ (ابن عساکر اور ایلمی نے جابر (رض) سے نقل کیا)
32704- حب أبي بكر وعمر سنة وبغضهما كفر، وحب الأنصار إيمان وبغضهم كفر، وحب العرب إيمان وبغضهم كفر، ومن سب أصحابي فعليه لعنة الله، ومن حفظني فأنا أحفظه يوم القيامة. "ابن عساكر والديلمي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32702 ۔۔۔ جس نے سنت پر مضبوطی سے عمل کیا وہ جنت میں داخل ہوگا عائشہ (رض) نے کہا سنت کیا ہے ؟ فرمایا تمہارے والد سے اور ان کے ساتھی عمر (رض) سے محبت ہے۔ (دارقطنی نے افراد میں ابن جوزی نے دہبیات میں اور رافعی نے عائشہ (رض) سے نقل کیا المتنا ھیہ 313)
32705- من تمسك بالسنة دخل الجنة، قالت عائشة: ما السنة؟ قال: حب أبيك وصاحبه - يعني عمر. "قط في الأفراد وابن الجوزي في الواهيات والرافعي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32703 ۔۔۔ میں نے ابوبکر (رض) وعمر کو مقدم نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے مقدم کیا اور ان کے ذریعہ مجھ پر احسان فرمایا ان کی اطاعت کرو ان کے ذکر کی اقتداء کرو جوان کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے وہ درحقیقت میرے ساتھ اور اسلام کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے۔ (ابن النجار نے انس (رض) سے نقل کیا الکشف الالہیٰ 905)
32706- ما قدمت أبا بكر وعمر ولكن الله قدمهما ومن بهما علي فأطيعوهما واقتدوا بذكرهما، ومن أرادهما بسوء فإنما يريدني والإسلام. "ابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32704 ۔۔۔ اے علی کیا تم اس شخص سے محبت کرتے ہو یعنی ابوبکر وعمر (رض) سے ان سے محبت رکھو جنت کے مستحق بنوگے ۔ (الخطیب بروایت ابی ہریرة (رض))
32707- يا علي! أتحب هذين الشيخين - يعني أبا بكر وعمر؟ أحبهما تدخل الجنة. "الخطيب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32705 ۔۔۔ واللہ میں تم دونوں سے محبت کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کی تم دونوں سے محبت کی وجہ سے فرشتے بھی تم سے محبت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی تم سے محبت کی وجہ سے اللہ اس سے محبت فرماتا ہے جو تم سے محبت کرے اور اس سے اچھا تعلق قائم فرماتا ہے جو تم سے اچھا سلوک کرے اس سے تعلق منقطع فرماتا ہے جو تم سے تعلق توڑے اور اس سے بغض رکھتا ہے جو تم سے دنیا و آخرت کے اعتبار سے بعض رکھے یہ آپ نے ابوبکر (رض) سے فرمایا ۔ (ابن عساکر بروایت ابی سعید اس میں داؤد بن سلیمان شیبانی ضعیف ہیں)
32708- والله! إني لأحبكما بحب الله إياكما، إن الملائكة لتحبكما بحب الله إياكما، أحب الله من أحبكما! وصل الله من وصلكما! قطع الله من قطعكما! أبغض الله من أبغضكما في دنياكما وآخرتكما - قاله لأبي بكر وعمر. "ابن عساكر - عن أبي سعيد؛ وفيه داود بن سليمان الشيباني ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32706 ۔۔۔ ابوبکر وعمر سے مومن ہی محبت رکھتا ہے اور منافق بغض رکھتا ہے۔ (ابوالحسن صیقلی نے اپنی امالیہ میں خطیب اور ابن عساکر نے جابر (رض) سے نقل کیا ہے)
32709- لا يحب أبا بكر وعمر إلا مؤمن ولا يبغضهما إلا منافق. "أبو الحسن الصيقلي في أماليه والخطيب وابن عساكر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32707 ۔۔۔ مومن ابوبکر وعمر سے بغض نہیں رکھتا منافق ان سے محبت نہیں کرتا۔ (ابن عساکر نے جابر (رض) سے نقل کیا الجامع المصنف 14)
32710- لا يبغضهن أبا بكر وعمر مؤمن ولا يحبهما منافق. "كر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32708 ۔۔۔ جس کو دیکھو کہ ابوبکر وعمر (رض) کا برائی سے تذکرہ کرتا ہے اس کو قتل کردو کیونکہ وہ مجھے اور اسلام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ (ابونعیم وابن قانع بروایت ابراہیم بن منبہ بن الحجاج اسہمی اپنے والد سے اپنے دادا سے اس کی سند میں مجاھیل ہیں ضعیف الجامع 5591)
32711- من رأيتموه يذكر أبا بكر بسوء فاقتلوه، فإنما يريدني والإسلام. "أبو نعيم وابن قانع - عن إبراهيم بن منبه بن الحجاج السهمي عن أبيه عن جده؛ وفي سنده مجاهيل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32709 ۔۔۔ ابوبکر وعمر اولین و آخرت کے سن رسیدہ اہل جنت کے سردار ہیں سوائے انبیاء اور مرسلین کے ۔ (احمد ترمذی ابن ماجہ نے علی (رض) سے نقل کیا ابن ماجہ طبرانی نے ابی حجیفہ ابویعلی اور ضاء مقدسی نے مختار ہ میں انس (رض) سے بزرا طبرانی نے اوسط میں ابن سعید ہے بروایت جابر (رض) ابن عساکر نے ابن عمر (رض) سے )
32712- أبو بكر وعمر سيدا كهول أهل الجنة من الأولين ما خلا النبيين والمرسلين. "حم ت هـ - عن علي؛ هـ، طب - عن أبي جحيفة ع والضياء في المختارة عن أنس؛ بز، طس - عن أبي سعيد عن جابر، ابن عساكر - عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شیخین (رض) سے بغض کفر ہے
32710 ۔۔۔ ابوبکرعمر کو گالی مت دو کیونکہ وہ اولین وآخرین اہل جنت کے بوڑھوں کے سردار ہیں سوائے انبیاء ومرسلین کے حسن و حسین (رض) کو گالیاں مت دیاکر و وہ اولین وآخرین اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں اور علی (رض) کو گالی مت دو کیونکہ جو علی (رض) کو گالی دے گویا کہ اس نے مجھے گالی دی ہے اور جس نے مجھے گالی دی اس نے اللہ کو گالی دی ہے جو اللہ کو گالی دے اللہ اس کو عذاب میں گرفتار فرمائے گا۔ (ابن عساکر اور ابن النجار نے حسین بن علی (رض) سے نقل کیا ہے) ۔
32713- لا تسبوا أبا بكر وعمر فإنهما سيدا كهول أهل الجنة من الأولين والآخرين إلا النبيين والمرسلين، ولا تسبوا الحسن والحسين فإنهما سيدا شباب أهل الجنة من الأولين والآخرين، ولا تسبوا عليا فإنه من سب عليا فقد سبني ومن سبني فقد سب الله ومن سب الله عذبه الله. "ابن عساكر وابن النجار - عن الحسين بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32711 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے عمر (رض) کی زبان اور دل پر حق کو جاری فرمایا ہے۔ (احمد ترمذی بروایت ابن عمر (رض) احمد ابوداؤد حاکم بروایت ابی ذر (رض) ابویعلی ابن عساکر بروایت ابوہریرہ (رض) طبرانی بروایت بلالو معاویہ (رض))
32714- إن الله تعالى جعل الحق على لسان عمر وقلبه. "حم، ت - عن ابن عمر؛ حم، د، ك - عن أبي ذر؛ ع، كر - عن أبي هريرة؛ طب - عن بلال وعن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32712 ۔۔۔ میرے بعد حق عمر بن خطاب کے ساتھ ہے جہاں کہیں بھی جائے۔ (حکیم نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ضعیف الجامع 2785 کشف الخفاء 1160)
32715- الحق بعدي مع عمر بن الخطاب حيث كان. "الحكيم - عن الفضل بن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32713 ۔۔۔ حق اور سچ میرے بعد عمر (رض) کے ساتھ ہے جہاں کہیں بھی ہو۔ (ابن النجار نے فضل سے نقل کیا )
32716- الصدق والحق بعدي مع عمر حيث كان. "ابن النجار - عن الفضل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32714 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حق کو جاری فرمایا عمر (رض) کی زبان ودل پر وہ فاروق ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حق و باطل کے درمیان جدائی پیدا فرمائی۔ (ابن سعد نے ایوب بن موسیٰ سے مرسلا نقل کیا ہے ضعیف الجامع 1586 کشف الخفاء 681)
32717- إن الله جعل الحق على لسان عمر وقلبه وهو الفاروق فرق الله به بين الحق والباطل. "ابن سعد - عن أيوب بن موسى مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32715 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق رکھ دیا ہے اسی سے گفتگو فرماتے ہیں۔ (ابن ماجہ نے ابی ذر (رض) سے نقل کیا ہے)
32718- إن الله وضع الحق على لسان عمر يقول به. "هـ - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32716 ۔۔۔ اسلام کے بعد سے شیطان عمر (رض) سے نہیں ملے کبھی اتفاقیہ ملاقات ہوجائے توچہرے کے بل گرپڑتا ہے۔ (طبرانی بروایت سد یسہ انصار یہ حفصہ بنت عمر (رض) کی باندی ضعیف الجامع) ۔
32719- إن الشيطان لم يلق عمر منذ أسلم إلا خر لوجهه. "طب عن سديسة الأنصارية مولاة حفصة بنت عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৭৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عمر بن خطاب (رض)
32717 ۔۔۔ اے عمر شیطان تمہیں دیکھ کر بھاگ جاتا ہے۔ (احمد ترمذی ابن حبان نے بریدہ (رض) سے نقل کیا ہے)
32720- إن الشيطان ليفرن منك يا عمر. "حم، ت ، حب عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক: