কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৮৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32872 ۔۔۔ تمہاری حیثیت میرے نزدیک وہی ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک حضرت ہارون (علیہ السلام) کی تھی۔ ہاں مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ (مسلم ، ترمذی، بروایت، سعید (رض) ، ابن ماجہ، ترمذی بروایت جابر (رض)
32881- أنت مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه لا نبي بعدي. "م ت - عن سعد؛ هـ، ت - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32873 ۔۔۔ میں نے اس کو راز دار نہیں بنایا بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو راز دار بنایا ہے۔ (ترمذی بروایت جابر (رض))
32882- ما أنا انتجيته ولكن الله انتجاه. "ت - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32874 ۔۔۔ تم علی سے کیا چاہتے ہو ؟ تم علی سے کیا چاہتے ہو ؟ تم علی سے کیا چاہتے ہو ؟ بلاشبہ علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں میرے بعد وہ ہر مومن کا ولی ہوگا۔ (ترمذی حاکم بروایت عمر ابن حصین (رض))
32883- ما تريدون من علي؟ ما تريدون من علي؟ ما تريدون من علي؟ إن عليا مني وأنا منه وهو ولي كل مؤمن بعدي. "ت، ك عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32875 ۔۔۔ منافق علی سے محبت نہیں کرے گا اور مومن ان سے بغض نہیں رکھے گا۔ (ترمذی بروایت ام سلمة (رض))
32884- لا يحب عليا منافق ولا يبغضه مؤمن. "ت - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32876 ۔۔۔ اے علی میرے اور تمہارے علاوہ کسی کی لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس مسجد میں مسافر بن کر ٹھہرے۔
( ترمذی بروایت ابوسعید (رض))
( ترمذی بروایت ابوسعید (رض))
32885- يا علي! لا يحل لأحد أن يجنب في هذا المسجد غيري وغيرك. "ت - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32877 ۔۔۔ اے علی ! کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ تمہارا میرے نزدیک وہی مرتبہ ہو جو موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک ہارون کا تھا الایہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔ (احمد بن حنبل بیہقی ترمذی ابن ماجہ بروایت سعد (رض))
32886- يا علي! أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه ليس بعدي نبي. "حم، ق، ت ، هـ - عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32878 ۔۔۔ میں نے تم کو اپنی طرف سے نہیں نکالا اور نہ ہی میں نے اس کو چھوڑا ہے بلکہ اللہ نے تمہیں نکال دیا اور اس کو چھوڑ دیا میں تو حکم کا بندہ ہوں جو کوئی مجھے حکم دیا جائے اس کو بجالاتاہوں اور اسی بات کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی کی گئی ہو۔ (طبرانی فی المعجم الکبیر بروایت ابن عباس (رض))
32887- ما أنا أخرجتكم من قبل نفسي ولا أنا تركته ولكن الله أخرجكم وتركه، إنما أنا عبد مأمور، ما أمرت به فعلت، إن أتبع إلا ما يوحي إلي. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৮৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32879 ۔۔۔ ابوتراب بیٹھ جاؤ یہ بات آپ نے حضرت علی (رض) سے فرمائی ۔ (بخاری بروایت سھل بن سعد)
32888- اجلس يا أبا تراب - قاله لعلي. "خ - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32880 ۔۔۔ میں حکمت کا سرچشمہ (گھر) ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے۔ (ترمذی بروایت علی (رض))
32889- أنا دار الحكمة وعلي بابها. "ت 3 عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32881 ۔۔۔ میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ جو علم حاصل کرنا چاہتا ہے وہ دروازے پر آئے۔ (عقبلی ، ابن عدی، طبرانی، حاکم بروایت ابن عباس وابن عدی، حاکم بروایت جابر (رض))
32890- أنا مدينة العلم وعلي بابها، فمن أراد العلم فليأت الباب. "عق، عد، طب، ك - عن ابن عباس؛ عد، ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32882 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں فاطمہ کی علی سے شاد ی کرواؤں۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود (رض))
32891- إن الله تعالى أمرني أن أزوج فاطمة من علي. "طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل علی (رض)
32883 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کی اولاد کو اس کی نسل میں رکھا ہے اور میری اولاد کو علی بن ابی طالب کی نسل میں رکھا ہے۔ (ٕطبرانی بروایت جابر (رض) خطیب بروایت ابن عباس (رض))
32892- إن الله تعالى جعل ذرية كل نبي في صلبه وإن الله تعالى جعل ذريتي في صلب علي بن أبي طالب. "طب - عن جابر؛ خط - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32884 ۔۔۔ میرے بھائیوں میں سے سب سے بہترین علی ہیں اور میرے چچاؤں میں سے سب سے بہتر حمزہ ہیں۔
32893- خير أخوتي علي وخير أعمامي حمزة. "فر - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32885 ۔۔۔ فرمایا علی (رض) (رح) ذکر کرنا عبادت ہے۔
32894- ذكر علي عبادة. "فر - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32886 ۔۔۔ فرمایا علی (رض) کے چہرے کی طرف دیکھنا عبادت ہے۔ (طرف حاکم بروایت ابن مسعود اور عمران بن حصین)
32895- النظر إلى وجه علي عبادة. "طب، ك - عن ابن مسعود وعن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32887 ۔۔۔ فرمایا سبقت لے جانے والے تین ہیں موسیٰ (علیہ السلام) کی طرف سبقت لے جانے والے یوشع بن نون ہے اور عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف سبقت لے جانے والا صاحب یس ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سبقت لے جانے والا علی بن ابوطالب ہے۔ (طبرانی اور ابن مردویہ بروایت ابن عباس)
32896- السبق ثلاثة: فالسابق إلى موسى يوشع بن نون، والسابق إلى عيسى يس، والسابق إلى محمد علي بن أبي طالب. "طب وابن مردويه - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32889 ۔۔۔ فرمایا تصدیق کرنے والے تین ہیں حزقیل آل فرعون کا مومن ہے اور حبیب النجار آل یس ساتھی ہے اور علی بن ابی طالب۔ (ابن التجار بروایت ابن عباس (رض))
32897- الصديقون ثلاثة: حزقيل مؤمن آل فرعون، وحبيب النجار صاحب آل يس، وعلي بن أبي طالب. "ابن النجار - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32888 ۔۔۔ فرمایا تصدیق کرنے والے تین ہیں حبیب النجار آل یس کا مومن ہے جس نے کہا۔ (یا قوم اتبعوا المرسلین) اے میری قوم رسولوں کی پیروی کرو اور حزقیل آل فرعون کا مومن ہے جس نے کہا ۔ (اتقتلون رجلا ان یقول ربی اللہ ) کیا تم ایسے آدمی کو قتل کر رہے ہو جس نے کہا میرا رب اللہ ہے اور علی بن ابی طالب ہے اور یہ ان سب سے افضل ہیں۔ (ابونعیم نے المعرفة میں اور ابن عساکر بروایت ابن لیلی)
32898- الصديقون ثلاثة: حبيب النجار مؤمن آل يس قال: {يَا قَوْمِ اتَّبِعُوا الْمُرْسَلِينَ} وحزقيل مؤمن آل فرعون الذي قال: {أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ} وعلي بن أبي طالب وهو أفضلهم. "أبو نعيم في المعرفة وابن عساكر - عن أبي ليلى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32890 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے اس شخص سے دشمنی کی جس نے علی سے جس دشمنی کی ہے۔ (ابن مندہ بروایت رافع مولی عائشہ (رض))
32899- عادى الله من عادى عليا. "ابن منده - عن رافع مولى عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں میں بہتر ہونے کا ذکر
32891 ۔۔۔ مومن کے صحیفہ کا عنوان علی بن ابوطالب سے محبت کرتا ہے۔ (خطیب بروایت انس (رض))
32900- عنوان صحيفة المؤمن حب علي بن أبي طالب. "خط - عن أنس".
তাহকীক: