কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৯৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32912 ۔۔۔ فرمایا : میرا اور علی کا ہاتھ انصاف کرنے میں برابر ہے۔ (ابن جوزی فی الواھیات بروایت ابوبکر)
32921- كفتي وكف علي في العدل سواء. "ابن الجوزي في الواهيات - عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32913 ۔۔۔ فرمایا خاموش رہو کیونکہ میں نے تمہارا نکاح ایسے شخص سے کیا جو مجھے اپنے خاندان میں سب سے زیادہ محبوب ہے یہ بات آپ نے حضرت فاطمہ (رض) سے فرمائی۔ (حاکم بروایت اسماء بنت عیسیٰ)
32922- اسكتي فقد أنكحتك أحب أهل بيتي إلي - قاله لفاطمة. "ك - عن أسماء بنت عميس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32914 ۔۔۔ فرمایا : کیا تمہیں پتا نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اہل زمین پر نظر دوڑائی پھر ان میں سے تمہارے والد کو چنا اور ان کو نبی بناکر بھیجا پھر دوسری مرتبہ نظر دوڑائی اور تمہاری شوہر کو چنا، پھر مجھے وحی کی چنانچہ میں نے ان کا نکاح تمہارے ساتھ کرایا اور انھیں اپنا وصی مقرر کیا یہ بات حضرت فاطمہ (رض) سے فرمائی۔ (طبرانی بروایت ابی ایوب اور اس میں عبابہ بن ربعی غالی شیعہ ہے)
32923- أما علمت أن الله عز وجل أطلع على أهل الأرض فاختار منهم أباك فبعثه نبيا، ثم اطلع ثانية فاختار بعلك فأوحى إلي فأنكحته واتخذته وصيا - قاله لفاطمة. "طب - عن أبي أيوب؛ وفيه عبابة بن ربعي شيعي غال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32915 ۔۔۔ فرمایا : کیا تم اس پر راضی نہیں ہو کہ میں نے تمہاری شادی کی ایسے شخص سے جو میری اس میں صلح کی طرف سب سے زیادہ بڑھنے والا اور علم کے اعتبار سے سب سے بڑا اور سب سے زیادہ بردبار ہے۔ (احمد بن حنبل طبرانی بروایت معقل بن یسار )
32924- أما ترضين أني زوجتك أقدم أمتي سلما وأكثرهم علما وأعظمهم حلما. "حم، طب - عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32916 ۔۔۔ فرمایا : کیا تم اس پر راضی نہیں ہو کہ میں نے تمہاری شادی ایسے شخص سے کی ہے جو سب سے پہلے اسلام لایا اور سب سے بڑا عالم ہے کیونکہ تم میری امت کی عورتوں کی سردار ہو جیسا کہ مریم اپنی قوم کی سردار تھی اے فاطمہ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اہل زمین پر نظر دوڑائی اور ان میں سے دو آدمیوں کو منتخب کرلیا ایک تو تمہارا والد دوسرے کو تمہارا شوہر بنایا ۔ (حاکم تعقب بروایت ابوہریرة طبرانی حاکم تعقب خطیب بغدادی بروایت ابن عباس)
32925- أما ترضين أني زوجتك أول المسلمين إسلاما وأعلمهم علما فإنك سيدة نساء أمتي كما سادت مريم قومها، أما ترضين يا فاطمة أن الله اطلع على أهل الأرض فاختار منهم رجلين فجعل أحدهما أباك والآخر بعلك. "ك 2 وتعقب - عن أبي هريرة؛ طب، ك وتعقب؛ خط - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32917 ۔۔۔ فرمایا : میں نے تمہاری شادی اپنے خاندان کے بہتر آدمی سے کی ہے جو ان میں سب سے بڑا عالم ہے اور سب سے زیادہ بردباد رہے۔ یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ (رض) سے فرمائی۔ (خطیب فی المتفق والمتفرق بروایت یریدہ)
32926- زوجتك خير أهلي، أعلمهم علما وأفضلهم حلما وأولهم سلما - قاله لفاطمة. "الخطيب في المتفق والمفترق - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32918 ۔۔۔ فرمایا میں نے تمہاری شادی اس شخص سے کی ہے جو سب سے سب اسلام لانے والے ہیں سب سے زیادہ جاننے والے ہیں اور سب سے زیادہ بردبار ہیں یہ بات نہیں (علیہ السلام) نے حضرت فاطمہ (رض) سے فرمائی۔ (طبرانی بروایت ابواسحق) جب حضرت علی کی شادی حضرت فاطمہ (رض) سے ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت فاطمہ سے مذکورہ باتیں ارشاد فرمائی۔
32927- لقد زوجتكه وإنه لأول أصحابي سلما وأكثرهم علما وأعظمهم حلما. "طب - عن أبي إسحاق" أن عليا لما تزوج فاطمة قال لها النبي صلى الله عليه وسلم: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32919 ۔۔۔ کیوں رورہی ہو ؟ میں نے تمہارے بارے میں اپنی طرف سے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اور تمہارے لیے اپنے خاندان کے بہترین فرد کو چنا ہے اور قسم ہے اس ذات کی جس کی قبضہ قدرت میں میری جان ہے تمہارے شادی میں نے دنیاوی اعتبار سے ایک سعادت مند شخص سے کی اور بلاشبہ آخرت میں بھی وہ صالحین میں سے ہوگا۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
32928- ما يبكيك؟ فما ألوتك في نفسي وقد أصبت لك خير أهلي، وايم الذي نفسي بيده! لقد زوجتك سعيدا في الدنيا وإنه في الآخرة لمن الصالحين. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32920 ۔۔۔ فرمایا انس کیا تمہیں اس بات کے بارے میں کچھ معلوم ہے جو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) عرش والے کی طرف سے میرے پاس لے کر آئے پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں حضرت فاطمہ (رض) کا نکاح حضرت علی سے کرادوں۔ (بیہقی خطیب ابن عساکر بروایت انس)
راوی کہتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا کہ آپ کو وحی نے ڈھانپ لیا اور جب آپ سے یہ غم ٹل گیا تو آپ نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
راوی کہتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا کہ آپ کو وحی نے ڈھانپ لیا اور جب آپ سے یہ غم ٹل گیا تو آپ نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
32929- يا أنس! أتدري ما جاءني به جبريل من عند صاحب العرش؟ قال: إن الله أمرني أن أزوج فاطمة من علي. "هق والخطيب وابن عساكر - عن أنس" قال: كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم فغشيه الوحي فلما سري عنه قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32921 ۔۔۔ اے فاتمہ تم پر واضح رہے کہ میں نے تمہارا نکاح اپنے خاندان کے بہترین فرد سے کرانے میں کوتاہی نہیں کی۔ (ابن سعد بروایت عکرمہ مرسلا)
32930- يا فاطمة؟ أما إني ما ألوتك أن أنكحتك خير أهلي. "ابن سعد - عن عكرمة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32922 ۔۔۔ کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ میرے نزدیک تمہارا وہی مرتبہ ہو جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک حضرت ہارون کا تھا مگر تم نبی نہیں ہو بلاشبہ میرے لیے یہ مناسب نہیں کہ تمہیں نائب بنائے بغیر کہیں چلا جاؤں۔ (احمد بن حنبل حاکم بروایت ابن عباس)
32931- أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنك ليس بنبي، إنه لا ينبغي لي أن أذهب إلا وأنت خليفتي. "حم، ك - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32923 ۔۔۔ کیا تم اس پر راضی نہیں ہو کہ تمہارا مرتبہ میرے نزدیک وہی ہے جو حضرت ہارون کا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک تھا۔ (طبرانی بروایت مالک بن حسن حویرث جنہوں اپنے اپنے والد سے روایت کیا اور انھوں نے اپنے دادا سے)
32932- أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى. "طب عن مالك بن الحسن بن الحويرث عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32924 ۔۔۔ تمہارا یہ کہنا کہ قریش کہیں گے کہ کتنے جلدی اپنے چچازاد بھائی کو چھوڑ دیا اس کو رسوا کیا تمہیں مجھ سے مطابقت ہے لوگوں نے مجھے جادو گرکاھن اور کذاب کہا کیا تم اس پر راضی انھیں کہ تمہاری حیثیت میرے ہاں ایسی جیسی ہارون (علیہ السلام) کی حیثیت موسیٰ کے ہاں تھی مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا باقی تمہارا یہ کہنا کہ اللہ کا فضل پیش کروں یہ مرچیں تمن سے آئی ہیں اس کو بیچ کر تم اور فاطمہ فائدہ حاصل کرو یہاں تک اللہ تعالیٰ اپنا فضل لے آئے کیونکہ مدینہ میرے اور تمہارئے ہی لائق ہے۔ (حاکم نے علی (رض) سے نقل کیا)
32933- أما قولك: يقول قريش: ما أسرع ما تخلف عن ابن عمه وخذله! فإن لك بي أسوة قالوا: ساحر وكاهن وكذاب، أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه لا نبي بعدي؛ وأما قولك أتعرض لفضل الله، هذه أبهار من فلفل جاءنا من اليمن فبعه واستمتع به أنت وفاطمة حتى يأتيكم الله من فضله، فإن المدينة لا تصلح إلا بي وبك. "ك وتعقب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32925 ۔۔۔ بلاشبہ علی کا مرتبہ وحی ہے جو موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک ہارون (علیہ السلام) کا تھا مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ خطیب بن روایت عمر (رض)
32934- إنما علي بمنزلة هارون من موسى إلا أنه لا نبي بعدي. "الخطيب - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32926 ۔۔۔ بیدار ہوجائیں تمہارا نام تو ابوتراب ہی ہونا چاہیے کیا تم مجھ سے ناراض ہوئے جب میں نے مہاجرین اور انصار میں مواخات قائم کی تمہاری کسی کے ساتھ مواخات قائم نہ ہوسکی ؟ کیا تم اس پر راضی نہیں تمہارا مقام میرے ہاں ایسا ہوجی سے ہارون (علیہ السلام) کا موسیٰ (علیہ السلام) کے ہاں مگر یہ کہ میرے بعد نبوت کا سلسلہ ختم ہوگیا سن لوجوتم سے محبت کرے وہ امن و ایمان سے زندگی گذراے گا جو تجھ سی بغض رکھے گا وہ جاہلیت کی موت مرے گا اور اس کے زمانہ اسلام کے اعمال کا حساب ہوگا۔ (طبرانی نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا) ۔
32935- قم فما صلحت أن تكون إلا أبا تراب، أغضبت علي حين وآخيت بين المهاجرين والأنصار ولم أؤاخ بينك وبين أحد منهم؟ أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه ليس بعدي نبي، ألا من أحبك حف بالأمن والإيمان، ومن أبغضك أماته الله ميتة الجاهلية وحوسب بعمله في الإسلام. "طب - عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32927 ۔۔۔ اے ام سلیم بلاشبہ علی کا گوشت میرے گوشت سے ہے اور اس کا خون میرے خون سے ہے اور اس کا مرتبہ نزدیک وہی ہے جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک حضرت ہارون (علیہ السلام) کا تھا۔ (عقبلی فی الغفار بروایت ابن عباس)
32936- يا أم سليم! إن عليا لحمه من لحمي ودمه من دمي وهو مني بمنزلة هارون من موسى. "عق - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32928 ۔۔۔ اے علی تمہارا مرتبہ میرے نزدیک وہی ہے جو ہارون کو موسیٰ (علیہ السلام) کے نزدیک تھا مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (طبرانی بروایت اسمابنت عمیس)
32937- يا علي! أنت مني بمنزلة هارون من موسى إلا أنه لا نبي بعدي. "طب - عن أسماء بنت عميس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32929 ۔۔۔ بلاشبہ علی مجھ سے ہے اور میں اس سے اور وہ ہر مسلمان کا ولی ہے۔ (حسن بن سفیان ابونعیم فی فضائل الصحابة بروایت عمران بن فصین)
32938- إن عليا مني وأنا منه وهو ولي كل مؤمن. "ط والحسن بن سفيان وأبو نعيم في فضائل الصحابة - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32930 ۔۔۔ میں نے تمہیں محض اپنے لیے چھوڑا ہے تم میرے بھائی ہو اور میں تمہارا بھائی ہوں اگر تم سے کسی نے جھگڑا کیا تم کہنا کہ میں اللہ کے بندہ اور اس کے رسول کا بھائی ہوں تمہارے بعد اس کو فقط جھوٹا شخص ہی چھوڑے گا۔ (ابن عدی بروایت عمروبن عبداللہ بن یعلی بن مرہ جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا جنہوں نے اپنے دادا سے روایت کیا)
32939- إنما تركتك لنفسي، أنت أخي وأنا أخوك، فإن حاجك أحد فقل: أنا عبد الله وأخو رسوله، لا يدعها بعدك إلا كذاب. "عد عن - عمرو بن عبد الله بن يعلى بن مرة عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৯৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاندان کا بہترین فرد ہونا
32931 ۔۔۔ علی کو بلاؤ علی کو بلاؤ علی کو بلاؤ بلاشبہ علی مجھ سے ہے اور ہی اس سے ہوں اور میرے بعد ہر مومن کا ولی ہوگا۔ (مصنف ابن ابی شیبة بروایت عمران بن حصیں)
32940- دعوا عليا، دعوا عليا، دعوا عليا؛ إن عليا مني وأنا منه وهو ولي كل مؤمن بعدي. "ش - عن عمران بن حصين".
তাহকীক: