কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩১৮৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان جبرائیل کا تذکرہ
31862 ۔۔۔ فرمایا معراج کی رات جب ساتویں آسمان پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ میں رعد برق اور صاعقہ کے اوپر ہوں میرا گذر ایک ایسی قوم پر ہوا جس کے پیٹ گھروں کے طرح تھے اس میں سانپ دوڑ رہے جو باہر ہی سے نظر آرہے تھے میں نے پوچھا یہ کون لوگ ہیں تو بتایا کہ یہ سود خور ہیں جب میں آسمان دنیا پر اتراتو میں نے اپنے نیچے کی جانب دیکھاتو غبار دھواں اور آوازوں میں ہوں نے جبرائیل (علیہ السلام) سے پوچھا یہ کیا ماجرا ہے ؟ تو بتایا کہ یہ شیاطین ہیں گرم غبار نبی آدم کی آنکھوں میں جھونکتے ہیں تاکہ آسمان و زمین کی ملکوں میں غور وفکر نہ کریں اگر یہ نہ ہوتا تو وہ عجائبات کا مشاہدہ کرتے ۔ (احمد بروایت ابوہریرہ (رض))
31861- رأيت ليلة أسري بي لما انتهيت إلى السماء السابعة فنظرت فإذا أنا فوقي برعد وبرق وصواعق فأتيت على قوم بطونهم كالبيوت فيها الحيات ترى من خارج بطونهم، فقلت: من هؤلاء؟ قال: هؤلاء أكلةالربا، فلما نزلت وانتهيت إلى سماء الدنيا نظرت أسفل مني فإذا أنا برهج ودخان وأصوات! فقلت: ما هذا يا جبريل؟ قال: وهذه الشياطين يحومون على أعين بني آدم أن لا يتفكروا في ملكوت السماوات والأرض ولولا ذلك لرأت العجائب. "حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان جبرائیل کا تذکرہ
31863 ۔۔۔ فرمایا میں نے ابراہیم (علیہم السلام) موسیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) کو بیت المقدس میں دیکھا تو میں نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھامائل بہ سرخی گویا کہ ابھی غسل خانہ سے نکلے ہیں اور میں اولاد میں ابراہیم (علیہ السلام) کا سب سے زیادہ مشابہ ہوں میرے پاس شراب اور دودھ کے پیالے لائے گئے میں نے دودھ کا پیالہ لے لیا توجبرائیل نے کہا آپ نے فطرت کی طرف راہ پائی اگر شراب کاپیالہ اٹھاتے تو آپ کی امت گمراہ ہوجاتی ۔ (طبرانی سعید بن مسیب مرسلا)
31862- رأيت إبراهيم وموسى وعيسى ببيت المقدس، فرأيت موسى رجلا ضربا آدم بين الرجلين كأنه من رجال شنوءة، ورأيت عيسى رجلا أحمر كأنما أخرج من ديماس، وأنا أشبه بني إبراهيم به، وأتيت بإناء خمر وإناء لبن فأخذت اللبن فقال جبريل: هديت للفطرة، لو أخذت الخمر غوت أمتك. "ط - سعيد بن المسيب مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان جبرائیل کا تذکرہ
31864 ۔۔۔ فرمایا کہ نے نوراعظم کو دیکھا میرے درمیان موتی اور یاقوت کے پردے حائل ہوگئے تو اللہ تعالیٰ وحی فرمائی جو وحی فرمانا تھی۔ (الحکیم بروایت انس (رض))
31863- رأيت النور الأعظم ولط 2 دوني الحجاب رفرف الدر والياقوت فأوحى إلي ما شاء أن يوحي. "الحكيم - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان جبرائیل کا تذکرہ
31865 ۔۔۔ فرمایا میں نے نور کو دیکھا ۔ٕ(طبرانی ابن خزیمہ ابن حبان احمد مسلم ترمذی بروایت ابی ذ(رض)) یہ اس سوال کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ آپ نے رب تعالیٰ کا دیدار کیا ہے ؟
31864- رأيت نورا. "ط وابن خزيمة، حب، حم، م 3، ت - أبي ذر". قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم: هل رأيت ربك قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان جبرائیل کا تذکرہ
31866 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ مجھے رات کے وقت معراج پر لیجایا گیا اور صبح کے وقت واپس مکہ پہنچ گیا مجھے اس پر یقین ہے۔ (رواہ سعید بن منصور )
31865- لما كان ليلة أسري بي وأصبحت بمكة قطعت بأمري. "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31867 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میرا وصف توراۃ میں احمدمتوکل ہے نہ بدزبان ہوگا نہ سخت دل احسان کا بدلہ احسان سے دے گا برائی کا بدلہ نہیں لے گا جائے پیدائش مکہ ہے جائے ہجرت مدینہ طیبہ ان کی امت حمادون ہے تہبند نصف ساق تک رکھیں گے اور وضو میں اعضاء کو دھوئیں گے قرآن ان کے سینہ میں ہوگا نماز کے لیے اس طرح صف بندی کریں گے جس طرح قتال کے لیے صف بندی کی جاتی ہے مجھ سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ اپنا خون پیش کرنا ہے اور رات کو عبادت کرنے والے اور دن کو شیر۔ (یعنی دشمن کو ڈگانے والے) ۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود (رض) ضعیف الجامع)
31866- صفتي أحمد المتوكل، ليس بفظ ولا غليظ، يجزي بالحسنة الحسنة ولا يكافئ بالسيئة، مولده بمكة ومهاجره طيبة، وأمته الحمادون، يأتزرون على أنصافهم ويوضؤن أطرافهم، أناجيلهم في صدورهم، يصفون للصلاة كما يصفون للقتال، قربانهم الذي يتقربون به إلي دماؤهم، رهبان بالليل ليوث بالنهار. "طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31868 ۔۔۔ فرمایا میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدالمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن النضر بن کنانہ بن خذیفہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار جس مسئلہ میں بھی لوگ دو جماعتوں میں بٹ گئے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے دونوں میں سے خیر کی جانب رکھا میں اپنے ماں باپ سے پیدا ہوا ہوں میرے سلسلہ نسب میں جاہلیت کی زناکاری کا عنصر شامل نہیں ہے میری پیدائش نکاح کے نتیجہ میں ہوئی حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر میرے ماں باپ تک زناکاری کا دخل نہیں ہوا میں نسب کے اعتبار سے بھی تم میں بہتر ہوں اور باپ کے اعتبار سے بھی۔ (بیہقی فی الدلائل بروایت انس (رض))
31867- أنا محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف ابن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن الياس بن مضر بن نزار، وما افترق الناس فرقتين إلا جعلني الله في خيرهما، فأخرجت من بين أبوي فلم يصبني شيء من عهر الجاهلية، وخرجت من نكاح ولم أخرج من سفاح 1 من لدن آدم حتى انتهيت إلى أبي وأمي فأنا خيركم نسبا وخيركم أبا. "البيهقي في الدلائل - عن أنس
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31869 ۔۔۔ فرمایا میری پیدائش نکاح سے ہوئی زنا سے نہیں۔ (ابن سعد بروایت عائشہ (رض))
31868- خرجت من نكاح غير سفاح. "ابن سعد - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31869 ۔۔ فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے نکاح کے واسطے سے پیدا فرمایا نہ زنا سے۔ بیہقی ، بروایت محمد بن علی مرسلا۔
31869- إن الله تعالى أخرجني من النكاح ولم يخرجني من السفاح. "هب - عن محمد بن علي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31870 ۔۔۔ فرمایا آدم (علیہ السلام) کے زمانہ سے میرے نسب میں نکاح کا سلسلہ قائم ہے نہ کہ زناکا۔ (ابن سعد بروایت ابن عباس (رض) عنھما)
31870- خرجت من لدن آدم من نكاح غير سفاح. "ابن سعد - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31871 ۔۔۔ فرمایا میں نکاح سے پیدا ہوا نہ کہ زنا سے حضرت آدم (علیہ السلام) سے لے کر میرے ماں باپ کے مجھے جننے تک اس میں زمانہ جاہلیت کے زنا کا کوئی حصہ شامل نہیں۔ (ٕاحمد فی ابن عدی بیہقی بروایت علی (رض))
31871- خرجت من نكاح ولم أخرج من سفاح من لدن آدم إلى أن ولدني أبي وأمي، لم يصبني من سفاح الجاهلية شيء. "العدني، عد هب، عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31872 ۔۔۔ فرمایا میں جھوٹا نبی نہیں ہوں عبدالمطلب کی اولاد میں سے ہوں ۔ (احمدبیہقی نسائی بروایت براء)
31872- أنا النبي لا كذب أنا ابن عبد المطلب. "حم، ق، ن - عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31873 ۔۔۔ فرمایا میں جھوٹا نبی نہیں ہوں میں عبدالمطلب کی اولاد ہوں میں فصیح عربی ہوں قریش میں ولادت ہونی نبی سعد میں پرورش ہوئی میری گفتگو میں خرابی کیسے آئے گی ۔ (طبرانی بروایت ابی سعید ضعیف الجامع 3107)
31873- أنا النبي لا كذب أنا ابن عبد المطلب، أنا أعرب العرب، ولدتني قريش ونشأت في بني سعد بن بكر فأنى يأتيني اللحن؟ . "طب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31874 ۔۔۔ فرمایا میں سلیم کو خوشبوؤں کا بیٹا ہوں ۔ (سعید بن منصور طبرانی بروایت سبابہ بن عاصم)
31874- أنا ابن العواتك من سليم. "ص، طب - عن سيابة بن عاصم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31875 ۔۔۔ فرمایا سچایا کیزہ نبی ہوں اس کے لیے پوری ہلاکت ہے جو میری تکذیب کرے مجھ سے اعراض کرے اور مجھ سے قتال کرے خیر اس کے لیے ہے جس نے مجھے ٹھکانا دیامیری مدد کی مجھ پر ایمان لایا میری باتوں کی تصدیق کی اور میرے ساتھ ہو کر جہاد کیا۔ (ابن سعد بروایت عبدبن عمروبن جیلہ الکلبی ضعیف الجامع 1306)
31875- أنا النبي الأمي الصادق الزكي! الويل كل الويل لمن كذبني وتولى عني وقاتلني! والخير لمن آواني ونصرني وآمن بي وصدق قولي وجاهد معي. "ابن سعد - عن عبد بن عمرو بن جبلة الكلبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31876 ۔۔۔ فرمایا میں ابوالقاسم ہوں اللہ دیتا ہے اور میں تقسیم کرتا ہوں۔ (مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض))
31876- أنا أبو القاسم! الله يعطي وأنا أقسم. "ك - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق فضائل کا بیان ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق کا تذکرہ
31877 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے روز میری اتباع کرنے والے سب سے زیادہ ہوں گے میں ہی سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔ (مسلم بروایت انس (رض))
31877- أنا أكثر الأنبياء تبعا يوم القيامة، وأنا أول من يقرع باب الجنة. "م - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31878 ۔۔۔ قیامت کے دن سب سے پہلے میں ہی قبر سے اٹھوں گا اور میں ہی متکلم ہوں گا جب اللہ میاں کے پاس جائیں گے اور میں ہی خوشخبری سنانے والا ہوں گا جب وہ مایوس ہوں گے اور اس دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا ۔ اور اولاد آدم میں اللہ کے نزدیک سب سے مکرم میں ہی ہوں گا اس میں کوئی فخر کی بات نہیں۔ (ترمذی بروایت انس (رض) ضعیف الترمذی 740 ضعیف الجماع 1409)
31878- أنا أول الناس خروجا إذا بعثوا، وأنا خطيبهم إذ وفدوا، وأنا مبشرهم إذا أيسوا، لواء الحمد يومئذ بيدي، وأنا أكرم ولد آدم على ربي ولا فخر. "ت - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31879 ۔۔۔ فرمایا میں سب سے پہلے قبر سے اٹھایا جاؤنگا مجھے جنتی لباس پہنایا جائے گا پھر میں عرش کے دا میں جانب کھڑا ہوں گا میرے علاوہ مخلوق میں سے کوئی اس مقام نہ ہوگا۔ (ترمذی بروایت ابی ہریرة ضعیف کتاب ضعیف الجامع 1311)
31879- أنا أول من تنشق عنه الأرض فأكسى حلة من حلل الجنة ثم أقوم عن يمين العرش، ليس أحد من الخلائق يقوم ذلك المقام غيري. "ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31880 ۔۔۔ فرمایا میں سب سے پہلے قبر سے اٹھایا جاؤں گا اس کے بعد ابوبکر (رض) پھر عمر (رض) پھر اہل بقیع کا میرے ساتھ حشر ہوگا ۔ پھر اہل مکہ کا انتظار کروں گا ۔ (ترمذی مستدرک بروایت ابن عمر (رض) تھوڑی سی زیادتی کے ساتھ ضعیف ترمذی 561 ضعیف الجامع 131)
31880- أنا أول من تنشق عنه الأرض ثم أبو بكر ثم عمر، ثم آتي أهل البقيع فيحشرون معي، ثم أنتظر أهل مكة. "ت، ك - عن ابن عمر".
তাহকীক: