কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩১৮৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31881 ۔۔۔ فرمایا کہ میں قیامت کے روز اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور قبر سے سب سے پہلے میں اٹھایا جاؤں گا اور سب سے پہلے میں ہی سفارش کروں گا اور میری سفارش قبول ہوگی ۔ (مسلم ابوداؤد بروایت ابوہریرہ (رض))
31881- أنا سيد ولد آدم يوم القيامة، وأول من ينشق عنه القبر، وأول شافع وأول مشفع. "م ، د - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31882 ۔۔۔ میں قیامت کے دن اولاد آدم کا سردار ہوں گا اس میں کوئی فخر نہیں میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوگا اور کوئی فخر کی بات نہیں اس دن بشمول حضرت آدم (علیہ السلام) ہر نبی میرے جھنڈا تلے ہوں گے میں سب سے پہلے قبر سے اٹھایا جاؤنگا اس میں کوئی فخر نہیں میں پہلا سفارشی ہوں گا جس کی سفارش قبول ہوگی اس میں کوئی فخر نہیں۔ (احمد ترمذی ابن ماجہ بروایت ابی سعید (رض))
31882- أنا سيد ولد آدم يوم القيامة، ولا فخر، وبيدي لواء الحمد ولا فخر، وما من نبي يومئذ آدم فمن سواه إلا تحت لوائي، وأنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر، وأنا أول شافع وأول مشفع ولا فخر. "حم، ت ، هـ - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31883 ۔۔۔ فرمایا میں انبیاء کا قائد ہوں اس میں کوئی فخر نہیں میں خاتم النبیین ہوں اس میں کوئی فخر نہیں میں پہلا سفارشی ہوں گا اور میری سفارش قبول ہوگی اس میں کوئی فخر نہیں ۔ (الدرمی بروایت جابر (رض))
کلام : ضعیف الجماع 13190
کلام : ضعیف الجماع 13190
31883- أنا قائد المرسلين ولا فخر، وأنا خاتم النبيين ولا فخر، وأنا أول شافع وأول مشفع ولا فخر. "الدارمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31884 ۔۔۔ فرمایا میں فصیح عرب ہوں میرا تعلق قریش سے ہے اور میری زبان بنی سعد کی۔ (ابن سعد بروایت یحییٰ بن یزید العدی مرسلا الاتقان 307 ضعیف احامع 1303)
31884- أنا أعربكم أنا من قريش ولساني لسان بني سعد بن بكر. "ابن سعد - عن يحيى بن يزيد السعدي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31885 ۔۔۔ فرمایا میں رسول ہوں ان کی طرف جن سے زندگی میں ملاقات ہوئی اور جو میرے بعد پیدا ہوں گے۔ (ابن سعد بروایت حسن مرسلا ضعیف الجامع 314 الضعیفہ 2086)
31885- أنا رسول من أدركت حيا ومن يولد بعدي. "ابن سعد - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31886 ۔۔۔ میں پہلا شخص ہوں گا جو جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا کسی کان نے مخلوق کی آواز میں سے ان دروازوں کی آواز سے زیادہ خوبصورت کسی کی آواز نہیں ہوگی۔ (ابن النجار بروایت انس ضعیف الجامع 1312)
31886- أنا أول من يدق باب الجنة فلم تسمع الآذان أحسن من طنين الحلق على تلك المصاريع. "ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31887 ۔۔۔ فرمایا میں مسلمانوں کی جماعت سے ہوں۔ (ابوداؤد بروایت ابن عمر (رض) عنھما ضعیف الجامع 1318)
31887- أنا فئة المسلمين. "د - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৮৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31888 ۔۔۔ فرمایا حوض کوثر پر تمہارا استقبال کروں گا ۔ (احمد بیہقی بروایت جندب بروایت ابن مسعود (رض) مسلم بروایت جابر بن سمرہ (رض))
31888- أنا فرطكم على الحوض. "حم، ق - عن جندب؛ ح - عن ابن مسعود؛ م 2 - عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31889 ۔۔۔ فرمایا میں ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا کا نتیجہ ہوں اور آخری نبی جس کی عیسیٰ (علیہ السلام) نے بشارت دی ہے۔ (ابن عساکر بروایت عبادہ بن صامت)
31889- أنا دعوة إبراهيم وكان آخر من بشر بي عيسى بن مريم. "ابن عساكر - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31890 ۔۔۔ فرمایا میں جنت کے دروازے پر ہوں گا اس کو کھلوانے کے لیے کہوں گا تودربان کہے گا آپ کون ؟ میں کہوں گا محمد تو جنت کا دربان کہے گا آپ ہی کے متعلق حکم ہوا ہے کہ آپ سے پہلے کسی کے لیے نہ کھولو۔ (احمد بروایت انس (رض))
31890- آتي باب الجنة فأستفتح فيقول الخازن: من أنت؟ فأقول: محمد، فيقول: بك أمرت أن لا أفتح لأحد قبلك. "حم، م - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31891 ۔۔۔ فرمایا میرے پاس جبرائیل نے آکرکہا کہ میر اور تمہارا رب کہتا ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ میں نے آپ کے ذکر کو کس طرح بلند کیا تو میں نے کہا اللہ علم تو فرمایا جہاں میرا ذکر ہوگا وہاں میرے ذکر کے ساتھ آپ کا بھی ذکر ہوگا۔ (ابویعلی والضیاء فی المثال بروایت ابی سعید)
31891- أتاني جبريل فقال: إن ربي وربك يقول لك: تدري كيف رفعت ذكرك؟ قلت: الله أعلم، قال: لا أذكر إلا ذكرت معي. "ع، حب، والضياء في المختارة - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31892 ۔۔۔ فرمایا کہ میرے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ آیا ہے مجھے اختیار دیا کہ میری آدمی امت کو جنت میں داخلہ ملے یا یہ کہ مجھے امت کے حق میں شفاعت کا اختیار ہوگا میں نے شفاعت کو اختیار کیا یہ ہر ایک شخص کے حق میں ہوگی جو اس حالت میں انتقال کرے کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتاہو۔ (احمدبروایت ابی موسیٰ ترمذی ابن حیان بروایت عوف بن مالک الاشعبی)
31892- أتاني آت من عند ربي فخيرني بين أن يدخل نصف أمتي الجنة وبين الشفاعة فاخترت الشفاعة، وهي لمن مات لا يشرك بالله شيئا. "حم - عن أبي موسى؛ ت، حب - عن عوف بن مالك الأشجعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31893 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اپنا خلیل بنایا موسیٰ (علیہ السلام) کو رازدار اور مجھے اپنا حبیب بنایا پھر اللہ نے فرمایا میری عزت و جلال کی قسم میں اپنے حبیب کو اپنے خلیل اور نجی پر ترجیح دوں گا۔ (بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
31893- اتخذ الله إبراهيم خليلا وموسى نجيا واتخذني حبيبا ثم قال: وعزتي وجلالي لأؤثرن حبيبي على خليلي ونجي. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیامت کے روسب سے پہلے قبر سے کون اٹھے گا ؟
31894 ۔۔۔ فرمایا مجھے دنیا کی چابی دیدی گئی ایک ابلق گھوڑے پر جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے گا ان پر ایک ریشمی چادر تھی۔ (احمد ابن حیان والضیاء مقدسی بروایت جابر (رض)
کلا :۔۔۔ ضعیف الجمامع 135 الضعیفہ 1730
کلا :۔۔۔ ضعیف الجمامع 135 الضعیفہ 1730
31894- أتيت بمقاليد الدنيا على فرس أبلق جاءني جبريل عليه قطيفة من سندس. "حم، حب والضياء - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ کی براہ راست تربیت
31895 ۔۔۔ فرمایا میرے رب نے میری تربیت لی اور بہت اچھی تربیت لی ۔ (ابن المعان فی ادب الاملاء بروایت ابن مسعود (رض))
31895- أدبني ربي فأحسن تأديبي. "ابن السمعاني في أدب الإملاء - عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ کی براہ راست تربیت
31896 ۔۔۔ فرمایا میرے پاس جبرائیل ایک پتیلا لایا جس کو کیفیت کہا جاتا ہے میں نے اس میں سے ایک لقمہ کھایا تو مجھے جماع میں چالیس آدمیوں کی قوت دی گئی۔ (ابن سعد حلیتہ الاولیاء بروایت صفوان بن سلیم وعطا پسار سے وہ ابوہریرہ (رض) سے)
31896- أتاني جبريل بقدر يقال له الكفيت فأكلت منه أكلة فأعطيت قوة أربعين رجلا في الجماع. "ابن سعد، حل - عن صفوان بن سليم عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ کی براہ راست تربیت
31897 ۔۔۔ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) ایک پتیلا لے کر آیا میں نے اس میں سے کھایا مجھے جماع میں چالیس مردوں کی قوت حاصل ہوئی ہے۔ (ابن سعد بروایت صفوان بن سلم مرسلا)
31897- أتاني جبريل بقدر فأكلت منها فأعطيت قوة أربعين رجلا في الجماع. "ابن سعد - عن صفوان بن سليم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ کی براہ راست تربیت
31898 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے روز میں انبیاء کا امام اور ان کا متکلم اور ان کی شفاعت کرنے والا ہوں گا اس میں کوئی فخر نہیں۔ (احمد ترمذی ابن ماجہ مستدرک بروایت ابی ذخیرة الحفاظ 398)
31898- إذا كان يوم القيامة كنت إمام النبيين وخطيبهم وصاحب شفاعتهم غير فخر. "حم، ت، هـ 2، ك - عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ کی براہ راست تربیت
31899 ۔۔۔ فرمایا مجھے جوامع الکلم دیا گیا اور رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی اس دوران کہ میں سویا ہوا تھا کہ مجھے زمین کی خزانوں کی چابیاں دی گئیں جو میرے ہاتھ میں رکھ دی گئیں ۔ (بیہقی نسائی بروایت ابوہریرہ )
31899- بعثت بجوامع الكلم، ونصرت بالرعب، وبينا أنا نائم أتيت بمفاتيح خزائن الأرض فوضعت في يدي. "ق ، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ کی براہ راست تربیت
31900 ۔۔۔ فرمایا میری آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں سوتا۔ ( ابن سعد بروایت حسن مرسلا)
31900- تنام عيناي ولا ينام قلبي. "ابن سعد - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক: