কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩০৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی (رض) سے محبت کی ترغیب
33054 ۔۔۔ فرمایا : ابوبکر صدیق میرے وزیر ہیں اور میرے بعد میری امت میں میرے نائب ہیں اور عمر میری زبان سے بات کرتے ہیں اور علی میرے چچازاد اور میرے علمبردار ہیں اور عثمان مجھ سے ہیں اور میں عثمان سے ہوں۔ (الخلیلی فی شیختہ بروایت انس ابن حبان فی الضعفاء طبرانی فی معجم الکبیر ابن عدی بروایت جابر ابن عساکر بروایت عمر وبن شعیب عن ابیہ عن جدہ اور اس کی کا دح بن رحمت ہے ابن عدی کہتے ہیں کہ وہ ثقافت موضوع حدیثیں روایت کرتے ہیں اور ابن جوزی نے اس کو موضوعات میں نقل کیا ہے)
33061- أبو بكر الصديق وزيري وخليفتي على أمتي من بعدي، وعمر ينطق على لساني، وعلي ابن عمي وحامل رايتي، وعثمان مني وأنا من عثمان. "الخليلي في مشيخته - عن أنس؛ حب في الضعفاء، طب، عد عن جابر؛ كر - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده؛ وفيه كادح بن رحمة، قال عد: يروي الموضوعات عن الثقات؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی (رض) سے محبت کی ترغیب
33055 ۔۔۔ فرمایا : ابوبکر وعمر کی حیثیت میری نزدیک وہی ہے جو میرے سر میں میری آنکھوں کی ہے اور عثمان بن عفان کی حثییت وہی ہے جو میرے منہ میں میری زبان کی ہے اور علی ابن طالب کی حثییت میرے نزدیک وہی ہے جو میرے جسم میں روح کی ہے۔ (ابن النجار بروایت ابن مسعود)
33062- أبو بكر وعمر مني كعيني في رأسي، وعثمان بن عفان مني كلساني في فمي، وعلي بن أبي طالب مني كروحي في جسدي. "ابن النجار عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی (رض) سے محبت کی ترغیب
33063 ۔۔۔ فرمایا ابوبکر میرے وزیر میرے قائم مقام ہے اور عمر میری زبان سے بات کرتے ہیں اور عثمان مجھ سے ہیں اور میں عثمان سے ہوں جیسے آپ کا مقام میرے ہاں اے ابوبکر آپ مریری امت کے لیے سفارشی ہوں گے۔ ابن النجار بروایت انس۔
33063- أبو بكر وزيري يقوم مقامي، وعمر ينطق بلساني، وأنا من عثمان وعثمان مني، كأني بك يا أبا بكر تشفع لأمتي. "ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی (رض) سے محبت کی ترغیب
33056 ۔۔۔ فرمایا : اے بلال لوگوں میں اعلان کردو کہ میرے بعد ابوبکر خلیفہ ہوں گے اے بلال لوگوں میں یہ بات پھیلا دوں کہ بلاشبہ ابوبکر کے بعد عمر خلیفہ ہوں گے اے بلال ! لوگوں تک یہ بات پہنچا دو کہ عمر کے بعد عثمان خلیفہ ہوں گے اے بلال چلو اللہ تعالیٰ ایسا فرمائے گا۔ (ابونعیم فی فضائل الصحابہ خطیب ابن عساکر بروابن ابن عمر)
33064- يا بلال! أذن في الناس: إن الخليفة بعدي أبو بكر، يا بلال! ناد في الناس: إن الخليفة بعدي أبي بكر وعمر، يا بلال! ناد في الناس: إن الخليفة من بعد عمر عثمان، يا بلال! امض، أبى الله إلا ذلك. "أبو نعيم في فضائل الصحابة والخطيب وابن عساكر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت علی (رض) سے محبت کی ترغیب
33057 ۔۔۔ فرمایا : میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے ابوبکر میرے بعد کچھ ہی مدت زندہ رہیں گے اور قبیلہ عرب کا جنگجو قابل ستائش زندگی گزارے گا اور شہادت کی موت پائے گا اور اے عثمان عنقریب تم سے لوگ اس قمیص کے اتارنے کا مطالبہ کریں گے جو اللہ عزوجل نے تمہیں پہنائی ہوگی اور قسم سے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اگر تم نے اس کو اتار دیا تو تم اس وقت تک جنت میں داخل نہ ہوسکو گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکہ سے نہ گزر جائے۔ (طبرانی ابونعیم فی المعرفة بروایت ابن عمر اس کی مسند میں ربیعہ میں سیف ہے امام بخاری فرماتے ہیں : یہ منکر حدیث روایت ہے) ۔
33065- يكون بعدي اثنا عشر خليفة: أبو بكر الصديق لا يلبث بعدي إلا قليلا، وصاحب رحى دارة العرب يعيش حميدا ويقتل شهيدا عمر، وأنت يا عثمان سيسألك الناس أن تخلع قميصا كساك الله عز وجل إياه، والذي نفسي بيده! لئن خلعته لا تدخل الجنة حتى يلج الجمل في سم الخياط. "طب وأبو نعيم في المعرفة - عن ابن عمرو؛ وفيه ربيعة بن سيف؛ قال خ: عنده مناكير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33058 ۔۔۔ بلاشبہ یہ لوگ میرے بعد خلیفہ ہوں گے یعنی ابوبکر عمر عثمان ۔ (ابن حیان فی الضعف بروایت عطیہ بن مال)
33066- إن هؤلاء أولياء الخلافة بعدي - يعني أبا بكر وعمر وعثمان. "حب في الضعفاء - عن عطية بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33059 ۔۔۔ فرمایا یہ لوگ میرے بعد امراء ہوں گے یعنی ابوبکر عمر عثمان ۔ (ابن عدی حاکم بروایت سفینہ)
33067- هؤلاء الأمراء بعدي - يعني أبا بكر وعمر وعثمان. "عد، ك - عن سفينة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33068 ۔۔۔ فرمایا اے عائشہ یہ لوگ میرے بعد خلفاء ہوں گے یعنی ابوبکر وعمر و عثمان۔ حاکم تعقب بروایت عائشہ (رض)۔
33068- يا عائشة! هؤلاء الخلفاء من بعدي - يعني أبا بكر وعمر وعثمان. "ك وتعقب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33060 ۔۔۔ اے علی اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ابوبکر کو، عمر کو مشیر اور عثمان کو سہارا بناؤں اور تمہیں اے علی پشت پناہ بناؤں چنانچہ تم چاروں کے بارے میں اللہ نے پختہ عہد لیا ہے کہ تم سے مومن آدمی محبت کرے گا اور فاجر تم سے بغض رکھے گا تم میری نبوت کے جانشین ہو۔ اور میری امت پر میری دلیل ہوقطع تعلقی نہ کرو اور ایک دوسرے سے ناراض نہ ہو اور عفور درگزر سے کام لو۔ (ابونعیم فی )
33069- يا علي! إن الله أمرني أن أتخذ أبا بكر والدا وعمر مشيرا وعثمان سندا وأنت يا علي ظهرا، فأنتم أربعة قد أخذ الله ميثاقكم في الكتاب لا يحبكم إلا مؤمن ولا يبغضكم إلا فاجر، أنتم خلائف نبوتي وعقد ذمتي وحجتي على أمتي، لا تقاطعوا ولا تدابروا وتغافروا. "أبو نعيم في
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33061 ۔۔۔ فرمایا اگر میں تم پر کسی کو خلیفہ مقرر کروں تو تم میرے مقرر کردہ خلیفہ کی نافرمانی کروگے جس کے نتیجے ہی میں تم پر عذاب آئے گا لوگوں نے کہا کیا ہم ابوبکر کو خلیفہ نہ مقرر کرلیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم اس کو خلیفہ بناؤ گے تو اس کو جسمانی طور پر کمزور اور اللہ کے معاملہ میں طاقتور پاؤ گے لوگوں نے کہا کہ ہم عمر کو خلیفہ نہ بنالیں ؟ فرمایا اگر اسے خلیفہ بناؤ گے تو جسمانی طوپر بھی اور اللہ کے معاملے میں طاقتور پاؤگے لوگوں نے کہا کیا ہم علی کو خلیفہ نہ بنالیں۔ تو آپ نے فرمایا اگر تم نے اس خلیفہ بنالیا حالانکہ تم اس کو خلیفہ بناؤ گے نہیں تو وہ تمہیں ایک سیدھے راستے پرلے چلے گا اور تم اس کو ہدایت کی راہ دکھانے والا اور ہدایت یافتہ پاؤ گے۔ (ابوداؤد بروایت حذیفہ)
33070- إن أستخلف عليكم تعصون خليفتي فينزل عليكم العذاب، قالوا: ألا نستخلف أبا بكر؟ قال: إن تستخلفوه تجدوه ضعيفا في بدنه قويا في أمر الله، قالوا ألا نستخلف عمر؟ قال: إن تسخلفوه تجدوه قويا في بدنه قويا في أمر الله، قالوا: ألا نستخلف عليا؟ قال: إن تستخلفوه ولن تفعلوا ذلك يسلك بكم الطريق وتجدوه هاديا مهديا. "د - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33062 ۔۔۔ اگر تم ابوبکر کو امیر بناؤ گے تو اس کو امانت دار دنیا سے بےرغبت اور آخرت میں رغبت رکھنے والا پاؤ گے اور اگر عمر کو بناؤ گے تواسکو ایسا طاقتور امانت دار پاؤ گے جو اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرے گا اور اگر علی کو امیر بناؤ گے اور میرا خیال نہیں ہے کہ تم اس طرح کروگے تو تم اس کو راہ دکھانے والا اور ہدایت یافتہ پاؤ گے جو تمہیں ایک سیدھے راستے پرلے چلے گا ۔ (احمد بن حنبل حلیة الاولیاء بروایت علی)
33071- إن تؤمروا أبا بكر تجدوه أمينا زاهدا في الدنيا راغبا في الآخرة، وإن تؤمروا عمر تجدوه قويا أمينا لا يخاف في الله لومة لائم، وإن تؤمروا عليا - ولا أراكم فاعلين - تجدوه هاديا مهديا يأخذ بكم الطريق المستقيم. "حم، حل - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33063 ۔۔۔ اگر تم ابوبکر کو خلیفہ بناؤ گے تو اس کو اللہ کے معاملے میں طاقتور اور جسمانی طوپر کمزور پاؤ گے اور اگر عمر کو بناؤ گے تو اللہ کے معاملے میں بھی اور جسمانی طورپر بھی طاقتور پاؤ گے اور اگر علی کو خلیفہ بناؤ گے اور میرا خیال نہیں کہ تم ایسا کروگے تو تم اسے راہ دکھانے والا ہدایت یافتہ پاؤ گے جو تمہیں سیدھے روشن راستے پر لے چلے گا۔ (ابونعیم فی فضائل الصحابہ بروایت حذیفہ)
33072- إن تستخلفوا أبا بكر تجدوه قويا في أمر الله ضعيفا في بدنه، وإن تستخلفوا عمر تجدوه قويا في أمر الله قويا في بدنه، وإن تستخلفوا عليا - وما أراكم فاعلين - تجدوه هاديا مهديا يحملكم من المحجة البيضاء. "أبو نعيم في فضائل الصحابة - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33064 ۔۔۔ فرمایا اگر میں تم پر کسی کو خلیفہ مقرر کروں گا تو تم اس کی نافرمانی کروگے جس کے نتیجے میں تم پر عذاب آئے گا لیکن جو بات تمہیں حذیفہ کہے اس کی تصدیق کرو اور عبداللہ بن مسعود جو تمہیں پڑھائے اس کو پڑھو۔ (ابوداؤد طیالسی ترمذی نے اس کو حسن قرار دیا ہے حاکم بروایت حذیفہ) صحابہ (رض) نے کہا اے اللہ کے رسول اگر آپ کسی کو خلیفہ مقرر فرمادیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
33073- إن استخلفت عليكم فعصيتموه عذبتم ولكن ما حدثكم حذيفة فصدقوه وما أقرأكم عبد الله بن مسعود فاقرؤه. "ط، ت 1: حسن، ك - عن حذيفة" قالوا: يا رسول الله! لو استخلفت! قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33065 ۔۔۔ فرمایا اگر میں تم پر خلیفہ مقرر کروں اور تم اس کی نافرمانی کرو تم پر عذاب آپڑے گا۔ صحابہ (رض) نے بتایا اگر آپ ہم پر ابوبکر کو خلیفہ مقرر فرمادیں توکیسا رہے گا ؟ فرمایا اگر اس کو خلیفہ بنادوں گا تو تم اس کو اللہ کے معاملے میں طاقتور اور جسمانی طورپر کمزور پاؤگے ۔ صحابہ (رض) نے کہا اگر آپ ہم علی کو خلیفہ بنادیں تو پھر کیا خیال ہے ؟ فرمایا تم اس طرح نہیں کروگے اور اگر تم نے ایسا کرلیا تو تم اسے سیدھی راہ دکھانے والا اور ہدایت یافتہ پاؤ گے جو تمہیں سیدھے راستہ پرلے چلے گا ۔ (حاکم تعقب بروایت حذیفہ)
33074- إن استخلفت عليكم خليفة فتعصوه ينزل العذاب، قالوا: لو استخلفت علينا أبا بكر! قال: إن أستخلفه عليكم تجدوه قويا في أمر الله ضعيفا في جسده، قالوا: لو استخلفت علينا عليا! قال: إنكم لا تفعلوا وأن تفعلوا تجدوه هاديا مهديا يسلك بكم الطريق المستقيم. "ك وتعقب - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33066 ۔۔۔ فرمایا اگر تم منصب خلافت ابوبکر کے سپرد کروگے توا سے دنیا سے بےرغبت اور آخرت کی طرف راغب اور جسمانی طور پر کمزور شخص پاؤ گے اور اگر عمر کے سپرد کروگے تو وہ طاقتور امانت دار شخص ہے جو اللہ کے معاملے ہی کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتا اور اگر تم یہ منصب علی کے حوالے کروگے تو وہ ہدایت کی راہ دکھانے والا اور ہدایت یافتہ شخص ہے جو تمہیں سیدھے رستے پر لاکھڑا کرے گا۔ (طبرانی ، حاکم، تعقب بروایت حذیفہ)
33075- إن وليتموها أبا بكر فزاهد في الدنيا راغب في الآخرة وفي جسمه ضعف، وإن وليتموها عمر فقوي أمين لا يأخذه في الله لومة لائم وإن وليتموها عليا فهاد مهدي يقيمكم على طريق مستقيم. "طب، ك وتعقب - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلفاء ثلاثہ کا ذکر
33067 ۔۔۔ فرمایا اگر تم ابوبکر کو ولایت سپرد کروگے تو تم یہ منصب ایک امانت دار مسلم اور اللہ کے معاملے میں طاقتور اور اپنے معاملے میں کمزور شخص کے سپرد کروگے اور اگر تم یہ منصب ایک امانت دار مسلم کے حوالے کرو گے تو وہ اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنیوالے کی ملامت کی پروا نہیں کرے گا اور اگر تم علی کو ولایت سپرد کروگے تو تم یہ منصب ایک سیدھی راہ دکھانے والے اور ہدایت یافتہ شخص کے حوالے کروگے جو تم کو سیدھی راہ پر لے آئے گا۔ (خطیب ابن عساکر بروایت حذیفہ)
33076- إن تولوا أبا بكر تولوه أمينا مسلما قويا في أمر الله ضعيفا في أمر نفسه، وإن تولوا أمينا مسلما لا تأخذه في الله لومة لائم، وإن تولوا عليا تولوه هاديا مهديا يحملكم على المحجة. "الخطيب وابن عساكر - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33068 ۔۔۔ فرمایا اگر تم یہ منصب ابوبکر کے حوالے کروگے تو تم اسے دنیا سے بےرغبت اور آخرت میں رغبت رکھنے والا پاؤ گے اور اگر تم اسے عمر کے حوالے کروگے تو تم اسے طاقتور اور امانت دار شخص پاؤگے جو اللہ کے معاملے ہی کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرے گا اور اگر علی کے حوالے کروگے توا سے راہ دکھانے والا اور ہدایت یافتہ شخص پاؤ گے جو تمہیں سیدھے راستے پرچلائے گا۔ (حاکم تعقب ابن عساکر بروایت علی)
33077- إن تولوها أبا بكر تجدوه زاهدا في الدنيا راغبا في الآخرة، وإن تولوها عمر تجدوه قويا أمينا لا تأخذه في الله لومة لائم، وإن تولوها عليا تجدوه هاديا مهديا يسلك بكم الطريق. "ك وتعقب وابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33069 ۔۔۔ فرمایا : اگر میں تم پر کسی شخص کو عامل مقرر کروں پھر وہ تمہیں اللہ کی اطاعت کا حکم کرے پھر تم اس کی نافرمانی کرو تو وہ میری نافرمانی شمار ہوگی اور میری نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے اور اگر وہ تمہیں اللہ کی نافرمانی کا حکم کرے پھر تم اس کی اطاعت کرو تو یہ بات تمہارے لیے قیامت کے دن میرے خلاف حجت ہوگی لیکن میں تمہیں اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔ (خطیب ابن عساکر بروایت ابن عباس ) صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! اپنے بعد ہم پر کسی کو خلیفہ مقرر فرما دیجئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی)
33078- إن استعملت عليكم رجلا فأمركم بطاعة الله فعصيتموه كان معصيتي ومعصيتي معصية الله، وإن أمركم بمعصية الله فأطعتموه كانت لكم الحجة علي يوم القيامة ولكن أكلكم إلى الله عز وجل. "الخطيب وابن عساكر - عن ابن عباس" قالوا: يا رسول الله استخلف علينا بعدك رجلا، قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33070 ۔۔۔ فرمایا میں نے ایکخواب دیکھا کہ میں نے آسمان سے ایک ڈول لٹکایا پھر ابوبکر آئے اور اس کو کنارے سے پکڑ کر تھوڑا ساپی لیا پھر عمر آئے اور کناروں سے پکڑ کر پیا یہاں تک کہ سیر ہوگئے پھر عثمان آئے اور انھوں نے بھی کناروں سے پکڑ کر اتنا پیا کہ سیر ہوگئے پھر علی آئے تو انھوں نے اس کے کناروں سے پکڑا تو وہ ان سے چھن گیا اور کچھ پانی ان کے اوپر گرا۔ (احمد بن حنبل ابوداؤد طیالسی بروایت سمرہ)
33079- رأيت كأن دلوا أدليت من السماء فجاء أبو بكر فأخذ بعراقيها فشرب شربا ضعيفا، ثم جاء عمر فأخذ بعراقيها فشرب حتى تضلع، ثم جاء عثمان فأخذ بعراقيها فشرب حتى تضلع، ثم جاء علي فأخذ بعراقيها فانقشعت منه وانتضح عليه منها. "حم، ط - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33071 ۔۔۔ فرمایا : بلاشبہ آج رات میرے چند صحابہ (رض) کو تولا گیا چنانچہ ابوبکر (رض) کو تولا گیا تو وہ بھاری ہوگئے پھر عمر کا وزن ہوا تو وہ بھی بھاری ہوگئے اور پھر عثمان کا وزن کیا گیا وہ بھی بھاری ہوگئے۔ (احمدبن حنبل ابن مندہ بروایت اعرابی جن کو جبیر کہا جاتا ہے)
مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں اور میرا ان سے وزن کیا گیا تو میں ان پر بھاری پڑگیا۔
مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں اور میرا ان سے وزن کیا گیا تو میں ان پر بھاری پڑگیا۔
33080- إن ناسا من أصحابي وزنوا الليلة، فوزن أبو بكر فوزن، ثم وزن عمر فوزن، ثم وزن عثمان فوزن. "حم وابن منده - عن أعرابي يقال له جبر".
তাহকীক: