কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩০৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33072 ۔۔۔ فرمایا میں نے فجر سے کچھ دیر قبل خواب دیکھا کہ مجھے چابیاں اور ترازو دیئے گئے بس جو چابیاں تھیں تو یہ چابیاں ہیں اور ترازو وہ ہیں جن سے تولا جائے گا مجھے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں اور میرا وزن ان سے کیا گیا تو میں ان پر بھاری ہوگیا۔ پھر ابوبکر کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا تو وہ ان سب پر غالب ہوگئے پھر عمرکولایا گیا اور ان کا وزن کیا گیا تو وہ ان پر غالب ہوگئے پھر عثمان کو لایا گیا اور ان کا وزن کیا تو وہ ان پر غالب آگئے پھر وہ ترازو اٹھالیا گیا۔ (احمدبن حنبل بروایت ابن عمر)
33081- رأيت قبيل الفجر كأني أعطيت المقاليد والموازين، فأما المقاليد فهذه المفاتيح وأما الموازين فهذه التي توزن بها، فوضعت في كفة ووضعت أمتي في كفة فوزنت بهم ورجحت، ثم جيء بأبي بكر فوزن فوزن بهم، ثم جيء بعمر فوزن فوزن بهم، ثم جيء بعثمان فوزن فوزن بهم، ثم رفعت. "حم - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33073 ۔۔۔ میں نے فجر سے کچھ دیر پہلے ایک خواب دیکھا کہ مجھے چابیاں اور ترازو دئیے گئے پس چابیاں تو وہ یہی چابیاں ہیں اور ترازو تو وہ وہی ترازو ہیں جن سے تم تولتے ہو ترازو کو ایک ہاتھ میں پکڑا اور اپنی امت کو دوسرے ہاتھ میں پھر ابوبکر کو لایا گیا ان کو ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں وہ ان پر بھاری ہوگئے پھر عمر کو لایا گیا اور ان کو ایک پلڑے اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو وہ امت پر بھاری ہوگئے پھر عثمان کو لایا گیا ان کو ایک پلڑے میں اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو وہ ان پر بھاری ہوگئے اور پھر اس ترازو کو اٹھایا لیا گیا۔ (طبرانی بروایت ابن عمر)
33082- لقد رأيت قبيل الفجر كأني أعطيت المقاليد والموازين، فأما المقاليد فهذه المفاتيح وأما الموازين فهذه التي تزنون بها، ووضعت في كفة ووضعت أمتي في كفة، ثم جيء بأبي بكر فوضع في كفة ووضعت أمتي في كفة فرجح بهم، ثم جيء بعمر فوضع في كفة ووضعت أمتي في كفة فرجح بهم، ثم جيء بعثمان فوضع في كفة ووضعت أمتي في كفة فرجح بهم؛ ثم رفعت الموازين. "طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33074 ۔۔۔ فرمایا : میں نے آج رات خواب دیکھا ہے کہ میرے تین صحابہ کو تولا گیا ابوبکر کو تولا گیا تو وہ بھاری ہوگئے پھر عمر کو تولا گیا تو وہ بھاری ہوگئے پھر عثمان کو تولا گیا تو ہماری صحابی کم پڑگیا اور وہ نیک آدمی ہیں۔ (احمدبن حنبل بروایت کوئی شخص)
33083- رأيت الليلة في المنام كأن ثلاثة من أصحابي وزنوا فوزن أبو بكر فوزن، ثم وزن عمر فوزن، ثم وزن عثمان فنقص صاحبنا وهو صالح. "حم - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33075 ۔۔۔ فرمایا : آج رات میرے صحابہ (رض) کو تولا گیا ہے چنانچہ ابوبکر کو تولا گیا پھر عمر کو تولا گیا پھر عثمان کو تولا گیا ۔ (طبرانی بروایت اسامہ شریک ابن مندہ ابن قانع بروایت جبر الحازلی)
33084- وزن أصحابي الليلة فوزن أبو بكر ثم وزن عمر ثم وزن عثمان. "طب - عن أسامة بن شريك؛ ابن منده وابن قانع - عن جبر المحاربي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدیق اکبر (رض) کی خلافت
33076 ۔۔۔ فرمایا : آج رات میرے صحابہ (رض) کو تولا گیا چنانچہ ابوبکر کا وزن کیا گیا تو وہ بھاری پڑگئے پھر عمر کا وزن کیا گیا تو وہ غالب ہوگئے پھر عثمان کو ٹٹولا گیا تو وہ کمزور پڑگئے اور وہ نیک آدمی ہیں۔ (البشر ازی فی الانقاب وابن مندہ اور انھوں نے اس کو غریب کہا ہے اور ابن عساکر بروایت عرفحجہ الاشجعی)
33085- وزن أصحابنا الليلة فوزن أبو بكر فوزن، ثم وزن عمر فوزن، ثم وزن عثمان فخف وهو رجل صالح. "الشيرازي في الألقاب وابن منده وقال: غريب، وابن عساكر - عن عرفجة الأشجعي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33077 ۔۔۔ فرمایا : میرا تمام مخلوق سے وزن کیا گیا میں ان سب پر غالب ہوگیا پھر ابوبکر کا وزن کیا گیا تو وہ غالب ہوگئے۔ پھر عمر کو تولا گیا تو وہ ان پر غالب آگئے پھر عثمان کا وزن کیا گیا تو وہ غالب آگئے پھرترازو اٹھالیا گیا ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس اور طبرانی نے اس غیر محفوظ کہا ہے)
33086- وزنت بالخلق كلهم فرجحت بهم، ثم وزن أبو بكر فرجح بهم، ثم وزن عمر فرجح بهم، ثم وزن عثمان فرجح بهم؛ ثم رفع الميزان. "طب - عن ابن عباس؛ وقال: غير محفوظ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33078 ۔۔۔ فرمایا مجھے میری امت کے ساتھ تولا گیا چنانچہ مجھے ایک پلڑے میں اور میری امت کو دوسرے پلڑے میں رکھا گیا تو میں ان پر غالب ہوگیا پھر ابوبکر کو میری جگہ رکھا گیا تو وہ میری امت پر غالب ہوگئے پھر عمر کو ان کی جگہ پر رکھا گیا تو وہ ان غالب آگئے ، پھر عثمان کو ان کی جگہ پر رکھا گیا تو وہ ان پر غالب ہوگئے پھرترازو اٹھالیا گیا ۔ (ابن عساکر بروایت ابن عمروالی امامة)
33087- وزنت بأمتي فوضعت في كفة وأمة في كفة فرجحت بأمتي، ثم وضع أبو بكر مكاني فرجح بأمتي، ثم وضع عمر مكانه فرجح ثم وضع عثمان مكانه فرجح بهم؛ ثم رفع الميزان. "ابن عساكر - عن ابن عمر وأبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩০৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33079 ۔۔۔ فرمایا : جب مجھے ساتویں آسمان پرلے جایا گیا تو مجھے جبرائیل علی نے کہا ! اے محمد آگے بڑھیں بخدا یہ مرتبہ نہ تو کوئی مقرب فرشتہ حاصل کرسکا اور نہ ہی کوئی پیغمبر پھر میرے رب نے مجھ سے کچھ فرمایا پھر جب میں لوٹنے لگا تو ایک منادی سے پردہ کے پیچھے سے آواز دی تو آپ کے جدا امجد ابراہیم کیسے بہترین شخص ہیں اور آپ کے بھائی علی کتنے اچھے آدمی ہیں چنانچہ آپ ان کو اچھائی کی وصیت کیجئے میں نے کہا اے جبرائیل ! میں قریش کو بتادوں کہ میں نے اپنے پروردگار کی زیارت کی ہے ؟ کہاں ہاں میں نے کہا قریش مجھے جھٹلائیں گے جبرائیل نے کہا ہرگز نہیں ان میں ابوبکر ہیں جن کو اللہ کے ہاں صدیق لکھا گیا ہے وہ آپ کی تصدیق کریں گے اے محمد ! میری طرف سے عمر کو سلام کہہ دیجئے۔ (بیہقی فی فضائل الصحابی ابن جوزی شی الواہیات بروایت علی)
33088- لما أسري بي إلى السماء السابعة قال لي جبريل: تقدم يا محمد فوالله ما نال هذه الكرامة ملك مقرب ولا نبي مرسل! فوعى إلي ربي شيئا، فلما أن رجعت نادى مناد من وراء حجاب: نعم الأب أبوك إبراهيم! ونعم الأخ أخوك علي! فاستوص به خيرا، فقلت: يا جبريل! أخبر قريشا أني زرت ربي؟ قال: نعم، قلت: تكذبني قريش، قال جبريل: كلا! فيهم أبو بكر وهو مكتوب عند الله الصديق وهو يصدقك يا محمد! اقريء عمر مني السلام. "ق في فضائل الصحابة وابن الجوزي في الواهيات - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33080 ۔۔۔ فرمایا نبی کا ایک دوست ہوتا ہے اور میرا دوست اور میرا بھائی علی ہے اور نبی کا ایک وزیر ہوتا ہے اور میرے وزیر ابوبکر وعمر ہیں۔ (رافعی بروایت ابوذر)
33089- لكل نبي خليل وإن خليلي وأخي علي، ولكل نبي وزير ووزيراي أبو بكر وعمر. "الرافعي - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33081 ۔۔۔ فرمایا جو شخص یہ پسند کرتا ہے کہ حضرت ابراہیم کی دوستی کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ ابوبکر کی سخاوت دیکھ لے اور جو حضرت نوح کی سختی دیکھنا چاہیے تو اس کو چاہیے کہ وہ عمر کی شجاعت کو دیکھ لے ۔ اور جو حضرت ادریس کی بلندی شان کو دیکھنا چاہے تو وہ عثمان کی رحمت کو دیکھ لے اور جو یحییٰ بن زکریا کی مشقت کو دیکھنا چاہے تو اس کو یا ہے کہ وہ علی کی طہارت کو دیکھ لے۔ (ٕابن عساکر بروایت اس اور کہا ہے کہ یہ حدیث شاز ہے اور اس کی سند میں ایک سے زیادہ وہ لوگ مجہول ہیں)
33090- من أحب أن ينظر إلى إبراهيم في خلته فلينظر إلى أبي بكر في سماحته، ومن أحب أن ينظر إلى نوح في شدته فلينظر إلى عمر في شجاعته، ومن أحب أن ينظر إلى إدريس في رفعته فلينظر إلى عثمان في رحمته، ومن أحب أن ينظر إلى يحيى بن زكريا في جهادته فلينظر إلى علي في طهارته. "ابن عساكر - عن أنس؛ وقال: هذا حديث شاذ بمرة وفي إسناده غير واحد مجهول".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33082 ۔۔۔ فرمایا جس نے ابوبکر عمر عثمان علی پر کسی کو فضلیت دی تو اس نے میری کہی ہوئی بات کو رد کیا اور جس مرتبہ کے وہ اہل ہیں اس نے اس کو جھٹلایا۔ (رافعی بروایت ابوہریرہ)
33091- من فضل على أبي بكر وعمر وعثمان وعلي فقد رد ما قلته وكذب ما هم أهله. "الرافعي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33083 ۔۔۔ فرمایا میری امت میں سب سے رحمد لی آدمی ابوبکر ہیں اور اللہ کی معاملہ میں سب سے سخت عمر ہیں اور میری امت میں سب سے زیادہ باحیا عثمان بن عفان ہیں اور سب سے زیادہ بہترفیصلہ کرنے والے علی بن ابن ابوطالب ہیں (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عمر)
33092- أرحم أمتي أبو بكر وأشدهم في الله عمر وأكرمهم حياء عثمان بن عفان واقضاهم علي بن أبي طالب. "كر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33084 ۔۔۔ فرمایا جبرائیل آئے اور کہا اے محمد اللہ رب العزت آپ کو سلام کہہ رہے تھے اور فرما رہے تھے کہ قیامت کے دن ہر امت پیاسی آئے گی مگر وہ جو ابوبکر عمر عثمان اور علی سے محبت کرے ۔ (رافعی بروایت ابوہریرہ )
33093- هبط جبريل فقال: يا محمد! إن الله تعالى يقرئك السلام ويقول لك يأتي يوم القيامة كل أمة عطاشا إلا من أحب أبا بكر وعمر وعثمان وعليا. "الرافعي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اعمال سے پر بھاری ہیں
33085 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میرے صحابہ (رض) کو تمام جہاں والوں پر فضیلت دی ہے سوائے انبیاء ورسل کے اور میرے چار صحابہ کو میرے لیے منتخب فرمایا ہے علی اور میری امت کو تمام امتوں پر فضیلت دی ہے اور مجھے بہترین زمانے میں بھیجا ہے۔ (حلیتہ الاولیاء فی فضائل)
33094- إن الله اختار أصحابي على جميع العالمين سوى النبيين والمرسلين واختار لي من أصحابي أربعة فجعلهم خير أصحابي: أبو بكر وعمر وعثمان وعلي واختار أمتي على سائر الأمم فبعثني في خير قرن ثم الثاني ثم الثالث ثم الرابع فرادى. "حل في فضائل الصحابة، خط، كر - عن جابر؛ قال الخطيب: غريب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33086 ۔۔۔ فرمایا میں اپنے رب کے سامنے اتنا عرصہ کھڑا رہوں گا جتنا اللہ چاہے پھر میں نکلوں گا اور اللہ نے میری مغفرت فرمادی ہوگی پھر ابوبکر میرے قیام کے دگنی تعداد کے برابر کھڑے ہوں گے پھر واپس آئیں گے اور اللہ نے انھیں بھی بخش دیا ہوگا پھر عمر ابوبکر کے قیام کے دگنی مقدار کے برابر کھڑے ہوں گے پھر واپس آئینگے اور ان کی بخشش بھی ہوچکی ہوگی کہا گیا اور عثمان کا کیا ہوگا ؟ فرمایا عثمان ایک باحیا شخص ہے میں اللہ سے دعا کروں گا کہ انھیں حساب کے لیے نہ کھڑا کیا جائے تو اللہ تعالیٰ اس معاملے میں ہماری سفارش قبول فرمائیں گے۔ (ابوحسن الجوہری فی امالیہ ابن عساکر بروایت علی)
علی فرماتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول قیامت کے دن سب سے پہلے حساب کے لیے کس کو بلایا جائے گا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
علی فرماتے ہیں کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسول قیامت کے دن سب سے پہلے حساب کے لیے کس کو بلایا جائے گا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
33095- أنا أقف بين يدي ربي عز وجل ما شاء الله ثم أخرج وقد غفر الله لي، ثم أبو بكر يقف كما وقفت مرتين ثم يخرج وقد غفر الله له ثم عمر يقف كما وقف أبو بكر مرتين ثم يخرج وقد غفر الله له؛ قيل: وعثمان قال: عثمان رجل ذو حياء، سألت ربي عز وجل ألا يوقفه الحساب فشفعني فيه. "أبو الحسن الجوهري في أماليه وابن عساكر - عن علي" قال: قلت: يا رسول الله! من أول من يدعى إلى الحساب يوم القيامة؟ قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33087 ۔۔۔ فرمایا اے حراساکن ہوجا کیونکہ تمہارے اوپر نبی صدیق یاشہید کے علاوہ کوئی نہیں ۔ (طبرانی بروایت سعید بن زید)
سعید بن زید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حرار پر چڑھے اپنے مندرجہ ذیل اصحاب کے ساتھ ابوبکر عمر عثمان علی طلحہ زبیر سعد عبد الرحمن بن عوف اور میں تو وہ ہلنے لگا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر پاؤں مارا تو آپ نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
سعید بن زید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حرار پر چڑھے اپنے مندرجہ ذیل اصحاب کے ساتھ ابوبکر عمر عثمان علی طلحہ زبیر سعد عبد الرحمن بن عوف اور میں تو وہ ہلنے لگا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر پاؤں مارا تو آپ نے مذکورہ بات ارشاد فرمائی۔
33096- اسكن حراء! فإنه ليس عليك إلا نبي أو صديق أو شهيد. "طب - عن سعيد بن زيد" قال: صعد النبي صلى الله عليه وسلم على حراء ومعه هؤلاء القوم: أبو بكر وعمر وعثمان وعلي وطلحة والزبير وسعد وعبد الرحمن بن عوف وأنا، فتحرك فضربه برجله ثم قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33088 ۔۔۔ اے حراساکن ہوجاؤ کیونکہ تم پر نبی یاشہید کھڑے ہیں۔ (مسلم بروایت ابوہریرة احمدبن حنبل تاریخ ابن عساکر بروایت عثمان بن عفان یعقوب بن سفیان فی تاریخہ حسن بن سفیان بن مندہ خطیب تاریخ ابن عساکر بروایت عبداللہ بن سعد ابی سرخ) ۔
33097- اسكن حراء! فإنما عليك نبي أو شهيد. "م - عن أبي هريرة؛ حم، كر - عن عثمان بن عفان؛ يعقوب بن سفيان في تاريخه والحسن بن سفيان وابن منده، خط، كر - عن عبد الله بن سعد بن أبي سرح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33089 ۔۔۔ فرمایا اے حرا ٹھہر جا تجھ پر نبی صدیق شہید ہی کھڑے ہیں یعنی ابوبکر عمر عثمان (مسلم ترمذی بروایت ابوہریرہ ابن عساکر بروایت ابودرداء)
33098- اهدأ حراء! فما عليك إلا نبي أو صديق أو شهيد: أبو بكر أو عمر أو عثمان. "م 1، ت - عن أبي هريرة؛ ابن عساكر عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33090 ۔۔۔ فرمایا : اے ثبیر ٹھہرجا کیونکہ تم پر نبی صدیق اور دو شہید کھڑے ہیں۔ (ترمذی نسائی بروایت عثمان ابویعلی الموصل ترمذی نے حسن قرار دیا ہے۔ نسائی بروایت عثمان)
33099- اسكن ثبير! فإنما عليك نبي وصديق وشهيدان. "ت، ن - عن عثمان؛ ع، ت: حسن، ن - عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33092 ۔۔۔ فرمایا اے حد ٹھہرجا کیونکہ تم پر نبی صدیق یادوشہید کھڑے ہیں۔ احمدبن حنبل بخاری ابوداؤد ترمذی بروایت انس)
33100- اسكن أحد! فإنما عليك نبي أو صديق أو شهيدان. "حم، خ ، د، ت - عن أنس".
তাহকীক: