কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩১১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33093 ۔۔۔ فرمایا : بلاشبہ کچھ لوگ ایسے ہیں کہ اللہ کے پاس ان کے اور ان کے آباء و اجداد کے نام لکھے ہوئے ہیں حضرت ابوبکر نے فرمایا اے اللہ کے رسول ہمیں ان کے بارے میں بتائیے فرمایا تم بھی ان میں سے ہو عمر بھی اور عثمان ان میں سے ہے۔ (ابن عساکر بروایت عثمان بن عوف)
33101- إن عند الله رجالا مكتوبين بأسمائهم وأسماهم آباؤهم ذاك، قال أبو بكر: أخبرنا بهم يا رسول الله! أما إنك منهم وعمر منهم وعثمان منهم. "ابن عساكر - عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33094 ۔۔۔ فرمایا : اللہ نے مجھے اپنے چار صحابہ سے محبت کرنے کا حکم دیا ان میں سے سب سے زیادہ محبوب ابوبکر پھر عمر پھر عثمان پھر علی۔ (ابن عدی ابن عساکر بروایت ابن عمر اس میں سلیمان بن عیسیٰ السنجر ی بھی ہے ابن عدینی کہا یہ حدیث گھڑتا ہے۔ )
33102- إن الله أمرني بحب أربعة من أصحابي وقال: أحبهم أبو بكر وعمر وعثمان وعلي. "عد وابن عساكر - عن ابن عمر؛ وفيه سليمان بن عيسى السجزي، قال عد: يضع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33095 ۔۔۔ ان چار اشخاص کی محبت کسی منافق کے دل میں جمع نہیں ہوسکتی ابوبکر عمر عثمان علی۔ (طبرانی فی المعجم الاوسط ابن عساکر بروایت انس (رض))
33103- لا يجتمع حب هؤلاء الأربعة في قلب منافق، أبي بكر وعمر وعثمان وعلي. "طس وابن عساكر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رب تعالیٰ کے سامنی قیام کا تذکرہ
33096 ۔۔۔ فرمایا : ان چار آدمیوں کی محبت مسلمان آدمی کے دل میں جمع ہوگی ابوبکر عمر عثمان علی۔ (عبدبن حمید ابونعیم فی فضائل الصحابہ ابن عساکر بروایت ابوہریرہ)
33104- يجتمع حب هؤلاء الأربعة في قلب مؤمن: أبي بكر وعمر وعثمان وعلي. "عبد بن حميد وأبو نعيم في فضائل الصحابة وابن عساكر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33097 ۔۔۔ دس آدمی جنت میں ہوں گے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنت میں ہوں گے ابوبکر جنت میں ہوں گے عمر جنت میں ہوں گے عثمان جنت میں ہوں گے علی جنت میں ہوں گے طلحہ جنت میں ہوں گے زبیر بن العوام جنت میں ہوں گے سعد بن مالک جنت میں ہوں گے عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہوں اور سعید بن زید جنت میں ہوں گے۔ (احمد بن حنبل ابودادا بن ماجہ اور الضیاء سعید بن زید سے روایت کیا ہے) ۔
33105- عشرة في الجنة: النبي في الجنة، وأبو بكر في الجنة، وعمر في الجنة، وعثمان في الجنة وعلي في الجنة، وطلحة في الجنة، والزبير ابن العوام في الجنة، وسعد بن مالك في الجنة، وعبد الرحمن بن عوف في الجنة وسعيد بن زيد في الجنة. "حم، د 1، هـ والضياء - عن سعيد بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33098 ۔۔۔ ابوبکر جنت میں ہوں گے اور عمر جنت میں ہوں گے اور عثمان جنت میں ہوں گے اور علی جنت میں ہوں گے اور طلحہ جنت میں ہوں گے اور زبیر جنت میں ہوں گے اور عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہوں گے اور سعد بن ابی وقاص جنت میں ہوں گے اور سعید بن زید جنت میں ہوں گے اور ابوعبیدہ بن الجراح جنت میں ہوں گے ۔ (احمد بن حنبل اور الضیاء نے سعید بن زید ، ترمذی نے عبدالرحمن بن عوف سے روایت کیا ہے)
33106- أبو بكر في الجنة، وعمر في الجنة، وعثمان في الجنة، وعلي في الجنة، وطلحة في الجنة، والزبير في الجنة، وعبد الرحمن بن عوف في الجنة، وسعد بن أبي وقاص في الجنة، وسعيد بن زيد في الجنة، وأبو عبيدة ابن الجراح في الجنة. "حم والضياء - عن سعيد بن زيد؛ ت 2 عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33099 ۔۔۔ میرے بعد جو خلیفہ ہوگا جنت میں ہوگا اور اس کے بعد جو خلیفہ ہوگا وہ بھی جنت میں ہوگا اور تیسرا اور چوتھا خلیفہ بھی جنت میں ہوگا۔ (ابن عساکر نے ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33107- القائم بعدي في الجنة، والذي يقوم بعده في الجنة، والثالث والرابع في الجنة. "ابن عساكر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33100 ۔۔۔ چار صحابی ایسے ہیں جن کی محبت کسی منافق کے دل میں جمع نہیں ہوسکتی اور ان سے صرف مومن ہی محبت کرتا ہے اور وہ ابوبکر عمر عثمان اور علی ہیں (ابن عساکر نے انس (رض) سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع : 767)
33108- أربعة لا يجتمع حبهم في قلب منافق ولا يحبهم إلا مؤمن أبو بكر وعمر وعثمان وعلي. "ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33101 ۔۔۔ اے جعفر آپ کی شخصیت میری شخصیت کے مشابہ ہوگی اور میری شخصیت آپ کی شخصیت کے مشابہ ہوگئی اور آپ مجھ سے اور میرے خاندان سے ہیں۔ اور اے علی آپ میرے داماد اور میری اولاد کے باپ ہیں اور میں آپ سے ہوں اور آپ مجھ سے ہیں اور اے زیاد آپ میرے غلام ہیں اور مجھ سے ہیں اور میرے نزدیک اپنی قوم میں سے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔ (ٕاحمد بن حنبل طبرانی اور حاکم نے اسامہ بن زید سے روایت کیا ہے )
33109- أما أنت يا جعفر فأشبه خلقك خلقي، وأشبه خلقي خلقك وأنت مني وشجرتي، وأما أنت يا علي فختني وأبو ولدي وأنا منك وأنت مني، وأما أنت يا زيد فمولاي ومني وإلي وأحب القوم إلي. "حم، طب، ك عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33102 ۔۔۔ اے جعفر ! آپ میری شخصیت اور اخلاق کے مشابہ ہوگئے اور اے علی آپ مجھ سے ہیں اور میں تجھ سے ہوں اے زیاد تو ہمارا بھائی اور ہمارا غلام ہے اور لڑکی اپنی خالہ کے پاس ہوگئی کیونکہ خالہ والدہ ہے۔ (احمد بن حنبل نے علی سے روایت کیا ہے )
33110- أما أنت يا جعفر فأشبهت خلقي وخلقي، وأما أنت يا علي فمني وأنا منك، وأما أنت يا زيد فأخونا ومولانا، والجارية عند خالتها فإن الخالة والدة. "حم - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33103 ۔۔۔ مجھے اپنے صحابہ (رض) میں سے چار سے محبت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے خبردی ہے کہ وہ بھی ان سے محبت کرتے ہیں اور چاروں علی ابوذرالغفاری سلمان فارسی اور مقداد بن اسود الکندی ہیں۔ (الردیانی نے بریدة سے روایت کیا ہے۔ ضعیف الجامع 1262 الضعیفہ 2171)
33111- أمرت بحب أربعة من أصحابي وأخبرني الله أنه يحبهم: علي وأبو ذر الغفاري وسلمان الفارسي والمقداد بن الأسود الكندي. "الروياني عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33104 ۔۔۔ جنت تین آدمیوں کا شوق رکھتی ہے یعنی علی عمار اور سلمان کا ۔ (ترمذی اور حاکم نے انس سے روایت کیا ہے ضعیف الترمذی 793)
33112- إن الجنة تشتاق إلى ثلاثة: علي وعمار وسلمان. "ت ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33105 ۔۔۔ ہر نبی کو سات ہو نہار رفیق دئیے گئے اور مجھ کو چودہ دئیے گئے ہیں اور وہ علی حسن ، حسین ، جعفرحمزہ ابوبکر ، عمر، مصعب بن معیر، بلال سلمان ، عمار، عبداللہ بن مسعود ، مقداد اور حذیفہ بن یمان ہیں۔ (ترمذی اور حاکم نے علی سے روایت کیا ہے ضعیف الترمذی 7991 ضعیف الجامع 1912)
33114- إن كل نبي أعطي سبعة نجباء رفقاء وأعطيت أنا أربعة عشر: علي والحسن والحسين وجعفر وحمزة وأبو بكر وعمر ومصعب ابن عمير وبلال وسلمان وعمار وعبد الله بن مسعود والمقداد وحذيفة ابن اليمان. "ت، ك - عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33106 ۔۔۔ میں نہیں جانتا کہ میں تم میں کتنا عرصہ باقی رہوں گا لہٰذا میرے بعد دو شخصوں یعنی ابوبکر اور عمر کی اقتداء کرو اور عمار کے طریقے کو مضبوطی سے پکڑ لو اور ابن مسعود جو کچھ تم سے بیان کریں تم اس کی تصدیق کرو۔ (ٕاحمد بن حنبل ترمذی ابن ماجہ اور ابن حبان نے حذیفہ سے روایت کیا ہے )
33115- إني لا أدري ما قدر بقائي فيكم فاقتدوا باللذين من بعدي: أبي بكر وعمر، وتمسكوا بهدي عمار، وما حدثكم ابن مسعود فصدقوه. "حم، ت، هـ، حب - عن حذيفة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا اجتماعی وانفرادی تذکرہ جو احادیث میں آیا ان کو حروف معجم کی ترتیب پر جمع کیا گیا ہے عشرہ مبشرہ کا تذکرہ
33107 ۔۔۔ ابوبکر اچھے آدمی عمر اچھے آدمی ہیں ابوعبیدہ بن الجراح اچھے آدمی ہیں اسید بن حضیر اچھے آدمی ہیں ثابت بن قیس بن شماس اچھے آدمی ہیں معاذبن جبل اچھے آدمی ہیں معاذ عمر وبن الجموح اچھے آدمی ہیں سہیل ابن بیضاء اچھے آدمی ہیں۔ (بخاری ترمذی اور حاکم نے ابوہریرة سے روایت کیا ہے)
33116- نعم الرجل أبو بكر! نعم الرجل عمر! نعم الرجل أبو عبيدة بن الجراح! نعم الرجل أسيد بن حضير! نعم الرجل ثابت بن قيس بن شماس! نعم الرجل معاذ بن جبل! نعم الرجل معاذ بن عمرو بن الجموح! نعم الرجل سهيل بن بيضاء. "تخ، ت ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33108 ۔۔۔ میرے بعد دو آدمیوں کی یعنی ابوبکر اور عمر کی اقتداء کرو اور عمار کے طریقے کو اپناؤ اور ابن مسعود جو کچھ تم سے بیان کریں تم اس کو قبول کرلو۔ (ابویعلی نے حذیفہ سے روایت کیا ہے)
33117- اقتدوا باللذين من بعدي: أبي بكر وعمر، واهتدوا بهدي عمار، وما حدثكم ابن مسعود فاقبلوه. "ع - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33109 ۔۔۔ میں نے دیکھا کہ ایک پلڑے میں مجھے رکھا گیا اور دوسرے میں میری امت کو تو میں اس کے برابر ہوگیا پھر ایک پلڑے میں ابوبکر و رکھا گیا اور دوسرے میں میری امت کو تو ابوبکر ان کے برابر ہوگئے پھر ایک پلڑے میں عمر کو رکھا گیا اور دوسرے میں میری امت کو تو وہ عمران کی برابر ہوگئے پھر ایک پلڑے میں عثمان کو رکھا گیا اور دوسرے میں میری امت کو تو وہ عثمان اس کے برابر ہوگئے پھر میزان کو اٹھالیا گیا۔ (طبرانی سے معجم کبیر میں معاذ سے روایت کیا ہے )
33118- أرأيت أني وضعت في كفة وأمتي في كفة فعدلتها، ثم وضع أبو بكر في كفة وأمتي في كفة فعدلها، ثم وضع عمر في كفة وأمتي في كفة فعدلها، ثم وضع عثمان في كفة وأمتي في كفة فعدلها؛ ثم رفع الميزان. "طب - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33110 ۔۔۔ میری امت پر میری امت میں سے سب سے رحم دل ابوبکر ہیں اور ان میں سے اللہ کی معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں اور سب سے زیادہ حیادار عثمان ہیں اور ان میں سے کتاب اللہ کے سب سے بڑے قاری ابی بنکعب ہیں او ان میں سے سب سے زیادہ فرائض کو انجام دینے والے زید بن ثابت ہیں اور حلال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والی معاذ بن جیل ہیں اور ہر امت کا ایک امین ہے اور اس امت کا ماانت دار ابوعبیدة بن الرجراح ہے (احمد بن حنبل ترمذی نساءی ابن ماجہ ابن حبان حاکم اور سنن کبری میں بیہقی نے انس سے روایت کیا ہے اسنی المطالب 164 کشف الخفاء 313)
33119- أرحم أمتي بأمتي أبو بكر، وأشدهم في أمر الله عمر، وأصدقهم حياء عثمان، وأقرأهم لكتاب الله أبي بن كعب، وأفرضهم زيد ابن ثابت، وأعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل، ولكل أمة أمين وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح. "حم، ت، 1، ن هـ، حب، ك، هق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33111 ۔۔۔ ہرچیز کی ایک بنیاد ہے اور ایمان کی بنیاد تقوی ہے اور ہرچیز کی ایک فرع ہے اور ایمان کی فرع صبر ہے اور ہرچیز کی ایک کوہان ہے اور اس امت کو کوہان میرے چچا عباس ہیں اور ہرچیز کی ایک جڑ اور بنیاد ہے اس قوم کی جڑ اور بنیاد ابوبکر اور عمر ہیں اور ہرچیز کا یک پر ہے اور اس امت کا پر ابوبکر اور عمر ہیں اور ہر چیز کی ایک ڈھال ہے اور اس امت کی ڈھال علی بن ابی طالب ہیں۔ (خطیب بغدادی اوبر ابن عساکر نے ابن عباس سے روایت کیا ہے التزیہ 1389 ضعیف الجامع 4719)
33120- لكل شيء أس وأس الإيمان الورع، ولكل شيء فرع؟؟ الإيمان الصبر، ولكل شيء سنام وسنام هذه الأمة عمي العباس، ولكل شيء سبط وسبط هذه الأمة أبو بكر وعمر، ولكل شيء جناح وجناح هذه الأمة أبو بكر وعمر ولكل شيء مجن ومجن هذه الأمة علي بن أبي طالب. "خط وابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33112 ۔۔۔ میری امت پر میری امت میں سے سب سے رحم دل ابوبکر ہیں اور میر امت کے لیے میری امت میں سے نرم بتاؤ کرنے والے عمر ہیں اور سب سے زیادہ باحیا عثمان ہیں اور میری امت میں سب سے اچھا فیصلہ کرنے والے علی ہیں اور حالال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ بن جبل ہیں قیامت کے دن علماء کے سامنے ایک نیلہ پر تشریف لائیں گے اور میری امت میں سب سے اچھا پڑھنے والے ابی بن کعب ہیں اور امت میں سب سے زیادہ فرائض کو سرانجام دینے والے زید بن ثابت ہیں اور عویمر کو عبادت دی گئی یعنی ابولدرداء (طبرانی نے معجم اوسط میں جابر سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع 775)
33121- أرحم أمتي بأمتي أبو بكر، وأرفق أمتي لأمتي عمر، وأصدق أمتي حياء عثمان، وأقضى أمتي علي بن أبي طالب، وأعلمها بالحلال والحرام معاذ بن جبل يجيء يوم القيامة أمام العلماء بربوة، وأقرأ أمتي أبي بن كعب، وأفرضها زيد بن ثابت، وقد أوتي عويمر عبادة - يعني أبا الدرداء. "طس - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: