কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩১৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33113 ۔۔۔ اس امت کے سب سے زیادہ رحم دل ابوبکر ہیں اور اللہ کے دین میں سب سے زیادہ مضبوط عمر ہیں اور سب سے زیادہ فرائض کو سر انجام دینے والے زندبن ثابت ہیں اور سب سے اچھا فیصلہ کرنے والے عمر ہیں اور سب سے زیادہ باحیا عثمان بن عفان ہیں اور اس امت کے امانت دار ابوعبیدہ بن الجراح ہیں اور کتاب اللہ کو سب سے اچھا پڑھنے والے ابی بن کعب ہیں اور ابوہریرہ علم کے ایک برتن ہیں اور سلمان ایک عالم ہیں ان کے علم تک کوئی اور نہیں پہنچ سکتا اور معاذ بن جبل اللہ کے حلال کردہ اور حرام کردہ باتوں کو باتوں میں سب سے زیادہ جاننے والے ہیں اور ابوذر سے زیادہ سچا زمین کے اوپر اور آسمان کے نیچے نہیں پیدا ہوا۔ (سمویہ اور عقیلی نے ابوسعید سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع 776 کشف الخفا 313)
33122- أرحم هذه الأمة بها أبو بكر، وأقواهم في دين الله عمر، وأفرضهن زيد بن ثابت، وأقضاهم علي بن أبي طالب، وأصدقهم حياء عثمان ابن عفان، وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح، وأقرأهم لكتاب الله أبي بن كعب، وأبو هريرة وعاء من العلم، وسلمان عالم لا يدرك، ومعاذ بن جبل أعلم الناس بحلال الله وحرامه، وما أظلت الخضراء 1 ولا أقلت الغبراء 2 من ذي لهجة أصدق من أبي ذر. "سمويه، عق - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33114 ۔۔۔ میری امت کے سب سے رحم دل ابوبکر صدیق ہیں اور سب سے زیادہ اچھے اخلاق والی ابوعبیدة بن الجراح ہیں اور سب سے زیادہ راست گوابوذر ہیں اور حق کے معاملہ میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں اور سب سے زیادہ بہتر فیصلہ کرنے والے علی ہیں۔ (ابن عساکر نے ابراہیم بن طلحہ بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق سے روایت کیا ہے)
33123- أرحم أمتي أبو بكر الصديق، وأحسنهم خلقا أبو عبيدة ابن الجراح، وأصدقهم لهجة أبو ذر وأشدهم في الحق عمر وأقضاهم علي. "ابن عساكر - عن إبراهيم بن طلحة بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33115 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ابوبکر پر رحم فرمائیں ! اس نے میرا نکاح اپنی بیٹی سے کروایا اور مجھ دارالہجرات کی طرف لے گئے اور بلال کو اپنے سے آزاد کروایا اور اسلام میں کسی مال نے مجھے اتنا نفع نہیں دیاجتنا ابوبکر کے مال نے مجھے نفع پہنچایا اللہ تعالیٰ عمر پر رحم فرمائے وہ حق کہتا ہے اگرچہ نے سخت لشکر کو تیار کیا اور ہماری مسجد میں کشادگی کی یہاں تک کہ وہ ہم کو وسیع ہوگئی اللہ تعالیٰ علی پر رحم فرمائے اے میرے پروردگار حق کو اس کے ساتھ چلادے جہاں کہیں بھی وہ رہیں ۔ (ترمذی نے علی سے روایت کیا ہے ضعیف الترمذی 767 ذخیرة الحفاظ 3554)
33124- رحم الله أبا بكر! زوجني ابنته، وحملني إلى دار الهجرة وأعتق بلالا من ماله، وما نفعني مال في الإسلام ما نفعني مال أبي بكر،رحم الله عمر! يقول الحق وإن كان مرا، لقد تركه الحق وما له من صديق، رحم الله عثمان! تستحييه الملائكة وجهز جيش العسرة وزاد في مسجدنا حتى وسعنا، رحم الله عليا! اللهم أدر الحق معه حيث دار. "ت - عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت شیخین کی اتباع کا حکم
33116 ۔۔۔ جب میں اور ابوبکر اور عمر اور عثمان مرجائیں تو تو بھی اگر مرنے کی استطاعت رکھے تو مرجا۔ (حلیہ الدولیاء سہل بن ابی حشمہ سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع 400)
33125- إذا أنا مت وأبو بكر وعمر وعثمان فإن استطعت أن تموت فمت. "حل - عن سهل بن أبي حثمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33117 ۔۔۔ میری امت پر میری امت میں سے سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر ہیں اور سب سے زیادہ حیادار عثمان ہیں اور سب سے بہتر فیصلہ کرنے والے علی ہیں اور سب سے زیادہ فرائض کو سر انجام دینے والی زید بن ثابت ہیں اور کتاب اللہ کو سب سے بہتر پڑھنے والے ابی ہیں اور حلال و حرام کو سب سے زیادہ جاننے والے معاذ بن جبل ہیں سنو ہر امت کے لیے ایک امانت دار ہے اور اس امت کا امانت دار ابوعبیدة بن الجراح ہے۔ (ابویعلی نے ابن عمر سے روایت کیا ہے۔ اسنی المطالب 164 کشف الخفا 313)
33126- أرأف أمتي بأمتي أبو بكر، وأشدهم في دين الله عمر، وأصدقهم حياء عثمان، وأقضاهم علي، وأفرضهم زيد بن ثابت، وأقرأهم لكتاب الله أبي، وأعلمهم بالحلال والحرام معاذ بن جبل، ألا! وإن لكل أمة أمينا وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح. "ع - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33118 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ کو چار آدمیوں سے محبت کرنے کا حکم دیا ہے اور مجھے خبردی کہ وہ بھی ان سے محبت کرتا ہے علی ان میں سے ہیں اور ابوذر اور مقدار اور سلیمان ہیں۔ (ترمذی ابن ماجہ اور حاکم نے بریدة سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع 1566)
33127- إن الله تعالى أمرني بحب أربعة، وأخبرني أنه يحبهم: علي منهم، وأبو ذر، والمقداد وسلمان. "ت 2، هـ، ك - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33119 ۔۔۔ اس امت کا امین ابوعبیدة بن الجراح ہے اور اس امت کے بہترین شخص عبداللہ بن عباس ہے۔ (خطیب بغدادی نے ابن عمر سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع 18176 کشف الالہیٰ 222)
33128- إن أمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح، وإن خير هذه الأمة عبد الله بن عباس. "خط - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33120 ۔۔۔ خالد بن ولید اللہ اور اس کے رسول کی تلوار ہیں اور حمزہ بن عبدالمطلب اللہ اور اس کے رسول کے شیر ہیں اور ابوعبید بن الجراح اللہ اور اس کے رسول کے امین ہیں حذیفہ بن یمان رحمن کے برگزیدہ بندوں میں سے ہیں اور عبدالرحمن بن عوف رحمن کے تاجروں میں سے ہیں۔ (مسند الفردوس میں ابن عباس سے مروی ہے ضعیف الجامع 2810)
33129- خالد بن الوليد سيف الله وسيف رسوله، وحمزة بن عبد المطلب أسد الله وأسد رسوله، وأبو عبيدة بن الجراح أمين الله وأمين رسوله، وحذيفة بن اليمان من أصفياء الرحمن، وعبد الرحمن بن عوف من تجار الرحمن عز وجل. "فر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33121 ۔۔۔ سوذان کے سردار چار ہیں لقمان حبشی اور نجاشی اور بلال اور مہجع۔ (ابن عساکر نے عبداللہ بن یزید بن جابر سے مرسلا روایت کیا ہے (تذکرة الموضوعات :114 ضعیف الجامع 3201)
33130- سادة السودان أربعة: لقمان الحبشي؛ والنجاشي؛ وبلال، ومهجع. "ابن عساكر - عبد الله بن يزيد بن جابر مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33122 ۔۔۔ جنت کے رہنے والے کے نوجوان پانچ ہیں حسن اور حسین اور ابن عمر اور سعد بن معاذ اور ابی بن کعب ۔ (مسند الفردوس میں انس سے مروی ہے ضعیف الجامع 3380)
33131- شباب أهل الجنة خمسة: حسن وحسين وابن عمر وسعد ابن معاذ وأبي بن كعب. "فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33123 ۔۔۔ عویمرمیری امت کے حکیم ہیں اور جندب میری امت کا جلاوطن ہے وہ اکیلا زندگی گزارتا ہے اور اکیلا ہی مرے گا اور اللہ تعالیٰ اس کو اکیلے ہی اٹھائے گا ۔ (حارث نے ابی المثنی الملیکی سے روایت کیا ہے ضعیف الجامع 3320)
33132- عويمر حكيم أمتي، وجندب طريد أمتي يعيش وحده ويموت وحده والله يبعثه وحده. "الحارث - عن أبي المثنى المليكي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33124 ۔۔۔ میں عرب میں سبقت لے جانے والا ہوں اور صہیب روم میں سبقت لے جانے والا ہے اور سلمان فارسیوں میں سبقت لے جانے والا ہے اور بلاحبشیوں میں سبقت لے جانے والا ہے۔ (حاکم انس سے روایت کیا ہے ذخیرة الخفاظ 749 ضعیف الجامع 1315)
33133- أنا سابق العرب، وصهيب سابق الروم، وسلمان سابق الفرس وبلال سابق الحبشة. "ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ابوبکر (رض) کا امت پر مہربان ہونا
33125 ۔۔۔ عبداللہ بن عمر رحمن کے وفد سے ہے اور عمار بن یاسر سبقت لے جانے والوں میں سے ہے اور مقداد بن اسواد اجتہاد کرنے والوں میں سے ہے۔ (مسند الفردوس میں ابن عباس سے مری ہے)
33134- عبد الله بن عمر من وفد الرحمن، وعمار بن ياسر من السابقين والمقداد بن الأسود من المجتهدين. "فر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عشرة المبشر ة بالجنتہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
33126 ۔۔۔ میں جنت میں ہوگا اور ابوبکر جنت میں ہوگا اور عمر جنت میں ہوگا اور عثمان جنت میں ہوگا اور علی جنت ہوگا اور عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہوگا اور طلحہ جنت میں ہوگا اور زبیر جنت میں ہوگا اور سعد ابی ابی وقاص جنت میں ہوگا اور سعید بن زید ہ جنت میں ہوگا۔ (ترمذی نے سعید سے روایت کیا ہے اور فرمایا کہ یہ حسن صحیح ہے )
33135- أنا في الجنة، وأبو بكر في الجنة، وعمر في الجنة، وعثمان في الجنة، وعلي في الجنة، وعبد الرحمن بن عوف في الجنة، وطلحة في الجنة والزبير في الجنة، وسعد بن أبي وقاص في الجنة، وسعيد بن زيد في الجنة. "ت: حسن صحيح ، والشاشي وهو لفظه - عن سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عشرة المبشر ة بالجنتہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
33127 ۔۔۔ اے اللہ آپ نے میری امت کی برکت میرے صحابہ (رض) میں رکھی ہے سو آپ ان سے اس پر برکت کونہ چھیننا اور میرے صحابہ (رض) کی برکت ابوبکر میں رکھی ہے سو ان سے اس برکت کونہ چھیننا اور میرے صحابہ (رض) کو ابوبکر سے متفق رکھنا اور ابوبکر کے کام کونہ بگاڑنا کیونکہ وہ ہمیشہ آپ کے حکم کو اپنی خواہش پر ترجیح دیتے رہے ہیں اے اللہ ! عمر بن خطاب کو عزت عطا فرما اور عثمان بن عفان کو صبر عطا فرما اور علی کو بامراد و کامیاب بنا اور طلحہ کی مغفرت فرما اور زبیر کو ثابت قدم رکھ اور سعد کو محفوظ رکھ اور عبدالرحمن بن عوف کو باوقار بنا اور میرے ساتھ ملحق فرما مہاجرین اور انصار میں سے سابقین اولین کو اور احسان کے ساتھ اتباع کرنے والوں کو جو تکلیف اور بناوٹ سے کام نہیں لیتے اے اللہ میں اور میری امت کے صلحاء بری ہیں ہر تکلف اور تصنع کے ساتھ بات کرنے والے سے۔ (حاکم اور خطیب اور ابن عساکر او دیلمی اور الرافعی نے زبیر بن عوام سے روایت کیا اور ابن جوزی نے اس کو موضوعات میں داخل کیا ہے اور ابن عساکر نے زبیر بن ابی ھالتہ اور اس کے علاوہ کسی اور سے والتابعین باحسان الذین یدعون لی ولاموات امتی ولایتکلفون الاوانا بری من اکتلف و صالح امت کے الفاظ سے نقل کیا ہے)
33136- اللهم! إنك باركت لأمتي في أصحابي فلا تسلبهم البركة وباركت لأصحابي في أبي بكر فلا تسلبهم البركة وأجمعهم عليه ولا تشتت أمره فإنه لم يزل يؤثر أمرك على أمره، اللهم! وأعز عمر بن الخطاب، وصبر عثمان بن عفان، ووفق عليا، واغفر لطلحة، وثبت الزبير، وسلم سعدا، ووقر عبد الرحمن بن عوف، وألحق بي السابقين الأولين من المهاجرين والأنصار والتابعين بإحسان الذين لا يتكلفون، اللهم! إني وصالح أمتي براء من كل متكلف. "قط في الأفراد، ك والخطيب وابن عساكر والديلمي والرافعي - عن الزبير بن العوام؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات؛ وابن عساكر - عن الزبير بن أبي هالة؛ وآخره والتابعين بإحسان الذين يدعون لي ولأموات أمتي ولا يتكلفون، ألا! وأنا بريء من التكلف وصالح أمتي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عشرة المبشر ة بالجنتہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
33128 ۔۔۔ قریش کے دس آدمی جنت میں جائیں گے ابوبکر جنت میں ہوں گے اور عمر جنت میں ہوں گے اور عثمان جنت میں ہوں گے اور علی جنت میں ہوں گے اور زبیر جنت میں ہوں گے اور سعد جنت میں ہوں گے اور سعید جنت میں ہوں گے اور عبدالرحمن بن عوف جنت میں ہوں گے اور ابوعبیدہ بن الجراح جنت میں ہوں گے۔ (طبرانی معجم کبیر میں اور ابن عساکر نے ابن عمر سے اور ترمذی اور ابن سعد نے الدارقطنی نے افراد میں حاکم نے اور ابونعیم نے المعروف میں اور ابن عساکر نے سعید بن زید سے نقل کیا ہے)
33137- عشرة من قريش في الجنة: أبو بكر في الجنة وعمر في الجنة، وعثمان في الجنة، وعلي في الجنة، وزبير في الجنة، وسعد في الجنة وسعيد في الجنة، وعبد الرحمن بن عوف في الجنة، وأبو عبيدة بن الجراح في الجنة. "طب وابن عساكر - عن ابن عمر؛ ت وابن سعد، قط في الأفراد، ك وأبو نعيم في المعرفة، كر - عن سعيد بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عشرة المبشر ة بالجنتہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
33129 ۔۔۔ اے محمد کے صحابہ ! اللہ نے آج کی رات مجھے جنت میں تمہارے ٹھکانے دکھلائے اور تمہارے گھروں کا میرے گھر سے فاصلہ بھی دکھلا دیا اے علی کیا آپ کو یہ پسند نہیں کہ آپ کا گھر جنت میں میرے گھر کے سامنے ہو تو سن لو کہ تمہارا گھر جنت میں میرے گھر کے سامنے ہے اے ابوبکر ! میں ایک شخص کو اس کے اور اس کے ماں باپ کے نام سے جانتاہوں کہ جب وہ جنت کہ کسی دروازہ کی طرف بڑھے گا تو جنت کا ہر دروازہ اور ہر کمرہ اس کو مرحبا کہے گا اور وہ ابوبکر بن ابی قحافہ ہے اے عمر ! میں نے جنت میں سفید موتیوں کا ایک محل دیکھا جو سفید لولو سے زیادہ چمکدار تھا یاقوت سے مضبوط بنایا گیا تھا ۔ مجھے اس کی خوبصورتی نے تعجب میں ڈالاتو میں نے کہا اے رضوان یہ کس کا محل ہے ؟ اس نے جواب دیا یہ ایک قریش نوجوان کے لیے ہے میں نے اس کو اپنے لیے سمجھا اور اس میں داخل ہونے لگا تورضوان مجھ سے کہنے لگایہ عمر بن خطاب کا ہے اے ابوحفص اگر آپ کے پاس نہ ہوتا تو میں اس میں داخل ہوجاتا۔

اے عثمان ! جنت میں ہر نبی کا ایک ساتھی ہوگا اور میرے ساتھی تم ہوگے اور طلحہ اور زبیر ! ہر نبی کا ایک حواری۔ (مددگار) ہوتا ہے اور میرے حواری تم دونوں ہو۔

اے عبدالرحمن تو نے مجھ تک آنے میں دیر کردی یہاں تک کہ مجھے اندیشہ ہوا کہ تم ہلاک ہوگئے ہو پھر تم آگئے اور تم پسینے میں شرابور تھے تو میں نے تم سے کہا کہ تم نے آنے میں اتنی دیر کیوں کی کہ مجھے خوف محسوس ہونے لگا کہ تم ہلاک ہوگئے ہو تو تم نے کہا اے اللہ کے رسول میرے مال کی کثرت کی وجہ سے مجھے دیر ہوگئی میں کھڑا حساب دے رہا تھا اور مجھ سے مال کے بارے میں پوچھا جارہا تھا کہ تو نے کہاں سے اسے کمایا ؟ اور کہاں خرچ کیا۔

طبرانی نے معجم کبیر میں اور ابن عساکر نے عبداللہ بن ابی اوفی سے روایت کیا ہے اور اس میں عبدالرحمن بن محمد المجاربی بھی ہیں جن سے عماربن سیف نے روایت کیا ہے دونوں منا کر کو روایت کرتے ہیں۔
33138- يا أصحاب محمد! لقد أراني الله الليلة منازلكم في الجنة وقدر منازلكم من منزلي، يا علي! ألا ترضى أن يكون منزلك مقابل منزلي في الجنة؟ فإن منزلك في الجنة مقابل منزلي؛ يا أبا بكر! إني لأعرف رجلا باسمه واسم أبيه وأمه إذا أتى باب الجنة لم يبق باب من أبوابها ولا غرفة من غرفها إلا قال له: مرحبا! هو أبو بكر بن أبي قحافة؛ يا عمر! لقد رأيت في الجنة قصرا من درة بيضاء مشرفة من لؤلؤ أبيض مشيد بالياقوت فأعجبني حسنه فقلت: يا رضوان! لمن هذا القصر؟ فقال: لفتى من قريش فظننته لي فذهبت لأدخله فقال لي رضوان: إن هذا لعمر ابن الخطاب، فلولا غيرتك يا أبا حفص لدخلته، يا عثمان! إن لكل نبي رفيقا في الجنة وأنت رفيقي في الجنة، يا طلحة ويا زبير! إن لكل نبي حواريا وأنتما حواري؛ يا عبد الرحمن لقد بطؤ بك عني حتى لقد

خشيت أن تكون قد هلكت ثم جئت وقد عرقت عرقا شديدا فقلت لك ما بطأ بك عني؟ لقد خشيت أن تكون قد هلكت، فقلت: يا رسول الله كثرة مالي، ما زلت موقوفا محتبسا أسأل عن مال: من أين اكتسبته؟ وفيما أنفقته. "طب وابن عساكر - عن عبد الله بن أبي أوفى؛ وفيه عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن عمار بن سيف يرويان المناكير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل عشرة المبشر ة بالجنتہ رضوان اللہ علیہم اجمعین
33130 ۔۔۔ اے لوگو ! ابوبکر نے مجھے کبھی ناراض نہیں کیا لہذاتم اس کو یہ بات بتادو اے لوگو ! میں ابوبکر عمر (رض) عثمان، علی ، طلحہ، زبیر سعد عبدالرحمن بن عوف اور مہاجرین اولین سے راضی ہوں تم ان کو یہ بات بتادو اے لوگو ! اللہ تعالیٰ نے بدر اور حدیبیہ والوں کی بخشش فرمادی ہے اے لوگو ! میری حفاظت کرو میری بہنوں میں سسرال والوں میں اور میرے صحابہ ہیں اللہ تعالیٰ تم سے ان میں سے کسی ایک پر ظلم کے بدلہ کا مطالبہ نہ کرے کیونکہ یہ ظلم ایسی چیز نہیں جس کو ھبہ کیا جائے اے لوگو مسلمانوں کی آبرویزی سے اپنی زبان کی حفاظت کرو جب کسی مسلمان کا انتقال ہوجائے تو خیر کے سوا ان کا تذکرہ مت کرو۔

(سیف بن عمرو نے فتوح میں روایت کی اور ابن قانع ابن شاہین اور ابن مندہ نے روایت کی طبرانی ، و ابونعیم خطیب بغدادی ضیاء مقدسی ابن النجار ابن عساکر بروایت سھل بن یوسف بن مالک انصاری بھائی کعب بن مالک کے وہ اپنے والد سے اور اپنے دادا سے ابن مندہ نے کہا یہ حدیث غریب ہے)
33139- يا أيها الناس! إن أبا بكر لم يسؤني قط فاعرفوا ذلك له، يا أيها الناس! إني راض عن أبي بكر وعمر وعثمان وعلي وطلحة والزبير وسعد وعبد الرحمن بن عوف والمهاجرين الأولين فاعرفوا ذلك لهم، يا أيها الناس! إن الله قد غفر لأهل بدر والحديبية، يا أيها الناس! احفظوني في أختاي وأصهاري وأصحابي، لا يطلبنكم الله بظلمة أحد منهم فإنها ليست مما توهب، يا أيها الناس! ارفعوا ألسنتكم عن المسلمين وإذا مات أحد من المسلمين فلا تقولوا فيه إلا خيرا. "سيف بن عمر في الفتوح وابن قانع وابن شاهين وابن منده، طب وأبو نعيم والخطيب، ض وابن النجار وابن عساكر - عن سهل بن يوسف بن مالك الأنصاري أخي كعب بن مالك عن أبيه عن جده؛ قال ابن منده: هذا حديث غريب".من أمة محمد، فقلت: أنا محمد، لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب. "حم، ت، حب، ك - عن بريدة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا متفرق تذکرہ حروف معجم کی ترتیب پر
33131 ۔۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تم کو ۔ (لم یکن الذین کفروا من اھل الکتاب) پڑھاؤں یہ بات آپ نے ابی سے فرمائی۔ (احمد بن حنبل ، طبرانی، ابن قانع اور ابن مردویہ نے ابی صبتہ بدری سے روایت کیا ہے) ۔
33140 إن جبرئيل قد أمرني أن أقرئك (لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب) قاله لابي.(حم ، طب وابن قانع وابن مردويه -عن أبي حبة البدري)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا متفرق تذکرہ حروف معجم کی ترتیب پر
33132 ۔۔۔ اے ابی ! کسی چیز نے آپ کو غیرت دلائی ؟ میں آپ سے زیادہ غرت مندہوں اور اللہ تعالیٰ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہیں۔ (ابن عساکر نے ابی سے روایت کیا)
33141 ما أغيرك يا أبي ! إني لاغير منك ، والله أغير مني (ابن عساكر - عن أبي).
tahqiq

তাহকীক: