কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩১৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ کرام (رض) کا متفرق تذکرہ حروف معجم کی ترتیب پر
33133 ۔۔۔ اے ابومنذر ! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں آپ کے سامنے قرآن پیش کروں تو ابومنذر نے کہا اے اللہ کے رسول ! کیا میرا ذکر کیا گیا تھا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں تمہارے نام اور نسب کا ملا علی میں تذکرہ کیا گیا تھا ۔ (طبرانی نے معجم کبیر میں معاذ بن محمد بن ابی بن کعب نے اپنے والد سے اور انھوں نے اپنے دادا سے اور انھوں نے ابی سے روایت کیا ہے )
33142 يا أبا المنذر ! إني أمرت أن أعرض عليك القرآن ، قال : يا رسول الله ! وذكرت هناك ؟ قال : نعم باسمك ونسبك في الملا الاعلى (طب - عن معاذ بن محمد بن أبي بن كعب عن أبيه عن جده عن أبي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ احنف بن قیس (رض) ۔۔۔ من الاکمال
33134 ۔۔۔ اے اللہ احنف بن قیس کی مغفرت فرما۔ (حاکم نے احنف بن قیس سے روایت کیا ہے)
33143 اللهم اغفر للاحنف بن قيس.(ك - عن الاحنف ابن قيس) اسامة بن زيد رضي الله عنه
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33135 ۔۔۔ جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اسامہ بن زید سے محبت کرے ۔ (احمد بن حنبل نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے) ۔ (اخرجہ الحاکم فی المستدرک 597/3 وقال صحیح واقواہ الذھبی)
33144 من كان يحب الله ورسوله فليحب أسامة بن زيد.(حم عن عائشة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33136 ۔۔۔ اسامتہ مجھے تمام لوگوں سے زیادہ محبوب ہے۔ (احمد بن حنبل نے اور طبرانی نے معجم کبیر میں ابن عمر سے روایت کیا ہے )
33145 أسامة أحب الناس إلي.(حم ، طب - عن ابن عمر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33137 ۔۔۔ مجھے اپنے گھر والوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جس پر اللہ نے اور میں نے احسان کیا جو کہ اسامة بن زید اور علی ابن ابی طالب ہیں۔ (ترمذی حاکم اور ضیاء مقدسی نے اسامة بن زید سے روایت کیا ہے ) ضعیف الجامع 168
33146 أحب أهلي إلي من قد أنعم الله عليه وأنعمت عليه أسامة ابن زيد ثم علي بن أبي طالب. (ت ، ك والضياء - عن أسامة بن زيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33138 ۔۔۔ سن لو قسم بخدا اگر اسامتہ بن زید لڑکی ہوتا تو میں اس کی زیب وزینت کرتا یہاں تک کہ میں اس کو خرچ کردیتا۔ (ترمذی ، حاکم اور ضیاء نے اسامتہ بن زید سے روایات کیا ہے)
33147 أما والله لو أن أسامة بن زيد جارية حليتها وزينتها حتى أنفقها. (ابن سعد - عن أبي السفر - مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33139 ۔۔۔ اگر تم اس کی امارت پر انگلیاں اٹھا رہے ہو تو تم اس سے پہلے اس کے والد کی امارت پر بھی طعن وشنیع کرتے تھے ابلاشبہ یہ امارت کے لائق ہیں اور یہ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہیں اور اس کے بعد بھی یہی مجھ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں اور میں تمہیں ان کے بارے میں وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تمہارے نیک لوگوں میں سے ہیں یعنی اسامة بن زید ۔ (احمد بن حنبل اور بیہقی نے ابن عمر سے راویت کیا ہے) ۔
33148 إن تطعنوا في إمارته فقد كنتم تطعنون في إمارة أبيه من من قبل ، وايم الله إن كان لخليقا للامارة وإن كان لمن أحب الناس إلي وإن هذا لمن أحب الناس إلي بعده ، وأوصيكم به فانه من صالحيكم - يعني أسامة بن زيد. (حم ، ق - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33140 ۔۔۔ جو مجھ سے محبت کرتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ اسامتہ بن زید سے محبت کرے۔ (مسلم نے فاطمہ بنت قیس سے روایت کیا ہے)
33149 من أحبني فليحب أسامة.(م - عن فاطمة بنت قيس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسامہ بن زید (رض)
33141 ۔۔۔ اگر اسامہ لڑکی ہوتی تو میں اس کو کپڑے پہناتا اور اس کو زیورات سے آراستہ کرتا یہاں تک کہ میں اس کو خرچ کردیتا۔ (احمد بن حنبل اور ابن ماجہ نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33150 لو كان أسامة جارية لكسوته وحليته حتى أنفقه. (حم ، ه - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33142 ۔۔۔ اسامة بن زید سے نکاح کرو کیونکہ وہ خالص عربی النسل ہے۔ (ٕابن عساکر نے اسماعیل بن محمد بن سعد سے مرسلا نقل کیا ہے )
33151 انكحوا أسامة بن زيد فانه عربي صليب .(كر - عن اسماعيل بن محمد بن سعد مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33143 ۔۔۔ اگر تم اس کی امارت پر طعن وتشنیع کررہے ہو تو تم اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی طعن وتشنیع کرتے تھے اور قسم بخدا بلاشبہ وہ امارت کے زیادہ مستحق ہیں اگرچہ وہ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہیں اور یہ ان میں سے ہے جو مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہیں اور میں تم کو ان کے بارے میں وصیت کرتا ہوں بلاشبہ وہ تمہارے نیک لوگوں میں سے ہیں۔ احمد بن حنبل بخاری اور مسلم نے ابن عمر سے روایت کیا ہے انھوں نے فرمایا اللہ کے رسول اللہ نے ایک جماعت کو بھیجا اور ان پر اسامتہ بن زیدکو امیر مقرر فرمایا تو بعض لوگوں نے آپ کی امارت پر طعن تشنیع کی تو آپ نے یہ ذکر کیا ذکرگزر چکا ہے۔
33152 إن تطعنوا في إمارته فقد كنتم تطعنون في إمارة أبيه من قبل وايم الله ! ان كان لخليقا للامارة وإن كان أحب الناس إلي وإن هذا لمن أحب الناس إلي وأوصيكم به فانه من صالحيكم.(حم ، خ ، م - عن ابن عمر) قال : بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثا وأمر عليهم أسامة بن زيد فطعن بعض الناس في إمارته - فذكره.مر برقم [ 33148 ].
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33144 ۔۔۔ خبردار تم اسامتہ بن زید کی عیب جوئی کرتے ہو اور اس کیا امارت کے بارے میں طعن وتشنیع کررہے ہو اور یہ کام تم اس سے پہلے اس سے پہلے اس کے باپ کے ساتھ بھی کرچکے ہویقینا یہ امارت کے زیادہ لائق ہیں اگرچہ وہ مجھے تمام لوگوں میں سے زیادہ محبوب ہیں اور اس کے بعد اس کا یہ بیٹا مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے اس کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرو بیشک وہ تمہارے بہترین لوگوں میں ہے۔ (ابن سعر اور عقیلی نے ابن عمر سے روایت کیا ہے)
33153 ألا ! إنكم تعيبون أسامة وتطعنون في إمارته وقد فعلتم ذلك بأبيه من قبل ، ان كان لخليقا بالامارة وإن كان لاحب الناس كلهم إلي وإن ابنه هذا من بعده لاحب الناس إلي فاستوصوا به خيرا فانه من خياركم (ابن سعد ، عق - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف الباء ۔۔۔ البراء بن مالک (رض)
33145 ۔۔۔ کتنے ہی پراگندہ حال غبار آلود بوسیدہ کپڑوں والے جن کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ہے وہ ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ کی قسم کھالیں تو س کو پورا کر دکھائے ہیں انھیں میں سے براء بن مالک بھی ہیں۔ (ترمذی اور ضیاء نے انس سے روایت کیا ہے)
33154 كم من أشعث أغبر ذي طمرين لا يؤبه له لو أقسم على الله لابره ! منهم البراء بن مالك.(ت والضياء - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33146 ۔۔۔ کتنے ہی پراگندہ حال غبار آلود بوسیدہ کپڑوں والے جو قابل التفات نہیں ہوتے اگر وہ اللہ کی قسم کھالیں تو اس کو پورا کردکھاتے ہیں۔ (ترمذی حسن غریب قرار دیا ہے اور سعید بن منصور نے انس سے روایت کیا ہے اور حاکم نے مستدرک میں روایت کیا ہے اور حلیة الاولیاء میں کم من ضعیف متضعف ذی طہرین الخ کے الفاظ سے مذکور ہے)
33155 كم من أشعث أغبر ذي طمرين لا يؤبه له لو أقسم على الله لابره ! منهم البراء بن مالك.(ت حسن غريب ، ص - عن أنس ، ورواه ك ، حل : كم من ضعيف متضعف ذي طمرين - إلى آخره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بلال (رض)
33147 ۔۔۔ سوڈان کے بہترین آدمی چار ہیں لقمان اور بلال اور نجاش اور مھجع ۔ (ابن عساکر نے اوزاعی سے معضلا نقل کیا ہے ) (الاتقان 737 ضعیف الجامع 2891)
33156 خير السودان أربعة : لقمان وبلال والنجاشي ومهجع. (ابن عساكر - عن الاوزاعي معضلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بلال (رض)
33148 ۔۔۔ مجھے جنت دکھلائی گئی تو میں نے ابوطلحہ کی بیوی کو دیکھا پھر مجھے اپنے سامنے پاؤں کی چاپ سنائی دی تو وہ بلال نکلے۔ (مسلم نے جابر سے روایت کیا ہے)
33157 أريت الجنة فرأيت امرأة أبي طلحة ، ثم سمعت خشخة أمامي فإذا بلال.

(م - عن جابر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بلال (رض)
33149 ۔۔۔ اے بلال : کس بناپر تم مجھ سے پہلے جنت میں چلے گئے میں جب بھی جنت میں داخل ہوا تو میں نے تمہارے پاؤں کی چاپ اپنے آگے سنی میں گزشتہ رات جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے آگے تمہارے پاؤں کی آواز سنی پھر میں ایک مربع شکل کے سونے سے آراستہ محل کے پاس پہنچاتو میں نے کہا یہ کس کا محل ہے تو انھوں نی جواب میں کہا ایک عربی شخص کا ہے میں کہا میں بگی عربی ہوں تو پھر کس کا ہوا ؟ انھوں نی کہا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک امتی کا ہے میں نے کہا میں محمد ہوں سو پھر یہ محل کس کا ہوا تو انھوں نے جواب میں عرض کیا عمر بن خطاب کا ہے۔ (احمدبن حنبل ترمذی ابن حبان اور حاکم نے مستدرک میں بریدة سے روایت کیا ہے )
33158 يا بلال ! بم سبقتني إلى تلجنة ؟ ما دخلت الجنة قط إلا سمعت خشخشتك أمامي ، إني دخلت البارحة الجنة فسمعت خشخشتك أمامي فأتيت على قصر مربع مشرف من ذهب فقلت : لمن هذا القصر ؟ قالوا : لرجل من العرب ، فقلت : أنا عربي ، لمن هذا القصر ؟ قالوا لرجل من أمة محمد ، فقلت : أنا محمد ، لمن هذا القصر ، قالوا : لعمر بن الخطاب (حم ، ت ، حب ، ك - عن بريدة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بلال (رض)
33150 ۔۔۔ سوذان کے تین آدمی بہت خوب ہیں لقمان اور ہلال اور مہجع (حاکم نے مستدرک میں اوزاعی سے ان ابی عمار ان سے واثلہ سے روایت کیا ہے) (الاتقال 737 الاسرار المرفوعة 194)
33259 خير السودان ثلاثة : لقمان وبلال ومهجع.(ك - عن الاوزاعي عن أبي عمار عن واثلة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بلال (رض)
33160 ۔۔۔ بلال کی مثال اس شھد کی مکھی جیسی ہے جو سارا دن میٹھا اور کڑوا چوستی رہتی ہے پھر شام کو وہ سارے کا سارا میٹھا ہوجاتا ہے۔ (حکیم عن ابوہریرہ (رض))
33160- مثل بلال كمثل نخلة غدت تأكل من الحلو والمر ثم يمسي حلوا كله. "الحكيم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩১৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بلال (رض)
33151 ۔۔۔ میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے کسی کے چلنے کی آواز سنی میں نے کہا یہ کیا ہے ؟ تو ان ۔ (فرشتوں) نے جواب دیا ۔ یہ بلال ہیں پھر میں جنت میں داخل ہوا تو میں ایک چلنے کی آواز سنی تو میں نے کہا تو ان نے جواب دیا غمیصابنت ملحان ہیں۔ (عبدبن حمید نے انس اور طیالسی نے جابر سے روایت کیا ہے)
33161- دخلت الجنة فسمعت خشفة فقلت ما هذه؟ قالوا: هذا بلال، ثم دخلت الجنة فسمعت خشفة فقلت: ما هذه؟ قالوا: الغميصاء بنت ملحان. "عبد بن حميد - عن أنس! الطيالسي - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: