কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩১৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33172 ۔۔۔ ابی وحداح کے لیے جنت میں بہت سارے کھجور کے پھلدار درخت لگادئیے گئے ہیں۔ (احمد بن حنبل ، مسلم ابوداؤد اور ترمذی اور ابن حبان نے جابر بن سمرة سے روایت کیا ہے اور ترمذی نے اس کو حسن صحیح قرار دیا ہے)
33182 كم من عذق معلق أو مذلل لابي الدحداح في الجنة (حم ، م ، د ، ت : حسن صحيح ، حب - عن جابر بن سمرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثابت بن قیس (رض)
33173 ۔۔۔ اے ثابت کیا آپ اس بات پر راضی نہیں کہ آپ اس حال میں زندگی گزاریں کہ آپ کی تعریف کی جائے ور آپ شہادت کی موت پائیں اور آپ جنت میں داخل کردئیے جائیں۔ (ابن سعد بغوی ، ابن قانع اور ضیامقدسی نے محمد بن ثابت ابن قیس بن شماس سے روایت کیا جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے)
33183 يا ثابت ! ألا ترضى أن تعيش حميدا ! وتقتل شهيدا وتدخل الجنة.(ابن سعد والبغوي وابن قانع ، ض
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف الحجیم ۔۔۔ جریربن عبداللہ (رض)
33174 ۔۔۔ جریربن عبداللہ ہم میں سے یعنی اھل بیت میں سے ہیں اسی پشت میں سے ہیں اسی پشت میں سے ہیں اسی پشت میں سے ہیں۔ (طبرانی اور ابن عساکر نے علی سے روایت کیا ہے)
33184 جرير بن عبد الله منا أهل البيت ظهر البطن ظهر لبطن ظهر لبطن.(عد ، طب وابن عساكر - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف الحجیم ۔۔۔ جریربن عبداللہ (رض)
33175 ۔۔۔ جریربن عبداللہ کو برابھلامت کہو کیونکہ جریربن عبداللہ اہل بیت میں سے ہیں۔ (تمام خطیب اور ابن عساکر نے علی سے روایت کیا ہے)
33185 لا تسبوا جرير بن عبد الله ، إن جرير منا أهل البيت.(تمام والخطيب وابن عساكر - عن علي)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33176 ۔۔۔ میں جنت میں داخل ہوا تو اچانک ایک گندم گوں لعسا (جس کے ہوں ٹ اندر سے کالے ہوں ) عورت دیکھی تو میں نے کہا : اے جبرائیل یہ کیا ہے تو انھوں نے جواب دیا اللہ تعالیٰ نے جعفر بن ابی طالب کی خواہش کو جانا جو گندم گوں اور ایسی عورتیں جن کے ہونٹ اندر سے کالے ہوں کے بارے میں تھی تو اللہ تعالیٰ نے جعفر کے لیے اس کو پیدا کردیا ۔ ( جعفر بن احمد القمی نے جعفر فضائل اور الرافعی نے اپنی تاریخ میں عبداللہ ابن جعفر سے روایت کیا ہے۔ (ضعیف الجامع 3738)
33186 دخلت الجنة فإذا جارية أدماء لعساء فقلت : ما هذه يا جبريل ؟ فقال : إن الله تعالى عرف شهوة جعر بن أبي طالب للادم اللعس فخلق له هذه.(جعفر بن أحمد القمى في فضائل جعفر والرافعي في تاريخه - عن عبد الله بن جعفر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33177 ۔۔۔ جعفر جیسے ہی پررونے والی کو رونا چاہیے۔ (ابن عسا کرنے اسماء بنت عمیس سے روایت کیا ہے۔ ضعیف الجامع 3738)
33187 على مثل جعفر فلتبك الباكية.(ابن عساكر - عن أسماء بنت عميس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33178 ۔۔۔ میری امت میں سب سے زیادہ فراخ دل جعفر ہیں۔ (ملی نے اپنی امالی میں اور ابن عساکر نے ابی ہریرة سے روایت کیا ہے۔ اسنی المطالب 187)
33188 أسمح أمتي جعفر.(المحاملي في اماليه وابن عساكر - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩১৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33179 ۔۔۔ میں نے جعفر بن ابی طالب کو ایک فرشتہ کی شکل میں دیکھا کہ وہ جنت میں ملائکہ کے ساتھ اپنے پروں سمیت پرواز کررہے ہیں۔ (داؤد اور حاکم نے ابوہریرہ سے روایت کیا ہے)
33189 رأيت جعفر بن طالب ملكا يطير في الجنة مع الملائكة بجناحين. (د ، ك - عن أبي هريرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33180 ۔۔۔ شہداء کے سردار جعفر بن ابی طالب ہیں ان کے ساتھ فرشتے ہیں ان کے علاوہ گزشتہ امتوں میں سے کوئی شخص ایسا نہیں گزرا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اللہ تعالیٰ نے اس کے ذریعہ عزت دی ہو۔ (ابوالقاسم الخرفی نے اپنی امالی میں علی سے روایت کیا ہے)
33190 سيد الشهداء جعفر بن أبي طالب ، معه الملائكة ، لم ينحل ذلك أحد ممن مضى من الامم غيره شئ أكرم الله به محمدا ص. (أبو القاسم الخرقي في أماليه - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33181 ۔۔۔ میں نے جعفر کو پہچانا فرشتوں کے درمیان میں کہ وہ اپنے گھروالوں کو بارش کی خوشخبری سنا رہے تھے ۔ (ابن عدی نے علی سے روایت کیا ہے ذخیرة الحفاظ 34984)
33191 عرفت جعفرا في رفقة من الملائكة يبشرون أهل بيته بالمطر (عد - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33182 ۔۔۔ گزشتہ رات میں جنت میں داخل ہوا تو میری وہاں نگاہ پڑی تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت جعفر فرشتوں کے ساتھ فضا میں اڑا رہے ہیں اور حمزہ تخت پر ٹیک لگائے بیٹھے ہیں۔ (طبرانی ابن عدی اور حاکم لیے ابن عباس سے روایت کیا ہے )
33192 دخلت الجنة البارحة فنظرت فيها فإذا جعفر يطير مع الملائكة وإذا حمزة متكئ على سرير.(طب ، عد ، ك عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33183 ۔۔۔ تم اپنے بھائی جعفر کے لیے استغفار کرو کیونکہ وہ شہید ہیں اور وہ جنت ہیں اور وہ اپنے یاقوتی پروں کے ساتھ جنت میں جس جگہ بھی چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں۔ (ابن سعد نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد عمروبن حزم اور عاصم بن عمر میں قتادہ سے مرسلا روایت کیا ہے )
33193 استغفروا لاخيكم جعفر فانه شهيد وقد دخل الجنة وهو يطير فيها بجناحين من ياقوت حيث شاء من الجنة.(ابن سعد - عن عبد الله ابن أبي بكر بن محمد عمرو بن حزم وعاصم بن عمر بن قتادة مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض)
33184 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت جعفر کے لیے خون آلودہ پر بنائے ہیں فرشتوں کے ساتھ ان کے ذریعہ جنت میں پرواز کرے ہیں (الدار قطنی نے افراد میں اور حاکم نے براء سے روایت کیا ہے)
33194 إن الله قد جعل لجعفر جناحين مضرجين بالدم يطير بهما مع الملائكة.(قط في الافراد ، ك - عن البراء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33185 ۔۔۔ تمہاری شکل و صورت میری شکل و صورت کے ساتھ ملتی جلتی ہے اور تمہارے اخلاق میرے اخلاق کے مشابہ ہیں تم مجھ سے ہو اور میرے سلسلہ نسب سے ہو۔ (ابن سعد نے محمد بن اسامہ زید جن نے اپنے باپ سے روایت کیا ہے)
33195 أشبه خلقك خلقي وأشبه خلقك خلقي ، فأنت مني ومن شجرتي.(ابن سعد - عن محمد بن أسامة بن زيد عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33186 ۔۔۔ تو شکل و صورت اور اخلاق وصفات میں میرے مشابہ ہو تو میرے اس خاندان میں سے ہے جس سے میں ہوں ۔ (خطیب بغدادی علی سے روایت کیا ہے)
33196 أشبهت خلقي وخلقي ، وأنت من شجرتي التي أنا منها.(خط - عن علي)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33187 ۔۔۔ اے جعفر ! تو شکل و صورت اور اخلاق کے لحاظ سے میرے زیادہ قریب ہے تو میرے اس خاندان میں سے ہے جس سے میں ہوں اور رہی بات باندی کی تو اس کا فیصلہ میں جعفر کے لیے کرتا ہوں کہ وہ اپنی خالہ کے ساتھ ہوگی اور خالہ قائم مقام ماں کے ہے۔ (حاکم نے علی سے اور داؤد بیہقی نے دوسرے الفاظ میں روایت کیا ہے)
33197 أما أنت يا جعفر فأشبهت خلقي وخلقي ، فأنت من شجرتي التي أنا منها ، وأما الجارية فأقضي بها لجعفر تكون مع خالتها وإنما الخالة أم.(ك - عن علي ، وروي د ، ق آخره).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33198 ۔۔۔ تو شکل و صورت اور اخلاق میں میرے مشابہ ہے یہ بات آپ نے جعفر کے لیے فرمائی۔ امد بن حنبل نے عبیداللہ بن زید بن اسلم سے روایت کیا۔
33198 أشبهت خلقي وخلقي - قاله لجعفر.(حم - عن عبيد الله ابن زيد بن أسلم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33188 ۔۔۔ جعفر شکل و صورت اور اخلاق میں میرے مشابہ ہیں اور اے عبید اللہ تجھے اللہ تعالیٰ نے باپ کے مشابہ پیدا کیا ہے۔ (ابن عساکر نے عبداللہ بن جعفر سے روایت کیا ہے)
33199 جعفر أشبه خلقي وخلقي وأما أنت يا عبيد الله فأشبه خلق الله بأبيك.(ابن عساكر - عن عبد الله بن جعفر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33189 ۔۔۔ لوگ مختلف خاندانوں سے پیداکئے گئے ہیں جب کہ میں اور جعفر ایک ہی خاندان سے پیدا ہوئے ہیں۔ (ابن عسا کرنے وھب بن جعفر بن محمد سے جنہوں نے اپنے بارے میں مرسلا روایت کیا ہے جب کہ وہب حدیث کو وضع کیا کرتا تھا)
33200 خلق الناس من أشجار شتى ، وخلقت أنا وجعفر من طينة واحدة.(ابن عساكر - عن وهب بن جعفر بن محمد عن أبيه مرسلا ، ووهب كان يضع الحديث).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33201 ۔۔۔ مسسنگ
33201 الناس من شجر شتى وخلقت أنا وجعفر من شجرة.(ابن عساكر - عن عبد الله بن معاوية بن عبد الله بن جعفر عن أبيه عن جده).
তাহকীক: