কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩২১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33191 ۔۔۔ سنو بیشک جعفر اللہ کی راہ میں شہید کئے گئے ہیں اور ان کے لیے دوپر بنائے گئے ہیں جن کے ذریعہ فرشتوں کے ساتھ جنت میں محو پرواز ہیں۔ (ابن سعد نے عبداللہ بن جعفر سے روایت کیا ہے)
33202 إن المرء كثير بأخيه وابن مه ، ألا ! إن جعفرا قد استشهد وقد جعل له جناحان يطير بهما مع الملائكة في الجنة.(ابن سعد - عن عبد الله بن جعفر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33192 ۔۔۔ جبرائیل نے مجھ کو اطلاع دی کہ اللہ تعالیٰ نے جعفر کو شہادت کا مرتبہ عطا کیا ہے اور ان کے لیے دوپر ہیں جن کے ذریعہ وہ فرشتوں کے ساتھ جنت میں سیر کرتے ہیں (طبرانی نے معجم کبیر ابونعیم نے سوفتہ اور ابن عساکر نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33203 إن جبريل أخبرني أن الله استشهد جعفرا وأن له جناحين يطير بهما مع الملائكة في الجنة.

(طب وأبو نعيم في المعرفة ، كر - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33193 ۔۔۔ حضرت جعفر بن ابی طالب کے لیے دو پر ہیں جن کے ذریعہ وہ جنت میں فرشتوں کے ساتھ اڑتے ہیں۔ (ابن سعد نے علی سے روایت کیا ہے)
33204 إن لجعفر بن أبي طالب جناحين يطير بهما في الجنة مع الملائكة.

(ابن سعد - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33194 ۔۔۔ میں نے جعفر بن ابی طالب کو فرشتہ کی صورت میں دیکھا کہ وہ جنت میں اپنے خون آلود پروں کے ساتگ جس جگہ چاہتے ہیں سیر کرتے ہیں۔ (الباوردی ابن عدی طبرانی اور ابن عسا کرنے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33205 رأيت جعفر بن أبي طالب ملكا يطير في الجنة ذا جناحين يطير بهما حيث شاء مضرجة قوادمه بالدماء.

(الباوردي ، عد ، طب ،كر - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33195 ۔۔۔ آج رات جعفر بن ابی طالب فرشتوں کی ایک جماعت کے ہمراہ میرے پاس سے گزرے تو انھوں نے مجھ کو سلام کیا۔ (الدار قطنی نے غرائب میں اور مالک نے ابن عمر سے روایت کیا ہے اور اس کو ضعیف قراردیا ہے)
33206 لقد مر بي الليلة جعفر بن أبي طالب في ملا من الملائكة فسلم علي.

(قط في غرائب مالك - عن ابن عمر ، وضعف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33196 ۔۔۔ جعفر بن ابی طالب آج رات فرشتوں کے ایک گروہ کے ساتھ میرے پاس سے گزرے ان کے دوخون آلود پر تھے اور اگلے حصے سفید تھے ۔ (ابن سعد اور ابن عسا کرنے عبداللہ بن جعفر نے روایت کیا ہے)
33207 مر بي جعفر بن أبي طالب الليلة في ملا من الملائكة له جناحان مضرجان بالدم أبيض القوادم.

(ابن سعد وابن عساكر - عن عبد الله بن جعفر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33197 ۔۔۔ اے اسماء یہ جعفر بن ابی طالب ہیں جو کہ جبرائیل میکایل اور اسرافیل کے ہمراہ میرے پاس سے گزرے تو انھوں نے مجھ کو سلام کیا اور مجھے بتلایا کہ ان کی مشرکین کے ساتھ ایک دن ایسے ہی ملاقات ہوئی تھی اور فرمانی لگے کہ میرے پورے جسم میں تیروں اور نیزوں کے 73 زخم لگائے پھر میں نے جھنڈا اپنے دائیں ہاتھ میں تھام لیا تو میرا دایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا پھر میں نے جھنڈا اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑا تو وہ بھی کاٹ دیا گیا تو اللہ تعالیٰ میرے ہاتھوں کے بدلے مجھے دوپرعطا کئے کہ ان کے ذریعہ میں جبرائیل اور میکایل کے ہمراہ جنت میں جس جگہ چاہتا ہوں جاتا ہوں اور اپنی مرضی کے پھل کھاتا ہوں ۔ (ابوسہل بن زیاد القطان اپنے فوائد میں سے رابع میں حاکم اور ابن عساکر نے ابن عباس سے روایت کیا ہے )
33208 يا أسماء ! هذا جعفر بن أبي طالب مر مع جبريل وميكائيل وإسرافيل فسلم علي وأخبرني أنه لقي المشركين يوم كذا ، قال : فأصبت في جسدي من مقادمي ثلاثا وسبعين من رمية وطعنة وضربة ، ثم أخذت اللواء بيدي اليمنى فقطعت ، ثم أخذته بيدي اليسرى فقطعت ، فعوضني الله بيدي جناحين أطير بهما مع جبريل وميكائيل أنزل من الجنة حيث شئت وآكل من ثمارها ما شئت. (أبو سهل بن زياد القطان في الرابع من فوائده ، ك وابن عساكر - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33198 ۔۔۔ اے اللہ یقیناً جعفر بن ابی طالب بہترین ثواب کی طرف بڑھے ہیں سود آپ ان کو ایسا اچھا جانشین عطا فرما جو آپ نے اپنے بندوں میں سے کسی کو بھی اس کی اولاد میں نہ دیا ہو۔ (واقدی ابن سعد اور ابن عساکر نے عبداللہ بن جعفر سعدبن تمام سے روایت کیا ہے)
33209 اللهم ! إن جعفرا قد قدم إلى أحسن الثواب فاخلفه في ذريته بأحسن ما خلفت أحدا من عبادك في ذريته.

(الواقدي وابن سعد وابن عساكر - عن عبد الله بن جعفر بن سعد بن عامر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33199 ۔۔۔ اے اللہ جعفر کو اس کی اولاد میں جانشین عطا فرما۔ (طبرانی نے معجم کبیر میں اور ابن عساکر نے ابن عباس روایت کیا ہے اور احمد بن حنبل اور ابن عسا کرنے عبداللہ بن جعفر سے روایات کیا ہے)
33210 اللهم اخلف جعفرا في ولده.

(طب وابن عساكر - عن ابن عباس ، حم وابن عساكر - عن عبد الله بن جعفر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33211 ۔۔ اے اللہ جعفر کو اس کی اولاد میں جانشین عطا فرما۔ طبرانی نے معجم کبیر میں اور ابن عساکر نے ابن عباس سے روایت کیا اور احمد بن حنبل اور ابن عساکر نے عبداللہ بن جعفر سے روایت کیا ہے۔
33211 اللهم اخلف جعفرا في صفقة يمينه - ثلاث مرات.

(ط وابن سعد ، حم ، طب ، ك ، وابن عساكر - عبد الله بن جعفر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33200 ۔۔۔ مجھے یوں لگا کہ میں جنت میں داخل ہواہوں تو میں نے جعفر کو رید کے مرتبہ سے ایک درجہ بلند پایا مجھ سے کہا گیا کیا آپ کو پتا ہے کہ جعفر کا رتبہ کیوں کر بلند ہوا ؟ میں نے جواب دیا نہیں تو کہا گیا : اس قرابت کی وجہ سے جو آپ کے اور ان کے درمیان ہے۔ (حاکم اور تصب نے ابن عباس رویت کیا ہے )
33212 رأيت كأني دخلت الجنة فرأيت لجعفر درجة فوق درجة زيد فقيل لي : تدري بم رفعت درجة جعفر ؟ قلت : لا ، قيل : لقرابة ما بينك وبينه.

(ك وتعقب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33201 ۔۔۔ میں نے جعفر کو فرشتے کی صورت میں جنت میں اڑتے ہوئے دیکھا ان کے اگلے پر خون آلود تھے اور میں نے زید کو اس کے مرتبہ سے کم رتبہ والا دیکھاتو میں نے کہا مجھے یہ گمان نہیں تھا کہ زید کا مرتبہ جعفر کے مرتبہ سے کم ہوگا جبرائیل نے جواب دیا زید جعفر سے کم رتبہ والا نہیں لیکن ہم نے جعفر کو آپ کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے فضیلت دی ہے ) ۔ (ابن سعد نے محمد بن عمر بن علی سے مرسلا نقل کیا ہے)
33213 رأيت جعفرا ملكا يطير في الجنة تدمي قادمتاه ورأيت زيدا دون ذلك فقلت : ما كنت أظن أن زيدا دون جعفر ، فقال جبريل : إن زيدا ليس بدون جعفر ولكنا فضلنا جعفرا لقرابته منك.

(ابن سعد عن محمد بن عمر بن علي مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33202 ۔۔۔ میرے لیے جنت میں موتیوں سے بنے ہوئے گھر ہیں ان میں سے ہر ایک ایک تخت پر ہے بس میں نے زید اور ابن رواحتہ کو دیکھا کہ ان کی گردنوں میں خم ہے اور البتہ جعفروہ بالکل سیدھا تھا اس میں کوئی خم نہ تھا میں نے اس کے بارے میں پوچھا تو جواب ملا کہ ان دونوں کو جس وقت موت طاری ہوئی تو انھوں نے گویا موت سے اعراض کیا اس سے اپنے چہرے کو پھیرا اور البتہ جعفر نے ایسا نہیں کیا۔ (عبدالرزاق طبرانی اور حلیہ الاولیاء میں ابن لمیسب سے مرسلا نقل ہے)
33214 مثلوا لي في الجنة في خيمة من درة كل واحد منهم على سرير فرأيت زيدا وابن رواحة أعناقهما صدودا ، وأما جعفر فهو مستقيم ليس فيه صدود ، فسألت فقيل : انهما حين غشيهما الموت كأنهما أعرضا أو كأنهما صدا بوجههما ، وأما جعفر فانه لم يفعل.

(عبد الرزاق ، طب ، حل - عن ابن المسيب مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33203 ۔۔۔ کیا میں تمہیں وہ خواب نہ بتلاؤں جو میں نے دیکھا ہے میں جنت میں داخل ہوا تو جعفر کو دوخون آلود پروں والا دیخھاجب کہ زیدان کے سامنی تھے اور ابن رواحہ بھی ان کے ساتھ تھے یوں لگ رہا تھا کہ وہ ان سے منہ موڑے ہوئے ہوں میں تم کو اس کی وجہ بھی بتاتا ہوں کہ جب جعفر آگے بڑھے تو نے موت کو دیکھ کر منہ نہیں موڑا اور زید نے بھی ایسے ہی کیا جب کہ ابن رواحہ نے اپنا منہ موڑا ۔ (طبرانی نے معجم کبیر میں ابوالیسر سے روایت کیا ہے)
33215 ألا أخبركم عن رؤيا رأيتها ؟ دخلت الجنة فرأيت جعفرا ذاجناحين مضرجا بالدماء وزيد مقابله وابن رواحة معهم كأنه معرض عنهم ، وسأخبركم عن ذلك ، إن جعفرا حين تقدم فرأى القتل لم يصرف وجهه وزيد كذلك ، وابن رواحة صرف وجهه.

(طب - عن أبي اليسر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33204 ۔۔۔ مجھے پتہ نہیں چل رہا کہ میں خیبر کی فتح پر زیادہ خوش ہوں یا جعفر کے آنے پر۔ (بغوی ابن قانع اور طبرانی نے معجم کبیر میں عبداللہ بن جعفر سے روایت کیا جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے)
33216 ما أدري أنا بفتح خيبر أفرح أم بقدوم جعفر.

(البغوي وابن قانع ، طب - عن عبد الله بن جعفر عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33205 ۔۔۔ میں نہیں جانتا کہ میں کس بناپر زیادہ خوش ہوں خیبر کے فتح ہونے پر یاجعفر کے آجانے پر ۔ (ٕابن عدی اور ابن عساکر نے حضرت علی سے اور بیہقی اور ابن عساکر نے شعبی سے مرسلا روایت کیا اور ہاکم نے شعبی سے جنہوں نے جابر سے روایت کیا ہے)
33217 ما أدري بأيهما أنا أشد فرحا ، بفتح خيبر أم بقدوم جعفر (عد وابن عساكر - عن علي ، ق وابن عساكر - عن الشعبي مرسلا ، ك عن الشعبي عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جعفر بن ابی طالب (رض) کا تذکرہ
33206 ۔۔۔ مجھے پتا نہیں چل رہا کہ میں ان دوکاموں میں سے کس بات پر زیادہ خوش ہوں جعفر کے واپس آنے پر یاخیبر کے فتح ہونے پر ۔ (طبرانی نے معجم کبیر میں اور ابن عساکر نے عوف بن ابی حجیفہ سے روایت کیا جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا اور ابن عساکر نے اسماعیل بن عبداللہ ابن جعفر سے نقل کیا جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا)
33218 ما أدري بأي الامرين أنا أسر ، بقدوم جعفر أو بفتح خيبر (طب وابن عساكر - عن عوف بن أبي جحيفة عن أبيه.

(ابن عساكر - عن اسماعيل بن عبد الله بن جعفر عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جندب بن جنادہ ابوذرغفاری (رض)
33207 ۔۔۔ بیشک ابوذر عیسیٰ بن مریم سے عبادت کے معاملہ میں مقابلہ کررہے ہیں۔ (طبرانی نے ابن مسعود سے نقل کیا ہے۔ ضعیف الجامع :1354)
33219 إن أبا ذر ليباري عيسى ابن رميم في عبادته. (طب - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جندب بن جنادہ ابوذرغفاری (رض)
33208 ۔۔۔ ابوذر سے زیادہ سچا زمین کے اوپر اور آسمان کے نیچے نہیں پیدا اور نہ ہی ابوذر سے زیادہ کوئی عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہے۔ (ابن حبان اور ہاکم نے ابوذر سے روایت کیا ہے)
33220 ما أظلت الخضراء ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق ولا أوفى من أبي ذر شبه عيسى ابن مريم.

(حب ، ك - عن أبى ذر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جندب بن جنادہ ابوذرغفاری (رض)
33221 ۔۔۔ ابوذر سے زیادہ سچا زمین کے اوپر اور آسمان کے نیچے نہیں پیدا کیا گیا۔ احمد بن حنبل، ترمذی، ابن ماجہ، حاکم نے ابوہریرہ سے نقل کیا ہے۔
33221 ما أظلت الخضراء ولا أقلت الغبراء من ذي لهجة أصدق من أبي ذر.(حم ، ت ه ، ك - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক: