কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩২৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ حارثہ بن نعمان (رض)
33230 ۔۔۔ اے ام حارثہ ! وہ ایک باغ نہیں ہے بلکہ بہت سارے باغات ہیں اور حارثہ جنت الفردوس میں ہیں۔ (ابوداود طیالسی، احمد بن حنبل بخاری ابن خزیمہ اور ابن حبان نے انس سے روایت کیا ہے)
33242 يا أم حارثة ! إنها ليست بجنة واحدة ولكنها جنات كثيرة ، إن حارثة لفي الفردوس الاعلى.(ط ، حم خ وابن خزيمة ، حب - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ حارثہ بن نعمان (رض)
33231 ۔۔۔ اے ام حارثہ ! وہ باغوں میں سے ایک باغ ہے اور حارثہ جنت الفردوس میں ہے سو جب تم اللہ سے جنت مانگو تو اس سے جنت الفردوس مانگا کرو۔ (طبرانی نے معجم کبیر اور ابن حبان نے انس سے روایت کیا ہے)
33243 يا أم حارثة ! إنها جنة في جنات ، وإن حارثة في الفردوس الاعلى ، فإذا سألتم الله عزوجل فاسألوه الفردوس الاعلى.

(طب ، حب - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حارث بن مالک (رض)
33232 ۔۔۔ جس کو یہ بات اچھی لگتی ہو کہ وہ اس شخص کو دیکھے جس کا دل اللہ تعالیٰ نے منور کردیا ہے تو وہ حارث بن مالک کو دیکھ لے۔ (ابن مندہ اور طبرانی نے معجم کبیر میں حارث بن مالک سے روایت کیا ہے)
33244 من سره أن ينظر إلى من نور الله قلبه فلينظر إلى الحارث ابن مالك.

(ابن منده ، طب - عن الحارث بن مالك الانصاري).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33233 ۔۔۔ حسان مومنین اور منافقین کے درمیان آڑ (فاصلہ ) ہیں منافق ان کو پسند نہیں کرتا اور مومن ان سے بغض نہیں رکھتا ۔ (ابن عباس نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے۔ ضعیف الجامع :271 الضعیفہ 1208)
33245 حسان حجاز بين المؤمنى والمنافقين ، لا يحبه منافق ولا يبغضه مؤمن.

(ابن عساكر - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33234 ۔۔۔ جب تک تم اللہ اور اس کے رسول کا دفاع کرتے رہو گے یقیناً روح القدس تمہاری مدد کرتے رہیں گے یہ بات آپ نے حضرت حسان سے کہی ۔ (مسلم نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33246 إن روح القدس لا يزال يؤيدك ما نافحت عن الله ورسوله - قاله لحسان.

(م - عن عائشة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33235 ۔۔۔ اے حسان ! اللہ کے رسول کی طرف سے جواب دو اے اللہ ! حسان کی روح القدس کے ذریعے سے مدد فرما ۔ (احمد بن حنبل بیہقی ابوداؤد اور نسائی نے حسان اور ابوہریرہ سے نقل کیا)
33247 - يا حسان ! أجب عن رسول الله ، اللهم ! أيده بروح القدس.

(حم ، ق ، د ، ن - عن حسان وأبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33248 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس وقت تک حسان کی روح القدس کے ذریعے مدد فرماتے رہیں گے جب تک وہ اللہ کے رسول کا دفاع کرتا رہے گا۔ احمد بن حنبل اور ترمذی نے حضرت عائشہ سے نقل کیا ہے۔
33248 إن الله يؤيد حسان بروح القدس ما نافح عن رسول الله ص.(حم ، ت - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33236 ۔۔۔ جب تم مشرکین کی مذمت کرتے رہو گے روح القدس تمہارے ساتھ رہیں گے ۔ (حاکم نے براء سے روایت کیا ہے)
33249 إن روح القدس معك ما هاجيتهم. (ك - عن البراء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33237 ۔۔۔ مشرکین کی خدمت کرو بیشک روح القدس تمہارا ساتھ دیں گے ۔ یہ بات آپ نے حسان سے فرمائی۔

( احمد بن حنبل بیہقی اور نسائی نے براء (رض) سے نقل کیا ہے)
33250 اهج المشركين فان روح القدس معك - قاله لحسان. (حم ، ق ، ن - عن البراء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33238 ۔۔۔ قریش کی مذمت کرو کیونکہ یہ بات ان پر تیرا اندازی سے زیادہ گراں گزرتی ہے۔ (بیہقی نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33251 اهج قريشا فانه أشد عليهم من رشق النبل.

(ق - عن عائشة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33239 ۔۔۔ مشرکین کی ہ جو کرو اور جبرائیل تمہاری مدد کریں گے۔ ابن عساکر نے عدی بن ثابت سے جنہوں نے حضرت انس سے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث مقلوب ہے بعض راویوں نے شعبہ سے مصحف بیان کیا ہے حقیقت ہے کہ وہ براء ہیں۔
33252 اهجهم وجبريل يعينك.(ابن عساكر - عن عدي بن ثابت عن أنس ، وقال : هو مقلوب صفحه بعض الرواة عن شعبة وإنما هو البراء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33240 ۔۔۔ مشرکین کی مذمت کرو بیشک روح القدس تمہاری مدد کریں گے ۔ (عقیلی نے ہضرت عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے )
33253 اهجهم فان روح القدس سيعينك.

(عق - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسان (رض)
33241 ۔۔۔ حسان کو برا بھلامت کہو کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول کا دفاع کرتا ہے۔ (ابن عساکر نے ہشام بن عروة سے جن نے اپنے والد سے مرسلا نقل کیا ہے)
33254 لا تسبوا حسانا فانه ينافح عن الله وعن رسوله. (ابن عساكر - عن هشام بن عروة عن أبيه مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حارثہ بن ربعی ابوقتادہ انصاری (رض) ۔۔۔ الاکمال
33242 ۔۔۔ اے اللہ ! قتادہ کی اس طرح سے حفاظت فرما جیسے آج رات سے اس نے میری حفاظت کی ہے۔ (طبرانی نے ابوقتادہ سے نقل کیا ہے)
33255 اللهم احفظ أبا قتادة كما حفظني منذ الليلة.(طب - عن أبي قتادة) حذاقة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حذافہ بن بصری (رض)
33243 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ حذافتہ پر رحم فرمائیں یقیناً وہ نیک و صالح انسان تھے۔ (المفضل الص نبی نے امثال میں حضرت عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے)
33256 رحم الله حذافة ! إنه كان رجلا صالحا. (المفضل الضبي في الامثال - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حنظلہ بن عامر یا حنظلہ بن الراھب
33244 ۔۔۔ میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ حنظلہ بن عامر کو آسمان و زمین کے درمیان چاندی کے برتنوں میں بارش کے پانی سے غسل دے رہے تھے۔ (ابن سعد نے خزیمہ بن ثابت سے نقل کیا ہے)
33257 إني رأيت الملائكة تغسل حنظلة بن عامر بن السماء والارض بماء المزن في صحاف الفضة.(ابن سعد - عن خزيمة بن ثابت)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حنظلہ بن عامر یا حنظلہ بن الراھب
33245 ۔۔۔ تمہارے ایک ساتھی کو فرشتے غسل دے رہے تھے یعنی حنظلہ بن عامر کو۔ (حاکم اور بیہقی نے یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن زبیر سے جنہوں نے اپنے باپ اور انھوں نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے حلیتہ الاولیاء میں محمود بن لبید سے مروی ہے)
33258 إن صاحبكم تغسله الملائكة - يعني حنظلة بن عامر.

(ك ق - عن يحيى بن عباد بن عبد الله بن الزبير عن أبيه عن جده ، حل - عن محمود بن لبيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33246 ۔۔۔ حمزہ بن عبدالمطلب میرے رضاعی بھائی ہیں۔ ابن سعد نے عباس اور ام سلمہ (رض) سے نقل کیا ہے۔
33259 حمزة بن عبد المطلب أخي من الرضاعة.

(ابن سعد - عن
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33247 ۔۔۔ قیامت کے دن حمزہ شہیدوں کے سردار ہوں گے ۔ (ٕالشیرازی نے القاب میں جابر سے نقل کیا ہے)
33260 حمزة سيد الشهداء يوم القيامة. (الشيرازي في الالقاب - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩২৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33248 ۔۔۔ میں نے دیکھا کہ فرشتے حمزہ بن عبدالمطلب اور حنظلہ بن راہب کو غسل دے رہے ہیں۔ (طبرانی اور بیہقی نے ابن عباس سے نقل کیا)
33261 رأيت الملائكة تغسل حمزة عبد المطلب وحنظلة بن الراهب.

(طب ، ق - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক: