কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩২৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33249 ۔۔۔ میں نے دیکھا کہ فرشتے حمزہ کو غسل دے رہے ہیں۔ (ابن سعد نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے۔ الضعیفہ 1993)
33262 لقد رأيت الملائكة تغسل حمزة. (ابن سعد - عن الحسن مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33250 ۔۔۔ قیامت کے دن اللہ کے ہاں حمزہ بن عبدالمطلب شھیدوں کے سردار ہوں گے ۔ (حاکم نے جابر سے اور طبرانی نے علی سے نقل کیا ہے)
33263 سيد الشهداء عند الله يوم القيامة حمزة بن عبد المطلب.
(ك - عن جابر ، طب - عن علي).
(ك - عن جابر ، طب - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33251 ۔۔۔ شہداء کے سردار حمزہ بن عبدالمطلب ہیں اور ایک ایسا آدمی جو جابر بادشاہ کے سامنے کھڑا ہوا تو اس نے اس کو حکم دیا اور اس نے انکار کررہا تو اس نے اس کو قتل کردیا۔ (طبرانی اور ضیا نے جابر سے نقل کیا ہے)
33264 سيد الشهداء حمزة بن عبد المطلب ، ورجل قام إلى إمام جاإر فأمره ونهاه فقتله.
(طب والضياء - عن جابر).
(طب والضياء - عن جابر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33252 ۔۔۔ حضرت حمزہ کی مجلس کے علاوہ ہر مجلس جھوٹی ہے۔ (ابن سعد نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے)
33265 كل نادية كاذبة إلا نادية حمزة.
(ابن سعد - عن الحسن مرسلا).
(ابن سعد - عن الحسن مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33253 ۔۔۔ اگر صفیہ اپنے ہوش و حواس برقرار رکھتی تو میں حضرت حمزہ کو چھوڑ دیتایہاں تک کہ اس کو پرندے کھالیتے اور قیامت کے دن ان کے پیٹ سے نکالے جاتے۔ (احمد بن حنبل ابوداؤد اور ترمذی نے انس سے نقل کیا ہے)
33266 لو لا أن تجد صفية في نفسها لتركته حتى تأكله العافية حتى يحشر من بطونها - يعني حمزة.
(حم ، د ، ت عن أنس)
(حم ، د ، ت عن أنس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حمزة عبدالمطلب (رض)
33254 ۔۔۔ اگر صفیہ آہ وبکانہ کرتیں تو ہم ان کو حضرت حمزہ کے آخری دیدار کے لیے چھوڑ دیتے اور نہ دفن کرتے ہم اس کو یہاں تک کہ وہ درندوں اور پرندوں کے پیٹ سے جمع کئے جائے۔ (حاکم نے مستدرک میں انس سے نقل کیا ہے) ۔
33267 لو لا أن تجزع صفية لتركنا حمزة فلم ندفنه حتى يحشر من بطون الطير والسباع.
(ك - عن أنس)
(ك - عن أنس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33255 ۔۔۔ اگر ہماری عورتیں اس بات پر پریشان نہ ہوتیں توہم حضرت حمزہ کو کھلے میدان میں درندوں اور پرندوں کی خوراک کے لیے چھوڑ دیتے ۔ (طبرانی نے عبداللہ بن جعفر سے نقل کیا ہے)
33268 لو لا أن تحزن لذلك نساؤنا لتركنا حمزة بالعراء لعافية الطير والسباع.
(ط - عن عبد الله بن جعفر).
(ط - عن عبد الله بن جعفر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33256 ۔۔۔ اگر عورتیں آہ وبکا نہ کرتیں تو حضرت حمزہ کو پرندوں اور درندوں کے سامنے ڈال دیتا تاکہ وہ ان کے پیٹ سے اٹھائے جاتے ۔ (طبرانی اور حاکم نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33269 لو لا جزع النساء لتركته حتى يحشر من حواصل الطير وبطون السباع.
(طب ، ك - عن ابن عباس).
(طب ، ك - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33257 ۔۔۔ تجھ پر اللہ کی رحمت ہو تو بہت زیادہ صلہ رحمی اور نیکی کے کام کرنے والا تھا اگر تیرے بعد کے لوگ تجھ پر غم گین نہ ہوتے تو مجھے اس بات میں خوشی ہوئی کہ میں تجھ کو چھوڑ دیتا یہاں تک کہ تو مختلف پرندوں کے منہ سے نکلتا یعنی حمزہ۔ (حاکم نے ابوہریرہ سے نقل کیا ہے) ۔
33270 رحمة الله عليك قد كنت وصولا للرحم فعولا للخيرات ، ولو لا حزن من بعدك عليك لسرني أن أدعك حتى نجئ من أفواه شتى - يعني حمزة.
(ك - عن أبي هريرة).
(ك - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33258 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بیشک ساتویں آسمان پر یہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بات لکھی ہوئی ہے کہ حمزہ بن عبدالمطلب اللہ اور اس کے رسول کے شیر ہیں۔ (بغوی ، باوردی ، طبرانی، حاکم اور تعقب نے یحییٰ بن عبدالرحمن ابن ابولبیہ سے جنہوں نے اپنے دادا سے روایت نقل کی ہے)
33271 والذي نفسي بيده ! إنه لمكتوب عند الله تبارك وتعالى في السماء السابعة حمزة بن عبد المطلب أسد الله وأسد رسوله.(البغوي والباوردي ، طب ، ك وتعقب - عن يحيى بن عبد الرحمن بن أبي لبيبة عن جده)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33259 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں شہداء کے سردار حمزہ بن عبدالمطلب ہیں۔ (حاکم نے مستدرک میں حضرت علی سے روایت کی ہے)
33272 سيد الشهداء عند الله احمزة بن عبد المطلب. (ك - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33260 ۔۔۔ شہیدوں کے سردار حمزہ ہیں۔ (حاکم نے جابر سے نقل کیا ہے)
33273 سيد الشهداء حمزة.(ك - عن جابر)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33261 ۔۔۔ فرشتوں نے ان کو غسل دیا یعنی حمزہ کو۔ (حاکم اور تعقب نے ابن عباس سے نقل کیا)
33274 غسلته الملائكة - يعني حمزة.(ك وتعقب - عن ابن عباس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حاطب بن ابی بلتعہ (رض) ۔۔۔ الاکمال
33262 ۔۔۔ جھوٹ بولا تو نے کبھی بھی اس کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی کیونکہ وہ بدر اور حدیبیہ میں شریک تھے۔ (مسلم ، ترمذی ، نسائی اور بغوی اور طبرانی نے معجم کبیر میں جابر (رض) سے یہ بات نقل کی کہ حاطب بن ابی بلتعہ کا ایک غلام تھا وہ حاطب کی شکایت لے کر حضور علیہ الصلوة والسلام کی خدمت میں حاضر ہو اور کہنے لگا اے اللہ کے نبی ! حاطب جہنم میں داخل ہوں گے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب میں وہی فرمایا جو پہلے ذکر ہوچکا ہے۔ )
33275 كذبت لا يدلخنها ، إنه شهد بدرا الحديبية.(م ، ت ، ن والبغوي ، طب - عن جابر) أن عبدا لحاطب بن أبي بلتعة جاء يشكوا حاطبا فقال : يا نبي الله ! ليدخلن حاطب النار قال : فذكره
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حکیم بن حزام (رض) ۔۔۔ الاکمال
33263 ۔۔۔ اے اللہ ! تو اس کے سازوسامان میں برکت ڈال یہ بات حکیم بن حزام کے بارے میں فرمائی۔ (طبرانی نے حکیم سے روایت کیا ہے)
33276 اللهم ! بارك له في صفقة يده - قاله لحكيم بن حزام. (طب عن حكيم)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف خاء۔۔۔ خالد بن ولید (رض)
33264 ۔۔۔ اللہ کا بندہ خالد بن ولید بہت اچھا ہے اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔ (احمدبن حنبل اور ترمذی نے ابوہریرہ سے نقل کیا)
33278۔۔ نعم عبد الله خالد بن الوليد سيف من سيوف الله.
(حم ، ت عن أبي هريرة).
(حم ، ت عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف خاء۔۔۔ خالد بن ولید (رض)
33265 ۔۔۔ خالد بن ولید اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں اللہ نے مشرکین کے خلاف اس کو تیز کردیا۔ (ابن عساکر نے عمر سے روایت کیا)
33278 خالد بن الوليد سيف من سيوف الله سله الله على المشركين (ابن عساكر - عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف خاء۔۔۔ خالد بن ولید (رض)
33266 ۔۔۔ خالد بن ولید اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔ (البغوی نے عبداللہ ابی ادنی سے نقل کیا ہے )
33279 خالد بن الوليد سيف من سيوف الله.(البغوي - عن عبد الله بن أبي أوفى).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف خاء۔۔۔ خالد بن ولید (رض)
33267 ۔۔۔ خالد بن ولید اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے اور اپنے خاندان کا کتنا اچھا نوجوان ہے۔ ( احمدبن حنبل نے ابوعبیدہ سے نقل کیا ہے)
33280 خالد سيف من سيوف الله ونعم فتى العشيرة.(حم - عن أبي عبيدة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩২৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33277 ۔۔۔ خالد بن ولید کو تکلیف نہ دینا بیشک وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں اللہ تعالیٰ نے اس کو کفار پر مسلط کردیا ہے۔ (حسن بن سفیان ابویعلی طبرانی ابن حبان حاکم ابونعیم خطیب اور ابن عساکر نے عبداللہ ابی اوفی سے نقل کیا ہے اور ابن سعد نے قیس بن ابوحازم سے مرسلا نقل کیا ہے)
33281 لا تؤذوا خالدا فانه سيف من سيوف الله صبه الله عز وجل على الكفار.(الحسن بن سفيان ، ع ، طب ، حب ، ك وأبو نعيم والخطيب وابن عساكر - عن عبد الله بن أبي أوفى ، ابن سعد - عن قيس ابن أبي حازم مرسلا).
তাহকীক: