কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৩৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعدبن معاذ (رض)
33318 ۔۔۔ سعد بن معاذ کی وفات پہ عرش بھی ہل گیا۔ (طبرانی اسید بن حضیر سے نقل کیا ہے)
33322 اهتز العرش لموت سعد بن معاذ.

(طب - عن أسيد ابن حضير).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعدبن معاذ (رض)
33319 ۔۔۔ آپ کے آنسو کیوں نہیں خشک ہو رہے اور آپ کا غم کیوں نہیں دورہورہا بیشک آپ کا بیٹا وہ پہلا شخص ہے جس پر اللہ مسکرائے اور جس کی وجہ سے عرش بھی ہل گیا۔ یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد بن معاذ کی والدہ سے فرمائی۔ (طبرانی اور حاکم نے اسما بنت یزید بن السکن سے نقل کیا ہے)
33323 ألا يرقأ دمعك ويذهب حزنك ؟ فان ابنك أول من ضحك الله له واهتز له العرش - قاله لام سعد بن معاذ.(طب ، ك - عن أسماء بنت يزيد بن السكن).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعدبن معاذ (رض)
33320 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو قوم کے سردار سے بہتر بدلہ دیں بیشک آپ نے اللہ سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا اور یقیناً اللہ بھی آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے ۔ (ابن سعد نے عبداللہ بن شداد سے نقل کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ ) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سعدبن معاذ کے پاس تشریف لائے) ۔ ان کی جان کنی کا وقت تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
33324 جزاك الله خيرا من سيد قوم ! فقد أنجزت الله ما وعدته ولينجزنك الله ما وعدك.

(ابن سعد - عن عبد الله بن شداد) قال : دخل رسول الله ص على سعد بن معاذ وهو يكيد بنفسه فقال : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعدبن معاذ (رض)
33321 ۔۔۔ فرمایا سعد (رض) کو قبر میں رکھنے کے بعد) قبر نے ان کو خوب زور سے دبایا بھینچا اگر کوئی اپنے عمل کی بدولت نجات پاتا توسعد (رض) نجات پاتے۔ (جعفر بن برقان نے بلاغانقل کیا ہے)
33325 لقد ضغط ضغطة أو همز همزة لو كان أحد ناجيا منها بعمله لنجا سعد - عن جعفر بن برقان بلاغا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعدبن معاذ (رض)
33322 ۔۔۔ کیا تم کو اس عورت کی نرمی نے تعجب میں ڈال دیا ؟ قسم ہی اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے زیادہ بہتر اور زیادہ نرم ہیں۔ (مسلم ، ترمذی، ابن ماجہ نے براء سے روایت نقل کی مسلم ، ترمذی، نسائی نے انس (رض) سے روایت نقل کی)
33326 أتعجبون من لين هذه ؟ والذي نفسي بيده ! لمناديل سعد ابن معاذ في الجنة خير منها وألين.(م ، ت ، ه - عن البراء ، م ت ،

ن - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن عبادہ (رض)
33323 ۔۔۔ اے انصار کی جمات سنو جو تم کہہ رہے ہو بیشک سعد غیر مند ہیں اور میں اس سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت والے ہیں۔ (الخرئطی نے مکارم الاخلاق میں ابوہریرة سے نقل کیا ہے)
33327 يا معشر الانصار ! اسمعوا ما تقولون ، إن سعدا لغيور وأنا أغير منه والله أغير مني.(الخرائطي في مكارم الاخلاق - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن عبادہ (رض)
33324 ۔۔۔ کیا سعد کی غیرت کی وجہ سے تم لوگ تعجب میں پڑگئے ؟ اور میں اس سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت والا ہے اور ہاں اللہ کی غیرت کی علامت یہ ہے کہ اللہ نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کاموں کو حرام کردیا ہے اللہ تعالیٰ کے ہاں معافی کا عمل پسندیدہ عمل ہے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے رسولوں کو خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے بناکر بھیجا اور اللہ تعالیٰ سے زیادہ کسی کو اپنی مدح پسند نہیں اسی لیے اس پر جنت کا وعدہ فرمایا ہے۔ ( احمدبن حنبل اور بخاری نے مغیرہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33328 أتعجبون من غيرة سعد ؟ وأنا أغير منه والله أغير مني ومن أجل غيرة الله حرم الفواحش ما ظهر منها وما بطن ، وما أحد أحب إليه العذر من الله ، من أجل ذلك بعث الرسل مبشرين ومنذرين ، ولا أحد أحب إليه المدحة من الله ، ومن أجل ذلك وعد الجنة.

(حم خ عن المغيرة رضي الله عنه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن عبادہ (رض)
33325 ۔۔۔ اے اللہ سعد بن معاذ کی آل پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔ (ابوداود نے قلیس بن سعد سے نقل کیا ہے)
33329 اللهم اجعل صلواتك ورحمتك على آل سعد بن عبادة.(د عن قيس بن سعد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33326 ۔۔۔ اے سعد تجھ پر میرے ماں باپ قربان ہوں تو تیر پھینک ۔ (بخاری نے جابر سے روایت کیا ہے)
33330 يا سعد ! ارم فداك أبي وأمي.

(خ - عن جابر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33327 ۔۔۔ یہ میرے ماموں ہیں کوئی شخص مجھے اپنا ایسا ماموں دکھائے۔ (ترمذی اور حاکم نے جابر سے نقل کیا ہے)
33331 هذا خالي فليرني امرؤ خاله.(ت ، ك - عن جابر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33328 ۔۔۔ ماموں والد کی جگہ ہوتا ہے۔ (الخرائطی نے مکارم الاخلاق میں وہب سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) ۔
33332 - إنما الخال والد. (الخرائطي في مكارم الاخلاق - عن وهب قال النبي ص).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33329 ۔۔۔ اپنے ماموں بیٹھے یقیناً ماموں والد کی جگہ ہوتے ہیں۔ (الدارقطنی نے افراد میں عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33333 اجلس يا خال ! فان الخال والد. (قط في الافراد - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33330 ۔۔۔ سعد کی بددعا سے ڈرو۔ (ابن ابی شیبة نے قیس بن ابوحازم سے مرسلا نقل کیا ہے)
33334 اتقوا دعوة سعد. (ش - عن قيس بن أبي حازم مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33331 ۔۔۔ اے اللہ ! جب سعد تجھ سے کوئی دعا مانگے تو تو اس کی دعا کو قبول فرما۔ (ترمذی ابن حبان اور حاکم نے سعد بن ابی وقاص سے روایت کیا ہے)
33335 اللهم استجب لسعد إذا دعاك. (ت ، حب ، ك - عن سعد بن أبي وقاص)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33332 ۔۔۔ توتیر پھینک میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد سے فرمائی۔ (احمد بن حنبل اور ترمذی سے احمد بن حنبل بخاری ، مسلم اور ابن ماجہ نے سعد سے نقل کیا ہے) ۔
33336 ارم فداك أبي وأمي - قاله لسعد. (حم ، ت - عن علي ، حم ، خ ، م ، ه - عن سعد)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33333 ۔۔۔ اے بہادر جوان ! توتیر پھینک یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد سے فرمائی۔ (ترمذی نے علی سے نقل کیا ہے اور اس کو حسن صحیح قرا ر دیا ہے)
33337 ارم أيها الغلام الحزور - قاله لسعد. (ت : حسن صحيح عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33334 ۔۔۔ اے سعد تیر پھینک اللہ تیری طرف سے تیر پھینکیں گے تجھ پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔ (حاکم نے سعد سے نقل کیا ہے)
33338 ارم يا سعد رمى الله لك ! فداك أبي وأمي. (ك عن سعد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سعد بن مالک ابی وقاص (رض)
33335 ۔۔۔ اے سعد ! صبر کرو کیونکہ مجھ سے محبت کرنے والوں کی طرف فقروتنگدستی وادی کے اوپر کی جانب سے تیزی کے ساتھ آتا ہے یاپہاڑ کے اوپر سے نیچے کی طرف آنے سے تیزی کے ساتھ ۔ (احمد بن حنبل، بیہقی ، سعید بن منصور نے ابی سعید خدری سے نقل کیا ہے)
33339 صبر يا سعد ! فان الفقر إلى من يحبني منكم أسرع من السيل من أعلى الوادي ومن أعلى الجبل إلى أسفله. (حم ، هب ، ص - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلیمان (رض)
33336 ۔۔۔ سلمان ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہے۔ (طبرانی اور حاکم نے عمرو بن عوف سے نکل کیا ہے۔ ( اسنی المطلب 756 ضعیف الجامع 3272)
33340 سلمان منا أهل البيت. (طب ، ك - عن عمرو بن عوف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سلیمان (رض)
33337 ۔۔۔ سلمان اہل فارس میں سے سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے ہیں۔ (ابن سعد نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے)
33341 سلمان سابق فارس. (ابن سعد - عن الحسن مرسلا).
tahqiq

তাহকীক: