কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৩৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوطلحہ انصاری (رض)
33378 ۔۔۔ ابوطلحہ کی آواز مشرکین پر ایک جماعت سے زیادہ بھاری ہے۔ (عبدبن حمید نے انس سے روایت کیا ہے)
33382 لصوت أبي طلحة أشد على المشركين من فئة. (عبد بن حميد - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33379 ۔۔۔ عباس مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ۔ (ترمذی اور حاکم نے ابن عباس سے نقل کیا ہے۔ (ضعیف الترمذی 785 ضعیف الجامع 37842)
33383 العباس مني وأنا منه. (ت ، ك - عن ابن عبا س)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33380 ۔۔۔ عباس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا ہیں اور ہر آدمی کا چچا اس کے والد کی مثل ہوتا ہے۔ (ترمذی نے ابوہریرة سے نقل کیا ہے)
33384 البعاس عم رسول الله ص ، وإن عم الرجل صنو أبه. (عن أبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33381 ۔۔۔ عباس میرے وصی اور میرے وارث ہیں۔ (ٕخطیب بغدادی نے ابن عباس سے روایت کیا ہے۔ (الاباطیل 545 احادیث مختارہ 37)
33385 العباس وصيي ووارثي.(خط - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33382 ۔۔۔ عباس میرے چچا اور میرے والد کی طرح ہیں جو چاہے ان سے اپنے چچا کا مقابلہ کرے ۔ (ابن عساکر نے علی سے روایت کیا ہے۔ ضعیف الجامع 913)
33386 العباس عمي وصنو أبي ، فمن شاء فليباه بعمه. (ابن عساكر - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33383 ۔۔۔ اے میرے چچا آپ مطمئن رہے آپ آخری مہاجر ہیں جیسا کہ میں آخری نبی ہوں ۔ (الشاشی اور ابن عساکر نے سھل بن سعد سے اور الرویانی اور ابن عسا کرنے ابن شھاب سے مرسلا روایت کیا ہے)
33387 اطمئن يا عم ! فانك خاتم المهاجرين في الهجرة كما أنا خاتم النبيين في النبوة.

(الشاشي وابن عساكر - عن سهل بن سعد ، والروياني وابن عساكر - عن ابن شهاب مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33384 ۔۔۔ عباس کے ساتھ اچھا سلوک چونکہ وہ میرے چچا اور میرے والد کی طرح ہیں۔ (ابن عدی نے علی (رض) روایت کیا ہے۔ ذخریة 50 ضعیف الجامع 833)
33388 استوصوا بالعباس خيرا ، فانه عمي وصنو أبي.(عد - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৩৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33385 ۔۔۔ فرمایا میری خاطر عباس رضی اللہ عنہ کی حفاظت کرو کیونکہ وہ ہماری والد کے خاندان کے باقی ماندہ افراد میں سے ہیں طبرانی نے اوسط میں حسن بن علی (رض) سے نقل کیا ہے)
33389 احفظوني في العباس ، فانه بقية آبائي. (طس - عن الحسن بن على).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33386 ۔۔۔ فرمایا میری خاطر عباس (رض) کی حفاظت کرو کیونکہ وہ میرے والد کے خاندان کے باقی ماندہ افراد میں سے ہیں اور آدمی کا چچا۔ (مرتبہ میں) باپ کی طرح (خطیب بغدادی اور ابن عساکر نے عبدالمطلب بن ربیعہ سے نقل کیا ہے۔ ذخیرة الحفاظ 128 ضعیف الجامع 214)
33390 احفظوني في العباس ، فانه بقية آبائي ، وإن عم الرجل صنو أبيه. (خط وابن عساكر - عن عبد المطلب بن ربيعة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33387 ۔۔۔ میرے چچاعباس کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ کیونکہ وہ میرے آباء واجد کا بقیہ حصہ ہیں کیونکہ انسان کا چچا اس کے والد کی طرح ہوتا ہے (طبرانی نے معجم کبیر میں ابن عباس سے نقل کیا ہے)
33391 استوصوا بعمي العباس خيرا فانهخ بقية آباإي ، فانما عم الرجل صنو أبيه.

(طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33388 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوست بنایا ہے جس طرح کہ ابراہیم کو دوست بنایا ہے بس قیامت کے دن جنت میرا اور ابراہیم کا گھر آمنے سامنے ہوں گے اور عباس ہم دونوں دوستوں کے درمیان تصدیق کندہ ہوں گے ۔ (ابن ماجہ نے ابن عمرو سے نقل کیا ہے۔ التعقبات 158 التنزیہ 2 اقال الزوائداسناد ضعیف)
33392 إن الله اتخذني خليلا كما اتخذ إبراهيم خليلا ، فنزلي ومنزل إبراهيم في الجنة يوم القيامة تجاهين والعباس بيننا مؤمن بين خليلين. (ه - عن بن عمرو)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33389 ۔۔۔ اے لوگو اہل زمین والوں میں سے کس کو تم اللہ کے ہاں سب سے زیادہ معزز خیال کرتے ہو تو ان سے جواب دیا کہ آپ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیشک عباس مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ہمارے مردوں کو گالی مت دو کیونکہ مت دو کیونکہ اس سے تم زندوں کو تکلیف پہنچاتے ہو۔ (احمدبن حنبل اور نسائی نے ابن عباس سے نقل کیا ہے)
33393 أيها الناس ! أي أهل الارض تعلمون أكرم على الله ؟ قالوا : أنت ، قال : فان العباس مني وأنا منه ، لا تسبوا موتانا فتؤذوا أحيانا (حم ، ن - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33390 ۔۔۔ آدمی کا چچا اس کے والد کی طرح ہوتا ہے۔ (ترمذی علی سے اور طبرانی نے ابن عباس سے نقل کیا ہے)
33394 عم الرجل صنو أبيه. (ت - عن علي ، طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33391 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اس وقت تک کسی آدمی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوسکتا جب تک وہ تم سب سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت نہ کرے۔

اے لوگو جس نے میرے چچاکو تکلیف پہنچائی سو اس نے مجھ کو تکلیف پہنچائی کیونکہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی طرح ہوتا ہے۔ (احمدبن حنبل ترمذی اور حاکم نے عبدالمطلب بن ربیعہ سے اور حاکم نے عباس سے روایت کیا ہے)
33395 والذي نفسي بيده ! لا يدخل قلب رجل الايمان حتى يحبكم لله ولرسوله ، يا أيها الناس ! من آذى عمي فقد آذاني ، فانما عم الرجل صنو أبيه. (حم ، ت ، ك - عن عبد المطلب بن ربيعة ، ك - عن العباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33392 ۔۔۔ فرمایا میری خاطر عباس (رض) کی حفاظت کرو کیونکہ وہ میرے چچا ہیں اور میرے والد کی جگہ پر ہیں۔ (ابن عدی اور ابن عساکر نے علی (رض) سے نقل کیا ہے)
33396 احفظوني في العباس. فانه عمي وصنو أبي. (عد وابن عساكر - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33393 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے قرابت داروں کے ساتھ شفقت کرنے کا کہا ہے اور مجھے حکم دیا ہے کہ میں عباس ابن عبدالمغلب سے شروع کروں۔ (حاکم نے عبداللہ بن ثعلبہ سے نقل کیا ہے)
33397 أوصاني الله بذي القربي وأمرني أن أبدأ بالعباس بن عبد المطلب (ك - عن عبد الله بن ثعلبة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33394 ۔۔۔ قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ خوش بخت عباس ہوں گے۔ (ابن عساکر نے ابن عمر سے روایت کیا ہے)
33398 أسعد الناس يوم القيامة العباس. (ابن عساكر - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33395 ۔۔۔ میرا چچا اور میرے باپ کا مثل عباس ہے۔ (ابوبکر نے الغیلانیات میں عمر سے روایت کیا ہے)
33399 عمي وصنو أبي العباس. (أبو بكر في الغيلانيات - عن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33396 ۔۔۔ عباس کی اولاد میں ایسے بادشاہ ہوں گے جو میری امت کے معاملہ کے حاکم ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ دین کو عزت دیں گے۔ (الدارقطنی نے الافراد میں جابر سے روایت کیا ہے)
33400 ليكونن في ولد العباس ملوك يلون أمر أمتي ، يعز الله تعالى بهم الدين.(قط في الافراد - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف عین ۔۔۔ عباس (رض)
33397 ۔۔۔ جس نے عباس کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی بیشک آدمی کا چچا اس کے باپ کی طرح ہوتا ہے۔ (ابن عساکر نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33401 من آذى العباس فقد آذاني ، إنما عم الرجل صنو أبيه. (ابن عساكر - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক: