কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৪৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33438 ۔۔۔ فرمایا اولاد عباس کی حکومت کا خاتمہ نہیں ہوگا یہاں تک عرب قبائل ان کے سخت مخالفت ہوجائیں گے ان کے لیے نہ آسمان میں کوئی مددگار ہوگا نہ زمین میں کوئی پناہ دینے والا گویا کہ میں ان کے آخری وقت کو دیکھ رہا ہوں کوفہ کے آخری جانب اس وقت پردہ نشین خواتین بھی کہیں گی کہ ان کو قتل کرو اللہ تعالیٰ بھی ان کو قتل کرے ان پر بالکل رحم مت کرو اللہ تعالیٰ بھی ان پر رحم نہ فرمائے کیونکہ ایک مدت سے یہ ہم پر رحم نہیں کھا رہے ہیں۔ (طبرانی بروایت عبدالرحمن بن حبیر ابن نفیر وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے)
33442 لا يذهب ولد العباس حتى تغلظ عليهم أحياء العرب فيكون كأشد ما يكون ليس لهم في السماء ناصر ولا في الارض عاذرر ، كأني بهم على بلاغتهم بين ظهراني الكوفة فتقول العاتق في خدرها : اقتلوهم قتلهم الله ، لا ترحموهم لا رحمهم الله ، فطالما لم يرحمونا.(طب - عن عبد لرحمن بن جبير ابن نفير عن أبيه عن جده).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33439 ۔۔۔ اے اللہ ! عباس اور اس کی اولاد کی ظاہری اور باطنی ہر قسم کی غلطیوں کی ایسی مغفرت فرما کہ کوئی گناہ باقی نہ رہے ۔ اے اللہ تو بنوعباس کا مددگار ہو۔ (ترمذی نے اس کو حسن غریب قرار دیا ہے ابویعلی نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33443 اللهم اغفر للعباس وولده مغفرة ظاهره وباطنة لا تغادر ذنبا اللهم ! اخلفه في ولده.

(ت : حسن غريب ، ع - عن ابن عباس)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33440 ۔۔۔ اے اللہ ! میرے چچا عباس نے مکہ میں اہل شرک سے میری حفاظت کی اور مجھ کو انصار کے سپرد کیا اور اسلام میں میری مدد کی اللہ پر ایمان رکھتے ہوئے اور میری تصدیق کرتے ہوئے اے اللہ تو اس کی حفاظت فرما اور اس کی غلطیوں کو مٹا دے اور اس کی اولاد کی ہر برے کام سے حفاظت فرما۔ (ابن عساکر نے محمد بن ابراہیم بن الحارث التیمی سے مرسلا نقل کیا ہے)
33444 اللهم إن عمي العباس حاطني بمكة من أهل اشرك وأخذني على الانصار ونصرني في الاسلام مؤمنا بالله مصدقا بي ، اللهم فاحفظه وحطه واحفظ له ذريته من كل مكروه.

(ابن عساكر - عن محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33441 ۔۔۔ اے ابوالفضل کیا میں تجھ کو خوشخبری نہ سناؤں ؟ کل قیامت کے دن جب تو آئے گا تو اللہ تجھ کو اتنا عطا کریں گے کہ تو راضی ہوجائے گا یہ بات عباس سے فرمائی۔ (ابن عدی اور ابن عساکر نے سعید بن المسیب سے مرسلا نقل کیا ہے ابن عساکر نے محمد بن عبداللہ بن ابورافع سے جنہوں نے اپنے باپ سے انھوں نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے)
33445 يا أبا الفضل ألا أبشرك لو قدمت أعطاك الله حتى ترضى قاله العباس.(عد وابن عساكر - عن سعيد بن المسيب مرسلا ، ابن عساكر - عن محمد بن عبد الله بن أبي رافع عن أبيه عن جده).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33442 ۔۔۔ اے اللہ عباس اور اس کی اولاد اور جو لوگ ان سے محبت رکھتے ہیں ان سب کی مغفرت فرما۔ (خطیب اور ابن عسا کرنے ابوہریرہ سے نقل کیا ہے)
33446 اللهم اغفر للعباس وولد العباس ولمن أحبهم.(الخطيب وابن عساكر - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33443 ۔۔۔ اے اللہ عباس اور بنوعباس کی مغفرت فرما۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں سہل بن سعد سے نقل کیا ہے)
33447 اللهم اغفر للعباس وابناء العباس. (طب - عن سهلابن سعد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33444 ۔۔۔ اے اللہ عباس اور اس کی اولاد کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ظاہری اور پوشیدہ گزشتہ اور آئندہ قیامت تک ہونے والے تمام گناہوں کو معاف فرما۔ (ابن عساکر نے ابوہریرة سے نقل کیا ہے)
33448 اللهم اغفر للعباس ما أسرع وما أعلن ، وما أبدى وما أخفى ، وما كان وما يكون منه ومن ذريته إلى يوم القيامة. (ابن عساكر - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33445 ۔۔۔ تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں کیا تو نہیں جانتا کہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے عباس نے ہمیں اس سال اور گزشتہ سال کی زکوۃ دی۔ (ابن سعد نے الحکم ہے مرسلا نقل کیا ہے)
33449 تربت يداك ! أما علمت أن عم الرجل صنو أبيه ؟ إن العباس سلفنا زكاة العام وعام أول.(ابن سعد - عن الحكم مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33446 ۔۔۔ اے عمر کیا تمہیں پتہ نہیں ہے کہ انسان کا چچا اس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے بلاشبہ ہم محتاج ہوئے تو عباس نے ہمیں دو سالوں کا صدقہ دیا۔ (بیہقی نے علی سے روایت کیا ہے)
33450 أما علمت يا عمر أن عم الرجل صنو أبيه ، إنا كنا احتجنا فاستسلفنا العباس صدقة عامين. (ق - عن علي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33447 ۔۔۔ میں تم سے لوگوں کے گناہوں کو دھونے والا مال استعمال نہیں کرواؤں گا۔ (ابن سعد اور حاکم نے حضرت علی سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا میں نے عرض کیا ہے کہ آپ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھیں کہ وہ آپ کو صدقہ استعمال کرنے کی اجازت دیں تو انھوں نے آپ سے پوچھا تو آپ نے ذکر کیا) ۔
33451 ما كنت لاستعملك على غسالة ذنوب الناس.(ابن سعد ، ك - عن علي) قال قلت : سل النبي ص يستعملك على الصدقة ، فسأله فقال : فذكره).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فتح مکہ کے بعد ہجرت ختم ہوگئی
33448 ۔۔۔ عباس آپ میرے چچا اور میرے والد کے قائم مقام ہیں اور میرے بعد میرے گھر میں میرے بہترین جانشین ہوں گے۔

جب 135 ہوگا تو یہ آپ کی اولاد کی حکومت کا وقت ہوگا ان میں سفاح منصور مہدی ہوں گے ۔ (الخطیب بروایت ابن عباس وہ اپنی والدہ ام الفضل ہے)
33452 يا عباس 1 أنت عمي وصنو أبي وخير من أخلف بعدي من أهلي ، إذا كانت سنة خمس وثلاثين ومائة فهي لك ولدك منهم السفاح ومنهم المنصور ومنهم المهدي.

(الخطيب - عن ابن عباس عن أمه أم الفضل).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن رواحہ (رض)
33449 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ابن ابن رواحہ پر رحم فرمائیں جہاں بھی نماز کا وقت آجاتا وہیں پڑاؤ ڈال دیتے ہیں۔ (ابن عساکر نے ابن عمر سے روایت کیا ہے۔ (ضعیف الجامع 3096)
33453 رحم الله ابن رواحة ! كان أينما أدركته الصلاة أناخ. (ابن عساكر - عن ابن عمر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33454 ۔۔۔ میں نے اپنی امت کے لیے اس چیز کو پسند کیا جس کو ابن ام عبد۔ (عبداللہ بن مسعود الہذلی نے پسند کیا) ۔ (حاکم نے ابن مسعود سے روایت یا ہے)
33454 رضيت لامتي ما رضي لها ابن أم عبد. (ك - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33450 ۔۔۔ اگر میں اپنے کسی امتی کو بغیر مشورے کے امیر بناتا تو ابن ام عبدکوان پر امیر بنادیتا۔ (احمد بن حنبل ترمذی ابن ماجہ اور حاکم نے علی سے روایات کیا ہے ضعفہ الترمذی 797796 ضعیف الجامع 4844)
33455 لو كنت مؤمرا على أمتي أحد من غير مشورة منهم لامرت عليهم ابن أم عبد.

(حم ، ت ، ه ، ك - عن علي)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33451 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے قیامت کے دن عبداللہ احد سے بھاری ہوں گے ۔ (طبرانی نے بنت عبداللہ بن مسعود سے اس نے اپنے باپ سے روایت کیا ہے)
33456 والذي نفسي بيده ! لعبد الله في الموازين يوم القيامة أثقل من أحد.(طب - عن سارة بنت عبد الله بن مسعود عن أبيها).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33452 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے عبداللہ یعنی ابن مسعود کی دونوں پنڈلیاں قیامت کے دن احد اور حراء سے بھی زیادہ بھاری اور بڑی ہوں گی ۔ (الدارقطنی نے الافراد میں داؤد الطیالسی نے ابن مسعود سے نقل کیا ہے)
33457 والذي نفسي بيده ! لساقا عبد الله - يعني ابن مسعود - يوم القيامة أشد وأعظم من أحد وحراء.(قط في الافراد ، ط - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33453 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے وہ دونوں قیامت کے دن میزان میں احد سے زیادہ وزنی ہوں گی۔ (نسائی طبرائی اوپر حاکم نے معاویہ بن فرة سے جن نے اپنے باپ سے نقل کیا ہے اور حلیتہ الاولیاء میں ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33458 والذي نفسي بيده ! لهما أثقل في الميزان يوم القيامة من أحد (ن ، طب ، ك - عن معاوية بن قرة عن أبيه ، حل - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33454 ۔۔۔ میں نے اپنی امت کے لیے اس چیز کو پسند کیا جس کو ابن ام عبدا اس کے لیے پسند کیا ۔ (ٕطبرانی بیہقی اور ابن عساکر نے ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33459 إني رضيت لامتي ما رضي لها ابن أم عبد.(طب ، ق وابن عساكر - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33455 ۔۔۔ میں نے اپنے لیے اور اپنی امت کے لیے اور ابن ام عبدکے لیے اسی چیز کو پسند کیا جس کو اللہ نے پسند کیا اور جس کو اللہ تعالیٰ نے ناپسند کیا اس کو میں نے بھی اپنے لیے اپنی امت کے لیے اور ابن ام عبدکے لیے ناپسند کیا۔ (طبرانی اور ابونعیم نے ابن عباس سے انھوں نے ابوالدرداء سے روایت کیا ہے)
33460 رضيت ما رضي الله لي ولامتي وابن أم عبد ، وكرهت ما كره الله لي ولامتي وابن أم عبد.

(طب ، وأبو نعيم - عن ابن عباس عن أبي الدرداء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن مسعود ھذلی (رض)
33456 ۔۔۔ جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ قرآن کو اسی انداز میں سنے جس طرح نازل ہوا تو اس کو چاہیے کہ ابن مسعود سے سن لے۔ (ابن عساکر نے ابوعبید ة بن محمد بن عمار بن یاسر سے جنہوں نے اپنے باپ سے اور انھوں نے اپنے باپ سے نقل کیا ہے)
33461 من أحب أن يسمع القران جديدا غضا كما أنزل فليسمعه من ابن مسعود.(ابن عساكر - عن أبي عبيدة بن محمد بن عمر بن ياسر عن أبيه عن جده).
tahqiq

তাহকীক: