কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৪৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33478 ۔۔۔ ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اے میری امت ہمارا امین ابوعبیدة بن الجراح ہے۔ (بیہقی اور نسائی نے انس سے روایت کیا ہے)
33482 لكل امة أمين وأميننا أيتها الامة ! أبو عبيدة بن الجراح.(ق ، ن - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33479 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ اگر میں چاہوں تو اس کی کسی عادت پر پکڑ نہ کرسکوں سوائے ابوعبیدة ابن الجراح کے۔ (حاکم نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے)
33483 ما من أحد من أصحابي إلا لو شئت لاخذت عليه في بعض خلقه غير أبي عبيدة بن الجراح.(ك - عن الحسن مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33480 ۔۔۔ بیشک ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور میری امت کے امین ابوعبیدة بن الجراح ہیں۔
33484 إن لكل أمة أمينا وإن أميننا أيتها الامة ! أبو عبيدة بن الجراح.(ش - عن أبي قتادة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33481 ۔۔۔ ہر امت کا ایک امین ہے اور اس امت کا امین ابوعبیدة بن الجراح ہے۔ (ابونعیم نے فضائل الصحابہ میں ابوبکر سے طبرانی اور ابن عساکر نے جابر بن عبداللہ سے جنہوں نے خالد بن الولید سے اور ابن عساکر نے ام سلمة سے نقل کیا ہے)
33485 لكل أمة أمين ، وأمين هذه المة أبو عبيدة بن الجراح.(أبو نعيم في فضاإل الصحابة - عن أبي بكر ، طب وابن عساكر - عن جابر بن عبد الله عن خالد بن الوليد ، الخطيب وابن عساكر - عن أم سلمة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33482 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ اگر میں چاہوں تو اس کی کسی عادت پر پکڑ نہ کرسکوں سوائے ابوعبیدة بن الجراح کے۔ (ابن عساکر نے مبارک بن فضلة سے انھوں نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے)
33486 ما من أحد من أصحابي إلا لو شئت لاخذت عليه بعض خلقه إلا أبو عبيدة بن الجراح.

(ابن عساكر - عن مبارك بن فضالة عن الحسن مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33483 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی بھی ایسا نہیں کہ اگر میں چاہوں تو اس کی کسی عادت پر پکڑ نہ کرسکوں سوائے ابوعبیدة بن الجراح کے۔ (الحکیم اور ابن عساکر نے زیادہ الاعلم ہے انھوں نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے)
33487 ما من أحد من أصحابي إلا لو شئت أخذت عليه في خلقه ليس أبو عبيدة بن الجراح.

(الحكيم وابن عساكر - عن زياد الاعلم عن الحسن مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33484 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی بھی ایسا نہیں مگر میں اس کے بارے میں ضرور کچھ نہ کچھ کہہ سکتا ہوں سوائے ابوعبیدة بن الجراح ۔ (ابن ماجہ اور مسلم اور ابن عساکر ابوالجراج سے روایت کیا ہے)
33488 ما من أصحاب إلا وقد كنت قائلا فيه لابد إلا أبا عبيدة ابن الجراح.(ه ، م ابن عساكر - عن أبي الجراح).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৪৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33485 ۔۔۔ فرمایا کہ میں اپنے ہر صحابی کے اخلاق کے متعلق بتاسکتا ہوں سوائے ابی داؤبن شابور کے متعلق ۔ (مرسلا)
33489 ما من أصحابي أحد إلا لو شاء أن أقول في خلقه إلا ما كان من أبي داود بن شابور.

(مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عامر بن عبداللہ بن ابوعبیدہ بن جراح (رض)
33486 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی بھی ایسا نہیں مگر میں نے اس کو اس حال میں پایا کہ میں اس کے بارے میں کچھ کہہ سکتا ہوں سوائے ابوعبیدة ابن الجراح کے ۔ (تمام اور ابن عساکر نے سعید بن عبدالعزیز سے مرسلا روایت کیا ہے)
33490 ما من أصحابي إلا وقد وجدت ولو شئت أن أقول فيه إلا أبو عبيدة بن الجراح (تمام وابن عساكر - عن سعيد بن عبد العزيز مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ساعدہ (رض)
33487 ۔۔۔ اگر تجھے جنت میں داخل کیا گیا تو ایک گھوڑے پر آئے گا جس کے دونوں پر یاقوت کے ہوں گے پھر تو جہاں چاہے وہ سیر کرے گا۔ (ترمذی نے ابوایوب سے روایت کیا ہے)
33491 إن أدخلت الجنة أتيت بفرس من ياقوتة له جناحان فحملت عليه ثم طار حيث شئت.

(ت - عن أبي أيوب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ساعدہ (رض)
33488 ۔۔۔ اگر تجھے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کریں تو سرخ یاقوت کے گھوڑے پر سوار ہوگا جو تجھے جنت میں جہاں تو چاہے گا وہ سیر کرائے گا۔ (احمدبن حنبل اور ترمذی نے بریدة سے روایت کیا ہے)
33492 إن يدخلك الله الجنة فلا تشاء أن تركب فرسا من ياقوتة حمراء تطير بك في أي الجنة شئت إلا ركبت.(حم ، ت - عن بريدة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ساعدہ (رض)
33489 ۔۔۔ اے عبدالرحمن اگر تجھے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کریں تو تیرے لیے جنت میں ایک ایسا گھوڑا ہوگا جس کے دونوں پر یاقوت کے ہوں گے اور وہ آپ کو ہر اس جگہ کی سیر کرائے گا جہاں آپ چاہیں گے ۔ (طبرانی نے معجم کبیر میں عبدالرحمن بن ساعدة سے روایت کیا ہے)
33493 إن أدخلك الله الجنة يا عبد الرحمن كان لك فيها فرس من ياقوت له جناحان يطير بك حيث شئت.(طب - عن عبد الرحمن ابن ساعدة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن ساعدہ (رض)
33490 ۔۔۔ اے عبدالرحمن ! اگر اللہ تعالیٰ تجھے جنت میں داخل کردیں تو تیرے لیے وہاں یاقوتی پروں والا گھوڑا ہوگا جو تجھے جنت میں سیر کرائے گا۔ (ابونعیم نے عبدالرحمن بن ساعدة سے روایت کیا ہے)
33494 يا عبد الرحمن ! إن أدخلك الله الجنة كان لك فيها فرس من ياقوتة لها جناحان تطير بك في الجنة. (أبو نعيم - عن عبد الرحمن بن ساعدة).2)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33491 ۔۔۔ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے تو فرمانے لگے کہ ابن عوف کو حکم دیجئے کہ وہ مہمان کی مہمان نوازی کریں اور مسکین کو کگانا کھلائیں اور سائل کی مدد کریں اور رشتے داروں سے آغاز کریں جب وہ ایسا کرلیں گے تو یہ اس چیز کا تزکیہ ہوگا جو اس میں ہے۔ (ابن سعد طبرانی نے معجم اوسط میں حاکم اور ابن ماجہ نے عبدالرحمن بن عوف سے نقل کیا ہے)
33495 أتاني جبريل فقال : مر ابن عوف فليضف الضيف ، وليطعم المسكين ، وليعط السائل ، وليبدأ بمن يعول ، فإذا فعل ذلك كان تزكية ما هو فيه.(ابن سعد ، طس ، ك ، هب - عن عبد الرحمن بن عوف) (
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33492 ۔۔۔ عبدالرحمن بن عوف سے نکاح کرو کیونکہ وہ بہترین مسلمانوں میں سے ہے اور اپنے ہم عصروں میں سے بھی بہترین ہے۔ (ابن عدی اور ابن عساکر نے عبدالرحمن بن حمید سے جنہوں نے اپنے باپ سے اور انھوں نے اپنی ماں ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیظ سے جن نے بسرة بنت صفوان سے روایت کیا ہے)
33496 أنكحوا عبد الرحمن بن عوف ، فانه من خيار المسلمين ، ومن خيارهم من كان مثله.

(عد ، كر - عن عبد الرحمن بن حميد عن أبيه عن أمه أم كلثوم بنت عقبة بن أبي معيط عن بسرة بنت صفون).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33493 ۔۔۔ اگر عبدالرحمن بن عوف نہ ہوتے تو ان کی آنکھیں بھی بہہ پڑتیں اور ان کا دل بھی روپڑتا ۔ (حلتہ الاولیاء ابن عساکر نے معمر ابن سلمان الخضرمی جن نے اپنے باپ سے نقل کیا ہے کہ) ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس نرم لہجے میں تلاوت کی تو صحابہ (رض) میں سے کوئی بھی ایسا نہ بچا تھا کہ جس کے آنسو نہ نکل رہے ہوں سوائے عبدالرحمن بن عوف کے بس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور اس کو ذکر کیا جو اوپر گذر چکا۔
33497 إن لم يكن عبد الرحمن بن عوف فاضت عينه فقد فاض قلبه.(حل وابن عساكر - عن معتمر بن سليمان عن أبيه الحضرمي) قال : قرأ رجل عند رسول الله ص لين الصوت فما بقي أحد من القوم إلا فاضت عينه غير عبد الرحمن بن عوف فقال رسول الله ص : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33494 ۔۔۔ اے خالد ! میرے صحابہ کو میرے لیے چھوڑدو جب آدمی کی ناک خاک میں ملائی جاتی ہے تو وہ بےعزت ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی شخص سونے کے پہاڑ اللہ کی راہ میں خرچ کرڈالے تو عبدالرحمن بن عوف کے ۔ ( اللہ کی راہ کی صبح وشام میں سے کسی صبح وشام کی فضیلت کو نہیں پاسکتے ۔ (واقدمی وابن عساکر نے ایاس بن سلمہ سے انھوں اپنے والد سے نقل کیا ہے)
33498 يا خالد ! ذروا لي أصحابي ، متى ينك أنف المرء ينك المرء ولو كان أحد ذهبا تنفقه قيراطا في سبيل الله لم تدرك غدوة أو روحة من غدوات أو روحات عبد الرحمن.

(الواقدي وابن عساكر - عن اياس بن سلمة عن أبيه).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33495 ۔۔۔ میرے امت کے امراء میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے عبدالرحمن بن عوف ہوں گے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد کی جان ہے وہ جنت میں گھسٹیتے ہوئے داخل ہوں گے ۔ (بزار اور ابونعیم نے فضائل الصحابہ میں انس سے روایت کیا ہے اور اس کو ضعیف قرار دیا ہے تذکرة الموضوعات :177 التزیہ 152)
33499 أول من يدخل الجنة من أغنياء أمتي عبد الرحمن بن عوف ، والذي نفس محمد بيده ! لن يدخلها إلا حبوا.(بز وأبو نعيم في فضائل الصحابة عن أنس ، وضعف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33496 ۔۔۔ میں نے عبدالرحمن بن عوف کو دیکھا کہ وہ جنت میں گھسیٹتے ہوئے داخل ہورہے تھے۔ (احمد بن حنبل اور طبرانی نے معجم کبیر میں عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33500 رأيت عبد الرحمن بن عوف يدخل الجنة حبوا.(حم ،طب - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৫১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالرحمن بن عوف (رض)
33497 ۔۔۔ تحقیق میں نے عبدالرحمن کو جنت میں گھسٹیتے ہوئے داخل ہوتے دیکھا۔ (احمدبن حنبل نے انس سے نقل کیا ہے اور ابن الجوزی نے انس سے موضوعات میں نقل کیا ہے الفوائد المجوعة :1184)
33501 قد رأيت عبد الرحمن يدخل الجنة حبوا.(حم - عن أنس ، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات).
tahqiq

তাহকীক: