কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৫৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33518 ۔۔۔ عماد کا قاتل اور اس کا مال چھیننے والا دونوں جہنم میں ہیں۔ (طبرانی نے امعجم الکبیر میں عمرو بن العاص اور ان کے بیٹے سے روایت کیا ہے)
33522 قاتل عمار وسالبه في النار.(طب - عن عمرو بن العاص عن ابنه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33519 ۔۔۔ کتنے ہی بوسیدہ کپڑوں والے جن کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ کی قسم کھالیں تو اس کو پورا کردکھائیں ۔ انہی میں سے عمار بن یاسر ہیں۔ (ابن عساکر نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33523 كم من ذي طمرين لا يؤبه له لو أقسم على الله لابره منهم عمار بن ياسر.
(ابن عساكر - عن عائشة)
(ابن عساكر - عن عائشة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33520 ۔۔۔ ابن سمیتہ ایسے آدمی ہیں کہ جب بھی ان کے سامنے دومعاملے پیش کئے گئے تو انھوں نے اس میں سے جو زیادہ مفید تھا اس کو لیا۔ (احمد بن حنبل اور حاکم بن ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33524 ابن سمية ما عرض عليه أمر ان قط إلا أخذ بالارشد منهما (حم ، ك - عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33521 ۔۔۔ جب لوگوں میں اختلاف ہوجائے تو ابن سمیہ حق والوں کے ساتھ ہوتے ہیں۔ (طبرانی نے امعجم الکبیر میں ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33525 إذا اختلف الناس كان ابن سمية مع الحق.(طب - عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33522 ۔۔۔ عمار ہمیشہ حق کے ساتھ رہیں گے۔ (ابن عساکر نے ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33526 عمار يزول مع الحق حيث يزول.(ابن عساكر - عنه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33523 ۔۔۔ عمار کو جب بھی دوکاموں کا اختیار دیا گیا تو اس نے ان میں سے زیادہ بہتر راستہ اختیار کیا۔ (ترمذی اور حاکم نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33527 ما خير عمار بين أمرين إلا اختار أرشدهما.(ت ، ك عن عائشة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33524 ۔۔۔ عمار کے سامنے جب بھی دومعاملے پیش کئے گئے توا س نے ان میں سے جو زیادہ بہتر راستہ تھا وہ اختیار کیا ۔ (ابن ماجہ نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33528 عمار ما عرض عليه أمران إلا اختار الارشد منهما.(ه - عنها)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33525 ۔۔۔ عماد کا دل ایمان کی دولت سے لبریز ہے۔ (ابن ماجہ نے علی اور حاکم نے ابن مسعود سے روایت کیا ہے)
33529 ملئ عمار إيمانا إلى مشاشه .(ه - عن علي ، ك - عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33526 ۔۔۔ عمار کا دل ایمان سے بھر ا ہوا ہے۔ (حلیة الاولیاء نے علی سے روایت کیا ہے)
33530 عمار ملئ إيمانا إلى مشاشه.(حل - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33527 ۔۔۔ ہائے افسوس عمار پر کہ اس کو باغیوں کا گروہ قتل کرے گا جب وہ عمار ان کو جنت کی دعوت دے رہے ہوں گے اور وہ باغی کر وہ عمار کو جہنم کی طرف بلارہا ہوگا۔ (احمدبن حنبل اور بخاری نے ابوسعید سے روایت کیا ہے)
33531 ويح عمار تقتله الفئة الباغية ! يدعوهم إلى الجنة ويدعونه إلى النار.(حم ، خ - عن أبي سعيد) أخرجه البخاري كتاب الجهاد باب مسح الغبار على الناس (4 / 25) ص.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33528 ۔۔۔ ہائے افسوس تجھ پر اے ابن سمیہ ! تم کو باغیوں کی ایک جماعت قتل کردے گی ۔ (احمد بن حنبل اور مسلم نے ابوقتادہ سے روایت کیا ہے)
) 33532 - بؤس لك يا ابن سمية ! تقتلك الفئة الباغية.(حم ، م عن أبي قتادة) أخرجه مسلم كتاب الفتن باب لا تقوم الساعة رقم (2915) ص.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33529 ۔۔۔ عمار کہ اس کو باغیوں کی جماعت قتل کرے گی۔ (حلیتہ الاولیاء نے ابوقتادہ سے روایت کیا ہے)
) 33533 - عمار تقتله الفئة الباغية.(حل - عن أبي قتادة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33530 ۔۔۔ جو عمار سے دشمنی کرے گا تو اللہ اس سے دشمنی کریں گے اور جو عمار کے ساتھ بغض رکھے گا سو اللہ اس کے ساتھ دشمنی رکھیں گے ۔ (نسائی ابن حبان اور حاکم نے خالد بن ولید سے روایت کیا ہے)
33534 من عادى عمارا عاداه الله ، ومن أبغض عمارا أبغضه الله.(ن ، حب ، ك - عن خالد بن الوليد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمار بن یاسر (رض)
33531 ۔۔۔ ابن سمیہ کو جب بھی دومعاملوں کا اختیار دیا گیا تو انھوں نے ان میں سے زیادہ بہتر معاملہ اختیار کیا ۔ ( احمد بن حنبل اور حاکم نے ابن مسعود سے روایت کیا ہے )
33535 ابن سمية ما خير بن أمرين إلا اختار أرشدهما.(حم ، ك - عن ابن مسعود)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض) کا بھلائی کو اختیار کرنا
33532 ۔۔۔ بیشک ابن سمیہ کے سامنے جب بھی دو معاملے پیش کئے گئے تو اس نے ان میں سے زیادہ بھلائی والا معاملہ اختیار کیا۔ (احمد بن حنبل نے ابن مسعود روایت کیا ہے)
33536 إن ابن سمية ما عرض عليه أمران قط إلا اختار الارضد منهما.(حم - عن ابن مسعود)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض) کا بھلائی کو اختیار کرنا
33533 ۔۔۔ ابوالیقظان فطرت پر قائم ہیں ابولیقظان فطرت پر قائم ہیں ابوالیقظان فطرت پر قائم ہیں مرتے دم تک فطرت پر قائم رہیں گے یابڑھاپا آنے تک ۔ (نسائی ابن سعد اور ابن عدی نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے اور ابن عدی نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے ذخیرة الحفاظ 29)
33537 أبو اليقظان على الفطرة ، أبو اليقظان على الفطرة ، أبو اليقظان على الفطرة ، لا يدعها حتى يموت أو يمسه الهرم.(ن وابن سعد عد وضعفه - عن حذيفة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض) کا بھلائی کو اختیار کرنا
33534 ۔۔۔ حق عمار کے ساتھ ہے ان پر کبر ونحوت کی غفلت غالب نہیں آسکتی ۔ (عقیلی اور ابن عساکر نے محمد بن سعدبی ابی وقاص سے وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں)
33538 الحق مع عمار ما يغلب عليه دلهة الكبر.(عق ، كر - عن محمد بن سعد بن ابي وقاص عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض) کا بھلائی کو اختیار کرنا
33535 ۔۔۔ وہ (عمار) آپ کے ساتھ ایسے معرکوں میں شرکت کریں گے جس کا اجر عظیم ہے اور اس کا ذکر کثیر ہے اور اس کی تعریف اچھی ہے۔ (حلیتہ الاولیاء میں علی (رض) سے نقل کیا ہے) علی (رض) فرماتے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عمار (رض) کا تذکرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
33539 أما إنه سيشهد معك مشاهد أجرها عظيم وذكرها كثير وثناؤها حسن.(حل - عن علي) قال : ذكرت للنبي ص عمارا قال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض) کا بھلائی کو اختیار کرنا
33536 ۔۔۔ عمار کا دل دولت ایمان سے لبریز ہے۔ (ابویعلی طبرانی نے المعجم الکیر جن ابن جریر اور ابن عساکر نے علی سے روایت کیا ہے )
33540 إن عمارا ملئ إيمانا إلى مشاشه.(ع ، طب وابن جرير ، كر - عن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض) کا بھلائی کو اختیار کرنا
33537 ۔۔۔ عمار سرتاپاؤں ایمان کی دولت سے لبریز ہے۔ (حلیتہ الاولیاء نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33541 إن عمارا ملئ إيمانا من قرنه إلى قدمه.(حل - عن ابن عباس).
তাহকীক: