কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৫৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن عباس (رض)
33578 ۔۔۔ کیا ہی خوب تو قرآن کی تشریح کرنے والا ہے۔ (حلیتہ الاولیاء نے ابن عباس سے روایت کیا ہے )
33582 - نعم ترجمان القرآن أنت.(حل - عن ابن عباس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن عباس (رض)
33579 ۔۔۔ کیا ہی خوب ترجمان ہے تو ۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33583 نعم الترجمان أنت.(طب - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن عباس (رض)
33580 ۔۔۔ اے اللہ ابن عباس کو حکمت عطا فرما اور اس کو تاویل کا فن سکھلادے ۔ (ٕاحمدبن حنبل اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں اور حلیتہ الاولیاء نے ابن عباس سے روایت کیا ہے ابن سعد احمد بن حبل طبرانی نے المعجم اکلکبری میں اور حاکم نے ابن عباس سے روایت کیا ہے )
33584 اللهم ! اعط ابن عباس الحكمة وعلمه التأويل.(حم ، طب ، حل - عن ابن عباس ، ابن سعد ، حم ، طب ، ك - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن عباس (رض)
33581 ۔۔۔ اے اللہ تو اس کی زندگی میں برکت دے اور اس سے قرآن کی اشاعت فرمایہ بات عباس کے لیے فرمائی ۔ (حلیتہ الاولیاء نے ابن عمر سے روایت کیا ہے )
33585 اللهم ! بارك فيه وانشر منه - قاله لابن عباس.(حل - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن عباس (رض)
33582 ۔۔۔ اے اللہ تو ابن عباس کو دانائی اور کتاب اللہ کی تاویل کا فن سکھلا ۔ (ابن ماجہ ابن سعد اور طبرانی المعجم الکبیر میں ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33586 اللهم ! علمه الحكمة وتأويل الكتاب.(ه وابن سعد ، طب - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن عباس (رض)
33583 ۔۔۔ اذھبی بابی الخلفاء (خطیب نے ابن عباس سے روایت کیا ہے وہ اپنی والدہ ام الفضل سے روایت کرتے ہیں)
33587 اذهبي بأبي الخلفاء.(خط - عن ابن عباس عن أمه أم الفضل).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن حذافہ (رض)
33584 ۔۔۔ آپ کا باپ حذافہ ہے ام حذافة پاکیزہ اور شریف خاتون ہیں اور بچہ فرش (بستر) والے کا ہوتا ہے ابن سعد اور حاکم نے ابو وائل سے نقل کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات عبداللہ بن حذیفہ کے اس سوال کے جواب میں ارشاد فرمائی کہ ان نے پوچھا میرا باپ کون ہے ؟
33588 أبوك حذافة ، أنجبت أم حذافة ، الولد للفراش.(ابن سعد ، ك - عن أبي وائل) قال : قام عبد الله بن حذافة فقال : يا رسول الله من أبي ؟ قال - فذكره
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৫৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن رواحتہ (رض)
33585 ۔۔۔ عبداللہ بن رواحتہ کیا ہی اچھے آدمی ہیں۔ (ابن عسا کرنے ابوہریرة سے نقل کیا ہے)
33589 نعم الرجل عبد الله بن رواحة.(ابن عساكر - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن زبیر (رض)
33590 ۔۔۔ اللہ ابن رواحہ پر رحم فرمائے وہ ایسی مجالس کو پسند کرتے تھے جس پر ملائکہ فخر کرتے ہیں۔ مسنداحمد، بروایت انس (رض)۔
33590 رحم الله ابن رواحة ! إنه يحب المجالس التي تتباهى بها الملائكة.
(حم - عن أنس).
(حم - عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن جعفر (رض)
33586 ۔۔۔ تیرے لیے لوگوں کی وجہ سے بربادی ہے اور لوگوں کے لیے تیری وجہ سے بربادی ہے۔ (حلیتہ الاولیاء نے کیسان مولی ابن الزبیر سے روایت کیا ہے)
33591 ويل لك من الناس ! وويل للناس منك ! لا تمسك النار إلا قسم اليمين - قاله لابن الزبير.(حل - عن كيسان مولى عبد الله بن الزبير)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن جعفر (رض)
33587 ۔۔۔ سو محمد وہ ہمارے چچا ابوطالب کے مشابہہ ہے اور عبداللہ صورت اور اخلاق میں میرے مشابہہ ہے۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں ابن سعد نے احمد بن حنبل ، حلیتہ الاولیاء ابونعیم نے المعرفہ میں حاکم اور ابن عساکر نے عبداللہ بن جعفر نے نقل کیا ہے)
33592 أما محمد فشبيه عمنا أبي طالب ، وأما عبد الله فشبيه خلقي وخلقي.(ط وابن سعد ، حم ، طب ، حل وأبو نعيم في المعرفة ، ك ، كر - عن عبد الله بن جعفر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ ذوالجباد ین (رض)
33588 ۔۔۔ اے عبداللہ تیری لیے مبارک ہو ! تو میرے خمیر سے پیدا کیا گیا ہے اور تیرے والد فرشتوں کے ساتھ آسمان میں سیر کر رہے ہیں۔ (ابن عساکر نے علی بن عبداللہ بن جعفر سے جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے)
33593 يا عبد الله هنيئا لك مريئا ! خلقت من طيني ، وأبوك يطير مع الملائكة في السماء.
(ابن عساكر - عن علي بن عبد الله بن جعفر عن أبيه).
(ابن عساكر - عن علي بن عبد الله بن جعفر عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن بسر (رض)
33589 ۔۔۔ اللہ تجھ پر رحم کرے ! بہت زیادہ رحم دل اور قرآن کریم کی تلاوت کرنے والا ہے یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبداللہ ذوالجبا ہ بن سے فرمائی۔ (ترمذی طبرانی نے المعجم الاوسط میں اور حلیة الاولیاء نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33594 رحمك الله ! ان كنت لاواها تلاء للقرآن - قاله لعبد اللهذي البجادين.(ت ، طس ، حل - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن انیس (رض)
33590 ۔۔۔ یہ لڑکا لمبی عمر پائے گا یہ بات عبداللہ بن بسر سے فرمائی۔ (احمدبن حنبل ابن جریر طبرانی نے انجم الکبیر میں ابن مندہ تمام حاکم اور بیہقی نے آلدنویل میں عبداللہ بن بسر سے روایت کیا ہے)
33595 يعيش هذا الغلام قرنا - قاله لعبد الله بن بسر.(حم وابن جرير طب وابن منده وتمام ، ك ، هق.(في الدلائل - عن عبد الله بن بسر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن انیس (رض)
33591 ۔۔۔ تو اس لاٹھی کو پکڑ یہاں تک کہ تو قیامت کے دن اسی کے ساتھ مجھ سے ملاقات کرے گا اور بہت کم لوگ عصا رکھنے والے ہیں حلیة الاولیاء نے عبداللہ بن انیس سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک لاٹھی دی اور یہ ارشاد فرمایا۔
33596 تخصر بهذه حتى تلقاني بها يوم القيامة وأقل الناس المتخصرون.(حل - عن عبد الله بن أنيس) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أعطاه مخصرة وقال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ بن انیس (رض)
33592 ۔۔۔ تو اس عصاکوپکڑ اور اسی عصا کے ساتھ تو قیامت کے دن ٹیک لگانا اس لیے کہ اس دن لاٹھی کا سہارا لینے والے بہت کم ہوں گے ان نے کہا کہ اے اللہ کے رسول یہ کیا چیز ہے ؟ فرمایا یہ تمہارے اور میرے درمیان قیامت کے دن نشانی ہوگی۔ (ابن سعد احمد بن حنبل ابویعلی ابن خزیمہ ابن حبا ن طبرانی نے المعجم الکبیر میں اور سعید بن منصور نے عبداللہ بن انس الانصاری سے روایت کیا ہے)
33597 خذ هذه فتخصر بها يوم القيامة فان المتخصرين يومئذ قليل ، قال : يا رسول الله ! مماذا ؟ قال : آية بيني وبينك يوم القيامة. (ابن سعد ، حم ، ع وابن خزيمه ، حب ، طب ، ص - عن عبد الله ابن أنيس الانصاري)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ ابوسلمة بن عبدالا سد (رض)
33593 ۔۔۔ سب سے پہلے جس کے دائیں ہاتھ میں اس کا نامہ اعمال دیا جائے گا وہ ابوسلم بن عبدالا سد ہیں اور سب سے پہلے جس شخص کو اس کے نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ ابوسفیان بن عبدالاسد ہے۔ (الدیلمی نے ابن عباس روایت کیا ہے اور اس میں حبیب بن زریق کاتب مالک بھی ہیں) ۔
33598 أول من يعطى كتابه بيمينه أو سلمة بن عبد الاسد ، وأول من يعطى كتابه بشماله أخوه أبو سفيان بن عبد الاسد.(الديلمي عن ابن عباس ، وفيه حبيب بن زريق كاتب مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبداللہ ابوسلمة بن عبدالا سد (رض)
33594 ۔۔۔ اے اللہ ! ابوسلمہ کی مغفرت فرما اور نیک لوگوں میں اس کے درجات کو بلند فرما اور اس کے بعد اس کے گھروالوں کی نگہبانی فرما اور ہماری اور اس کی مغفرت فرما اے تمام جہانوں کے پروردگار اس کے لیے اس کی قبر میں کشادگی فرما اور اس کی قبر کو نور سے بھر دے۔ (احمد بن حنبل مسلم اور ابوداؤد نے ام سلمتہ (رض) سے نقل کیا ہے)
33599 اللهم اغفر لابي سلمة وارفع درجته في المقربين واخلفه في عقبة في الغابرين واغفر لنا وله يا رب العالمين ، وافسح له في قبره ونور له فيه.(حم ، م ، د - عن أم سلمة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوہندعبداللہ وقیل یسا روقیل سالم (رض)
33595 ۔۔۔ جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ ایسے شخص کو دیکھے جس کے دل میں اللہ تعالیٰ قرآن کریم کو نقش کردیا ہے اس کو چاہیے کہ ابوہند کی طرف دیکھے۔ (ابن عدی نے عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے)
33600 من سره أن ينظر إلى من صور الله الكتاب في قلبه فلينظر إلى أبي هند.أنكحوا أبا هند وانكحوا إليه (عد - عن عائشة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبید بن سلم ابوعامر (رض)
33596 ۔۔۔ اے اللہ عبید یعنی ابوعامر کو قیامت کے دن اکثر لوگوں سے بلند مقام عطا فرمانا۔ (ابن سعد اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں ابوموسیٰ سے روایت کیا ہے)
33601 اللهم اجعل عبيدا أبا عامر فوق أكثر الناس يوم القيامة.(ابن سعد ، طب - عن أبي موسى)
তাহকীক: