কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৬১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبید بن سلم ابوعامر (رض)
33597 ۔۔۔ اے اللہ ! عبیدابوعامر کی مغفرت فرما اور قیامت کے دن اس کو اپنی اکثر مخلوق سے بلند مرتبہ عطا فرمانا ! اے اللہ عبداللہ بن قیس کے گناہوں کو معاف فرما اور اس کو قیامت کے دن جنت میں داخل فرما۔ (بخاری اور مسلم نے ابوموسیٰ سے روایت کیا ہے)
33602 اللهم اغفر لعبيد أبي عامر ! اللهم اجعله يوم القيامة فوق كثير من خلقك ! اللهم اغفر لعبد الله بن قيس ذنبه وأدخله يوم القيامة مدخلا كريما.(خ ، م - عن أبي موسى)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبیدہ صیفی الجعفی (رض)
33598 ۔۔۔ اے عبیدہ تم اہل بیت میں سے ہو جب بھی تم کو کوئی تکلیف پہنچے گی اللہ اس کو دور کردیں گے۔ (ابونعیم نے عبیدہ بن صفی الجعفی سے روایت کیا ہے)
33603 يا عبيدة ! أنتم أهل البيت لا يصيبكم خصاصة إلا فرجها الله عزوجل. (أبو نعيم - عن عبيدة بن صيفي الجعفي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عتاب بن اسید (رض)
33599 ۔۔۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ عتاب بن اسید جنت کے دروازے پر آئے اور دروازے کی کنڈی پکڑ کر اس کو ہلانے لگے یہاں تک کی ان کے لیے دروازہ کھول دیا گیا اور وہ اندر چلے گئے۔ (الدیلمی نے انس (رض) سے روایت کیا ہے)
33604 رأيت فيما يرى النائم كأن عتاب بن أسيد أتى باب الجنةفأخذ بحلقة الباب فقلقلها حتى فتح له فدخل.(الديلمي - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عتبہ بن ابی لھب
33600 ۔۔۔ میں نے اپنے ان دونوں چچازاد بیٹوں کو اپنے رب سے مانگا تو اللہ نے وہ دونوں مجھے ہبہ کردئیے یعنی عتبہ بن ابولہب اور ان کے بھائی معتب۔ (ابن سعد نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33605 إني استوهبت ابني عمي هذين من ربي فوهبهما لي - يعني عبتة بن أبي لهب وأخاه معتبا.(ابن سعد - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن مظعون
33601 ۔۔۔ تم ہمارے سلف صالح عثمان بن مظعون کے ساتھ مل جاؤ۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں الاسود بن مسریع سے روایت کیا ہے کہ جب ابراہیم بن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
33606 الحق بسلفنا الصالح عثمان بن مظعون.(طب - عن الاسود بن سريع) قال : لما مات ابراهيم بن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن مظعون
33602 ۔۔۔ توچلا گیا اور ہم نے اس سے کوئی چیز نہیں پہنی۔ ابن سعد نے ابوالنضر سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات اس وقت ارشاد فرمائی جب آپ عثمان بن مظعون کے جنازے کے پاس سے گزرے۔ (حلیتہ الاولیاء نے ابوالنضر سے انھوں نے زیاد سے اور انھوں نے ابن عباس سے نقل کیا ہے)
33607 ذهبت ولم تلبس منها بشئ. (ابن سعد - عن أبي النضر) قال : لما مر بجنازة عثمان بن مظعون قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : فذكره (حل عن أبي النضر عن زياد عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن مظعون
33603 ۔۔۔ تم ہمارے سلف صالح عثمان بن مظعون کے ساتھ مل جاؤ۔ (ابوداؤد الطیالسی ابن سعد طبرانی نے المعجم الکبیر میں اور حاکم نے ابن عباس روایت کیا ہے) ۔

یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت ارشاد فرمائی جب زینت بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پائیں۔
33608 الحقي بسلفنا الخير عثمان بن مظعون.(ط وابن سعد ، طب ، ك - عن ابن عباس) قال : لما ماتت زينت بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن مظعون
33606 ۔۔۔ اے عثمان اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے نہ آپ نے دنیا سے کچھ لیا اور نہ دنیا نے آپ سے کچھ لیا یعنی ابن مظلعون سے ۔ (حلیتہ الاولیاء نے عبدربہ بن سعید المدنی سے روایت کیا ہے)
33609 إن ابن مظعون لحي ستير.(ابن سعد ، طب - عن سعد ابن مسعود وعمارة بن غراب اليحصبي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن مظعون
33607 ۔۔۔ بیشک ابن مظعون زندہ اور پاکدامن ہیں۔ (ابن سعد اور طبرانی سے المعجم الکبیر میں سعد بن مسعود اور عمارة بن غراب الحیصبی سے روایت کیا ہے)
33610 رحمك الله يا عثمان ! ما أصبت ما الدنيا وما أصابت منك يعني ابن مظعون.

(حل - عن عبد ربه بن سعيد المدني).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن مظعون
33608 ۔۔۔ اے ابوالسائب اس (دنیا) کو چھوڑ دو تو دنیا سے اس حال میں نکلا تو نے اس سے کچھ بھی نہیں پہنا یعنی ابن مظعون حلیتہ الاولیاء نے ابن عباس سے نقل کیا ہے۔
33611 اذهب عنها أبا السائب ! فقد خرجت منها ولم تلبس منها بشئ - يعني ابن مظعون.

(حل - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن عامر ابوقحافتہ
33609 ۔۔۔ اگر آپ الشیخ کو اس کے گھر میں ٹھہراتے تو ہم اس کے پاس ابوبکر کے آرام کے لیے آجائے۔ (احمدبن حنبل اور ابوعوانہ ابن حبان اور حاکم نے انس سے روایت کیا ہے)
33612 لو أقررت الشيخ في بيته لاتيناه تكرمة لابي بكر. (حم وأبو عوانة ، حب ، ك - عن أنس)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن عامر ابوقحافتہ
33610 ۔۔۔ تو نے شیخ کو اس کے گھر میں کیوں نہیں چھوڑا یہاں تک کہ میں ان کے پاس آجاتا۔ (یعنی ابوبکر کے والد ابوقحافہ (رض) ۔ حاکم نے اسماء سے روایت کیا ہے)
613 هلا تركت الشيخ في بيته حتى أجيئه - يعني أبا بكر (ك - عن أسماء).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عثمان بن عامر ابوقحافتہ
33611 ۔۔۔ تو نے شیخ کو یعنی ابوقحافہ (رض) کو میرے پاس لانے کے بجائے گھر میں کیوں نہ چھوڑا تاکہ میں خود ہی آجاتا ؟ ہم ان کی (ابوقحافہ (رض)) حفاظت کرتے ہیں ان کے بیٹے کے ہم پر احسان کی وجہ سے (حاکم نے مستدرک میں روایت کرکے تعاقب کیا کہ قاسم بن محمد نے ابوبکر (رض) سے روایت کی لیکن قاسم نے نہ اپنے والد کا زمانہ پایا نہ ہی اپنے دادا ابوبکر صدیق (رض) کا زمانہ پایا)
33614 هلا تركت الشيخ عني آتيه ؟ إثا لنحفظه لايادي ابنه علينا (ك وتعقب - عن القاسم بن محمد عن أبيه عن أبي بكر ، قال الذهبي : القاسم لم يدرك أباه ولا أبوه أبا بكر)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عروہ بن مسعود (رض)
33612 ۔۔۔ عروة کی مثال صاحب یس جیسی ہے کہ انھوں نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف بلایا اور قوم نے ان کو شہید کردیا۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر اور حاکم نے عروة سے مرسلا روایت کیا ہے)
33615 مثل عروة مثل صاحب يس دعا قومه إلى الله تعالى فقتلوه (طب ، ك - عن عروة مرسلا)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیل بن ابی طالب
33613 ۔۔۔ اے عقیل ! بخدا میں آپ سے وہ عادتوں کی وجہ سے محبت کرتا ہوں آپ سے رشتہ داری کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ ابوطالب آپ کو پسند کرتے ہیں بہرحال تو اے جعفر ! تو تیری عادتیں میری جیسی ہیں اور بہرحال تو اے علی تو آپ کا مرتبہ میرے نزدیک وہی ہے جو ہارون کا موسیٰ کے نزدیک تھا مگر یہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ (ابن عساکر نے عبداللہ بن عقیل سے جنہوں نے اپنے والد اور انھوں نے اپنے دادا عقیل بن ابوطالب سے روایت کیا ہے)
33616 يا عقيل ! والله إني لاخبك لخصلتين : لقرابتك ، ولحب أبي طالب إياك ، وأما أنت يا جعفر ! فان خلقك يشبه خلقي ، وأما أنت يا علي فأنت مني يمنزلة هارون وموسى غير أنه لا نبي بعدي.(ابن عساكر - عن عبد الله بن عقيل عن أبيه عن جده عقيل بن أبي طالب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیل بن ابی طالب
33614 ۔۔۔ اے ابویزید ! میں تجھ سے دوطرح کی محبت کرتا ہوں ایک تو تمہاری مجھ سے رشتہ داری کی وجہ سے اور دوسری اس وجہ سے کہ میں جانتا ہوں کہ میرے چچا ابوطالب کو آپ سے محبت تھی یہ بات آپ نے عقیل بن ابوطالب سے ارشاد فرمائ۔ اسد، سعد، لغوی، طبرانی نے المعجم الکبیر میں اور ابن عساکر نے ابواسحق سے مرسلا نقل کیا ہے اور حاکم نے ابوحذیفہ سے روایت کیا ہے)
33617 يا أبا يزيد ! إني لاحبك حبين : حبا لقرابتك مني ، وحبا لما كنت أعلم من حب عمي إياك - قاله لعقيل بن أبي طالب.(ابن سعد والبغوي ، طب ، وابن عساكر - عن أبي إسحاق مرسلا ، ك - عن أبي حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیل بن ابی طالب
33618 ۔۔۔ اے ابویزید ! میں تجھ سے دوطرح کی محبت کرتا ہوں ایک تو تمہاری مجھ سے رشتہ داری کی وجہ سے اور دوسری اس وجہ سے کہ میں جانتا ہوں کہ میرے چچا ابوطالب کو آپ سے محبت تھی یہ بات آپ نے عقیل بن ابوطالب سے ارشاد فرمائ۔ اسد، سعد، لغوی، طبرانی نے المعجم الکبیر میں اور ابن عساکر نے ابواسحق سے مرسلا نقل کیا ہے اور حاکم نے ابوحذیفہ سے روایت کیا ہے)
33618 إني أحبك حبين : حبا لقرابتك مني وحبا لما كنت أعلم من حب عمي إياك - قاله لعقيل بن ابي طالب.(ابن سعد والبغوي ، طب ، ك وابن عساكر - عن أبي اسحاق مرسلا ، ك - عن أبي حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33615 ۔۔۔ مجھے تم سے دوطرح کی محبت ہے ایک تو آپ کی محبت کی وجہ سے اور دوسری ابوطالب کی تم سے محبت کی وجہ سے ۔ (ابن عساکر نے عبدالرحمن بن سابط سے نقل کیا ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات عقیل سے فرمائی) ۔
33619 إني لاحبك حبين : حبا لك وحبا لحب أبي طالب لك.(ابن عساكر - عن عبد الرحمن بن سابط) قال : كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول لعقيل : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33616 ۔۔۔ اے ابویزید خوش آمدید کی سے صبح کی آپ نے یہ بات عقیل سے فرمائی۔ (الدیلمی نے جابر سے روایت کیا ہے)
33620 مرحبا بك يا أبا يزيد ! كيف أصبحت - قاله لعقيل.(الديلمي - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33617 ۔۔۔ میں نے ابوجہل کے لیے جنت میں ایک کھجور کا پھل دار اور درخت دیکھا پھر جب عکرمہ اسلام لائے تو میں نے کہا یہ وہ ہے۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر اور حاکم نے ام سلمہ سے نقل کیا ہے)
33621 رأيت لابي جهل عذقا في الجنة فلما أسلم عكرمة قلت : هذا هو.(طب ، ك - عن أم سلمة)
tahqiq

তাহকীক: