কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৬৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33618 ۔۔۔ نہیں لیکن میں اس وجہ سے مسکرایا کہ وہ دونوں جنت میں ایک ہی درجے میں ہیں۔ ابن عساکر نے یزید بن ابی حبیب سے روایت کیا ہے کہ عکرمة ابن ابی جہل نے ایک انصاری آدمی کو قتل کردیا جس کا نام المحذر تھا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کی خبردی گئی تو آپ مسکر اپڑے تو ایک انصاری شخص کہنے لگا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا آپ اس بات پر مسکرا رہے ہیں کہ آپ کی قوم کے ایک آدمی نے ہماری قوم کے ایک آدمی کو قتل کردیا تو اس موقع پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی۔
33622 لا ، ولكني تبسمت إذ كانا جميعا في درجة واحدة في الجنة (ابن عساكر - عن يزيد بن أبي حبيب) أن عكرمة بن أبي جهل قتل رجلا من الانصار يقال له المحذر فأخبر رسول الله صلى الله عليه وسلم بذلك فتبسم ، فقال له رجل من الانصار : يا رسول الله ! تبسمت أن قتل رجل من قومك رجلا من قومنا ؟ قال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33619 ۔۔۔ مجھ کو اس بات نے نہیں ہنسایا، لیکن اس بات پر کہ اس نے اس کو قتل کیا حالانکہ وہ درجہ میں اس کے ساتھ ہوگا ابن عساکر نے انس سے روایت کیا ہے کہ عکرمة بن ابی جہل نے صحر انصاری کو قتل کیا تو یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی تو آپ ہنس پڑے اس پر انصار کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسول آپ اس بات پر ہنس رہے ہیں کہ آپ کی قوم کے ایک آدمی نے ہماری قوم کے ایک شخص کو قتل کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی۔
33623 ما ذاك أضحكني ولكنه قتله وهو معه في درجته.(ابن عساكر - عن أنس) قال : قتل عكرمة بن أبي جهل صخرا الانصاري فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فضحك ، فقالت الانصار : يا رسول الله ! تضحك أن قتل رجل من قومك رجلا من قومنا ؟ قال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33620 ۔۔۔ خوش آمدید ! اے مہاجر سوار خوش آمدید اے سوار (ترمذی نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے اور ابن سعد اور حاکم نے عکرمہ بن ابوجہل سے نقل کیا ہے)
33624 مرحبا بالراكب المهاجر ! مرحبا بالراكب المهاجر.(ت وضعفه ، وابن سعد ، ك - عن عكرمة بن أبي جهل).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عکرمة بن ابی جھل
33621 ۔۔۔ تمہارے پاس عکرمہ بن ابوجہل اسلام کی حالت میں مہاجرین کر آئیں گے لہٰذا تم اس کے باپ کو برابھلا نہ کہنا کیونکہ مردے کو برا بھلا کہنے سے زندہ شخص کو تکلیف ہوتی ہے اور مردہ تک یہ بات نہیں پہنچتی ) ۔ (ترمذی ابن سعد اور ابن عساکر نے عبداللہ بن زبیر سے روایت کیا ہے)
33625 يأتيكم عكرمة بن أبي جهل مؤمنا مهاجرا فلا تسبوا أباه ، فان سب الميت يؤذي الحي ولا يبلغ الميت.(الواقدي وابن سعد وابن عساكر - عن عبد الله بن الزبير).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرات بن حیان (رض)
33622 ۔۔۔ تم میں سے بعض لوگ ایسے ہیں کہ میں ان کو کوئی چیز نہیں دیتا میں ان کو ان کے ایمان کے سپرد کردیتا ہوں ان ہی میں سے فرات بن حیان ہیں۔ (احمدبن حنبل ابن ماجہ حاکم اور بیہقی نے فرات سے روایت کیا ہے)
33626 إن منكم رجالا لا أعطيهم شيئا ، أكلهم إلى إيمانهم ، منهم فرات بن حيان.
(حم ، ه ، ك ، هق - عن فرات)
(حم ، ه ، ك ، هق - عن فرات)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاتک بن فاتک (رض)
33623 ۔۔۔ اے اللہ آل فاتک میں برکتیں عطا فرما جس طرح کہ وہ مصیبت زدہ افراد کے لیے ٹھکانا بنتے تھے ۔ ابوعبید ة اور ابن عساکر نے ایوب سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا ہے کہ مجھے خبر دی گئی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک آدمی کے پاس آئے جس کا ہاتھ چوری کی وجہ سے کاٹا گیا تھا اس حال میں کہ وہ خیمہ میں تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس مصیبت زدہ کو کس نے ٹھکانا دیا ہے لوگوں نے جواب دیا فاتک بن فاتک باخزیمة بن فاتک نے تو جواب میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
33627 اللهم ! بارك على آل فاتك كما آوى هذا المصاب.(أبو عبيدة وابن عساكر - عن ايوب) قال : نبئت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم اتى على رجل قد قطعت يده في سرقة وهو في فسطاط فقال : من آوى هذا المصاف ؟ قالوا : فاتك بن فاتك أو خزيمة بن فاتك ، قال : فذكره.
.
.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیس بن سعد بن عبادہ
33624 ۔۔۔ بیشک سخاوت اس گھر والوں کی خصوصیت ہے ابوبکر نے الغیلانیا تمہیں اور ابن عساکر نے جابر بن عبداللہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جماعت بھیجی جن کے سردار قیس بن سعد بن عبادة تھے سو وہ لوگ سخت محنت کی وجہ سے تھک گئے تو قیس نے ان کے لیے تو جانور ذبح کئے جب وہ واپس آئے تو اس بات کا تذکرہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا جو اوپر ذکر ہوچکا ۔ (ٕابن عساکر نے جابر بن سمرة سے بھی روایت کیا ہے)
33628 إن الجود لمن شيمة أهل ذلك البيت.(أبو بكر في الغيلانيات وابن عساكر - عن جابر بن عبد الله) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثا عليهم قيس بن سعد بن عبادة فجهدوا فنحر لهم قيس تسع ركائب فلما قدموا ذكروا ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : فذكره (وابن عساكر عن جابر بن سمرة أيضا)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قضاعة بن معدویہ
33625 ۔۔۔ قضاعة بن معدویہ اشارة بات کیا کرتے تھے ۔ ابن اسنی نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے) ۔
33629 قضاعة بن معدويه كان يكنى.(ابن السني - عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبیصہ بن المخارق
33626 ۔۔۔ اے قبیضہ ! تم جس بھی پتھر ، درخت اور ٹیلے کے پاس سے گزرے اس نے تمہارے لیے استغفار کیا اے قبیصہ جب تم فجر کی نماز پڑھا کر وتو تین مرتبہ سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہا کرو کرو تم اندھے پن ، کوڑھ پن اور فالج سے محفوظ رہو گے اے قبیصہ کہا (ترجمہ) اے اللہ میں آپ سے اس چیز کا سوال کرتا ہوں جو آپ کے پاس ہے سو آپ میرے اوپر اپنا فضل فرمائیں اور میرے اوپر اپنی رحمت کا سایہ کیجئے اور مجھ پر اپنی برکات نازل فرمائیں۔ احمد بن حنبل نے قبیصہ بن المخاری سے نقل کیا ہے) ۔
33630 يا قبيصة ! ما مررت بحجر ولا شجر ولا مدر إلا استغفر لك ، يا قبيصة ! إذا صليت الفجر فقل ثلاثا : سبحان الله العظيم وبحمده ، تعافى من العمى والجدام والفالج ، يا قبيصة ! قل : اللهم ! إني أسألك مما عندك فأفض علي من فضلك ، وانشر علي من رحمتك ، وأنزل علي من بركاتك.(حم - عن قبيصة بن المخارق)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33627 ۔۔۔ معاذ بن جبل کو چھوڑ دو کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ فرشتوں پر فخر فرمائیں گے۔ (حکیم نے معاذ (رض) سے نقل کیا ہے ضعیف الجامع :2971)
33631 دع عنك معاذا ، فان الله يباهي به الملائكة.(الحكيم عن معاذ)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33628 ۔۔۔ جب قیامت کے دن علماء کرام اپنے سب کے سامنے حاضر ہوں گے تومعاذ بن جبل ان کے درمیان پہاڑ کی چوٹی جیسے ہوں گے ۔ (ٕالحکیم نے معاذ سے روایت کیا ہے)
33632 إذا حضرت العلماء ربهم يوم القيامة كان معاذ بن جبل بين أيديهم بقذفة حجر.
(ابن عساكر - عن عمر).
(ابن عساكر - عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33629 ۔۔۔ بیشک علما جب اپنے رب کی سامنے حاضر ہوں گے تو معاذ بن جبل ان کی درمیان پتھر کے ٹیلے کی طرح ہوں گے۔ (حلیتہ الاولیاء میں عمر سے روایت کیا ہے)
33633 إن العلماء إذا حضروا ربهم كان معاذ بن جبل بين أيديهم رتوة بحجر (حل - عن عمر)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33630 ۔۔۔ معاذ بن جبل لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کے حرام اور حلال کردہ چیزوں کے سب سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ (حلیتہ الاولیاء میں ابوسعید سے روایت کیا ہے)
33634 معاذ بن جبل أعلم الناس بحلال الله وحرامه.(حل - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33631 ۔۔۔ معاذ بن جیل قیامت کے دن علماء کے سامنے پہاڑ کی چوٹی پر ہوں گے ۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں اور حلیة الاولیاء نے محمد بن کعب سے مرسلاً نقل کیا ہے)
33635 معاذ بن جبل أمام العلماء يوم القيامة برتوة.(طب ، حل عن محمد بن كعب مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33632 ۔۔۔ معاذ بن جبل انبیاء اور رسل کی بعد سب سے زیادہ جاننے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کے ذریعے فرشتوں پر فخر کرتے ہیں۔ (حاکم اور تعصب نے ابوعبیدہ اور عبادة بن الصامت سے نقل کیا ہے)
33636 معاذ بن جبل أعلم الاولين والاخرين بعد النبيين والمرسلين وإن الله تعالى يباهي به الملائكة.(ك وتعقب - عن أبي عبيدة وعبادة ابن الصامت معا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33633 ۔۔۔ معاذ جبل قیامت کے دن علماء کے درمیان ایک جماعت کی مانند ہوں گے۔ (حلیة الاولیاء میں عمر سے روایت کیا ہے)
33637 معاذ بن جبل بين يدي العلماء طائفة يوم القيامة.(حل عن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33634 ۔۔۔ معاذ قیامت کے دن علماء کے سامنے ایک ٹیلے کی مانند ہوں گے۔ (ابن ابی شیبة نے محمد بن عبیدة اللہ الثقفی سے مرسلاً نقل کیا ہے)
33638 معاذ بين يدي العلماء يوم القيامة رتوة.(ش - عن محمد ابن عبيدة الله الثقفي مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33635 ۔۔۔ معاذ علماء کے سامنے ایک حصہ ہیں۔ (ابن ابی شیبة نے حسن سے مرسلا نقل کیا ہے)
33639 معاذ بين يدي العلماء نبذة (ش - عن الحسن مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33636 ۔۔۔ معاذ بن جبل قیامت کے دن علماء کے درمیان سے جماعت کی شکل میں اٹھائے جائیں گے۔ (احمدبن حنبل نے عمران سے نقل کیا ہے)
33640 إن معاذ بن جبل يحشر يوم القيامة بين يدي العلماء نبذة.(حم عن عمران).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف میم ۔۔۔ معاذ بن جبل (رض)
33637 ۔۔۔ معاذ بن جبل قیامت کے دن علماء کے آگے آگے ہوں اللہ اور اس کے درمیان سوائے انبیاء کے کوئی حجاب نہ ہوگا اور سالم ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام اللہ سے بےحد محبت کرنے والا ہے اور اللہ کے عذاب کا خوف نہ ہوتاتب بھی گناہ نہ کرتے یعنی محبت کی وجہ سے گناہ مجتنب رہتے ۔ (الدیلمی نے عمر سے روایت کیا ہے)
33641 معاذ بن جبل أمام العلماء يوم القيامة ، لا يحجبه من الله إلا المرسلون ، وإن سالما مولى أبي حذيفة شديد الحب لله ، لو لم يخف الله ما عصاه.(الديلمي - عن عمر).
তাহকীক: