কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৬৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف نون ۔۔۔ نعیم بن سعد (رض)
33658 ۔۔۔ نعیمان سے صرف بھلائی کی بات کہو کیونکہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے۔ (ابن سعد نے ایوب بن محمد سے مرسلا نقل کیا ہے)
33662 لا تقولوا لنعيمان إلا خيرا ، فانه يحب الله ورسوله.(ابن سعد - عن أيوب بن محمد مرسلا)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جشی بن حرب الحبشی
33659 ۔۔۔ اے وحشی لڑو اور اللہ کے راستہ میں اس طرح قتال کرو جس طرح نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لیے قتال کیا ۔ (طبرانی نے وحشی سے روایت کیا ہے)
33663 يا وحشي ! اعز وقاتل في سبيل الله كما قاتلت لتصد عن سبيل الله.(طب - عن وحشي)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سبار بن اسود
33660 ۔۔۔ میں نے تم سے درگزر کیا اور اللہ نے تم کو اسلام کی راہ دکھلا کر تم پر احسان کیا اور اسلام ماقبل کے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات سباربن اسود سے ارشاد فرمائی ۔ (الواقدی اور ابن عساکر نے سعید بن محمد جبیر بن مطعم سے انھوں نے اپنے باپ سے انھوں نے اپنے دادا سے روایت کیا ہے)
33664 قد عفوت عنك وقد أحسن الله بك حيث هداك للاسلام والاسلام يجب ما قبله - قاله لهبار بن الاسود.(الواقدي وابن عساكر عن سعيد بن محمد بن جبير بن مطعم عن أبيه عن جده)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہشام بن عمر وابن العاص
33661 ۔۔۔ العاص کے دونوں بیٹے مومن ہیں ہشام اور عمرو۔ (ابن سعد، احمد بن حنبل، حاکم اور طبرانی سے المعجم الکبیر میں ابوہریرة سے روایت کیا ہے)
33665 ابنا العاصي مؤمنان : هشام وعمرو.(ابن سعد ، حم ك ، طب - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاسر بن سوید
33662 ۔۔۔ اے اللہ ! ان کے مردوں کی تعداد بڑھا اور عورتوں کی تعداد کم فرما اور ان کو محتاج نہ کرو اور ان کو مفلوک الحالی میں مبتلا نہ فرمانا۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں یاسر بن سوید سے روایت کیا ہے)
33666 اللهم ! أكثر رجالهم وأقل أياماهم ولا تحوجهم ولا تر أحدا بهم خصاصة.(طب - عن ياسر بن سويد)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یحییٰ بن خلاد
33663 ۔۔۔ میں اس کا ایسا نام رکھ رہا ہوں جو کہ یحییٰ بن زکریا کے بعد کسی اور کا نہیں رکھا گیا۔ (ابن سعد نے اسحاق بن عبداللہ سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے علی بن خلاد کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جب یحییٰ بن خلاد کی ولادت ہوئی تو اس کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو گھٹی دی۔ اور یہ ارشاد فرمایا) ۔
33667 لاسمينه اسما لم يسم به بعد يحيي بن زكريا.(ابن سعد عن اسحاق بن عبد الله) قال حدثني من سمع علي بن خلاد قال : لما ولد يحيي بن خلاد أتى به النبي فحنكه وقال : فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابوکاہل
33664 ۔۔۔ اے ابوکامل ! کیا میں تمہیں ایسے فیصلے کے بارے میں نہ بتاؤں جو اللہ نے اپنے اوپر لازم کیا ہے ؟ اللہ نے آپ کا دل زندہ کردیا اور اس کو تمہارے مرنے تک مردہ نہیں کرے گا، اے ابو کاہل جان لو کہ اللہ رب العزت اس شخص پر ہرگز غصہ نہیں ہوتے جس کے دل میں خوف خد اہو اور آگ اس کے دامن کو نہیں جلاتی بلاشبہ جس شخص کی نیکیاں کم ہوں اور اس کے گناہ اس پر غالب آجائیں تو اللہ پر لازم ہے کہ قیامت کے دن اس کے ترازو کو بوجھل کردے۔ (بیہقی نے شعب الایمان میں ابوکاہل سے روایت کیا ہے)
33668 يا أبا كاهل ! ألا أخبرك بقضاء قضاه الله على نفسه ؟ أحيى الله قلبك ولا يميته حتى تموت بذلك ، اعلم يا أبا كاهل ! أنه لن يغضب رب العزة على من كان في قلبه مخافة ، ولا تأكل النار منه هدبة ، إنه من قلت حسناته وعظمت عليه سيئاته كان حقا على الله أن يثقل ميزانه يوم القيامة.(هب - عن أبي كاهل)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابومالک الاشعری
33665 ۔۔۔ اے اللہ اعبیدابومالک پر رحمت فرما اور اس کو بہت سے لوگوں پر امیر فوقیت عطا فرما۔ (احمدبن حنبل نے ابو مالک الاشعری سے روایت کیا ہے)
33669 اللهم ! صل على عبيد أبي مالك واجعله فوق كثير من الناس.(حم - عن أبي مالك الاشعري)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33666 ۔۔۔ ابوبکرمیری امت کے سب سے زیادہ نرم دل اور رحم دل شخص ہیں اور عمر بن خطاب میری امت کے بہترین اور سب سے زیادہ انصاف کرنے والے شخص ہیں اور عثمان بن عفان میری امت کے سب سے زیادہ احبا اور شریف شخص ہیں اور علی بن ابی طالب میری امت کے عقلمند اور سب سے زیادہ بہادر شخص ہیں اور عبداللہ بن مسعود میری امت کے نیک اور امانت دار شخص ہیں اور ابوذر اس امت کے سب سے زیادہ زاہد اور سچے انسان ہیں اور ابوالدرداء میری امت کے سب سے زیادہ عبادت گزار اور متقی شخص ہیں اور معاویہ بن سفیان میری امت کے سب سے زیادہ بردبار اور سختی آدمی ہیں۔ (العقیلی اور ابن عساکر نے شداد بن اوس سے روایت کیا ہے اور ابن عساکر نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے اور ابن الجوزی نے اس کو موضوعات میں نقل کیا ہے)
33670 أبو بكر أرأف أمتي وأرحمها ، وعمر بن الخطاب خير أمتي وأعدلها ، وعثمان بن عفان أحيا أمتي وأكرمها ، وعلي بن أبي طالب ألب أمتي وأسجعها ، و عبد الله بن مسعود أبر أمتي وآمنها ، وأبو ذر أزهدها وأصدقها ، وأبو الدرداء أعبد أمتي وأتقاها ، ومعاوية بن أبي سفيان أحلم أمتي وأجودها.(عق ، كر وضعفه - عن شداد بن أوس ، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33667 ۔۔۔ میرے پاس جبرائیل تشریف لائے اور انھوں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول اللہ تعالیٰ آپ کے صحابہ (رض) میں سے تین سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں سو آپ بھی ان سے محبت کیجئے اور وہ علی ابوذر اور مقداو بن اسود ہیں اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنت آپ کے صحابہ (رض) میں سے تین کی بہت زیادہ مشتاق ہے علی عمار اور سلمان کی ۔ (ابویعلی نے محمد بن علی بن حسین سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے اپنے دادا سے نقل کیا ہے ابن کثیر نے کہا کہ اس میں بہت زیادہ نکارت ہے اور صحیح نہیں ہے) ۔
33671- أتاني جبريل فقال: يا محمد! إن الله يحب من أصحابك ثلاثة فأحبهم: علي وأبو ذر والمقداد بن الأسود، يا محمد! إن الجنة تشتاق إلى ثلاثة من أصحابك: علي وعمار وسلمان. "ع - عن محمد بن علي بن الحسين عن أبيه عن جده؛ قال ابن كثير: فيه نكارة شديدة ولا يصح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33668 ۔۔۔ جنت چار آدمیوں کی بہت زیادہ مشتاق ہے علی سلیمان ، ابوذر اور عمار بن یاسر کی۔ (ابن عساکر نے حذیفہ سے روایت کیا ہے) ۔
33672- اشتاقت الجنة إلى أربعة: علي وسلمان وأبي ذر وعمار بن ياسر. "كر - عن حذيفة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33669 ۔۔۔ جان لو ! جنت میرے چار صحابہ (رض) کی مشتاق ہے علی مقداد سلمان اور ابوذر کی ۔ (طبرانی نے علی سے روایت کیا ہے )
33673- ألا! إن الجنة اشتاقت لأربعة من أصحابي: علي والمقداد وسلمان وأبي ذر. "طب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33670 ۔۔۔ تین آدمیوں کی حوریں مشتاق ہیں علی ، عمار اور سلمان کی۔ (طبرانی نے المعجم الکبیر میں ان سے روایت کیا ہے)
33674- ثلاثة تشتاث إليهم الحور: علي وعمار وسلمان. "طب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33671 ۔۔۔ جبرائیل امین میرے پاس آئے اور مجھ سے یہ بات بیان کی کہ اللہ تعالیٰ میرے صحابہ میں سے چار کو پسند کرتے ہیں حاضرین میں سے کسی نے دریافت کیا کہ یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کون ہیں تو اپنے جواب دیاعلی سلمان ابوذر اور مقداد۔ ( حلیة الاولیاء اور ابن عساکر نے ابوہریرة نے جنہوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے)
33675- نزل علي الروح الأمين فحدثني أن الله يحب أربعة من أصحابي: [فقال له من حضر من هم يا رسول الله؟ فقال:] 2 علي وسلمان وأبو ذر والمقداد. "حل وابن عساكر - عن أبي بريدة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33672 ۔۔۔ میں اہل عرب میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والا ہوں اور سلمان اہل فارس میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے ہیں اور صہیب رومیوں میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے ہیں اور بلا ل اہل حبشہ میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے ہیں۔ (طبرانی المعجم الکبیر میں اور ابن ابی حاتم نے العلل میں اور ابن عساکر نے اور سعید بن منصور نے ابوامامة سے روایت کیا ہے)
33676- أنا سابق العرب إلى الجنة، وسلمان سابق فارس إلى الجنة وصهيب سابق الروم إلى الجنة، وبلال سابق الحبشة إلى الجنة. "طب وابن أبي حاتم في العلل وابن عساكر، ص - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33673 ۔۔۔ اے جعفر تیری شکل و صورت اور سیرت میری صورت اور سیرت کے مشابہ ہے اور تو مجھ سے اور میرے خاندان سے ہے اور رہی بات آپ کی علی تو، تو میرا داماد اور میری اولاد کا باپ ہے اور میں تم سے ہوں اور تم مجھ سے ہو اور اے زید تو میرا غلام ہے اور مجھ سے ہے اور میری طرف منسوب ہے اور لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔ (احمد بن حنبل طبرانی نے المعجم الکبیر میں بغوی حاکم اور ضیاء مقدسی نے محمد بن اسامة بن زید سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کیا ہے)
33677- أما أنت يا جعفر فأشبه خلقك خلقي وأشبه خلقي وأنت مني وشجرتي، وأما أنت يا علي فختني وأبو ولدي وأنا منك وأنت مني، واما أنت يا زيد فمولاي ومني وإلي وأحب القوم إلي. "حم، طب والبغوي، ك 1، ض - عن محمد بن أسامة بن زيد عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33674 ۔۔۔ عبادة میری زندگی کو پوشیدہ رکھو مجھے اپنے تمام صحابہ (رض) میں سب سے زیادہ محبوب ابوبکر پھر عمر پھر علی ہیں صحابی نے پوچھا پھر کون ؟ جوان کے بعد ہوسکتے ہیں زبیر ، طلحہ، سعد ابوعبیدہ، معاذ ، ابوطلحہ، ابوایوب اور اے عبادة تم اور ابی بن کعب ، ابوالد ردا ، ابن مسعود ، ابن عوف اور ابن عفان ہیں پھر غلاموں میں سے یہ جماعت ہے سلمان ، صہیب، بلال اور ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سلمان ہیں یہ میرے خاص لوگ ہیں اور میرے سب صحابہ (رض) میرے نزدیک معزز اور محبوب ہیں اگرچہ وہ حبشی غلام ہو۔ (الھیشم بن کلیب طبرانی نے المعجم الکبیر اور ابن عساکر نے عبادہ بن صامت سے نقل کیا ہے علامہ ذہبی نے فرمایا ہے یہ باطل حدیث ہے)
33678- اكتم علي يا عبادة حياتي: أحب أصحابي إلي أبو بكر ثم عمر ثم علي، قال: ثم من؟ قال: من عسى أن يكون بعد هؤلاء الزبير وطلحة وسعد وأبو عبيدة ومعاذ وأبو طلحة وأبو أيوب وأنت يا عبادة وأبي بن كعب وأبو الدرداء وابن مسعود وابن عوف وابن عفان، ثم هؤلاء الرهط من الموالي سلمان وصهيب وبلال وسلمان مولى أبي حذيفة هؤلاء خاصتي، وكل أصحابي علي كريم حبيب إلي وإن كان عبدا حبشيا. "الهيثم بن كليب، طب، كر - عن عبادة بن الصامت؛ قال الذهبي: هذا حديث باطل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33675 ۔۔۔ میرے بعد ان دو کی اقتداء کر و ابوبکر اور عمر کی اور عمار کے راستہ پر چلو اور ابن ام عبد کے علم کو لازم پکڑو ۔ ( الرویانی حاکم اور بیہقی نے حذیفہ سے اور ابن عدی اور ابن عساکر نے انس سے روایت کیا ہے)
33679- اقتدوا باللذين من بعدي: أبي بكر وعمر، واهتدوا بهدي عمار، وتمسكوا بعهد ابن أم عبد. "الروياني، ك، ق - عن حذيفة؛ عد، كر - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33676 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے عرب کے تمام لوگوں میں سے منتخب فرمایا اور قریش کو عرب میں سے منتخب کیا اور نبی ہاشم کو قریش میں سے منتخب کیا اور میرے گھر کے لوگوں میں سے مجھے چن کر منتخب کیا یعنی علی حمزہ جعفر حسن اور حسین میں سے ۔ (ابن عساکر نے حبشی بن جنا دہ سے روایت کیا ہے)
33680- إن الله اصطفى العرب من جميع الناس، واصطفى قريشا من العرب، واصطفى بني هاشم من قريش، واصطفاني واختارني في نفر من أهل بيتي علي وحمزة وجعفر والحسن والحسين. "ابن عساكر - عن حبشي بن جنادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৬৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33677 ۔۔۔ اس امت کے سب سے زیادہ نرم دل ابوبکر ہیں اور اللہ کے دین کے معاملہ میں سب سے مضبوط شخص عمر ہیں۔ اور سب سے زیادہ باحیا عثمان ہیں اور قضائے کے معاملات کو سب سے زیادہ جاننے والے علی ہیں اور سب سے بڑے قاری ابی ہیں اور علم فرائض کے بڑے ماہر زید ہیں اور ناسخ و منسوخ کے متعلق سب سے زیادہ جاننے والے معاذ ہیں اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدة بن الجراح ہیں۔ (ابن عساکر نے ابوجن سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ابن سعد الدعو ر البقال بھی ہیں ) ۔
33681- إن أرأف الناس بهذه الأمة أبو بكر، وإن اقواها في دين الله عمر، وإن أصدقها حياء عثمان، وإن أعلمها بفصل القضاء علي، وإن أقرأها أبي، وإن أفرضها زيد، وإن أعلمها بالناسخ والمنسوخ معاذ، وإن لكل أمة أمينا وأمين هذه الأمة أبو عبيدة بن الجراح. "ابن عساكر - عن أبي محجن؛ وفيه ابن سعد الأعور البقال".
তাহকীক: