কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৬৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33678 ۔۔۔ میں اولاد آدم کا سردار ہوں اور فخر کی کوئی بات نہیں اور قیامت کے دن آدم میرے جھنڈے تلے ہوں گے اور فخر کی کوئی بات نہیں اور تمہارے والد عرب کے ادھیڑ عمر لوگوں کے سردار ہیں اور علی عرب کے جوانوں کے سردار ہوں گے اور حسن اور حسین جنت کے نوجوانوں کے سردار ہوں گے سوائے الخاتہ کے دو بیٹوں یحییٰ اور عیسیٰ کے ۔ (ابن عساکر نے عائشہ (رض) سے روایت کیا ہے)
33682- أنا سيد ولد آدم ولا فخر، وآدم تحت لوائي يوم القيامة ولا فخر، وأبوك سيد كهول العرب، وعلي سيد شباب العرب، والحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة إلا ابني الخالة يحيى وعيسى. "ابن عساكر عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33679 ۔۔۔ میرے حوض سے سب سے پہلے جس کو پلایا جائے ۔ وہ صہیب رومی ہوگا اور جنت کے پھل سب سے پہلے ابوالدحداح کھائیں گے اور قیامت کے میدان میں فرشتے مجھ سے سب سے پہلے مصافحہ کریں گے وہ ابوالدرداء ہے۔ (الدیلمی نے ابن عباس (رض) سے روایت کیا ہے)
33683- أول من يشرب من حوضي صهيب الرومي، وأول من يأكل ثمر الجنة أبو الدحداح، وأول من يصافحه الملائكة في مفازة القيامة أبو الدرداء. "الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33680 ۔۔۔ اے اللہ ابوبکر پر رحمت فرما کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کے رسول سے محبت کرتا ہے اے اللہ ! عمر پر رحمت فرما کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کے رسول سے محبت کرتا ہے اے اللہ عثمان پر رحمت فرما کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کے رسول سے محبت کرتا ہے اے اللہ ابوعبیدہ پر رحمت فرما کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کے رسول سے محبت کرتا ہے اے اللہ عمر وبن الع اس پر رحمت فرما کیونکہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کے رسول سے محبت کرتا ہے۔ (ابن عساکر نے ابن نجارم السکسکی سے مرسلا روایت کیا ہے اور اس میں انقطاع بھی ہے) ۔
33684- اللهم! صل على أبي بكر فإنه يحبك ويحب رسولك، اللهم! صل على عمر فإنه يحبك ويحب رسولك، اللهم! صل على عثمان فإنه يحبك ويحب رسولك، اللهم! صل على أبي عبيدة بن الجراح فإنه يحبك ويحب رسولك، اللهم! صل على عمرو بن العاص فإنه يحبك ويحب رسولك. "ابن عساكر - عن ابن يخامر السكسكي مرسلا؛ وفيه انقطاع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33681 ۔۔۔ چار آدمیوں یعنی عبداللہ بن مسعود سے اور ابوحذیفہ کے غلام سالم سے اور ابی بن کعب سے اور معاذ بن جبل سے قرآن سیکھو میرا ارادہ کہ میں ان کو اسی طرح پیا مبر بناکر بھیجو جیسا کہ عیسیٰ (علیہ السلام) نے حواریوں کو بھیجا تھا صحابہ (رض) فرمانے لگے یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ ابوبکر اور عمر کو نہیں بھیجیں گے حالانکہ وہ ان سے زیادہ علم اور فضل والے ہیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان کے سواء مجھے کوئی چارہ کار نہیں ہے کیونکہ وہ کانوں اور آنکھوں کی مانند ہیں اور سر میں دو آنکھوں کی مانند ہیں۔ (ابن عساکر نے ابن عمر سے روایت کیا ہے)
33685- خذوا القرآن من أربعة من عبد الله بن مسعود وسالم مولى أبي حذيفة، ومن أبي بن كعب، ومن معاذ بن جبل، لقد هممت أن أبعثهم كما بعث عيسى ابن مريم الحواريين، قالوا: يا رسول الله أفلا تبعث أبا بكر وعمر فهما أعلم وأفضل؟ فقال: إني لا غنى بي عنهما، إنهما بمنزلة السمع والبصر وبمنزلة العينين من الرأس. "ابن عساكر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33682 ۔۔۔ جنت نے کہا اے میرے پروردگار آپ نے مجھے مزین کیا اور مجھے خوبصورت بنایا اللہ نے اس کو الہام کیا میں تجھ کو حسن حسین اور انصار کے سعادت مند لوگوں سے بھردوں گا میری عزت کی قسم ! تجھ میں ریا کار اور بخیل آدمی داخل نہیں ہوگا۔ (ابوموسیٰ المدینی نے ابن عباس سے اور بزیغ الازدی نے اپنے باپ سے نقل کیا ہے اور اس کو غریب کہا ہے)
33686- قالت الجنة: يا رب! زينتني فأحسنت أركاني، فأوحى الله إليها: قد حشوت أركانك بالحسن والحسين والسعود من الأنصار، وعزتي! لا يدخلك مراء ولا بخيل. "أبو موسى المديني - عن ابن عباس؛ بزيغ الأزدي - عن أبيه؛ وقال: غريب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33683 ۔۔۔ کوئی بھی نبی ایسا نہیں ہے کہ جس کو میری امت میں مثال نہ ملتی ہوا ابوبکر ابراہیم کی طرح ہیں اور عمر موسیٰ (علیہ السلام) کی طرح ہیں اور عثمان ہارون (علیہ السلام) کی طرح ہیں اور علی بن ابی طالب میری طرح ہیں اور جس کو یہ بات پسند ہو کہ وہ عیسیٰ ابن مریم کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر غفاری کو دیکھ لے۔ (ابن عساکر نے انس سے روایت کیا ہے)
33687- ما من نبي إلا له نظير من أمتي، وأبو بكر نظير إبراهيم وعمر نظير موسى، وعثمان نظير هارون، وعلي بن أبي طالب نظيري؛ومن سره أن ينظر إلى عيسى ابن مريم فلينظر إلى أبي ذر الغفاري. "ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33684 ۔۔۔ ابوبکر اللہ کے بہترین بندے ہیں اور عمر اللہ کے بہترین بندے ہیں اور ابوعبیدہ اللہ کے بہترین بندے ہیں اور معاذ اللہ کے بہترین بندے ہیں ابی بن کعب اللہ کے بہترین بندے ہیں ثابت بن قیس اللہ کے بہترین بندے ہیں۔ (ابن عساکر نے جابر سے روایت کیا ہے اور اس کو غریب قرار دیا ہے اور محفوظ ابوہریرة والی حدیث ہے)
33688- نعم عبد الله أبو بكر! نعم عبد الله عمر! نعم عبد الله أبو عبيدة! نعم عبد الله معاذ! نعم عبد الله أبي بن كعب! نعم عبد الله ثابت بن قيس. "ابن عساكر - عن جابر؛ وقال: غريب والمحفوظ حديث أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৬৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33685 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ انبیاء کو قیامت کی سواریوں پر اٹھائیں گے اور صالح (علیہ السلام) کو ان کی اونٹنی پر اٹھائیں گے۔

اور فاطمہ اور حسن اور حسین کو جنت کی اونٹنیوں میں سے دو اینٹیوں پر اٹھائیں گے اور علی بن ابی طالب کو میری اونٹنی پر اور مجھے براق پر اٹھائیں گے اور بلال کو بھی ایک اونٹنی پر اٹھائیں گے اور وہ اذان دیں گے او ان کا گواہ حق حق کے الفاظ کہتا جائے گا یہاں تک کہ جب اشھدان محمد ارسول اللہ پر پہنچے گے تو اول سے آخر تک تمام مومنین اس کلمہ کی گواہی دیں گے۔

تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں نے اس کی گواہی قبول کی جس کی تو نے قبول کی۔ (طبرانی نے ا لمعجم الکبیر میں اور ابوالشیخ حاکم کی روایت کی اور تعاقب کیا۔ خطیب اور ابن عساکر نے ابوہریر ة سے روایت کیا ہے)
33689- يبعث الله الأنبياء يوم القيامة على الدواب، ويبعث صالحا على ناقته كيما يوافي بالمؤمنين من أصحابه المحشر، ويبعث فاطمة والحسن والحسين على ناقتين من نوق الجنة وعلي بن أبي طالب على ناقتي وأنا على البراق، ويبعث بلال على ناقة فينادي بالأذان وشاهده حقا حقا حتى إذا بلغ أشهد أن محمدا رسول الله شهد بها جميع الخلائق من المؤمنين من الأولين والآخرين، فقبلت ممن قبلت منه. "طب وأبو الشيخ، ك وتعقب والخطيب وابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33686 ۔۔۔ ہر نبی کو سات سردار وزیر اور ہونہار رفیق دئیے گئے ہیں اور مجھ کو چودہ وزیر سردار اور ہونہار شخص دئیے گئے ہیں سات قریش سے ہیں علی، حسن، حسین ، حمزہ ، جعفر ابوبکر اور عمر اور سات مہاجرین سے ہیں عبداللہ بن مسعود سلمان ابوذر حذیفہ عمار ، مقدار اور بلال۔ (احمد بن حنبل تمام اور ابن عساکر نے علی سے روایت کیا ہے)
33690- ما من نبي إلا قد أعطي سبعة وزراء نجباء رفقاء، وأعطيت أنا أربعة عشر وزيرا نقيبا نجيبا - سبعا من قريش: علي والحسن والحسين وحمزة وجعفر وأبو بكر وعمر، وسبعة من المهاجرين: عبد الله ابن مسعود وسلمان وأبو ذر وحذيفة وعمار ومقداد وبلال. "حم، تمام وابن عساكر - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33687 ۔۔۔ مجھ سے پہلے کوئی نبی بھی ایسا نہیں گزرا جس کو سات ہونہار رفیق اور وزیر نہ دئیے گئے ہوں اور مجھے چودہ دئیے گئے ہیں جو کہ حمزہ جعفر ، علی ، حسن، حسین، ابوبکر ، عمر ، عبداللہ ابن مسعود ، ابوذر ، مقداد ، حذیفہ ، عمار ، بلال (و سلیمان) اور صہیب ہیں۔ (خیثمہ الطرابسی نے فضائل الصحابہ میں اور حلیتہ الاولیاء نے علی سے روایت کیا ہے)
33691- إنه لم يكن نبي قبلي إلا أعطي سبعة رفقاء نجباء وزراء، وإني قد أعطيت أربعة عشر: حمزة وجعفر وعلي والحسن والحسين وأبو بكر وعمر، وعبد الله بن مسعود وأبو ذر والمقداد وحذيفة وعمار وبلال [وسلمان] وصهيب. "خيثمة الأطرابلسي في فضائل الصحابة، حل - عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فضائل الصحابة مجتمعة من ثلاثة الی عشرة فصاعدا
33688 ۔۔۔ مکہ میں قریش کے چار ایسے شخص ہیں کہ جن کو مکہ میں شرک سے بری دیکھنا چاہتاہوں اور میں چاہتا ہوں کہ وہ اسلام لے آئیں عتاب بن اسید جبیر بن مطعم حکیم بن حزام اور سہیل بن عمرو۔ (ابن عساکر نے ابن عباس سے روایت کیا ہے)
33692- إن بمكة لأربعة نفر من قريش أربأ 2 بهم عن الشرك وأرغب لهم في الإسلام: عتاب بن أسيد وجبير بن مطعم وحكيم بن حزام وسهيل بن عمرو. "ابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33694 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حمد وصلوة کے بعداے لوگو ! بیشک لوگ زیادہ ہوجائیں گے اور انصارکم ، یہاں تک کہ انصار لوگوں میں اس طرح ہوں گے جیسے کھانے میں نمک ، سو تم میں سے جو حکومت کا ذمہ دار بنے گا وہ کسی کو نقصان پہنچائے گا یا کسی کو فائدہ ، سو ان انصار کی اچھائیاں قبول کی جائیں اور ان کی برائیاں درگذر کیا جائیں۔ ( صحیح البخاری بروایت ابن عباس (رض))
33694- أما بعد أيها الناس! فإن الناس يكثرون وتقل الأنصار حتى يكونوا في الناس بمنزلة الملح في الطعام، فمن ولي منكم أمرا يضر فيه أحدا أو ينفع فيه أحدا فليقبل من محسنهم ويتجاوز عن مسيئهم. " خ 1 - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33695 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار نے اپنی ذمہ داری پوری کردی اور تم پر جو ذمہ داری ہے وہ باقی ہے ، تم ان کی اچھائیاں قبول کرو اور ان کی برائیاں درگذرکرو۔ (شافعی بیہقی المعرفة بروایت انس (رض))
33695- إن الأنصار قد قضوا الذي عليهم وبقي الذي عليكم، فاقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " الشافعي، هق في المعرفة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33696 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گے اور تم ان کی طرف ہجرت نہیں کرو گے، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے انصار سے کوئی محبت نہیں کرے گا مگر وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہوں گے اور انصار سے کوئی بغض نہیں رکھے گا مگر وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوں گے۔ (احمد بن حنبل طبرانی بروایت حارث بن زیاد انصاری)
33696- إن الناس يهاجرون إليكم ولا تهاجرون إليهم، فوالذي نفسي بيده! لا يحب الأنصار رجل حتى يلقى الله إلا لقي الله وهو يحبه، ولا يبغض الأنصار رجل حتى يلقى الله إلا لقي الله وهو يبغضه. " حم، طب - عن الحارث بن زياد الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33697 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش جاہلیت اور مصیبت کے دور میں نئے نئے گذرے ہیں اور میں یہ چاہتا ہوں کہ ان کی تلافی کروں اور (ان کے ساتھ) انصاف و محبت کروں کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ تو دنیا لے کر لوٹیں اور تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے گھر لے کر لوٹو ؟ اگر لوگ ایک وادی یاگھاٹی میں چلیں اور انصار دوسری گھاٹی یاوادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی اور ان کی گھاٹی میں چلوں گا۔ (ترمذی بروایت انس (رض))
33697- إن قريشا حديث عهدهم بجاهلية ومصيبة وإني أردت أن أجبرهم وأتألفهم، أما ترضون أن يرجع الناس بالدنيا وترجعون برسول الله صلى الله عليه وسلم إلى بيوتكم! لو سلك الناس واديا أو شعبا 1 [وسلكت الأنصار واديا أو شعبا] لسلكت وادي الأنصار وشعبهم. " ت - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33698 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں تمہیں انصار کے بارے میں (اچھائی کی ) وصیت کرتا ہوں بیشک وہ میری اوجھ اور زنبیل (کی طرح) ہیں ، اوہ اپنی وہ ذمہ داری جو ان پر تھی پوری کرچکے اور ان کا حق جوان کے لیے تھا باقی ہے سو تم ان کی اچھائیاں قبول کرو اور ان کی برائیوں سے درگذر کرو ۔ (بخاری بروایت انس (رض) تشریح :۔۔۔ کرش : اوجھ جس میں جانور کھانا محفوظ کرتا ہے عبیة زنبیل جس میں سامان وغیرہ محفوظ کیا جائے ان دونوں الفاظ کے ذریعہ امانت داری اور دیانت داری مراد لی گئی ہے کہ انصار رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خاص امانت دار اور راز دار لوگ ہیں۔
33698- أوصيكم بالأنصار فإنهم كرشي وعيبتي وقد قضوا الذي عليهم وبقي الذي لهم، فاقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " خ - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33699 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آگاہ ہوجاؤ میری وہ زنبیل جس میں میرے بیت ٹھکانا اختیار کرتے ہیں اور میری اوجھ انصار ہیں سو تم ان کی برائیوں سے درگذر کرو اور ان کی اچھائیاں قبول کرو۔ (ترمذی بروایت ابوسعید (رض)) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2176 ضعیف الترمذی :820 ۔
33699- ألا! إن عيبتي التي آوي إليها أهل بيتي، وإن كرشي الأنصار، فاعفوا عن مسيئهم واقبلوا من محسنهم. " ت عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33700 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار میری اوجھ اور زنبیل (کی طرح ) ہیں لوگ عنقریب زیادہ اور وہ (انصار ) کم ہوجائیں گے تم ان کی اچھائیاں قبول کرو اور ان کی برائیوں سے درگذر کرو۔ (نسائی بروایت اسید بن حضیر ترمذی بیہقی و نسائی بروایت انس (رض))
33700- الأنصار كرشي وعيبتي، وإن الناس سيكثرون وهم يقلون فاقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " ن - عن أسيد ابن حضير؛ ق، ت 2، ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33701 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار شعار (جسم سے ملے ہوئے کپڑے کی طرح اندر کی بات جاننے والے ) ہیں اور (دوسرے) لوگ ورثا (ٕعام کپڑے کی طرح) ہیں۔ اگر لوگ ایک وادی کو اختیار کریں اور انصار (دوسری) وادی کو اختیار کریں تو میں انصار کی وادی میں چلو گا اور گر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا۔ (ابن ماجہ بروایت سہل بن سعد)
33701- الأنصار شعار 3 والناس دثار، ولو أن الناس استقبلوا واديا أو شعبا واستقبلت الأنصار واديا لسلكت وادي الأنصار، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار. " هـ - عن سهل ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33702 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں تمہیں انصار کے گھروں میں سے بہتر گھر نہ بتاؤں اور انصار کے گھروں میں سے سب سے اچھا گھر نبی نجارکار ہے پھر نبی عبدالاشہل کا پھر بنی الحارث بن الخزرج کا پھر بنی ساعدہ کا اور ا نصار کے سب گھروں میں خیرہی خی رہے۔ ( احمد بن حنبل بیہقی نسائی اور ترمذی بروایت انس احمد بن حنبل بیہقی ترمذی بروایت ابواسید الساعدی احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابوحمید الساعدی ۔ احمد بن حنبل مسلم بروایت ابوہریرہ)
33702- ألا أخبركم بخير دور الأنصار؟ خير دور الأنصار دار بني النجار ثم دار بني عبد الأشهل ثم دار بني الحارث بن الخزرج، ثم دار بني ساعدة، وفي كل دور الأنصار خير. " حم،ق، ن، ت - عن أنس؛ حم، ق؛ ت - عن أبي أسيد الساعدي؛ حم، ق - عن أبي حميد الساعدي؛ حم، م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: