কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৭১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33703 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا ، اگر لوگ ایک وادی یاگھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی یاگھاٹی میں چلوں گا ۔ (بیہقی بروایت انس ، احمد بن حنبل ، بخاری بروایت ابوہریرة)
33703- لولا الهجرة لكنت امراءا من الأنصار، ولو سلك الناس واديا أو شعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبهم." ق - عن أنس؛ حم، خ 1 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33704 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا، اگر لوگ ایک وادی یاگھاٹی میں چلیں تو میں انصار کے ساتھ ہوں گا۔ (احمدبن حنبل ترمذی مستدرک حاکم بروایت ابی ذخیرة الحفاظ 4692)
33704- لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار، ولو سلك الناس واديا أو شعبا لكنت مع الأنصار." حم، ت، ك - 2 عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33705 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ شخص انصار سے دشمنی نہیں رکھتا جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتاہو۔ ( مسلم بروایت ابوہریرة احمد بن حنبل ترمذی نسائی بروایت ابن عباس احمد بن حنبل ابن حبان بروایت ابوسعید)
33705- لا يبغض الأنصار رجل يؤمن بالله واليوم الآخر." م - عن أبي هريرة؛ حم، ت، ن - عن ابن عباس؛ حم، حب، عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب۔۔۔ قبائل اور ان کے اکٹھے اور الگ الگ طور پر ذکر کے بارے میں انصار صحابہ (رض) کا ذکر
33706 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصا ر سے محبت صرف مومن ہی کرتا ہے اور انصار سے دشمنی صرف منافق ہی رکھتا ہے۔ جو انصار سے محبت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو پسند کریں گے اور جو انصار سے دشمنی کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو ناپسند کریں گے۔ (احمدبن حنبل بیہقی ترمذی نسانی بروایت براء)
33706- لا يحب الأنصار إلا مؤمن ولا يبغضهم إلا منافق، من أحبهم أحبه الله، ومن أبغضهم أبغضه الله." حم، ق، ت، ن - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33707 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے انصار کی جماعت ! مجھے کیا بات پہنچی ہے ؟ کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ لوگ تو مال لے کر جائیں اور تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لے کر جاؤ یہاں تک کہ تم انھیں (رسول اللہ کو) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے گھر میں داخل کرلو ؟ اگر لوگ ایک گھاٹی کو اختیار کریں اور انصار دوسری گھاٹی کو تو میں انصار کی گھاٹی کو اختیار کروں گا۔ (احمدبن حنبل بیہقی نسائی بروایت انس)
33707- يا معشر الأنصار! ما حديث أتاني؟ ألا ترضون أن يذهب الناس بالأموال وتذهبون برسول الله صلى الله عليه وسلم حتى تدخلوه في بيوتكم؟ لو أخذت الناس شعبا وأخذت الأنصار شعبا لأخذت شعب الأنصار. " حم، ق 1 ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33808 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت ! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا پھر اللہ تعالیٰ نے میری ذریعہ تمہیں ہدایت دی اور تم (آپس میں ) الگ الگ تھے پھر اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہیں (آپس میں ) جو ڑدیا اور تم محتاج تھے پھر اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہیں غنی کردیا ؟ کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر جائیں اور تم رسول اللہ کو اپنے ٹھکانوں میں لے کر جاؤ ؟ اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا، اگر لوگ ایک وادی یاگھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی یاگھاٹی میں چلوں گا انصار شعار (جسم سے ملے ہوئے کپڑے کی طرح اور اندر کی بات جاننے والے) ہیں اور دوسرے لوگ دثار (عام کپڑوں کی طرح ) ہیں بیشک تمہیں میرے بعد ترجیح ملے گی پس تم صبرو کرو یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض کوثر میں آملو۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت عبداللہ بن زید بن عاصم)
33708- يا معشر الأنصار! ألم أجدكم ضلالا فهداكم الله بي، وكنتم متفرقين فألفكم الله بي، وكنتم عالة فأغناكم الله بي؟ أما ترضون أن يذهب الناس بالشاة والبعير وتذهبون بالنبي إلى رحالكم؟ ولولا الهجرة لكنت امراءا من الأنصار، ولو سلك الناس واديا أوشعبا لسلكت وادي الأنصار وشعبهم، الأنصار شعار والناس دثار، إنكم ستلقون بعدي أثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض. " حم، ق 2 عن عبد الله بن زيد بن عاصم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33709 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے انصار کی جماعت اللہ تعالیٰ نے وضو میں تمہاری تعریف فرمائی ہے، تمہارا وضوء کیا ہے ؟ انھوں نے عرض کیا ہم پانی سے استنجاء کرتے ہیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا وہی وہ (ٕاصل ) ہے پس تم اسے لازم پکڑو۔ (ابن ماجہ ، مستدرک حاکم بروایت جابر اور ابوایوب اور انس (رض))
33709- يا معشر الأنصار! إن الله قد أثنى عليكم خيرا في الطهور فما طهوركم؟ قالوا: نستنجي بالماء، قال: هو ذاك فعليكموه. " هـ، ك - عن جابر وأبي أيوب وأنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33710 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ انصار اور انصار کے بیٹوں اور انصار کے پوتوں پر رحم فرمائے۔ (ابن ماجہ بروایت عمر وبن عوف (رض)) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابن ماجہ 30، ضعیف ہے ضعیف الجامع 3099)
33710- رحم الله الأنصار وأبناء الأنصار وأبناء أبناء الأنصار. " هـ - عن عمرو بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33711 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر نبی کا ترکہ ہوتا ہے میرا ترکہ اور سامان ضرورت انصار ہیں سو مجھے ان میں محفوظ رکھو۔ (طبرانی الاوسط بروایت انس (رض)
33711- "لكل نبي تركة وإن تركتي وضيعتي 1 الأنصار، فاحفظوني فيهم. " طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33712 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو انصار کو پسند کرے گا اللہ تعالیٰ اسے پسند فرمائیں گے جو انصار سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے ناپسند رکھیں گے۔ (احمد بن حنبل بخاری افی التار ریخ بروایت معاویہ (رض) ابن ماجہ ابن حبان بروایت براء (رض))
33712- "من أحب الأنصار أحبه الله، ومن أبغض الأنصار أبغضه الله. " حم، تخ - عن معاوية؛ هـ، حب - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33713 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے انصار کو اچھا بدلہ عطاء فرمائیں خصوصا عبداللہ بن عمروبن حرام اور سعد بن عبادة کو (ابویعلی ابن حبان مستدرک حاکم بروایت جابر (رض))
33713- "جزى الله الأنصار عنا خيرا لا سيما عبد الله بن عمرو بن حرام وسعد بن عبادة. " ع، حب، ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33714 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار سے محبت ایمان کی علامت ہے اور انصار سے بغض نفاق کی علامت ہے۔ (احمد بن حنبل بیہقی نسانی بروایت انس (رض))
33714- " آية الإيمان حب الأنصار، وآية النفاق بغض الأنصار. " حم، ق، ن - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33715 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : علم قریش میں ہے اور امانت انصار میں ہے۔ (طبرانی بروایت ابن جزء)
33715- "العلم في قريش والأمانة في الأنصار. " طب - عن ابن جزء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33716 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار میں سے اچھائی کرنے والوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور ان میں برا کرنے والوں سے درگذر کرو۔ (طبرانی بروایت سہل بن سعد وعبداللہ بن جعفر)
33716- "أحسنوا إلى محسن الأنصار واعفوا عن مسيئهم. " طب - عن سهل بن سعد وعبد الله بن جعفر معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33717 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار کے ساتھ اچھے برتاؤ کی وصیت قبول کرو۔ (احمد بن حنبل بروایت انس)
33717- "استوصوا بالأنصار خيرا. " حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت بڑی دولت ہے
33718 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار سے محبت ایمان کی علامت ہے اور انصار سے بغض نفاق کی علامت ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت انس (رض))
33718- "حب الأنصار آية الإيمان، وبغض الأنصار آية النفاق. " حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثرید بہترین کھانا ہے
33719 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بہترین لوگ انصار ہیں ور بہترین کھانا ثرید ہے۔ (مستد فردوس بروایت جابر (رض))
33719- "خير الرجال رجال الأنصار، وخير الطعام الثريد. " فر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثرید بہترین کھانا ہے
33720 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار کے گھروں میں بہتر بنوالنجار ہیں۔ (ترمذی بروایت جابر)
33720- "خير ديار الأنصار بنو النجار. " ت - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثرید بہترین کھانا ہے
33721 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار کے گھروں میں بہتر بنوعبدالاشہل ہیں۔ (ترمذی بروایت جابر)
33721- "خير ديار الأنصار بنو عبد الأشهل". "ت - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33722 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار میں اچھائی کرنے والے کی حفاظت کرو اور ان میں برا کرنے والے سے درگذر کرو۔ (طبرانی بروایت ابوسعد انصاری)
33722- "احفظوا من محسن الأنصار وتجاوزوا عن مسيئهم. " طب - عن أبي سعد الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক: