কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৫৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٤٩۔۔۔ جب تک عرب کی زمین نہری اور شاداب نہیں ہوجاتی قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38549- "لا تقوم الساعة حتى تعود أرض العرب مروجا وأنهارا." ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٠۔۔۔ میری امت کی ایک جماعت بصرہ نامی زمین میں ضرور اترے گی وہاں ان کی تعداد اور کھجوروں کے درخت بکثرت ہوں گے، پھر بنی قنطورا چوڑے چہرے والے آئیں گے، جن کی آنکھیں چھوٹی ہوں گی، یہاں تک کہ وہ ایک پل پر پڑاؤ کریں گے جسے دجلہ کہا جائے گا، اس کے بعد مسلمانوں کے تین گروہ بن جائیں گے ایک گروہ اونٹوں کو سنبھالے جنگلوں کا رخ کرلے گا اور ہیں ہلاک ہوجائے گا، ایک گروہ اپنی جان بچائے گا ان کا اور ان کا کفر برابر ہے، ایک گروہ اپنے اہل و عیال کو پیچھے چھوڑ کر جنگ کرے گا تو ان کے مقتولین شہداء ہوں گے اور باقیوں کو اللہ تعالیٰ فتح دے گا۔ (مسند احمد فی البعث، عن ابی بکرۃ وسندہ لبن)
38550- "لتنزلن طائفة من أمتي أرضا يقال لها البصرة يكثر بها عددهم ويكثر بها نخلهم ثم يجيء بنو قنطوراء عراض الوجوه صغار العيون حتى ينزلوا على جسر لهم يقال لها دجلة، فيتفرق المسلمون ثلاث فرق: أما فرقة فتأخذ بأذناب الإبل وتلحق بالبادية فتهلك، وأما فرقة فتأخذ على نفسها فكفرت فهذه وتلك سواء، وأما فرقة فيجعلون عيالهم خلف ظهورهم ويقاتلون، فقتلاهم شهداء ويفتح الله على بقيتها." حم في البعث - عن أبي بكرة، وسنده لين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥١۔۔۔ عنقریب ترکوں کے گھوڑے جنہیں لگامیں پڑی ہیں نجد کی کھجور کے تنوں سے باندھے جائیں۔ (ابن قانع، عن عامربن واثلہ عن حذیفۃ بن اسید)
38551- "يوشك خيل الترك مخرمة أن تربط بسعف نخل نجد." ابن قانع - عن عامر بن واثلة عن حذيفة بن أسيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٢۔۔۔ ایک قوم چھوٹی آنکھوں والی، چوڑے چہرے والی آئے گی گویا ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہیں وہ مسلمانوں کا درختوں کی جگہوں پر گھیراؤ کرلیں گے میں گویا انھیں دیکھ رہا ہوں انھوں نے اپنے گھوڑے مسجد کے ستونوں سے باندھ رکھے ہیں، کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! وہ کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ترک۔ (حاکم عن بریدۃ)
38552- "يجيء قوم صغار العيون عراض الوجوه كأن وجوههم الجحف فيحلقون أهل الإسلام بمنابت الشيح كأني أنظر إليهم وقد ربطوا خيولهم بسواري المسجد، قيل: يا رسول الله! ومن هم؟ قال: الترك." ك - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٣۔۔۔ سب سے پہلے ہرقل کا شہر فتح ہوگا۔ (مسند احمد عن ابن عمرو)
38553- "مدينة هرقل يفتح أولا." حم - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٤۔۔۔ مسلمانوں کی جنگوں سے پناہ دمشق ہے اور ان کا دجال سے بچاؤ کا سامان بیت المقدس ہے اور ان کی یاجوج ماجوج سے پناہ گاہ کوہ طور ہے۔ (ابن ابی شیبہ عن ابن الزاھریۃ مرسلاً
38554- " معقل المسلمين من الملاحم دمشق، ومعقلهم من الدجال بيت المقدس، ومعقلهم من يأجوج ومأجوج الطور." ش - عن ابن الزاهرية مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٥۔۔۔ فحاشی اور فحش گوئی قیامت کی علامت ہے۔ (طبرانی فی الاوسط، سعید بن منصور عن انس)
38555- "من أشراط الساعة الفحش والتفحش." طس، ص - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٦۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ تم چرواہوں کو لوگوں کا سردار دیکھو گے، اور تم ننگے بدن ننگے پیر، بکریوں کے چرواہوں کو عمارتوں پر فخر کرتے پاؤگے اور لونڈی اپنی مالکن اور مالک کو جنم دے۔ (الحارث، حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )
38556- "من أشراط الساعة أن ترى الرعاة رؤس الناس، وأن ترى الحفاة العراة رعاء الشاء يتباهون في البنيان، وأن تلد الأمة ربها وربتها." الحارث، حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৬৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٧۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ بددیانت کو امانتدار اور امانتدار کو بددیانت سمجھاجائے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمرو)
38557- "من أشراط الساعة أن يؤتمن الخائن ويخون الأمين." الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٨۔۔۔ براپڑوس قیامت کی علامت ہے، قطع رحمی، تلواریں جہاد کرنے سے بےکار ہوجائیں، اور دنیادین کے ساتھ مل جائے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38558- "من أشراط الساعة سوء الجوار، وقطيعة الأرحام، وتعطيل السيوف عن الجهاد، وأن تختل الدنيا بالدين." الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٥٩۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ نااہل شخص حکومت حاصل کرلے، اور گھٹیا آدمی بلند رتبہ پائے، اور بلند رتبہ کو گھٹایا جائے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن کثیر بن مرۃ مرسلاً )
38559- "من أشراط الساعة أن يملك من ليس أهلا أن يملك، ويرفع الوضيع، ويتضع الرفيع." نعيم بن حماد في الفتن عن كثير بن مرة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٠۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ اولاد غصہ کا باعث ہو اور بارش گرمی کا باعث بنے اور برے لوگوں کے حوالے کام کردئیے جائیں، جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا، بددیانت کو امین اور امین کو خائن سمجھاجائے، ہر قبیلہ اپنے منافق لوگوں کو سرداربنالے، اور ہر بازار وہاں کے فاجر لوگوں کو بڑا بنالے۔ محرابیں مزین کی جائیں گی اور دل ویران ہوں گے۔ مرد، مردوں پر اور عورتیں عورتوں پر اکتفا کریں، دنیا کی آبادجگ ہیں ویران ہوں اور ویران، آباد ہوں، فریب اور سود خوری ظاہر ہوجائے، آلات موسیقی، پازیب، شراب نوشی عام ہوجائے، پولیس والے نکتہ چین، اور عیب جو بکثرت ہوجائیں۔ (بیھقی فی البعث وابن النجار عن ابن مسعود قال البیھقی : استادہ فیہ ضعف الا ان اکثر الفاظہ قدروی باسانیہ متفرقۃ)
38560- " من أعلام الساعة أن يكون الولد غيظا والمطر قيظا، وتفيض الأشرار فيضا، ويصدق الكاذب ويكذب الصادق، ويؤتمن الخائن ويخون الأمين، ويسود كل قبيلة منافقوها وكل سوق فجارها فتزخرف المحاريب وتخرب القلوب، ويكتفي الرجال بالرجال والنساء بالنساء، وتخرب عمارة الدنيا ويعمر خرابها، وتظهر الريبة، وأكل الربا، وتظهر المعازف والكبول وشرب الخمر، وتكثر الشرط والغمازون والهمازون." ق في البعث وابن النجار - عن ابن مسعود، قال ق: إسناده فيه ضعف إلا أن أكثر ألفاظه قد روي بأسانيد متفرقة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦١۔۔۔ قیامت جمعہ کے روز برپا ہوگی ہر جاندار جمعہ کے روز قیامت کے خوف سے سورج غروب ہونے تک اپنا سر اٹھاتا ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38561- "تقوم الساعة يوم الجمعة، وليس بهيمة إلا وهي رافعة رأسها يوم الجمعة تشفق من الساعة حتى تغيب الشمس." الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٢۔۔۔ قیامت دن کے وقت قائم ہوگی۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )
38562- "لا تقوم الساعة إلا نهارا." حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٣۔۔۔ یہ قرب قیامت کی علامت ہے کہ تمہارے منبروں کے خطباء زیادہ ہوجائیں اور تمہارے علماء تمہارے حکمرانوں کی طرف مائل ہونے لگیں، پھر ان کے لیے حرام کو حلال اور حلال کو حرام بتانے لگیں اور ان کے سامنے ان کا من پسنددین پیش کرنے لگیں، اور تمہارے علماء تمہارے درہم و دینار جمع کرنے کے لیے علم حاصل کریں اور قرآن کو تم لوگ تجارت کا ذریعہ بنالو۔ الحدیث۔ (الدیلمی عن علی)
38563- "من اقتراب الساعة إذا كثر خطباء منابركم وركن علماؤكم إلى ولاتكم فأحلوا لهم الحرام وحرموا عليهم الحلال فأ توهم بما يشتهون، وتعلم علماؤكم ليحلوا به دنانيركم ودراهمكم، واتخذتم القرآن تجارة" - الحديث."الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٤۔۔۔ یہ قرب قیامت کی نشانی ہے کہ برے لوگ بلند رتبہ پائیں اور نیک لوگوں کو کم مرتبہ دیا جائے گفتگو (کے دروازے) کھولے اور عمل (کے) بندکئے جائیں اور قوم میں مثناۃ پڑھے اور اسے کوئی روکنے والا نہ ہو، کسی نے عرض کیا : مثناۃ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : جو چیز اللہ تعالیٰ کی کتاب کے سوالکھی جائے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو)
38564- "من اقتراب الساعة أن ترفع الأشرار وتوضع الاخيار ويفتح القول ويحبس العمل، ويقرأ في القوم المثناة ليس فيه أحد ينكرها، قيل: وما المثناة؟ قال: ما كتب سوى كتاب الله." طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٥۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ چاند آمنے سامنے دکھائی دیں۔ (طبرانی فی الاوسط، بیھقی فی شعب الایمان عن انس)
کلام :۔۔۔ اسنی المطالب ١٥٣٤۔
کلام :۔۔۔ اسنی المطالب ١٥٣٤۔
38565- "من اقتراب الساعة أن يرى الهلال قبلا1 " طس، ق - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٦۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! جب تک فحاشی اور بخل ظاہر نہیں ہوتے، جب تک امین کو خائن اور خائن کو امین، نہ کہا جائے، جب تک وعول ہلاک اور تحوت ظاہر نہیں ہوجاتے قیامت قائم نہیں ہوگی، کسی نے عرض کیا : وعول اور تحوت کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : وعول سردار، اور تحوت ان کے دست نگر۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38566- "والذي نفسي بيده! لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش والبخل، ويخون الأمين ويؤتمن الخائن، وتهلك الوعول ويظهر التحوت، قيل: وما الوعول وما التحوت؟ قال: الوعول وجوه الناس: والتحوت الذين كانوا تحت أقدامهم." ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৭৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٧۔۔۔ اس وقت تک دنیا ختم نہیں ہوگی یہاں تک کہ قرآن اس امت کے سینوں میں ایسے پرانا ہوجائے جیسے کپڑے پرانے ہوتے ہیں۔ اور قرآن کے علاوہ چیزیں لوگوں کو زیادہ اچھی لگیں گی۔ ان کا سارا کام صرف لالچ ہوگی جس کے ساتھ کوئی خوف نہیں ہوگا۔ اگر اللہ کے حق میں کوتاہی ہوئی تو اسے اس کا نفس امیدیں دلائے گا اور اگر اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کی طرف بڑھا توک ہے گا : امید ہے اللہ تعالیٰ مجھ سے درگزر کرے گا۔ لوگ بھیڑ یا نمادلوں پر بھیڑ کی کھالیں پہنیں گے ان کے نزدیک وہ مداہن افضل ہوگا جو نہ نیکی کا حکم دے اور نہ برائی سے روکے۔ (حلیۃ الاولیاء عن معقل بن یسار)
38567- "لا تذهب الأيام والليالي حتى يخلق القرآن في صدور أقوام من هذه الأمة كما تخلق الثياب، ويكون ما سواه أعجب لهم ويكون أمرهم طمعا كله لا يخالطه خوف، إن قصر عن حق الله مننه نفسه الأماني، وإن تجاوز إلى ما نهى الله عنه قال: أرجو أن يتجاوز الله عني، يلبسون جلود الضأن على قلوب الذئاب، أفضلهم في أنفسهم المداهن الذي لا يأمر ولا ينهى." حل - عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৫৮০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٦٨۔۔۔ جب تک اس امت میں تین چیزیں ظاہر نہیں ہوجاتیں وہ اچھی شریعت پر قائم رہے گی، جب تک ان سے علم قبض نہیں کرلیا جاتا، اور ان میں حرام زادے بکثرت ہوجاتے اور ان میں سقاد ظاہر ہوجاتے، لوگوں نے عرض کیا : سقاد کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : آخری زمانہ میں کچھ انسان ہوں گے جن کا باہمی سلام ایک دوسرے پر لعن طعن ہوگا۔ (مسند احمد، طبرانی، حاکم وتعقب عن معاذ بن انس)
کلام :۔۔۔ الضعیف ٣٤٧، المشتھر ١٣٠۔
کلام :۔۔۔ الضعیف ٣٤٧، المشتھر ١٣٠۔
38568- "لا تزال الأمة على شريعة حسنة ما لم يظهر فيهم ثلاث: ما لم يقبض منهم العلم، ويكثر فيهم ولد الخبث، ويظهر فيهم السقارون، قالوا: وما السقارون؟ قال: بشر يكونون في آخر الزمان تكون تحيتهم بينهم إذا تلاقوا التلاعن." حم، طب، ك وتعقب1 عن معاذ بن أنس".
তাহকীক: