কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৫৮২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٠۔۔۔ لوگوں کو ایک ایسا زمانہ بھی دیکھنا ہے جس میں آسمان سے بارش تو ہوگی لیکن زمین سے کوئی چیز نہیں اگے گی۔ (حاکم عن انس)
38570- "يأتي على الناس زمان تمطر السماء مطرا ولا تنبت الأرض شيئا." ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧١۔۔۔ جب تک پہاڑ اپنی جگہ سے نہیں ٹل جائے اور تم لوگ ایسے بڑے بڑے کام نہیں دیکھ لیتے جو تم نے پہلے نہیں دیکھے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (طبرانی عن سمرۃ)
38571- "لا تقوم الساعة حتى تزول الجبال عن أماكنها وترون الأمور العظام التي لم تكونوا ترونها." طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٢۔۔۔ جب تک زمین میں اللہ اللہ نہیں کہا جاتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ اور ایک عورت جوتے کے ٹکڑے پر سے گزر کرک ہے گی : اس کے لیے کبھی ایک مرد تھا، اور ایک مرد پچاس عورتوں کا ذمہ دار ہوگا، آسمان سے بارش ہوگی مگر زمین سے کچھ نہ اگے۔ (حاکم عن انس)
38572- "لا تقوم الساعة حتى لا يقال في الأرض: الله الله، وحتى تمر المرأة بقطعة النعل فتقول: قد كان لهذه رجل مرة، وحتى يكون الرجل قيم خمسين امرأة، وحتى تمطر السماء ولا تنبت الأرض." ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٣۔۔۔ کسی لاالٰہ الا اللہ کہنے والے پر قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (عبدبن حمید، ابن حبان عنہ)
38573- "لا تقوم الساعة على أحد يقول: لا إله إلا الله." عبد بن حميد، حب - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٤۔۔۔ یہ قیامت کی علامت ہے کہ علم اٹھالیا جائے گا اور جہالت پھیل جائے گی۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ )
38574- "إن من أشراط الساعة أن يرفع العلم ويظهر الجهل." ابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٥۔۔۔ جو شخص لاالٰہ الا اللہ کہے گا اس پر قیامت برپا نہیں ہوگی۔ اور جو نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے گا اس کے سامنے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (ابن جریر، حاکم والخطیب عن انس والدیلمی والخطیب عن ابوہریرہ )
38575- "لا تقوم الساعة على رجل يقول: لا إله إلا الله، ويأمر بالمعروف وينهى عن المنكر." ابن جرير، ك والخطيب - عن أنس، والديلمي والخطيب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٦۔۔۔ ہزار سال پہلے جب زمین میں کوئی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والا نہیں ہوگا قیامت قائم ہوگی۔ (ابن جریر، حاکم فی تاریخہ عن بریدۃ)
38576- "لا تقوم الساعة حتى لا يعبد الله في الأرض قبل ذلك بمائة سنة." ابن جرير، ك في تاريخه - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٧۔۔۔ جب تک اللہ تعالیٰ کی کتاب کو عاز، اسلام کو مسافر نہیں سمجھاجاتا، جب تک لوگوں میں دشمنی ظاہر نہیں ہوجاتی، جب تک علم نہیں اٹھالیاجاتا، زمانہ پرانا نہیں ہوجاتا، انسان کی عمر کم نہیں ہوجاتی سال اور پھل کم نہیں ہوجاتے، جب تک بددیانت امانت دار اور امین خائن نہیں بن جاتے، جب تک جھوٹا سچا اور سچا جھوٹا نہیں سمجھا جاتا، جب تک قتل بکثرت نہیں ہوجاتے، جب تک اونچے اونچے کمرے نہیں بنائے جاتے، جب تک بچوں والیاں غم گین اور بانجھ خوش نہیں ہوجاتیں، جب تک زنا، حسد، بخل ظاہر نہیں ہوجاتا، لوگ ہلاک نہیں ہوجاتے، جب تک خواہش کی پیروی، اور گمان سے فیصلہ نہیں کیا جاتا، جب تک بارشیں بکثرت اور پھل کامیاب نہیں ہوجاتے۔

جب تک علم کھینچ لیا نہیں جاتا، اور جہل بہادیا نہیں جاتا، اولاد ناراضگی اور سردی گرمی کا باعث ہوگی جب تک فحاشی کھلے بندوں نہیں کی جاتی۔ زمین جدا کی جائے گی، خطیب جھوٹ بیان کریں گے پس وہ میرا حق میری امت کے برے لوگوں کے لیے ثابت کریں گے پس جس نے ان کی تصدیق کی اور ان کی بات پر راضی ہوا وہ جنت کی مہک بھی نہیں پائے گا۔ (ابن ابی الدنیا، طبرانی فی الکبیر وابونصر السجزی فی الابانۃ وابن عساکر عن ابی موسیٰ ولاباس بسندہ)
38577- "لا تقوم الساعة حتى يجعل كتاب الله عارا، ويكون الإسلام غريبا، حتى تبدو الشحناء بين الناس، وحتى يقبض العلم، ويهرم الزمان، وينقص عمر البشر، وتنقص السنون والثمرات، ويؤتمن التهماء ويتهم الأمناء، ويصدق الكاذب ويكذب الصادق، ويكثر الهرج وهو القتل، وحتى تبنى الغرف فتطاول، وحتى تحزن ذوات الأولاد وتفرح العواقر، ويظهر البغي والحسد والشح ويهلك الناس ويتبع الهوى ويقضى بالظن، ويكثر المطر ويقل الثمر، ويغيض العلم غيضا، ويفيض الجهل فيضا، ويكون الولد غيظا والشتاء قيظا، وحتى يجهر بالفحشاء، وتزوى الأرض زيا، ويقوم الخطباء بالكذب فيجعلون حقي لشرار أمتي، فمن صدقهم بذلك ورضي به لم يرح رائحة الجنة." ابن أبي الدنيا، طب وأبو نصر السجزي في الإبانة وابن عساكر - عن أبي موسى، ولا بأس بسنده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٨۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پتھر چھپے ہوئے یہودی کی اطلاع دے، جس کے پیچھے کوئی مسلمان لگا ہوگا وہ اپنے سامنے پتھر کو دیکھے گا اور چھپ جائے گا، پتھر کہے گا : اللہ کے بندے ! یہاں ہے جسے تو تلاش کررہا ہے۔ (طبرانی عن سمرۃ) ۔
38578- "لا تقوم الساعة حتى يدل الحجر على الرجل اليهودي مختبيا كان يطرده رجل مسلم فاطلع قدامه فاختبأ، يقول الحجر: يا عبد الله! هذا ما تبتغي." طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٧٩۔۔۔ جب تک تم کسان نہیں بن جاتے اور یہاں تک کہ آدمی نبطی عورت کا قصد کرے گا اور معیشت کی وجہ سے اس سے شادی کرلے گا اور اپنی چچازاد کو چھوڑدے گا اسے دیکھے گا بھی نہیں۔ قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (طبرانی عن ابی امامۃ)
38579- "لا تقوم الساعة حتى ترجعوا حراثين، وحتى يعمد الرجل إلى النبطية فيتزوجها على معيشة ويترك بنت عمه لا ينظر إليها." طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٠۔۔۔ جب تک ایسی قوم ظاہر نہیں ہوجاتی جو اپنی زبانوں سے ایسے کھائے گی جیسے اپنی زبان سے کھاتی ہے۔ قیامت قائم

نہیں ہوگی۔ (مسند احمد، والخرائطی فی مکارم الاخلاق، سعید بن منصور عن سعد بن ابی وقاص)

کلام :۔۔۔ المعلۃ ١١٨۔
38580- "لا تقوم الساعة حتى يخرج قوم يأكلون بألسنتهم كما تأكل البقر بألسنتها." حم والخرائطي في مكارم الأخلاق، ص - عن سعد بن أبي وقاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨١۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک تم ایسی قوم سے نہیں لڑلیتے جن کے چہرے کو ٹی ہوئی تلواروں کی طرح ہوں گے۔ (الخطیب عن عمروبن تغلب)
38581- "لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما كأن وجوههم المجان المطرقة." الخطيب - عن عمرو بن تغلب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٢۔۔۔ جب تک سینگ والا جانور بےسینگ سے نہیں لڑے گا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ )
38582- "لا تقوم الساعة حتى لا تنطح ذات قرن جماء." ابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٣۔۔۔ جب تک فحاشی، قطع رحمی، بدپڑوسی، ظاہر نہیں ہوجاتی، جب تک بددیانت کو امین اور امین کو بددیانت سمجھا جائے، قیامت قائم نہیں ہوگی۔ کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اس دن مومن کیسے ہوگا ؟ فرمایا : جیسے شہد کی مکھی جو گرے لیکن ٹوٹے نہیں، کھائے خراب نہ کرے اور پاکیزہ چیز نکالے۔ یا جیسے سونے کا ٹکڑا جو آگ میں ڈالا جائے تو جل کر اور خالص ہوجائے۔ (الحاکم فی الکنی، حاکم عن ابن عمرو)
38583- "لا تقوم الساعة حتى يظهر الفحش وقطيعة الرحم وسوء الجوار، ويؤتمن الخائن ويخون الأمين، قيل: يا رسول الله! كيف المؤمن يومئذ؟ قال: كالنخلة وقعت فلم تكسر وأكلت فلم تفسد ووضعت طيبا، أو كقطعة الذهب أدخلت النار فأحرقت فلم تزدد إلا جودة." الحاكم في الكنى، ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٤۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک سلام پہچان کی بناپرہو، مسجدوں کو راستہ بنالیا جائے، وہاں اللہ کے لیے سجدہ نہ کیا جائے، اور یہاں تک کہ لڑکا بوڑھے شخص کو دوچمڑوں کناروں میں ڈاک کے لیے بھیجے گا۔ اور یہاں تک کہ تاجر دونوں کناروں تک پہنچ جائے گا تو کوئی نفع حاصل نہیں کرے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦١٤٣۔
38584- "لا تقوم الساعة حتى يكون السلام على المعرفة، وحتى تتخذ المساجد طرقا فلا يسجد لله فيها وحتى يبعث الغلام الشيخ بريدا بين الأفقين، وحتى يبلغ التاجر بين الأفقين فلا يجد ربحا." طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٥۔۔۔ جب تک لوگ حیوانات کی طرح راستوں میں جفتی نہیں کریں گے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
38585- "لا تقوم الساعة حتى يتسافد الناس تسافد البهائم في الطرق." طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٦۔۔۔ اے علی ! اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک نہ بولے میں مسلمانوں کا ایک گروہ نہ ہو، تم لوگ ترکوں سے لڑوگے اور تمہارے بعد کے اہل ایمان بھی ان سے جنگ کریں گے عمدہ مومنین اہل حجاز جو اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے ان کی طرف نکلیں گے انھیں اللہ کے بارے میں کسی ملامت گر کی پروا نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انھیں سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے ذریعہ قسطنطنیہ اور رومیہ پر فتح دے دے گا، اس کا قلعہ گرجائے گا اور انھیں بہت سامال ہاتھ لگے گا کہ اس جیسا مال انھیں کبھی نہیں ملا، یہاں تک کہ وہ لوگ اترسہ میں غنیمت تقسیم کررہے ہوں گے کہ کوئی پکار کر کہے گا : اہل شام ! تمہارے شہروں اور بچوں میں مسیح دجال نکل آیا ہے، تو لوگ مال سے ہاتھ کھینچ لیں گے، تو ان میں سے کوئی تولے گا اور کوئی چھوڑ دے گا، لینے والا بھی نادم ہوگا اور چھوڑنے والا بھی، پھر وہ کہیں گے :۔ یہ اعلان کرنے والا کون تھا ؟ اور انھیں اس کا پتہ نہیں ہوگا۔ پھر کوئی کہے گا : ایک جماعت لد کی جانب بھیجو اگر مسیح دجال نکل چکا ہے تو تمہارے پاس اس کی خبر لے آئے گی۔ چنانچہ وہ لوگ آئیں گے اور وہاں کچھ نہیں دیکھیں گے اور لوگوں کو خاموش پائیں گے، پھر وہ کہیں گے : اس اعلان کرنے والے صرف ہمیں اطلاع دی، پس پختہ ارادہ کرو اور سیدھی راہ اختیار کرو پھر ہم سب اکٹھے لد کی طرف نکلیں ا گروہاں مسیح دجال ہوا تو ہم اس سے جنگ کریں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ (فتح وشکست کا) فیصلہ فرمادے اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے اور اگر دوسری بات ہوئی تو وہ تمہارے شہر اور تمہارے رشتہ دار ہیں تم ان کی جانب واپس آجانا۔ (طبرانی، حاکم وتعقب عن کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف

عن ابیہ عن جدہ)
38586- "لا تقوم الساعة حتى تكون رابطة من المسلمين ببولاء يا علي! إنكم ستقاتلون بني الأصفر ويقاتلهم من بعدكم من المؤمنين ثم يخرج إليهم روقة المؤمنين أهل الحجاز الذين يجاهدون في سبيل الله لا تأخذهم في سبيل الله لومة لائم حتى يفتح الله عليهم قسطنطينية ورومية بالتسبيح والتكبير، فيهدم حصنها ويصيبون مالا عظيما لم يصيبوا مثله قط، حتى أنهم يقتسمون بالأترسة، ثم يصرخ صارخ: يا أهل الشام! قد خرج المسيح الدجال في بلادكم وذراريكم، فيقبض الناس عن المال، فمنهم الآخذ ومنهم التارك، فالآخذ نادم والتارك نادم، ثم يقولون: من هذا الصارخ؟ ولا يعلمون من هو، فيقول: ابعثوا طليعة إلى لد، فإنه يكون المسيح قد خرج فسيأتيكم بعلمه، فيأتون فيبصرون فلا يرون شيئا، ويرون الناس ساكتين فيقول: ما صرخ الصارخ إلا إلينا، فاعتزموا ثم أرشدوا فيخرج بأجمعنا إلى لد، فإن يكن بها المسيح الدجال نقاتله حتى يحكم الله بيننا وبينه وهو خير الحاكمين، وإن تكون الأخرى فإنها بلادكم وعشائركم رجعتم إليها." طب، ك وتعقب - عن كثير بن عبد الله بن عمرو بن عوف عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৫৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٧۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک اللہ تعالیٰ زمین والوں سے اپنی شرط لے لے، پھر غبار رہ جائے گا جو کسی نیکی کو جان سکیں گے اور نہ کسی برائی کو پہچان سکیں گے۔ (مسند احمد، حاکم عن ابن عمر)
38587- "لا تقوم الساعة حتى يأخذ الله شريطته من أهل الأرض فيبقى عجاج لا يعرفون معروفا ولا ينكرون منكرا." حم، ك - ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٨۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک زمین پر کوئی ایسا شخص باقی رہے گا جس کی اللہ کو ضرورت نہیں، یہاں تک کہ ایک عورت دن تڑکے پائی جائے گی جس سے راستے کے درمیان میں جفتی کی جائے گی نہ کوئی اسے براجانے گا اور نہ روک سکے گا، تو ان میں وہ شخص افضل ہوگا جو کہے گا : اگر میں اسے تھوڑا سا راستے سے ہٹا دیتا، تو یہ ان میں ایسا ہے جیسے تم میں ابوبکر وعمر ہیں۔ (حاکم عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ الضعیفۃ ١٢٥٤۔
38588- "لا تقوم الساعة حتى لا يبقى على وجه الأرض أحد لله فيه حاجة، وحتى توجد المرأة نهارا جهارا تنكح وسط الطريق لا ينكر ذلك أحد ولا يغيره، فيكون أمثلهم يومئذ الذي يقول: لو نحيتها عن الطريق قليلا! فذاك فيهم مثل أبي بكر وعمر فيكم." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٨٩۔۔۔ قیامت صرف ناکارہ لوگوں پر برپا ہوگی۔ (مسند احمد، طبرانی وابن جریر حاکم عن علباء السلمی)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦١٣٢۔
38589- "لا تقوم الساعة إلا على حثالة الناس." حم، طب وابن جرير، ك - عن علباء السلمي".
tahqiq

তাহকীক: