কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৬০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٠۔۔۔ جب تک مسجدوں کو گزرگاہ نہیں بنالیا جاتا، اور آدمی صرف جان پہچان کی بنا پر سلام کرتا ہے، یہاں تک کہ عورت اپنے خاوند کو تجارت کی تیاری کراتی ہے اور گھوڑے اور عورتیں مہنگی ہوں گی پھر سستی ہوں گی پھر قیامت تک مہنگی نہیں ہوں گی قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (حاکم عن ابن مسعود، طبرانی عن العداء بن خالد)
38590- "لا تقوم الساعة حتى تتخذ المساجد طرقا، وحتى يسلم الرجل على الرجل بالمعرفة، وحتى تتجر المرأة وزوجها، وحتى تغلو الخيل والنساء ثم ترخص فلا تغلو إلى يوم القيامة." ك - عن ابن مسعود، طب - عن العداء بن خالد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩١۔ جب تک غلاموں میں سے جہجاہ نامی شخص حاکم نہیں بنایاجاتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (طبرانی فی الکبیر عن علباء والسلمی
38591- "لا تقوم الساعة حتى يملك الناس رجل من الموالي يقال له: جهجاء." طب - عن علباء السلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٢۔۔۔ جب تک آدمی پچاس عورتوں کو مدبر مابعد الموت آزاد نہیں بنا لیتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (طبرانی فی الکبیر عن کعب بن عجرۃ)

یعنی آقا پچاس باندیوں سے کہے گا کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو۔
38592- "لا تقوم الساعة حتى يدبر الرجل خمسين امرأة." طب - عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٣۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ لوگوں پر بارش ہوگی جس سے ڈھیلے کا گھر نہیں چھپے گا جس سے صرف بالوں کا گھر چھپے گا۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ )
38593- "لا تقوم الساعة حتى يمطر الناس مطرا لا تكن منه بيوت المدر ولا تكن منه إلا بيوت الشعر." حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٤۔۔۔ جب تک میرے صحابہ (رض) میں سے کوئی شخص ایسے تلاش نہ کیا گیا جیسے کوئی گمشدہ شے تلاش کی جائے اور وہ ملے نہیں، قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (مسند احمد، عن علی)
38594- "لا تقوم الساعة حتى يلتمس رجل من أصحابي كما تلتمس الضالة فلا يوجد." حم - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٥۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی، جب تک اولاد ناراضگی کا سبب ہو، اور دن پانی کے بہاؤ کی طرح گزریں گے، اور شریف لوگ بےحد غضبناک ہوں گے، اور چھوٹا بڑے کے سامنے جرات دکھائے گا، اور کمینہ شریف کو آنکھیں دکھائے گا۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشۃ)
38595- "لا تقوم الساعة حتى يكون الولد غيظا، ويفيض الأيام فيضا، ويغيظ الكرام غيظا، ويجترئ الصغير على الكبير واللئيم على الكريم." الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٦۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ مدینہ سے شام کی جانب درمیانی علاقہ میں صحت کی تلاش میں نہیں نکلیں گے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38596- "لا تقوم الساعة حتى يخرج الناس من المدينة إلى الشام يبتغون فيها الصحة." الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٧۔۔۔ اس وقت قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک دل (حق بات سے) ناواقف نہ ہوجائیں، باتیں مختلف نہ ہوجائیں، اور ایک ماں باپ کے بچے جو آپس میں بھائی بھائی دین میں اختلاف کرنے لگیں۔ (الدیلمی عن حذیفۃ)
38597- "لا تقوم الساعة حتى تناكر القلوب ويختلف الأقاويل ويختلف الإخوان من الأب والأم في الدين." الديلمي - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٨۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک لونڈے کے بارے میں ایسی غیرت کی جانے لگے جیسے عورت کے بارے میں کی جاتی ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38598- "لا تقوم الساعة حتى يتغاير على الغلام كما يتغاير على المرأة." الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٥٩٩۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک کچھ قوموں کے سر آسمانی ستاروں سے کچلے نہیں جاتے کیونکہ انھوں نے قوم لوط کا عمل حلال سمجھ لیا ہوگا۔ (الدیلمی عن ابن عباس)
38599- "لا تقوم الساعة حتى ترضح رؤس أقوام بكواكب من السماء باستحلالهم عمل قوم لوط." الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٠۔۔۔ جب تک اللہ تعالیٰ اپنے بارے میں تین چیزوں کو عزت نہیں دے دیتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (حلال کا درہم (پیسہ) حاصل کیا ہوا علم، اللہ کی خاطر بنابھائی۔ (الدیلمی عن حذیفۃ)
38600- "لا تقوم الساعة حتى يعز الله فيه ثلاثا: درهما من حلال، وعلما مستفادا، وأخا في الله عز وجل." الديلمي - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠١۔۔۔ جب تک اللہ تعالیٰ مومنوں کو قسطنطنیہ اور رومیہ پر سبحان اللہ اور اللہ اکبر کے ذریعہ فتح نہیں دیتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (الدیلمی عن عمرو بن عوف)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦١٤١، المتناھیۃ ١٤٣٠۔
38601- "لا تقوم الساعة حتى يفتح الله على المؤمنين القسطنطينية الرومية بالتسبيح والتكبير." الديلمي - عن عمرو ابن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٢۔۔۔ جب تک مدینہ اپنے برے لوگ ختم نہیں کردیتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38602- "لا تقوم الساعة حتى تنفي المدينة شرارها." الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٣۔۔۔ جب تک تم اپنے خلیفہ کو قتل نہیں کرتے، تمہاری تلواریں آپس میں نہیں ٹکراتیں اور تمہاری دنیا کے وارث تمہارے برے لوگ نہیں ہوجاتے قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن حذیفۃ )
38603- "لا تقوم الساعة حتى تقتلوا إمامكم، وتختلفوا بأسيافكم ويورث دنياكم شراركم." نعيم بن حماد في الفتن - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٤۔۔۔ اس وقت قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک بت نصب نہ کئے جائیں اور سب سے پہلے انھیں تہامہ کے قلعہ والے نصب کریں گے۔ (نعیم عن ابن عمر)
38604- "لا تقوم الساعة حتى تنصب الأوثان، وأول من ينصبها أهل حصن من تهامة." نعيم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٥۔۔۔ اس وقت قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک قفیز والے اپنے قفیز پر، مدوالے اپنے مدپر، اردب والے اپنے اردب (چوبیس ٢٤ صاع کا بڑا پیمانہ) پر دینار والے اپنے دینار پر، درہم والے اپنے درہم پر غالب نہیں آجاتے اور لوگ اپنے شہروں کی طرف نہیں لوٹ جاتے۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ ) یعنی ہر علاقہ میں وہیں کے مقامی لوگ راج کریں گے اجنبیوں کو نکال باہر کریں گے۔ اپنے ملک کی کرنسی خود ہی استعمال کریں گے۔ (عامر تقی ندوی)
38605- "لا تقوم الساعة حتى يغلب أهل القفيز على قفيزهم، وأهل المد على مدهم وأهل الإردب على إردبهم، وأهل الدينار على دينارهم، وأهل الدرهم على درهمهم، ويرجع الناس إلى بلادهم." كر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٦۔۔۔ سو سال بعد دنیا میں کچھ بھلائی نہیں۔ (الدیلمی عن انس)
38606- "لا خير في الدنيا بعد مائة سنة." الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٧۔۔۔ چھ سو سال کے بعد اسلام میں کوئی ایسا بچہ پیدا نہیں ہوگا جس کی اللہ تعالیٰ کو ضرورت ہو۔ (طبرانی والخلیلی فی مشیختہ عن صخر بن قدامۃ واردہ ابن الجوزی فی الموضوعات واخرجہ ابن قانع بلفظ بعد المائتین وقال ھذا مما ضعف بہ خالد بن خداش وانکرعلیہ )
38607- "لا يولد في الإسلام بعد ستمائة مولود لله فيه حاجة." طب والخليلي في مشيخته - عن صخرة بن قدامة، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات، وأخرجه ابن قانع بلفظ: بعد المائتين، وقال: هذا مما ضعف به خالد بن خداش وأنكر عليه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٨۔۔۔ ابوالولید ! عبادۃ بن الصامت ! جب تم دیکھو کہ زکوۃ چھپالی گئی اور گراں ہوگئی، جہاد پر اجرت لی جانے لگی، آبادی ویران اور ویران آباد ہونے لگی اور آدمی (اپنے پاس رکھی) امانت کو ایسے رگڑے جیسے اونٹ درخت سے اپنے آپ کو رگڑتا ہے تو اس وقت تم اور قیامت ان دوانگلیوں کی طرح ہو۔ (عبدالرزاق، طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن زینب الجندی)
38608- "يا أبا الوليد! يا عبادة بن الصامت! إذا رأيت الصدقة كتمت وغلت واستؤجر على الغزو وأخرب العامر وعمر الخراب وصار الرجل يتمرس بأمانته كما يتمرس البعير بالشجرة فإنك والساعة كهاتين." عبد الرزاق طب - عن عبد الله بن زينب الجندي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٠٩ لوگوں پر ایسازمانہ ضرور آئے گا لوگ مسجدوں پر فخر کریں گے پھر انھیں بہت تھوڑا تعمیر کریں گے (ابن خزیمہ عن انس
38609- "يأتي على الناس زمان يتباهون بالمساجد ثم لا يعمرونها إلا قليلا." ابن خزيمة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: