কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৬২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٠۔۔۔ کعبہ کو باریکی پنڈلیوں والا حبشی خراب کرے گا اس کا زیور چھین لے گا اور اسے غلافوں سے خالی کردے گا، میں گویا دیکھ ہوں کہ وہ اپنی کدال اور اوزار اس پر ماررہا ہے اس کا سر آگے گنجا اور اس کے اعضاء ٹیڑھے ہیں۔ (مسند احمد عن ابن عمرو)
38610- "يخرب الكعبة ذو السويقتين من الحبشة ويسلبها حليتها ويجردها من كسوتها ولكأني أنظر إليه أصيلع أفيدع يضرب عليها بمسحاته ومعوله." حم - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١١۔۔۔ باریک پنڈلیوں والا اللہ تعالیٰ کے گھر (کعبہ) کو خراب کرے گا۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38611- "ذو السويقتين يخرب بيت الله عز وجل." الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٢۔۔۔ بڑی چیخ سے پہلے ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : تم پر قیامت آئی ! جسے زندے اور مردے سنیں گے اللہ تعالیٰ (کا عرش) آسمانی دنیا پر نازل ہوگا، پھر پکارنے والا پکارے گا : آج کس کی بادشاہت ہے ؟ اللہ اکیلے زبردست کے لیے ہے۔ (الدیلمی عن ابی سعید)
38612- "ينادي مناد بين يدي الصيحة: يا أيها الناس! أتتكم الساعة فيسمعها الأحياء والأموات، وينزل الله إلى السماء الدنيا، ثم ينادي مناد: {لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ} ." الديلمي – عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٣۔۔۔ دریائے فرات سونے کے پہاڑ سے ہٹ جائے گا جس پر لوگوں کی جنگ ہوگی ہر (جانب سے) سو میں سے ننانوے فیصد قتل ہوں گے، اور قیامت دن کے وقت قائم ہوگی۔ (حاکم عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦٤٩٦۔
38613- "يحسر الفرات عن جبل من ذهب فيقتتلون عليه فيقتل من كل مائة تسعة تسعون، ولا تقوم الساعة إلا نهارا." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٤۔۔۔ دریائے فرات سے سونے چاندی کا پہاڑ نمودار ہوگا جس پر دونوں جانب سے ہرنو میں سے سات قتل ہوں گے، اگر تم اس زمانہ کو پالو تو اس کے قریب نہ جانا۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن ابوہریرہ )
38614- "يحسر الفرات عن جبل من ذهب وفضة، فيقتل عليه من كل تسعة سبعة، فإن أدركتموه فلا تقربوه." نعيم بن حماد في الفتن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٥۔۔۔ بیت المقدس میں ہدایت کی بیعت ہوگی۔ (ابن سعد عن عبدالرحمن بن ابی عمیرۃ المزنی)
38615- "تكون في بيت المقدس بيعة هدى." ابن سعد - عن عبد الرحمن بن أبي عميرة المزني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٦۔۔۔ گویا مجھے بنی فہر کی عورتیں خزرج کا طواف کرتی نظر آرہی ہیں ان کی سرینیں ڈھلک رہی ہیں وہ مشرک ہیں۔ (مسند احمد عن ابن عباس)
38616- "كأني بنساء بني فهر يطفن بالخزرج تصطفق ألياتهن مشركات." حم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٧۔ اللہ تعالیٰ کسری پر لعنت کرے، سب سے پہلے عرب اور پھر فارس والے ہلاک ہوں گے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ )
38617- "لعن الله كسرى! إن أول الناس هلاكا العرب ثم أهل فارس." حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٨۔۔۔ قرب قیامت کی علامت عربوں کا ہلاک ہونا ہے۔ (ابن ابی شیبہ، بیھقی فی البعث عن طلحۃ بن مالک)
38618- "إن من اقتراب الساعة هلاك العرب." ش، ق في البعث - عن طلحة بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦١٩۔ سب سے پہلے فارس ہلاک ہوں گے پھر عرب کے نقش قدم پر۔ (نعیم ابن حماد فی الفتن عن ابوہریرہ ، وسندہ ضعیف
38619- "أول الناس هلاكا فارس، ثم العرب على أثرهم." نعيم ابن حماد في الفتن - عن أبي هريرة، وسنده ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٢٠۔ سب سے پہلے قریش ہلاک ہوں گے اور قریش میں سے میرے گھرانے کے لوگ۔ (الحاکم فی الکنی عن عمروبن العاصی
38620- "أول الناس هلاكا قريش، وأول قريش هلاكا أهل بيتي." الحاكم في الكنى - عن عمرو بن العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٢١۔۔۔ اللہ تعالیٰ دنیا کو ختم نہیں کرے گا یہاں تک کہ ڈھیران میں ایک جوتا ملے گا پس کوئی کہے گا کہ یہ کسی قریشی کا جوتا ہے۔ (ابن قانع، طبرانی عن عبدالرحمن بن شبل)
38621- "لا يذهب الله الليل والنهار حتى توجد النعل في القمامة فيقال: كأنها نعل قرشي." ابن قانع، طب - عن عبد الرحمن ابن شبل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوری کی وجہ زمانے کا تنزل و تغیر
٣٨٦٢٢۔۔۔ ہر سال (برا ہے ) جو اس کے بعد آنے والا ہے وہ اس سے زیادہ برا ہے یہاں تک کہ تم اپنے رب سے مل لو۔ (ترمذی عن انس)
38622- "ما من عام إلا والذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم." ت - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوری کی وجہ زمانے کا تنزل و تغیر
٣٨٦٢٣۔۔۔ ہر چیز کم ہوجاتی ہے سوائے برائی کے، اس میں اضافہ ہی ہوتا ہے۔ (مسند احمد، طبرانی، ابویعلی عن ابی الدرداء )

کلام :۔۔۔ اسنی المطالب : ١٠٩١، ضعیف الجامع ٤٢٣٨۔
38623- "كل شيء ينقص إلا الشر فإنه يزاد فيه." حم، طب ع - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوری کی وجہ زمانے کا تنزل و تغیر
٣٨٦٢٤۔۔۔ ہر سال میں خیر کم ہوجاتی اور شر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ (طبرانی عن ابی الدرداء)

کلام :۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ ٣٤٩۔
38624- "ما من عام إلا ينقص الخير فيه ويزيد الشر." طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوری کی وجہ زمانے کا تنزل و تغیر
٣٨٦٢٥۔۔۔ جو سال اور دن تمہارے سامنے آئے گا اس کے بعد والا اس سے زیادہ برا ہوگا یہاں تک کہ تم اپنے رب سے مل لو۔ (مسند احمد، بخاری، نسائی عن انس)
38625- "لا يأتي عليكم عام ولا يوم إلا والذي بعده شر منه حتى تلقوا ربكم." حم، خ، ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوری کی وجہ زمانے کا تنزل و تغیر
٣٨٦٢٦۔۔۔ تم ایسے زمانے میں ہو کہ اس میں اگر کسی نے حکم کی سجا آوری کو دسواں حصہ بھی چھوڑا تو ہلاک ہوجائے گا، پھر ایسا زمانہ آئے گا کہ جس نے حکم کے دسویں حصہ پر عمل کیا تو نجات پاجائے گا۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٣٩٤، ضعیف الجامع ٣٠٣٨۔
38626- "إنكم في زمان من ترك منكم عشر ما أمر به هلك، ثم يأتي زمان من عمل منهم بعشر ما أمر به نجا." ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوری کی وجہ زمانے کا تنزل و تغیر
٣٨٦٢٧۔۔۔ ایک شخص کسی بنی اسرائیلی کے ہاں مہمان ہوا، اس کے گھر میں ایک حاملہ کتیا تھی وہ کہنے لگی : اللہ کی قسم ! میں اپنے مالکوں کے مہمان کو نہیں بھونکوں گی، تو اس کے پیٹ کا بچہ غرانے لگا، کسی نے کہا : یہ کیا : تو اللہ تعالیٰ نے ان میں سے کسی شخص کی طرف وحی بھیجی : یہ اس امت کی مثال ہے جو تمہارے بعد ہوگی اس کے بیوقوف لوگ اپنے عقلمندوں کو ڈانٹیں گے۔ (مسند احمد عن ابن عمرو)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٥٨٣۔
38627- "ضاف ضيف رجلا من بني إسرائيل وفي داره كلبة مجح 2 فقالت الكلبة: والله لا أنبح ضيف أهلي فعوى جراؤها في بطنها، قيل: ما هذا فأوحى الله عز وجل إلى رجل منهم: هذا مثل أمة تكون من بعدكم يقهر سفهاؤها حلماءها." حم - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٢٨۔۔۔ تم ایسے زمانے میں ہو جس کے فقہاء زیادہ اور خطباء تھوڑے ہیں، سوال کرنے والے تھوڑے اور دینے والے بکثرت ہیں۔ اس میں عمل علم سے بہتر ہے، تم پر ایسا زمانہ بھی آئے گا جس کے فقہاء تھوڑے اور خطباء زیادہ ہوں گے، سوال کرنے والے زیادہ اور دینے والے کم ہوں گے اس دور میں علم، عمل سے افضل ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن حزام بن حکیم بن حزام عن ابیہ، طبرانی وابن عساکر عن حزام بن حکیم عن عمہ عبداللہ بن سعد الانصاری)
38628- "إنكم قد أصبحتم في زمان كثير فقهاؤه قليل خطباؤه قليل سؤاله كثير معطوه، العمل فيه خير من العلم، وسيأتي عليكم زمان قليل فقهاؤه كثير خطباؤه كثير سؤاله قليل معطوه، العلم فيه خير من العمل." طب - عن حزام بن حكيم بن حزام عن أبيه، طب وابن عساكر - عن حزام بن حكيم عن عمه عبد الله بن سعد الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٢٩۔۔۔ تم ایسے زمانے میں ہو جس کے علماء کثیر اور خطباء قلیل ہیں جس نے اس میں علم کا دسواں حصہ بھی چھوڑا ہلاک ہوگا اور لوگوں نے ایسا زمانہ بھی دیکھنا ہے جس کے علماء تھوڑے، خطباء زیادہ ہوں گے جس نے اس دور میں علم کے دوسرے حصے کو بھی تھام لیا نجات پائے گا۔ (مسند احمد عن ابی ذر)
38629- "إنكم في زمان علماؤه كثير خطباؤه قليل، من ترك فيه عشير ما يعلم هوى، وسيأتي على الناس زمان يقل علماؤه ويكثر خطباؤه من تمسك فيه بعشير ما يعلم نجا." حم - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক: