কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৬৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٠۔۔۔ آج تم ایسے زمانے میں ہو جس میں کسی نے حکم کے دسویں حصے کو چھوڑا تو ہلاک ہوجائے گا لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آئے گا جس نے دسویں حصے کو بھی کرلیا نجات پالے گا۔ (ابن عدی فی الکامل، ابن عساکر وابن النجار عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ الجامع المصنف ١٩٣، ذخیرۃ الحفاظ ٧٦٠۔
38630- "أنتم اليوم في زمان من ترك عشر ما أمر به هلك، وسيأتي على الناس زمان من منهم عشر ما أمر به نجا." عد، كر وابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣١۔۔۔ آخری زمانے میں قراء کا طریقہ ہوگا، جو کوئی اس زمانے کو پائے تو وہ شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے، وہ بدبودار ہیں، پھر سردیوں کی ٹوپیاں ظاہر ہوں گی، اس دن سود کھانے سے حیا نہیں کیا جائے گا اس دن اپنے دین کو تھامنے والا انگارہ پکڑنے والے کی طرح ہے اس دن دین پر عمل کرنے والے کے لیے پچاس آدمیوں کا ثواب ہے لوگوں نے

عرض کیا ہمارے یا ان کے، فرمایا : تمہارے پچاس آدمیوں کا۔ (الحکیم عن ابان عن انس)

یعنی ایک خاص گروہ ٹوپیوں والاظاہر ہوگا۔
38631- "يكون في آخر الزمان ديدان القراء، فمن أدرك ذلك الزمان فليتعوذ بالله من الشيطان الرجيم، وهم الأنتنون، ثم يظهر قلانس البرود، فلا يستحيى يومئذ من الربا، والمستمسك يومئذ بدينه كالقابض على الجمرة، والمتمسك يومئذ بدينه أجره كأجر خمسين. قالوا: منا أو منهم؟ قال: بل منكم." الحكيم - عن أبان عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٢۔۔۔ جو سال بھی تم پر آئے گا اگلا اس سے زیادہ برا ہوگا۔ (نعیم فی الفتن عن ابن عمر)
38632- "لا يأتي عليكم عام إلا وهو شر من الآخر." نعيم في الفتن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٣۔۔۔ زمانے میں سکتی کا ہی اضافہ ہوگا اور لوگوں میں کنجوسی کا اضافہ ہوگا۔ اور قیامت برے لوگوں پر ہی قائم ہوگی۔ (ابن النجار عن اسامۃ ابن زید)
38633- "لن يزداد الزمان إلا شدة، ولن يزداد الناس إلا شحا، ولن تقوم الساعة إلا على شرار الناس." ابن النجار - عن أسامة ابن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٤۔۔۔ حکومت میں ہی سختی ہی ہوگی، اور مال میں اضافہ ہی ہوگا، اور لوگوں میں کنجوسی ہی بڑھے گی۔ (طبرانی، حاکم، بیھقی فی کتبابیان خطاء عن اخطاء علی الشافعی عن ابی امامۃ، طبرانی عن معاویۃ)
38634- "لا يزداد الأمر إلا شدة، ولا يزداد المال إلا إفاضة ولا يزداد الناس إلا شحا" طب، ك، ق في كتاب بيان خطأ من أخطأ على الشافعي - عن أبي أمامة، طب - عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٥۔۔۔ وہ شخص بدبخت ہے جو زندہ ہو اور اس کی موجودگی میں قیامت آئے۔ (الدیلمی عن ابن عمر)
38635- "الشقي من أدركته الساعة حيا لم يمت." الديلمي - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٦۔۔۔ تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص کسی قوم کا مہمان بننے کا خواہش مندہوا، تو انھوں نے اس کی مہمان نوازی کی ان کی بھونکنے والی کتیا تھی، وہ کہنے لگی : اللہ کی قسم میں اپنے مالکوں کے مہمان کو آج کی رات نہیں بھونکوں گی تو اس کے پیٹ کا بچہ غرایا، یہ بات ان کے نبی یا فقیہہ کو پتہ چلی، تو انھوں نے فرمایا : اس کی مثال اس امت کی سی ہے جو تمہارے بعد ہوگی جس کے بیوقوف اپنے عقلمندوں کو ڈانٹیں گے، اس کے بیوقوف اپنے علماء پہ غالب ہوں گے۔ (الرامھرمزی فی الامثال عن عطاء بن السائب عن ابیہ عن ابن عمرو)
38636- "إن رجلا كان فيمن كان قبلكم استضاف قوما فأضافوه ولهم كلبة تنبح فقالت الكلبة: والله! لا أنبح ضيف أهلي الليلة، فعوى جراؤها في بطنها، فبلغ ذلك نبيا لهم أو فقيها لهم فقال: مثل هذه مثل أمة تكون بعدكم يقهر سفهاؤها حلماءها - أو: يغلب سفهاؤها علماءها." الرامهرمزي في الأمثال - عن عطاء بن السائب عن أبيه عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৪৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٧۔۔۔ بنی اسرائیل کی ایک کتیا حاملہ تھی اس کے مالکوں کے ہاں کوئی مہمان آیا وہ کہنے لگی : آج کی رات میں مہمان کو نہیں بھونکوں گی تو اس کے پیٹ کا بچہ غرایا، تو اللہ تعالیٰ نے ان میں سے کسی شخص کی طرف وحی بھیجی کتیا کی مثال اس امت کی سی ہے جو تمہارے بعد آئے گی جس کے بیوقوف اپنے علماء پر سختی کریں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمرو)
38637- "إن كلبة كانت في بني إسرائيل مجح فضاف أهلها ضيف فقالت: لا أنبح ضيفا الليلة، فعوى جراؤها في بطنها، فأوحى الله إلى رجل منهم أن مثل الكلبة مثل أمة يأتون من بعدكم يستعلي سفهاؤها على علمائها." طس - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٣٨۔۔۔ ایک مہمان بنی اسرائیل کی کسی قوم کے پاس ٹھہرا ان کی ایک حاملہ کتیا تھی وہ کہنے لگی : میں اپنے مالکوں کے مہمان کو نہیں بھونکوں گی تو اس کے پیٹ کا بچہ غرایا، صبح یہ لوگ اپنے نبی کے پاس گئے انھیں خبردی، انھوں نے فرمایا : کیا تم جانتے ہو یہ کس کی طرح ہے ؟ انھوں نے عرض کیا : نہیں فرمایا : اس امت کی طرح ہے جو تمہارے بعد ہوگی جس کے ناداں اپنے علماء پہ غالب ہوں گے۔ (طبرانی عن ابن عمر)
38638- "نزل ضيف في بني إسرائيل على قوم وكانت لهم كلبة مجح - يعني حامل - فقالت: لا انبح ضيف أهلي، فعوى جراؤها في بطنها، فغدوا على نبي لهم فأخبروه، فقال: أتدرون ما مثل هؤلاء؟ قالوا: لا، قال: مثل أمة تكون بعدكم يغلب سفهاؤها علماءها." طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ قیامت کی بڑی نشانیوں کا ذکر

اجتماعی ذکر
٣٨٦٣٩۔۔۔ دس علامات کے بغیر قیامت قائم نہیں ہوگی، دھواں، دجال ، دابۃ الارض، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، تین خسف (زمین میں دھنسایا) ایک خسف مشرق میں ایک مغرب میں اور ایک جزیرۃ العرب میں ہوگا، عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول، یاجوج اور ماجوج کا کھلنا، عدن کے نشیبی علاقہ سے آگ نکلے گی جو لوگوں کو محشر کی طرف ہنکالے جائے گی جہاں لوگ رات گزاریں گے اور جہاں قیلولہ (دوپہر کا آرام) کریں گے قیلولہ کرے گی۔ (مسند احمد، مسلم، ابو یعلی عن حذیفۃ بن اسید)
38639- "إن الساعة لا تقوم حتى تكون عشر آيات: الدخان، والدجال، والدابة، وطلوع الشمس من مغربها، وثلاثة خسوف: خسف بالمشرق، وخسف بالمغرب، وخسف بجزيرة العرب، ونزول عيسى، وفتح يأجوج ومأجوج، ونار تخرج من قعر عدن تسوق الناس إلى المحشر تبيت معهم حيث باتوا وتقيل معهم حيث قالوا"."حم، م، ع - عن حذيفة بن أسيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ قیامت کی بڑی نشانیوں کا ذکر

اجتماعی ذکر
٣٨٦٤٠۔۔۔ (قیامت کی) سب سے پہلی نشانی جو ظاہر ہوگی سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور صبح تڑکے دابۃ الارض کا لوگوں کے سامنے آنا، تو جو نشانی بھی اپنی سہیلی سے پہلے ہوگی، دوسری قریب ہی اس کے نقش قدم پر ہوگی۔ (مسند احمد، مسلم، نسائی ابن ماجہ عن ابن عمر)
38640- "إن أول الآيات خروجا طلوع الشمس من مغربها وخروج الدابة على الناس ضحى، فأيتها ما كانت قبل صاحبتها فالأخرى على أثرها قريبا." حم، م، ن، هـ- عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ قیامت کی بڑی نشانیوں کا ذکر

اجتماعی ذکر
٣٨٦٤١۔۔۔ چھ (علامات سے پہلے) اعمال میں جلدی کرو، سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، دھویں، دابۃ الارض، دجال، تم میں کسی کے مخصوص خدمت گا رعوامی حکومت۔ (مسند احمد، مسلم عن ابوہریرہ )
38641- "بادروا بالأعمال ستا: طلوع الشمس من مغربها، والدخان، ودابة الأرض، والدجال، وخويصة أحدكم، وأمر العامة." حم، م- عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ قیامت کی بڑی نشانیوں کا ذکر

اجتماعی ذکر
٣٨٦٤٢۔۔۔ تین چیز ں جب ظاہر ہوں گی تو کسی مکلف جاندار کو جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا ایمان لانا یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیکی نہیں کی، نیکی کرنا کچھ فائدہ نہیں دے گا، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، دجال اور دابۃ الارض۔۔ (مسلم، ترمذی عن ابوہریرہ )
38642- "ثلاث إذا خرجن لا ينفع نفسا إيمانها لم تكن آمنت من قبل أو كسبت في إيمانها خيرا: طلوع الشمس من مغربها، والدجال، ودابة الأرض." م،4ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ قیامت کی بڑی نشانیوں کا ذکر

اجتماعی ذکر
٣٨٦٤٣۔۔۔ علامات (قیامت) ایک دوسرے کے بعد ظاہر ہوں گی، ایسے یکے بعد دیگرے جیسے لڑی کے موتی۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٤٢٨، الوقوف ١٣٤۔
38643- "خروج الآيات بعضها على أثر بعض، يتتابعن كما يتتابع الخرز في النظام." طس - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل رابع۔۔۔ قیامت کی بڑی نشانیوں کا ذکر

اجتماعی ذکر
٣٨٦٤٤۔۔۔ ہر وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سو سال میں ہے۔ (البزار عن ثوبان)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٢٤٦۔
38644- "كل ما توعدون في مائة سنة." البزار - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٤٥۔۔۔ (قیامت کی) سب سے پہلی علامت دجال ہے، عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول عدن ابین کے نشیبی علاقے سے ایک آگ نکلے گی، جو لوگوں کو محشر کی طرف ہنکائے گی جہاں وہ لوگ قیلولہ کریں گے وہ بھی قیلولہ کرے گی، دھواں، دابۃ الارض، یاجوج ماجوج، کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! یاجوج ماجوج کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : یاجوج ماجوج بہت سی امتیں ہیں، ہر امت ایک لاکھ چارسوامتیں ہیں ان کا کوئی آدمی اس وقت تک نہیں مرتا یہاں تک کہ اپنی اولاد میں ہزار زندہ دیکھے، یہ آدم (علیہ السلام) کی اولاد ہیں۔ وہ دنیا کی خرابی کے لیے چلیں گے ان کا اگلا آدمی شام میں اور پچھلا شخص عراق میں ہوگا، پس وہ چلیں گے کہ یہ دنیا ہے اس کے بعد وہ فرات، دجلہ بحیریہ پی ڈالیں گے یہاں تک کہ بیت المقدس کے پاس پہنچ کر کہیں گے : ہم نے دنیا والوں کو قتل کردیا اب آسمان والوں کو مارو ! پھر وہ آسمان کی طرف تیر پھینکیں گے ان کے تیر خون سے آلود ہو کرلوٹیں گے تو وہ کہیں گے : ہم نے آسمان والوں کو بھی مارڈالا، جب کہ عیسیٰ (علیہ السلام) اور مسلمان طور سینا کے پہاڑ پر ہوں گے، اللہ تعالیٰ عیسیٰ (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجیں گے : کہ میرے بندوں کو اور ایلہ کے قریب والوں کو جمع کرلو، اس کے بعد عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان کی طرف اپنے ہاتھ اٹھائیں گے اور مسلمان آمین کہیں گے۔

اس کے بعد اللہ تعالیٰ ان کی طرف ایک کیڑا بھیجے گا جسے نغف کہا جاتا ہے جو ان کے نتھنوں میں داخل ہوگا تو وہ شام کے کنارے سے لے کر عراق کے کنارے تک مردہ ہوجائیں گے ان کے مردار جسموں سے زمین بدبودار ہوجائے گی، (اللہ تعالیٰ ) آسمان کو برسنے کا حکم دے گا جیسے مشکیزوں کا منہ کھلتا ہے یوں زمین ان کے مرداروں اور بدبو سے دھل جائے گی، اس وقت سورج مغرب سے طلوع ہوگا۔ (ابن جریر عن حذیفہ بن الیمان)
38645- "أول الآيات الدجال ونزول عيسى ونار تخرج من قعر عدن أبين، تسوق الناس إلى المحشر، تقيل معهم إذا قالوا، والدخان والدابة ويأجوج ومأجوج، قيل: يا رسول الله! وما يأجوج ومأجوج، قال: يأجوج ومأجوج أمم، كل أمة أربعمائة ألف أمة، لا يموت الرجل منهم حتى يرى ألف عين تطرف بين يديه من صلبه، وهم ولد آدم، فيسيرون إلى خراب الدنيا وتكون مقدمتهم بالشام وساقتهم بالعراق، فيمرون بأنهار الدنيا فيشربون الفرات ودجلة وبحيرة طبرية حتى يأتوا بيت المقدس فيقولون: قد قتلنا أهل الدنيا فقاتلوا من في السماء، فيرمون بالنشاب إلى السماء، فيرجع نشابهم مخضبة بالدم، فيقولون: قد قتلنا من في السماء، وعيسى والمسلمون بجبل طور سينين، فيوحي الله إلى عيسى أن احرز عبادي وما يلي أيلة، ثم إن عيسى يرفع يديه إلى السماء ويؤمن المسلمون، فيبعث الله عليهم دابة يقال لها: النغف، تدخل في مناخرهم، فيصبحون موتى من حاق الشام إلى حاق العراق حتى تنتن الأرض من جيفهم، ويأمر السماء فتمطر كأفواه القرب، فتغسل الأرض من جيفهم ونتنهم، فعند ذلك طلوع الشمس من مغربها." ابن جرير، عن حذيفة بن اليمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٤٦۔۔۔ قیامت سے پہلے دس نشانیاں یوں پیش آئیں گی جیسے لڑی میں (سے) موتی (گرتے ہیں) ایک گرپڑے تو لگاتار گرنے لگتے ہیں ، دجال کا نکلنا، عیسیٰ (علیہ السلام) کا نال ہونا، یاجوج ماجوج (کی دیوار) کا کھلنا، دابۃ الارض اور سورج کا مغرب سے نکلنا جب کسی مکلف جاندار کو ایمان لانا فائدہ نہ دے گا۔ (ابن عساکر عن ابی شریحۃ)
38646- "بين يدي الساعة عشر آيات كالنظم في الخيط، إذا سقط منها واحدة توالت: خروج الدجال ونزول عيسى ابن مريم وفتح يأجوج ومأجوج والدابة وطلوع الشمس من مغربها وذلك حين لا ينفع نفسا إيمانها." كر - عن أبي شريحة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৫৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٤٧۔۔۔ قیامت سے پہلے دس علامات ہیں، مغرب میں دھنسنا، مشرق اور جزیرہ عرب میں دھنسنا، دھواں عیسیٰ ابن مریم (علیہما السلام) کا نزول، دجال، داب الارض یاجوج ماجوج، اور ہوا جو انھیں اڑائے اور سمندر میں پھینکے گی، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا۔ (البغوی، طبرانی عن الربیع بن عضلۃ عن ابی شریحۃ)
38647- "عشر بين يدي الساعة: خسف بالمغرب، وخسف بالمشرق، وخسف بجزيرة العرب، والدخان، ونزول عيسى ابن مريم، والدجال، ودابة الأرض، ويأجوج ومأجوج، وريح تسفيهم وتطرحهم بالبحر، وطلوع الشمس من مغربها." البغوي، طب - عن الربيع بن عضلة عن أبي شريحة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৬০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٤٨۔۔۔ قیامت سے پہلے دس نشانیاں ہوں گی۔ (ابن السکن عن ربیعۃ الجرشی)
38648- "عشر آيات بين يدي الساعة." ابن السكن - عن ربيعة الجرشي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٤٩۔۔۔ لوگوں کی تین پناہ گائیں ہوں گی، بڑی جنگ سے ان کی پناہ گاہ انطاکیہ کے نشیبی علاقہ دمشق میں ہوگی، اور جنگ سے ان کی پناہ گاہ بیت المقدس ہے اور یاجوج ماجوج سے ان کی پناہ گاہ طور سینا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، ابن عساکر عن الحسین بن عل، ابن عساکر عن یحییٰ بن جابر الطائی مرسلاً )
38649- "للناس ثلاثة معاقل: فمعقلهم من الملحمة الكبرى التي يكون بعمق أنطاكية دمشق، ومعقلهم من الملحمة بيت المقدس، ومعقلهم من يأجوج ومأجوج طور سيناء." حل، كر - عن الحسين ابن علي، كر - عن يحيى بن جابر الطائي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: