কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৬৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٦٥٠۔۔۔ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دس نشانیاں نہ ظاہر ہوجائیں، مشرق میں دھنسنا، مغرب میں دھنسنا، اور جزیرۃ العرب میں دھنسنا، دجال، دھواں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کا نزول یاجوج ماجوج کا نکلنا، دابۃ الارض کا نکلنا، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا، اور آگ جو عدن کے نشیبی علاقے سے نکلے گی اور لوگوں کو محشر کی طرف ہانک لے جائے گی اور چھوٹی چیونٹی اور بڑی چیونٹی (سب) کو جمع کرے گی۔ (طبرانی، حاکم وابن مردویہ عن واثلہ)
38650- "لا تقوم الساعة حتى تكون عشر آيات: خسف بالمشرق، وخسف بالمغرب، وخسف في جزيرة العرب، والدجال، والدخان ونزول عيسى، ويأجوج ومأجوج، والدابة، وطلوع الشمس من مغربها، ونار تخرج من قعر عدن تسوق الناس إلى المحشر تحشر الذر والنمل." طب، ك وابن مردويه - عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥١۔۔۔ جب تم خراسان سے سیاہ جھنڈے آتے دیکھو تو وہاں پہنچ جاؤ کیونکہ ان میں خلیفۃ اللہ مہدی ہوگا۔ (مسند احمد، حاکم عن ثوبان )
38651- "إذا رأيتم الرايات السود قد جاءت من قبل خراسان فأتوها، فإن فيها خليفة الله المهدي." حم، ك - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٢۔۔۔ خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں گے انھیں کوئی روک نہ سکے گا یہاں تک کہ وہ ایلیاء میں نصب ہوجائیں گے۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابوہریرہ )
38652- "تخرج من خراسان رايات سود فلا يردها شيء حتى تنصب بايلياء." حم، ت - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٣۔۔۔ تمہیں مہدی کی خوشخبری ہو جو قریش میں میرے خاندان کا آدمی ہوگا وہ زلزلوں اور لوگوں کے اختلاف کے دور میں نکلے گا وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا، جیسے وہ ظلم وستم سے بھری ہوگی آسمان و زمین کے رہنے والے اس سے خوش ہوں گے، مال کو صحیح برابر حصوں میں تقسیم کرے گا، اور امت محمد علی صاحبھا الصلوٰۃ والسلام کے دلوں کو مسرت سے بھردے گا، اس کا انصاف انھیں کافی ہوگا، یہاں تک کہ ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : جسے کوئی ضرورت ہو وہ میرے پاس آجائے ؟ تو اس کے پاس صرف ایک آدمی آئے گا اس سے سوال کرے گا، پھر وہ کہے گا : دربان کے پاس جاؤ وہ تمہیں عطا کرے گا، چنانچہ وہ اس کے پاس آکر کہے گا : میں مہدی کا قاصد ہوں تاکہ تم مجھے مال دو ، وہ کہے گا : دونوں ہاتھوں سے اٹھاؤ، وہ جھولی بھرے گا لیکن اٹھا نہیں سکے گا، پھر وہ مال نکال دے گا اور اتنا باقی رکھے گا جسے اٹھاسکے، مال لے کر نکلے گا تو اسے ندامت وپشیمانی ہوگی وہ (دل میں) کہے گا : امت محمد میں سے میں ہی (بڑا) بےباک ہوں، سب کو اس مال کی طرف بلایا گیا تو میرے علاوہ سب نے چھوڑ دیا، چنانچہ (اس خیال سے ) وہ دربان کو مال واپس کرے گا، تو وہ کہے گا : ہم جو چیز دے دیتے ہیں واپس نہیں لیتے، پھر وہ (مہدی) اس حال میں چھ، سات، آٹھ یا نوسال رہے گا اس کے بعد زندگی میں کوئی خیر نہیں۔۔ (مسند احمد، والباوردی عن ابی سعید)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٨، الضعیفۃ ١٥٧٧۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٨، الضعیفۃ ١٥٧٧۔
38653- "أبشروا بالمهدي رجل من قريش من عترتي، يخرج في اختلاف من الناس زلزال، فيملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا، ويرضى عنه ساكن السماء وساكن الأرض، ويقسم المال صحاحا بالسوية، ويملأ قلوب أمة محمد صلى الله عليه وسلم غنى ويسعهم عدله حتى أنه يأمر مناديا فينادي: من له حاجة إلي؟ فما يأتيه أحد إلا رجل واحد يأتيه فيسأله، فيقول: ائت السادن حتى يعطيك، فيأتيه فيقول: أنا رسول المهدي إليك لتعطيني مالا، فيقول: احث، فيحثي ولا يستطيع أن يحمله، فيلقي حتى يكون قدر ما يستطيع أن يحمله، فيخرج به فيندم فيقول: أنا كنت أجشع أمة محمد نفسا، كلهم دعي إلى هذا المال فتركه غيري، فيرد عليه فيقول: إنا لا نقبل شيئا أعطيناه، فيلبث في ذلك ستا أو سبعا أو ثمانيا أو تسع سنين ولا خير في الحياة بعده." حم والبارودي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٤۔۔۔ میری امت میں مہدی نکلے گا جو پانچ سات یا نوسال زندہ رہے گا اس کے بعد پاس ایک شخص آکر کہے گا : اے مہدی ! مجھے دو ، مجھے دو ، تو وہ جتنا اٹھاسکے گا اس کا کپڑا بھردے گا۔ (ترمذی عن ابی سعید)
38654- "إن في أمتي المهدي يخرج، يعيش خمسا أو سبعا أو تسعا، فيجيء إليه الرجل فيقول: يا مهدي! أعطني أعطني، فيجثي له ثوبه ما استطاع أن يحمله." ت - عن أبي سعيد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٥۔۔۔ دنیا کا اختتام و انتہا اس وقت تک نہیں ہوگی یہاں تک کہ میرے خاندان کا ایک شخص جس کا نام میرے ہم نام ہوگا اس کا مالک بن جائے۔ (مسند احمد، ابوداؤد ، ترمذی، عن ابن مسعود)
38655- "لا تذهب الدنيا ولا تنقضي حتى يملك رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي." حم، د، ت - عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٦۔۔۔ حکومت میں سختی ہی ہوگی، دنیا پیٹھ ہی پھیرے گی اور لوگ آئے دن بخیل ہی ہوں گے اور قیامت برے لوگوں پر ہی برپا ہوگی اور مہدی عیسیٰ (علیہ السلام) ہی ہیں۔ (ابن ماجہ، حاکم عن انس)
38656- "لا يزداد الأمر إلا شدة، ولا الدنيا إلا إدبارا، ولا الناس إلا شحا، ولا تقوم الساعة إلا على شرار الناس، ولا مهدي إلا عيسى ابن مريم." هـ، ك - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৬৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٧۔۔ کچھ لوگ مشرق سے نکلیں گے اور مہدی کی حکومت کی اطاعت کریں گے (ابن ماجہ عن عبداللہ بن الحارث بن جزء
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٢١۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٢١۔
38657- "يخرج ناس من المشرق فيوطؤن للمهدي سلطانه." هـ - عن عبد الله بن الحارث بن جزء"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٨۔۔۔ تمہارے اس خزانے کے پاس تین آدمی آپس میں جنگ کریں گے تینوں خلیفہ کے بیٹے ہوں گے، وہ کسی کو نہیں ملے گا، اس کے بعد سیاہ جھنڈے مشرق کی جانب سے نمودار ہوں گے، وہ تمہیں ایسے قتل کریں گے کہ کسی کو قوم نے ایسا قتل نہیں کیا، پس تم اگر اسے دیکھ لو تو اس کے ہاتھ پر بیعت کرلینا اگرچہ برف پر گھٹنوں کے بل چلنا پڑے کیونکہ وہ اللہ کی طرف سے خلیفہ مہدی ہوگا۔ (ابن ماجہ، حاکم عن ثوبان)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٨٨٧، الضعیفۃ ٨٥۔
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٨٨٧، الضعیفۃ ٨٥۔
38658- "يقتتل عند كنزكم هذا ثلاثة كلهم ابن خليفة، ثم لا يصير إلى واحد منهم، ثم تطلع الرايات السود من قبل المشرق فيقتلونكم قتلا لم يقتله قوم، فإذا رأيتموه فبايعوه ولو حبوا على الثلج فإنه خليفة الله المهدي." هـ، ك - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٥٩۔۔۔ میری امت کے آخر میں ایک خلیفہ ہوگا دامن بھربھر کے مال دے گا اور اسے شمار نہیں کرے گا۔ (مسند احمد، مسلم عن جابر)
38659- "يكون في آخر أمتي خليفة يحثي المال حثيا ولا يعده عددا." حم، م - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٠۔۔۔ آخری زمانہ میں ایک خلیفہ ہوگا جو مال تقسیم کرے گا (لیکن) اسے شمار نہیں کرے گا۔ (مسند احمد، مسلم عن ابی سعید و جابر)
38660- "يكون في آخر الزمان خليفة يقسم المال ولا يعده." حم، م - عن أبي سعيد وجابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦١۔۔۔ میرے خاندان کا ایک شخص خلیفہ بنے گا جس کا نام میرے ہم نام ہوگا، اگر دنیا کا ایک دن بھی باقی رہا اللہ تعالیٰ اسے لمبا کردے گا تاکہ وہ خلیفہ بن جائے۔ (ترمذی، عن ابن مسعود)
38661- "يلي رجل من أهل بيتي يواطئ اسمه اسمي، لو لم يبق من الدنيا إلا يوم لطول الله ذلك اليوم حتى يلي." ت - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٢۔۔۔ مہدی میرے خاندان فاطمہ کی اولاد سے ہوگا۔ (ابوداؤد، مسلم عن ام سلمہ)
کلام :۔۔۔ المنار المنیف ٣٣٥۔
کلام :۔۔۔ المنار المنیف ٣٣٥۔
38662- "المهدي من عترتي من ولد فاطمة." د، م - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٣۔۔۔ مہدی میرے، چچا عباس کی اولاد سے ہوگا۔ (دارقطنی فی الافراد عن عثمان)
38663- "المهدي من العباس عمي." قط في الأفراد - عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٤۔۔۔ مہدی اہل بیت سے ہوگا، اللہ تعالیٰ ایک رات میں اس کی اصلاح کردے گا۔ (مسند احمد، ابن ماجہ عن علی)
کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٤٣٢۔
کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٤٣٢۔
38664- "المهدي من أهل البيت، يصلحه الله في ليلة." حم، هـ- عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٥۔۔۔ مہدی روشن پیشانی والا، تنگ نتھنوں اور درمیان سے اونچی ناک والا ہوگا، زمین کو عدل و انصاف سے بھرڈالے گا جیسے وہ ظلم و ستم سے بھری پڑی ہے وہ سات سال حکومت کرے گا۔ (ابوداؤد، حاکم، عن ابی سعید)
38665- "المهدي أجلى الجبهة، أقنى الأنف، يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت جورا وظلما، يملك سبع سنين." د، ك - عن أبي سعيد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٦۔۔۔ مہدی میری اولاد میں سے ہوگا، اس کا چہرہ چمکتے ستارے کی طرح ہوگا۔ (الرویانی عن حذیفۃ)
کلام :۔۔۔ تہذیر المسلمین ١٦٠، ضعیف الجامع ٥٩٤٨۔
کلام :۔۔۔ تہذیر المسلمین ١٦٠، ضعیف الجامع ٥٩٤٨۔
38666- "المهدي رجل من ولدي، وجهه كالكوكب الدري". "الروياني - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৭৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٧۔۔۔ عنقریب میرے بعد خلفاء ہوں گے اور خلفاء کے بعد امراء ہوں گے اور امراء کے بعد بادشاہ ہوں گے اور بادشاہوں کے بعد ظالم لوگ، پھر میرے گھرانے کا ایک شخص نکلے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھر ڈالے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھری پڑی ہے پھر اس کے بعد قحطانی کو حکومت ملے گی اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے حق دے کر بھیجا وہ اس سے کم نہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن حامل الصدفی)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٣٠٥۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٣٠٥۔
38667- "سيكون بعدي خلفاء، ومن بعد الخلفاء امراء، ومن بعد الأمراء ملوك، ومن بعد الملوك جبابرة، ثم يخرج رجل من أهل بيتي يملأ الأرض عدلا كما ملئت جورا، ثم يؤمر بعده القحطاني، فوالذي بعثني بالحق ما هو بدونه." طب - عن حامل الصدفي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৮০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٨۔۔۔ خلیفہ کی موت کے وقت لوگوں میں اختلاف ہوگا، تو اہل مدینہ سے ایک شخص بھاگ کر مکہ جائے گا، مکہ والے اس کے پاس آئیں گے اسے باہر نکالیں گے وہ نہ چاہ رہا ہوگا پھر رکن ومقام ابراہیم کے پاس اس کے ہاتھ پر بیعت کریں گے، شام کی ایک جماعت اس کی طرف بھیجی جائے گی تو انھیں مکہ و مدینہ کے درمیان کھلے میدان میں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔
لوگ جب یہ منظر دیکھیں گے تو اس کے پاس شام کے ابدال اور اہل عراق کے سردار آکر رکن ومقام کے درمیان اس کی بیعت کرلیں گے، پھر قریش کا ایک شخص اٹھے گا جس کے ماموں کلب ہوں گے وہ ان کی طرف ایک مہم روانہ کرے گا تو یہ لوگ ان پر غالب آجائیں گے یہ کلب کی مہم ہوگی اس شخص کے لیے خرابی ہے جو کلب کی غنیمت میں حاضر نہ ہوا، پھر مال (غنیمت) تقسیم ہوگا، اور لوگوں میں ان کے نبی کی سنت کے مطابق عمل کرے گا، اور اسلام کو زمین عام کردے گا۔ وہ سات سال رہے گا پھر اس کی وفات ہوگی اور مسلمان اس کا جنازہ پڑھائیں گے۔ (مسند احمد، ابوداؤد، حاکم عن ام سلمۃ)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابی داؤد ٩٢١۔ ٩٢٢۔ ٩٢٣۔
لوگ جب یہ منظر دیکھیں گے تو اس کے پاس شام کے ابدال اور اہل عراق کے سردار آکر رکن ومقام کے درمیان اس کی بیعت کرلیں گے، پھر قریش کا ایک شخص اٹھے گا جس کے ماموں کلب ہوں گے وہ ان کی طرف ایک مہم روانہ کرے گا تو یہ لوگ ان پر غالب آجائیں گے یہ کلب کی مہم ہوگی اس شخص کے لیے خرابی ہے جو کلب کی غنیمت میں حاضر نہ ہوا، پھر مال (غنیمت) تقسیم ہوگا، اور لوگوں میں ان کے نبی کی سنت کے مطابق عمل کرے گا، اور اسلام کو زمین عام کردے گا۔ وہ سات سال رہے گا پھر اس کی وفات ہوگی اور مسلمان اس کا جنازہ پڑھائیں گے۔ (مسند احمد، ابوداؤد، حاکم عن ام سلمۃ)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابی داؤد ٩٢١۔ ٩٢٢۔ ٩٢٣۔
38668- "يكون اختلاف عند موت خليفة، فيخرج رجل من أهل المدينة هاربا إلى مكة فيأتيه ناس من أهل مكة فيخرجونه وهو كاره فيبايعونه بين الركن والمقام ويبعث إليه بعث من الشام فيخسف بهم بالبيداء بين مكة والمدينة، فإذا رأى الناس ذلك أتاه أبدال الشام وعصائب أهل العراق فيبايعوه بين الركن والمقام ثم ينشأ رجل من قريش أخواله كلب، فيبعث إليهم بعثا فيظهرون عليهم وذلك بعث كلب. والخيبة لمن لم يشهد غنيمة كلب! فيقسم المال ويعمل في الناس بسنة نبيهم ويلقي الإسلام بجرانه إلى الأرض، فيلبث سبع سنين ثم يتوفى ويصلي عليه المسلمون." حم، د، ك - عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৬৮১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٦٩۔۔۔ زمین ضرور ظلم وستم سے بھری جائے گی، جب وہ ظلم سے بھرجائے گی تو اللہ تعالیٰ میرا ایک شخص بھیجے گا جو میرا ہم نام اور اس کا والد میرے والد کے ہم نام ہوگا وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھرڈالے گا۔ جیسے وہ ظلم وبربریت سے بھرگئی تھی پھر نہ آسمان اپنا قطرہ روکے گا اور نہ زمین اپنی نباتات، وہ تم لوگوں میں سات یا آٹھ سال رہے گا زیادہ رہا تو نوسال۔ (طبرانی فی الکبیر والبزار عن قرۃ المزنی)
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٤٤٣٢۔
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٤٤٣٢۔
38669- "لتملأن الأرض جورا وظلما! فإذا ملئت جورا وظلما يبعث الله عز وجل رجلا مني اسمه اسمي واسم أبيه أسم أبي، فيملؤها عدلا قسطا كما ملئت جورا وظلما، فلا تمنع السماء شيئا من قطرها ولا الأرض شيئا من نباتها، يمكث فيكم سبعا أو ثمانيا، فإن أكثر فتسعا." طب والبزار - عن قرة المزني".
তাহকীক: