কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৬৮২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧٠۔۔۔ زمین ضرور ظلم وبربریت سے بھری جائے گی، پھر میرے گھرانے کا ایک شخص ضرور نکلے گا جو اسے انصاف سے بھردے گا۔ جیسے وہ ظلم سے بھرگئی تھی۔ (الحارث عن ابی سعید)
38670- "لتملأن الأرض ظلما وعدوانا! ثم ليخرجن رجل من أهل بيتي حتى يملأها قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وعدوانا وعدوانا". "الحارث - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧١۔۔۔ میری امت (صالحہ پابند شریعت) ہرگز ہلاک نہیں ہوگی اس کے شروع میں میں (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ہوں اور اس کے آخر میں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ہیں اور مہدی اس کے درمیان میں ہے۔ (ابونعیم فی احبار المھدی عن ابن عباس)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٨٠، المنار المنیف ٣٤٥۔
38671- "لن تهلك أمة أنا في أولها وعيسى ابن مريم في آخرها، والمهدي في أوسطها." أبو نعيم في أخبار المهدي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧٢۔۔۔ تمہارے خلفاء میں ایک خلیفہ ہوگا جو دامن کو بھر کر مال دے گا اور اسے شمار نہیں کرے گا۔ (مسلم عن ابی سعید)
38672- "من خلفائكم خليفة يحثي المال حثيا ولا يعده عدا." م - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧٣۔۔۔ وہ ہمارے خاندان کا شخص ہوگا جس کی اقتداء میں عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) نماز پڑھیں گے۔ (ابونعیم فی کتاب المھدی عن ابی سعید)
38673- "منا الذي يصلي عيسى ابن مريم خلفه." أبو نعيم في كتاب المهدي - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧٤۔۔۔ اگر دنیا کا ایک دن بھی بچا تو اللہ تعالیٰ اسے لمبا کردے گا یہاں تک کہ میرے خاندان کا ایک شخص جبل دیلم اور قسطنطنیہ کا حاکم بن جائے۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٦١٢، ضعیف الجامع ٤٨٤٦۔
38674- "لو لم يبق من الدنيا إلا يوم لطوله الله تعالى حتى يملك رجل من أهل بيتي جبل الديلم والقسطنطينية". هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧٥۔۔۔ اگر زمانے کا ایک دن بھی رہا تو اللہ تعالیٰ میرے گھرانے کا ایک فرد بھیجے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھرڈالے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھر گئی۔ (مسند احمد ابوداؤد عن علی)

کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٤٣٣۔
38675- "لو لم يبق من الدهر إلا يوم لبعث الله تعالى رجلا من أهل بيتي يملؤها عدلا كما ملئت جورا." حم، د عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” مہدی کا ظہور “
٣٨٦٧٦۔۔۔ اگر دنیا کا ایک دن بھی رہا تو اللہ تعالیٰ اسے لمبا کردیں گے یہاں تک کہ میرے گھرانے کا ایک شخص بھیجا جائے گا جس کا نام اور اس کے والد کا نام میرے نام اور میرے والد کے نام جیسا ہوگا وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھر گئی۔ (ابوداؤد عن ابن مسعود)
38676- "لو لم يبق من الدنيا إلا يوم لطول الله تعالى ذلك اليوم حتى يبعث فيه رجل من أهل بيتي، يواطيء اسمه اسمي واسم أبيه أسم أبي، يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا." د - عن ابن مسعود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٧٧۔۔۔ ہم اہل بیت کے لیے اللہ تعالیٰ نے دنیا کے مقابلہ میں آخرت کو پسند کیا ہے اور میرے بعد میرے اہل بیت کو آزمائش، رگید اور دھتکار کا سامنا ہوگا یہاں تک مشرق کی جانب سے ایک قوم آئے گی جن کے پاس سیاہ جھنڈے ہوں گے وہ حق کا مطالبہ کریں گے لیکن انھیں نہیں دیا جائے گا، اس لیے وہ جنگ کریں گے پھر ان کی مدد کی جائے گی جو مانگیں گے انھیں دیا جائے گا، تو جب تک میرے گھرانے کے ایک شخص کو نہیں دیا جائے گا وہ قبول نہیں کریں گے اس کا نام میرے نام کے اور اس کے والد کا نام میرے والد کے ہم نام ہوگا، وہ زمین کا حاکم ہوگا اور اسے عدل و انصاف سے بھردے گاجی سے وہ ظلم وستم سے بھری ہوگی، تو جو کوئی تم میں سے یا تمہاری اولاد میں سے یہ زمانہ پائے تو ان کے پاس آجائے اگرچہ برف پر گھٹنوں کے بل چلنا پڑے۔ کیونکہ وہ ہدایت کے جھنڈے ہیں۔ (ابن ماجہ، حاکم وتعقب عن ابن مسعود)
38677- "إنا أهل بيت اختار الله لنا الآخرة على الدنيا، وإن أهل بيتي سيلقون من بعدي بلاء وتشريدا وتطريدا، حتى أتى قوم من قبل المشرق معهم رايات سود فيسألون الحق فلا يعطونه، فيقاتلون فينصرون فيعطون ما سألوا، فلا يقبلونه حتى يدفعوها إلى رجل من أهل بيتي، يواطيء اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي، فيملك الأرض فيملؤها قسطا وعدلا كما ملؤها جورا وظلما، فمن أدرك ذلك منكم أو من أعقابكم فليأتهم ولو حبوا على الثلج، فإنها رايات هدى". هـ، ك وتعقب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٧٨۔۔۔ مہدی میرا ہم نام اور اس کا والد میرے والد کا ہم نام ہوگا۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود)
38678- "المهدي يواطيء اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي." كر عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٧٩۔۔۔ تمہارے سامنے خراسان کی جانب سے سیاہ جھنڈے نمودار ہوں گے، تو ان کے پاس جانا اگرچہ برف پر گھٹنوں کے بل چل کرجانا پڑے، کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کا خلیفۃ مہدی ہے۔ (الدیلمی عن ثوبان)
38679- "ستطلع عليكم رايات سود من قبل خراسان! فأتوها ولو حبوا على الثلج، فإنه خليفة الله تعالى المهدي." الديلمي - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٠۔۔۔ تمہارے روم کے درمیان چار صلحیں ہوں گی، چوتھے دن آل ہارون کے ایک شخص پر ہوگی جو سات سال رہے گی، لوگوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اس وقت لوگوں کا خلیفہ کون ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : میری اولاد سے جس کی عمر چالیس سال ہوگی، گویا اس کا چہرہ چمکتا تارا ہے اس کے دائیں رخسار پر سیاہ تل ہوگا اس پر روئی کی دوع بائیں ہوں گی وہ بنی اسرائیل کا شخص معلوم ہوگا، بیس سال حکومت کرے گا خزانے نکالے گا اور شرک والے شہروں کو فتح کرے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ
38680- "ستكون بينكم وبين الروم أربع هدن! يوم الرابعة على يد رجل من آل هارون، يدوم سبع سنين، قيل: يا رسول الله من إمام الناس يومئذ؟ قال: من ولدي ابن أربعين سنة، كأن وجهه كوكب دري، في خده الأيمن خال أسود، عليه عباءتان قطوانيتان، كأنه من رجال بني إسرائيل، يملك عشرين سنة يستخرج الكنوز ويفتح مدائن الشرك." طب - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨١۔۔۔ (بدعہدی کے ) دھوکے پر صلح ہوگی، کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! دھوکے کی صلح کا کیا مطلب ہے ؟ فرمایا : دل جیسے تھے ویسے نہیں ہوں گے، پھر گمراہی کے بلانے والے ہوں گے، اس وقت اگر تمہیں اللہ کا خلیفہ زمین میں نظر آئے تو اس کے پاس چلے جانا، اگرچہ وہ تمہارے جسم کو زخمی کردے اور تمہارا مال چھین لے، اور اگر وہ نظر نہ آئے تو زمین میں نکل جانا اگرچہ تمہاری موت کسی درخت کے تنے کو چبانے کی حالت میں آئے (ابوداؤد طیالسی، مسند احمد، ابوداؤد ابو یعلی، ضیاء عن حذیفۃ
38681- "تكون هدنة على دخن! قيل: يا رسول الله! ما هدنة على دخن؟ قال: قلوب لا تعود على ما كانت عليه، ثم تكون دعاة الضلالة، فإن رأيت يومئذ خليفة الله تعالى في الأرض فالزمه وإن نهك جسمك وأخذ مالك، وإن لم تره فاضرب في الأرض ولو أن تموت وأنت عاض بجذل شجرة." ط، حم، د، ع، ض - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٢۔۔۔ وہ امت کیسے ہلاک ہوسکتی ہے جس کے شروع میں میں ہوں آخر میں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) اور مہدی میرے گھرانے کا شخص اس کے درمیان میں ہے۔ (حاکم فی تاریخہ، ابن عساکر عن ابن عباس)

کلام :۔۔۔ الضعیفۃ ٢٣٤٩۔
38682- "كيف تهلك أمة أنا في أولها وعيسى ابن مريم في آخرها والمهدي من أهل بيتي في وسطها." ك في تاريخه، كر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٣۔ اگر دنیا کی ایک رات بھی باقی رہی تو اس میں میرے گھرانے کا ایک شخص حاکم بنے گا (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود
38683- "لو لم يبق من الدنيا إلا ليلة لملك فيها رجل من أهل بيتي." طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٤۔۔۔ اگر دنیا کی ایک رات بھی باقی رہی تو اللہ تعالیٰ اسے لمبا کردے گا یہاں تک کہ میرے گھرانے کا ایک شخص خلیفہ بن جائے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38684- "لو لم يبق من الدنيا إلا ليلة لطول الله تعالى تلك الليلة حتى يلى رجل من أهل بيتي." الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٥۔۔۔ میرے بعد بہت سے فتنے ہوں گے ان میں ایک فتنہ احلاس ہے جس میں جنگ وبھاگ ہوگا، پھر اس سے بڑا فتنہ ہوگا، پھر ایسا فتنہ ہوگا جب بھی کہا جائے گا : ختم ہوگیا بڑھ جائے گا، یہاں تک کہ کوئی گھر باقی نہیں رہے گا کہ وہ فتنہ اس میں داخل ہوگیا ہوگا اور ہر مسلمان کو وہ تکلیف دے گا یہاں تک کہ میرے خاندان کا ایک شخص ظاہر ہوگا۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن ابی سعید)
38685- "ستكون بعدي فتن منها فتنة الأحلاس يكون فيها حرب وهرب، ثم بعدها فتن أشد منها، ثم تكون فتنة كلما قيل: انقطعت تمادت، حتى لا يبقى بيت إلا دخلته ولا مسلم إلا شكته حتى يخرج رجل من عترتي." نعيم بن حماد في الفتن - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٦۔۔۔ ذیقعدہ میں قبیلے ایک دوسرے کو کھنچیں گے اور اسی سال حاجیوں کو لوٹا جائے گا، پھر منیٰ میں لڑائی ہوگی بالاۤخر ان کا ایک آدمی بھاگ جائے گا، پھر بامر مجبور رکن ومقام کے درمیان اس کی بیعت ہوگی وہ بدریین کی تعداد کے برابر بیعت کرے گا۔ آسمان و زمین والے اس سے راضی ہوں گے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن، حاکم عن عمروبن شعیب عن ابیہ عن جدہ)

کلام :۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ ٤٥١۔
38686- "في ذي القعدة تجاذب القبائل وعامئذ ينهب الحاج فتكون ملحمة بمنى حتى يهرب صاحبهم، فيبايع بين الركن والمقام وهو كاره، يبايع مثل عدة أهل بدر، يرضى عنه ساكن السماء وساكن الأرض." نعيم بن حماد في الفتن، ك - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৬৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٧۔۔۔ ہمیں سے سفاح، منصور اور مہدی ہوگا۔ (البیھقی و ابونعیم کلاھما فی الدلائل، الخطیب عن ابن عباس)
38687- "منا السفاح ومنا المنصور ومنا المهدي." البيهقي وأبو نعيم كلاهما في الدلائل، الخطيب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৭০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٨۔۔۔ ہمیں سے قائم، ہمیں سے منصور اور ہمیں سے مہدی ہوگا، رہا قائم تو خلافت اسے ملے گی تو اس نے خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہایا ہوگا، اور رہا منصور تو اسے جھنڈے نہیں پاسکیں گے، رہاسفاح تو وہ مال وخون بہائے گا اور مہدی تو وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم سے بھرگئی۔ (الخطیب عن ابی سعید)
38688- "منا القائم ومنا المنصور ومنا السفاح ومنا المهدي، فأما القائم فتأتيه الخلافة لم يهراق فيها محجمة من دم، وأما المنصور فلا تدركه راية، وأما السفاح فهو يسفح المال والدم، وأما المهدي فيملؤها عدلا كما ملت ظلما." الخطيب - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৭০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٨٩۔۔۔ جب تک میرے گھرانے کا ایک شخص اللہ تعالیٰ نہیں بھیج دیتا ہے جو میرا ہم نام اور اس کا والد میرے والد کے ہم نام ہوگا دنیا ختم نہیں ہوگی۔ وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھرگئی۔ (طبرانی، دارقطنی فی الافراد، حاکم عن ابن مسعود)
38689- "لا تذهب الدنيا حتى يبعث الله تعالى رجلا من أهل بيتي يواطيء اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي، فيملأ الأرض عدلا وقسطا كما ملئت ظلما وجورا." طب، قط في الأفراد، ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: