কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৭০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٠۔۔۔ جب تک میرے گھرانے کا شخص روشن پیشانی والا، باریک نتھنوں اور درمیان سے اونچی ناک والا زمین کا مالک نہیں بن جاتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ وہ زمین کو عدل وناصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھرگئی وہ سات سال رہے گا۔ (مسند احمد، ابویعلی وسمویہ ، ضیاء عن ابی سعید)
38690- "لا تقوم الساعة حتى يملك الأرض رجل من أهل بيتي أجلى أقنى، يملأ الأرض عدلا كما ملئت ظلما، يكون سبع سنين." حم، ع وسمويه، ض - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩١۔۔۔ جب تک زمین ظلم و زیادتی سے نہیں بھرجاتی قیامت قائم نہیں ہوگی، پھر میرے خاندان کا ایک شخص نکلے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھرگئی۔ (ابویعلی وابن خزیمہ، ابن حبان، حاکم، عنہ)
38691- "لا تقوم الساعة حتى تمتلئ الأرض ظلما وعدوانا، ثم يخرج رجل من عترتي فيملؤها قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وعدوانا." ع وابن خزيمة، حب، ك - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٢۔۔۔ جب تک میرے خاندان کا شخص جس کا نام میرے نام پر اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام پر ہوگا (زمین کا) والی نہیں بن جاتا قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (مسند احمد عن ابن مسعود)
38692- "لا تقوم الساعة حتى يلي رجل من أهل بيتي يوطيء اسمه اسمي." حم - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٣۔۔۔ اے نبی کے چچا ! اللہ تعالیٰ نے اسلام کا آغاز (بصورت شریعت محمدی) مجھ سے کیا اور اس کا اختتام آپ کی اولاد کے ایک لڑکے پر کرے گا جو عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) سے پہلے ہوگا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )
38693- "يا عم النبي! إن الله تعالى ابتدأ الإسلام بي وسيختمه بغلام من ولدك، وهو الذي يتقدم عيسى ابن مريم." حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٤۔۔۔ (چچا) عباس ! اللہ تعالیٰ نے اس کام کا آغاز مجھ سے کیا، اور اس کا اختتام تمہاری اولاد کے ایک نوجوان سے کرے گا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم و ستم سے بھرگئی اور وہی عیسیٰ (علیہ السلام) کو نماز پڑھائے گا۔ (دارقطنی فی الافراد والخطیب وابن عساکر عن عمار بن یاسر)
38694- "يا عباس! إن الله تعالى بدأ بي هذا الأمر وسيختمه بغلام من ولدك يملؤها عدلا كما ملئت جورا، وهو الذي يصلي بعيسى عليه السلام." قط في الأفراد والخطيب وابن عساكر - عن عمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٥۔۔۔ اے چچا ! آپ کی اولاد ایک جماعت ہوگی جو حج ادا کرے گی اور ان میں دوروالے کے لیے بہتری ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن العباس وضعف)
38695- "يا عم! ولدك قوم تحج وخيرهم للأبعد." طس - عن العباس، وضعف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٦۔۔۔ میری امت کے ایک شخص کے لیے رکن و مقام کے مابین بیعت لی جائے گی، (بیعت کرنے والوں کی) تعداد بدری صحابہ (رض) جتنی ہوگی۔ اس کے پاس ابدال شام اور عراق کے سردار آئیں گے، پھر ان کے پاس (مقابلہ کے لئے) شام کا لشکر آئے گا جب وہ کھلے میدان میں ہوں گے انھیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔ پھر قریش کا ایک شخص اس پر چڑھائی کرے گا جس کے ماموں کلب ہوں گے اللہ تعالیٰ انھیں بھی شکست دے گا، تو کہا جانے لگے گا جس نے کلب کی غنیمت نہیں لوٹی وہ نقصان میں رہا۔ (ابن ابی شیبہ، طبرانی، ابن عساکر عن ام سلمہ)
کلام :۔۔۔ الضعیفۃ ١٩٦٥۔
کلام :۔۔۔ الضعیفۃ ١٩٦٥۔
38696- "يبايع لرجل من أمتي بين الركن والمقام كعدة أهل بدر، فتأتيه عصب العراق وأبدال الشام، فيأتيهم جيش من الشام حتى إذا كانوا بالبيداء خسف بهم، ثم يسير إليه رجل من قريش أخواله كلب فيهزمهم الله تعالى، فكان يقال: الخائب من خاب غنيمة كلب." ش، طب، كر - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٧۔۔۔ ایک پناہ کا طلب گار بیت اللہ میں پناہ لے گا، پھر اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، جب وہ کھلے میدان میں ہوں گے انھیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، صرف ایک آدمی بچے گا جو ان کی اطلاع دے گا۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن ام سلمۃ)
38697- "يعوذ عائذ في البيت، فيبعث إليه جيش، حتى إذا كانوا بالبيداء خسف بهم، فلم يفلت منهم إلا رجل يخبر عنهم. " الخطيب في المتفق والمفترق - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٨۔۔۔ دمشق کی گہرائی والے حصہ سے ایک شخص نکلے گا جسے سفیانی کہا جاتا ہوگا اس کی اکثر پیروی کرنے والے قبیلہ کلب والے ہوں گے، پھر وہ لوگوں کو قتل کرے گا یہاں تک کہ وہ عورتوں کے پیٹ چاک کرکے بچے قتل کرڈالے گا پھر ان کے مقابلہ میں قیس جمع ہوں گے تو وہ انھیں بھی بکثرت قتل کرے گا، اس کے بعد میرے گھرانے کا ایک شخص حرہ میں نکلے گا سفیانی کو اس کی خبر پہنچے گی، تو وہ اس کے مقابلے میں ایک لشکر بھیجے گا جنہیں یہ شکست دے دے گا، پھر سفیانی اپنے ہمراہیوں کو لے کر اس کے مقابلہ میں آئے گا جب وہ کھلے میدان میں پہنچے گے تو سوائے ایک شخص کے جس نے ان کی خبر دینی ہوگی، سب زمین میں دھنسا دئیے جائیں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38698- "يخرج رجل يقال له السفياني في عمق دمشق وعامة من يتبعه من كلب، فيقتل حتى يبقر بطون النساء ويقتل الصبيان فتجمع لهم قيس فيقتلها حتى لا يمنع ذنب تلعة، ويخرج رجل من أهل بيتي في الحرة فيبلغ السفياني، فيبعث إليه جندا من جنده فيهزمهم، فيسير إليه السفياني بمن معه، حتى إذا صار ببيداء من الأرض خسف بهم، فلا ينجو منهم إلا المخبر عنهم. " ك - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٦٩٩۔۔۔ ایک شخص کے لیے رکن ومقام کے مابین بیعت لی جائے گی، اور اس گھر کو صرف وہاں کے لوگوں نے حلال سمجھا، پس جب وہ اسے حلال سمجھنے لگیں گے تو پھر عربوں کی ہلاکت نہ پوچھو، اس کے بعد حبشی آئیں گے وہ اسے ایسا بگاڑیں گے کہ پھر اس طرح تعمیر نہیں ہوسکے گا، وہی لوگ اس کا خزانہ نکالیں گے۔ (ابن ابی شیبہ، مسند احمد، حاکم عن ابوہریرہ )
38699- "يبايع لرجل بين الركن والمقام، ولن يستحل هذا البيت إلا أهله، فإذا استحلوه فلا تسأل عن هلكة الغرب، ثم تجيء الحبشة فيخرجونه خرابا لا يعمر بعده أبدا، وهم الذين يستخرجون كنزه." ش، حم، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٠۔۔۔ میری امت کے آخر میں مہدی نکلے گا، جسے اللہ تعالیٰ بارش سے سیراب کرے گا، زمین اپنی نباتات نکالے گی، مال صحیح صحیح دے گا، مویشی بکثرت ہوں گے، امت بڑی ہوگی، وہ سات یا آٹھ سال رہے گا۔ (حاکم عن ابن مسعود)
38700- "يخرج في آخر أمتي المهدي، يسقيه الله الغيث، وتخرج الأرض نباتها، ويعطى المال صحاحا، وتكثر الماشية، وتعظم الأمة، يعيش سبعا أو ثمانيا." ك - عن ابن مسعود"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠١۔۔۔ مہدی میری امت میں نکلے گا، پانچ، سات یانوسال رہے گا پھر آسمان سے موسلادھار بارش ہوگی اور زمین اپنی نباتات نہیں روکے گی، مال ڈھیروں میں ہوگا اس کے پاس ایک شخص آکر کہے گا : مہدی ! مجھے دو ! وہ اس کے کپڑے کو جتنا وہ اٹھاسکے بھرے گا۔ (مسند احمد عن ابی سعید)
38701- "يخرج المهدي في أمتي، يعيش خمسا أو سبعا أو تسعا، ثم يرسل السماء عليهم مدرارا ولا تدخر الأرض من نباتها شيئا ويكون المال كدوسا، يجيء الرجل إليه فيقول: يا مهدي! أعطني أعطني، فيحثي له في ثوبه ما استطاع أن يحمل." حم - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٢۔۔۔ میرے گھرانے کا ایک شخص نکلے گا وہ میرا اور اس کا والد میرے والد کا ہم نام ہوگا اور اس کے اخلاق میرے اخلاق جیسے ہوں گے وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھرگئی۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
38702- "يخرج رجل من أهل بيتي يواطيء اسمه اسمي وخلقه خلقي، فيملؤها عدلا وقسطا كما ملئت ظلما وجورا." طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٣۔۔۔ زمانے کے آخر میں جب فتنوں کا ظہور اور دنیا کا اختتام ہوگا ایک امیر ہوگا اس کی سب سے پہلے عطا جو لوگوں کو ہوگی کہ اس کے پاس ایک شخص آئے گا تو وہ اس کا دامن بھردے گا اسے یہ فکر ہوگا کہ آج اس کی زکوۃ کون لے گا کیونکہ لوگ خوش حالی میں ہوں گے۔ (ابویعلی وابن عساکر عن ابی سعید)
38703- "يكون في آخر الزمان عند تظاهر من الفتن وانقطاع من الزمن أمير، أول ما يكون عطاؤه للناس أن يأتيه الرجل فيحثي له في حجره، يهمه من يقبل من صدقة ذلك اليوم لما يصيب الناس من الفرج." ع وابن عساكر - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٤۔۔۔ میرے بعد خلفاء ہوں گے، خلفاء کے بعدامراء، امراء کے بعد بادشاہ بادشاہوں کے بعد ظالم اور ظالموں کے بعد میرے گھرانے کا ایک شخص ہوگا جو زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا اس کے بعد قحطانی ہوگا اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے حق دے کر بھیجا۔ وہ اس سے کم نہیں۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن عبدالرحمن بن قیس بن جابر الصدغی)
38704- "يكون بعدي خلفاء، وبعد الخلفاء الأمراء، وبعد الأمراء الملوك، وبعد الملوك الجبابرة، وبعد الجبابرة رجل من أهل بيتي يملأ الأرض عدلا، ومن بعده القحطاني، والذي بعثني بالحق! ما هو دونه." نعيم بن حماد في الفتن - عن عبد الرحمن بن قيس بن جابر الصدفي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٥۔۔۔ رمضان میں ایک آواز ہوگی شوال میں جلنے کی آواز ہوگی، ذیعقدہ میں قبائل کی باہمی جنگ ہوگی، ذوالحجہ میں حاجیوں کو لوٹا جائے گا، محرم میں آسمان سے ایک منادی ندا کرے گا، خبردار ! فلاں اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے برگزیدہ شخص ہے اس کی بات سونو اور مانو۔ (نعیم عن شھر بن حوشب مرسلاً )
کلام :۔۔۔ الاسرار المرفوعہ ٤٥٠۔
کلام :۔۔۔ الاسرار المرفوعہ ٤٥٠۔
38705- "يكون في رمضان صوت، وفي شوال معمعة، وفي ذي القعدة تتحارب القبائل، وفي ذي الحجة يلتهب الحاج، وفي المحرم ينادي مناد من السماء: ألا! إن صفوة الله تعالى من خلقه فلان فاسمعوا له وأطيعوا." نعيم - عن شهر بن حوشب مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٦۔۔۔ میری امت میں مہدی ہوگا ، اس کی عمر کم ہوئی تو سات، آٹھ یا نو سال ہوگی اس کے زمانے میں میری امت ایسی خوشحال ہوگی کہ اس طرح خوش عیش کبھی نہیں ہوئی ہوگی، نیک وبدسب یکساں فائدہ اٹھائیں گے۔ آسمان اس پہ موسلا دھار برسے گا اور اپنی کوئی پیداوار روک نہیں رکھے گی، مال ڈھیروں میں ہوگا، ایک شخص کھڑے ہو کر کہے گا : مہدی ! مجھے دو ! وہ کہے گا : لے لو۔ (دارقطنی فی الافراد، طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ ، ابن ماجہ عن ابی سعید)
38706- "يكون في أمتي المهدي، إن قصر عمره فسبع سنين وإلا فثمان وإلا فتسع سنين، فتنعم امتي في زمانه نعيما لم ينعموا مثله قط البر منهم والفاجر، يرسل السماء عليه مدرارا، ولا تدخر الأرض شيئا من نباتها، ويكون المال كدوسا، يقوم الرجل فيقول: يا مهدي! أعطني، فيقول: خذ." قط في الأفراد، طس - عن أبي هريرة، هـ- عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٧۔۔۔ میرے گھرانے کا ایک شخص حاکم بنے گا اس کا نام میرے نام جیسا اور اس کے والد کا نام میرے والد کے نام جیسا ہوگا، زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم وستم سے بھر گئی۔ طبرانی والخطیب عن ابن مسعود)
کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٤٣٤۔
کلام :۔۔۔ المتناھیۃ ١٤٣٤۔
38707- "يملك الناس رجل من أهل بيتي اسمه اسمي واسم أبيه اسم أبي، يملأ الأرض عدلا وقسطا كما ملئت ظلما وجورا." طب والخطيب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٨۔۔۔ میری امت پر آخری زمانہ میں ان کے بادشاہوں کے طرف سے سخت مصائب آئیں گے کہ ایسے سخت مصائب کا سنا بھی نہیں ہوگا یہاں تک کہ کشادہ زمین ان کے لیے تنگ ہوجائے گی، مومن کو ظلم سے بچنے کے لیے کوئی پناہ گاہ دکھائی نہ دے گی تو اللہ تعالیٰ میری اولاد سے ایک شخص بھیجے گا وہ زمین کو عدل و انصاف سے معمور کردے گا جیسے وہ ظلم سے بھرگئی، اس سے زمین و آسمان کے باشندے خوش ہوں گے، زمین اپنی ہر نباتات باہر نکال دے گی اور آسمان اپنا ہر قطرہ بہادے گا، وہ ان میں سات، آٹھ، یانوسال رہے گا۔ (حاکم عن ابی سعید)
38708- "ينزل بأمتي في آخر الزمان بلاء شديد من سلطانهم لم يسمع بلاء أشد منه حتى تضيق عنهم الأرض الرحبة، وحتى يملأ الأرض جورا وظلما، لا يجد المؤمن ملجأ يلتجيء إليه من الظلم فيبعث الله تعالى رجلا من عترتي، فيملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا، يرضى عنه ساكن السماء وساكن الأرض، لا تدخر الأرض شيئا من بذرها إلا أخرجته، ولا السماء شيئا من قطرها إلا صبته ويعيش فيهم سبع سنين أو ثمان سنين أو تسع." ك - عن أبي سعيد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৭২১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٧٠٩۔۔۔ جب تک تمہارے لیے بہتر ہو اس مال سے کھاؤ، جب کوئی چیز رہ جائے اسے چھوڑدو، کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے فضل و کرم سے مالدار کرنے والا ہے اور تم اس وقت تک ہرگز فلاح نہیں پاؤگے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمہارے پاس ایک عادل بادشاہ نہ بھیج دے اور وہ بنی امیہ سے نہیں ہوگا۔ (عبدالجبار الخولانی فی تاریخ داریاوابن عساکر عن ابوہریرہ مرفوعاً وموقوفاً )
38709- "كلوا هذا المال ما طاب لكم، فإذا غادر شيء فدعوه، فإن الله تعالى سيغنيكم من فضله، ولن تفعلوا حتى يأتيكم الله بإمام عادل ليس من بني أمية." عبد الجبار الخولاني في تاريخ داريا وابن عساكر - عن أبي هريرة مرفوعا وموقوفا".
তাহকীক: