কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৮২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٠۔۔۔ دجال کے بارے میں تمہیں اشتباہ نہ ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ کانا نہیں وہ نکلے گا اور زمین میں چالیس دن رہے گا کعبہ، بیت المقدس اور مدینہ کے علاوہ ہر جگہ جائے گا۔ مہینہ جمعہ کی طرح، جمعہ دن جیسے ہوگا اور اس کے ساتھ جنت و دوزخ ہوگا اس کی جنت، دوزخ ہے اور دوزخ جنت ہے، اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگی۔ وہ ایک شخص کو بلائے گا جس پر اللہ تعالیٰ اسے مسلط نہیں کرے گا، کہے گا : تو میرے بارے میں کیا کہتا ہے ؟ وہ کہے گا : تو اللہ کا دشمن اور جھوٹا دجال ہے، وہ آرا منگوائے گا اور اسے اس کے سر کے برابر رکھ کر اس کے دو ٹکڑے کردے گا، وہ زمین پر گرپڑے گا، پھر اسے زندہ کرے گا، کہے گا : تو میرے بارے میں کیا کہتا ہے ؟ وہ کہے گا : اللہ کی قسم ! مجھے تیرے بارے میں پہلے زیادہ بصیرت نہ تھی، تو اللہ کا دشمن دجال ہے جس کے بارے میں ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خبردی تھی چنانچہ دجال اپنی تلوار لے کر اس کی طرف بڑھے گا لیکن کچھ کر نہ سکے گا توک ہے گا : اسے مجھ سے دورکردو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
38810- "ما شبه عليكم منه - يعني الدجال - فإن الله تعالى ليس بأعور، يخرج فيكون في الأرض أربعين صباحا، يرد منها كل منهل إلا الكعبة وبيت المقدس والمدينة، الشهر كالجمعة والجمعة كاليوم، ومعه جنة ونار، فناره جنة وجنته نار، معه جبل من خبز ونهر من ماء، يدعو رجلا لا يسلطه الله عليه فيقول: ما تقول في؟ فيقول: أنت عدو الله وأنت الدجال الكذاب، فيدعو بمنشار فيضعه حذو رأسه فيشقه حتى يقع على الأرض ثم يحييه فيقول: ما تقول في؟ فيقول: والله ما كنت أشد بصيرة مني فيك الآن! أنت عدو الله الدجال الذي أخبرنا عنك رسول الله صلى الله عليه وسلم، فيهوي إليه بسيفه فلا يستطيعه فيقول: أخروه عني." طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١١۔۔۔ دجال سے بڑھ کر کوئی فتنہ قیامت تک نہیں ہوگا ہر نبی نے اپنی قوم کو اس سے ڈرایا اور میں تمہیں اس کی ایسی بات بتاتاہوں جو کسی نبی نے نہیں بتائی وہ کانا ہوگا اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس عیب سے پاک ہے۔ (حاکم عن جابر)
38811- "ما كانت فتنة ولا تكون حتى تقوم الساعة أعظم من فتنة الدجال وما من نبي إلا وقد حذر قومه، ولأخبرنكم بشيء ما أخبر به نبي: إنه أعور وأشهد أن الله ليس بأعور." ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٢۔۔۔ مجھے تمہارے باہمی فتنے دجال کے فتنہ سے زیادہ خوفناک لگتے ہیں جب کہ ہر چھوٹا بڑا فتنہ دجال کے فتنے کے سامنے سرنگوں ہوگا جو اس سے پہلے فتنہ سے نجات پا گیا وہ اس سے بھی نجات پاجائے گا، وہ کسی مسلمان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا اس کی پیشانی پر ” کافر “ لکھا ہوگا۔ (مسند احمد، ابویعلی، رزین، ابن حبان والرویانی، ضیاء عن حذیفۃ )
38812- "لفتنة بعضكم أخوف عندي من فتنة الدجال وليس من فتنة صغيرة ولا كبيرة إلا تضع لفتنة الدجال، فمن نجا من فتنة قبلها نجا منها، وإنه لا يضر مسلما، مكتوب بين عينيه " كافر". "حم، ع، ز، حب والروياني، ض - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٣۔۔۔ ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے اور میں بھی تمہیں اس سے ڈراتا ہوں، وہ کانا ہوگا اور میرا رب اس عیب سے منزہ ہے اس کی پیشانی پر کافر لکھا ہوگا جسے ہر ان پڑھ اور پڑھا لکھا پڑھ لے گا، اس کے ساتھ جنت و جہنم ہوگا، اس کی جنت، جہنم ہے اور اس کا جہنم جنت ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن معاذ)
38813- "ما من نبي إلا وقد أنذر قومه الدجال، وإني أحذركم أمر الدجال، إنه أعور وإن ربي ليس بأعور، بين عينيه مكتوب "كافر" يقرؤه الكاتب وغير الكاتب، معه جنة ونار، فناره جنة وجنته نار." طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٤۔۔۔ تم کافروں سے لڑتے رہو گے یہاں تک کہ تمہارے باقی لوگ دجال سے ہزاردن پر لڑیں گے تم لوگ غربی جانب اور وہ مشرقی جانب ہوں گے۔ (طبرانی فی الاوسط، البغوی عن نھیک ابن ضریم ویقال صریم ومالہ غیرہ)
38814- "لا تزالون تقاتلون الكفار حتى يقاتل بقيتكم الدجال على نهر الأردن، أنتم غربية وهم شرقية." طس والبغوي - عن نهيك ابن ضريم، ويقال: صريم، وما له غيره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٥۔۔۔ ایسانہ کرو، کیونکہ اگر میں تم لوگوں میں زندہ رہا اور وہ نکل آیا تو اللہ تعالیٰ میری وجہ سے تمہاری کفایت کے لیے بہت ہے اور اگر میری وفات کے بعد نکلا تو اللہ تعالیٰ نیک لوگوں کی وجہ سے تمہاری کفایت کرے گا، ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا، میں بھی تمہیں اس سے ڈراتا ہوں، وہ کانا ہوگا جب کہ اللہ اس عیب سے پاک ہے۔
خبردار ! خیر سے محروم دجال کی آنکھ گویا پھولا ہوا انگور کا دانہ ہے۔ (طبرانی عن امہ سلمۃ)
خبردار ! خیر سے محروم دجال کی آنکھ گویا پھولا ہوا انگور کا دانہ ہے۔ (طبرانی عن امہ سلمۃ)
38815- "لا تفعلي فإنه إن يخرج وأنا فيكم يكفيكم الله بي، وإن يخرج بعد أن أموت يكفيكموه بالصالحين، ما من نبي إلا قد حذر أمته وأنا أحذركموه، إنه أعور وإن الله ليس بأعور، ألا! إن المسيح الدجال كأن عينه عنبة طافئة." طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٦۔ جب تک مومن کی روح کا نکلنا کسی چیز سے زیادہ محبوب نہیں ہوجاتا، دجال نہیں نکلے گا (حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود)
38816- "لا يخرج الدجال حتى يكون شيء أحب إلى المؤمن من خروج نفسه." حل - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٧۔۔۔ جب تک لوگوں دجال کے ذکر سے غافل نہیں ہوجاتے دجال نہیں نکلے گا یہاں تک کہ ائمہ منبروں پر اس کا ذکر چھوڑدیں گے۔ (نسائی وابن قانع عن المصعب ابن جثامۃ)
38817- "لا يخرج الدجال حتى يذهل الناس عن ذكره وحتى يترك الأئمة ذكره على المنابر." ن وابن قانع - عن المصعب ابن جثامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٨۔۔۔ لوگو ! میں ایک انسانی رسول ہوں، میں تمہیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں اگر تمہیں پتہ چلا کہ میں نے اپنے رب کے پیغامات کی تبلیغ میں کوئی کوتاہی کی تو مجھے خبردار کردینا۔ تو میں اپنے رب کے پیغامات کو جیسا پہنچانے کا حق ہے پہنچاؤں، حمد وصلوٰۃ کے بعد ! کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس سورج و چاند کا گرہن اور ستاروں کا اپنے مقامات سے ہٹ جانا زمین کے بڑے لوگوں کی موت کی وجہ سے ہوتا ہے تو انھوں نے جھوٹ کہا، یہ اللہ کی نشانیاں ہیں اس سے اپنے بندوں کو آگاہ کرتا ہے تاکہ دیکھے کون توبہ کرتا ہے۔
میں نے اپنی جگہ نماز پڑھتے دیکھ لیا ہے کہ تم اپنی دنیا میں اپنی آخرت سے نہیں مل سکتے اور نہ قیامت قائم ہوگی جب تک تیس دجال ظاہر نہ ہوجائیں جن کا آخری کا نادجال ہوگا۔ اس کی بائیں آنکھ سپاٹ ہوگی گویا وہ ابویحیی کی آنکھ ہے جب وہ نکلے گا تو یہ خیال کرتا ہوگا کہ وہ اللہ ہے جس نے اس کی تصدیق کی اور اس پر ایمان لے آیا تو اسے اس کا کوئی گزشتہ نیک عمل فائدہ نہیں دے گا، اور جس نے اس کا انکار کیا اور اس کی تکذیب کی تو اس کے گزشتہ کسی گناہ کا مواخذہ نہیں ہوگا۔ وہ ساری زمین پر چھاجائے گا، حرم اور بیت المقدس میں نہیں آسکے گا۔ وہ لوگوں کو ہنکا کر بیت المقدس لائے گا ان کا سخت محاصرہ ہوگا۔ اور وہ بڑی پریشانی میں مبتلا ہوں گے صبح ہوگی تو عیسیٰ (علیہ السلام) ان میں ہوں گے اللہ تعالیٰ دجال اور اس کے لشکر کو شکست دے گا یہاں تک کہ دیوار کی بنیاد اور درخت کی شاخ پکار کر مسلمانوں سے کہے گی : یہ میرے پیچھے کافر چھپا ہے اسے قتل کرو ! اور یہ ہرگز نہیں ہوگا یہاں تک کہ جب تمہاری یہ حالت ہو کہ تمہارے دلوں میں تمہاری عظمت ہو اور تم آپس میں ایک دوسرے سے سوال کرو : کیا تمہارے نبی نے تم سے اس کا کوئی ذکر کیا ہے اور جب پہاڑ اپنی جگہیں چھوڑ دیں پھر اس کے بعد قبض (ارواح) یعنی موت ہوگی۔ (مسند احمد، ابویعلی وابن خزیمہ ولطحاوی، ابن حبان وابن جریر، طبرانی، حاکم، بیھقی فی شعب الایمان ج ٣ ص ٣٣٨، سعیدبن منصور عن سمرۃ)
میں نے اپنی جگہ نماز پڑھتے دیکھ لیا ہے کہ تم اپنی دنیا میں اپنی آخرت سے نہیں مل سکتے اور نہ قیامت قائم ہوگی جب تک تیس دجال ظاہر نہ ہوجائیں جن کا آخری کا نادجال ہوگا۔ اس کی بائیں آنکھ سپاٹ ہوگی گویا وہ ابویحیی کی آنکھ ہے جب وہ نکلے گا تو یہ خیال کرتا ہوگا کہ وہ اللہ ہے جس نے اس کی تصدیق کی اور اس پر ایمان لے آیا تو اسے اس کا کوئی گزشتہ نیک عمل فائدہ نہیں دے گا، اور جس نے اس کا انکار کیا اور اس کی تکذیب کی تو اس کے گزشتہ کسی گناہ کا مواخذہ نہیں ہوگا۔ وہ ساری زمین پر چھاجائے گا، حرم اور بیت المقدس میں نہیں آسکے گا۔ وہ لوگوں کو ہنکا کر بیت المقدس لائے گا ان کا سخت محاصرہ ہوگا۔ اور وہ بڑی پریشانی میں مبتلا ہوں گے صبح ہوگی تو عیسیٰ (علیہ السلام) ان میں ہوں گے اللہ تعالیٰ دجال اور اس کے لشکر کو شکست دے گا یہاں تک کہ دیوار کی بنیاد اور درخت کی شاخ پکار کر مسلمانوں سے کہے گی : یہ میرے پیچھے کافر چھپا ہے اسے قتل کرو ! اور یہ ہرگز نہیں ہوگا یہاں تک کہ جب تمہاری یہ حالت ہو کہ تمہارے دلوں میں تمہاری عظمت ہو اور تم آپس میں ایک دوسرے سے سوال کرو : کیا تمہارے نبی نے تم سے اس کا کوئی ذکر کیا ہے اور جب پہاڑ اپنی جگہیں چھوڑ دیں پھر اس کے بعد قبض (ارواح) یعنی موت ہوگی۔ (مسند احمد، ابویعلی وابن خزیمہ ولطحاوی، ابن حبان وابن جریر، طبرانی، حاکم، بیھقی فی شعب الایمان ج ٣ ص ٣٣٨، سعیدبن منصور عن سمرۃ)
38818- "يا أيها الناس! إنما أنا بشر رسول أذكركم بالله، إن كنتم تعلمون أني قصرت عن شيء من تبليغ رسالات ربي لما أخبرتموني، فبلغت رسالات ربي كما ينبغي لها أن تبلغ، وإن كنت بلغت رسالات ربي لما أخبرتموني، أما بعد فإن رجالا يزعمون أن كسوف هذه الشمس وهذا القمر وزوال النجوم عن مطالعها لموت رجال من عظماء الأرض، وإنهم قد كذبوا، ولكن هن آيات من آيات الله يعبر بها عباده لينظر من يحدث له منهم توبة فقد أريت في مقامي وأنا أصلي ما أنتم لاقون في دنياكم وآخرتكم، ولا تقوم الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا آخرهم الأعور الدجال، ممسوح العين اليسرى كأنها عين أبي تحي، وإنه متى خرج يزعم أنه الله، فمن آمن به وصدقه لم ينفعه صالح من عمله سلف، ومن كفر به وكذبه لم يعاقب بشيء سلف، وإنه سيظهر على الأرض كلها إلا الحرم وبيت المقدس، وإنه يسوق الناس إلى بيت المقدس فيحصرون حصرا شديدا يوزلون أزلا شديدا، فيصبح فيهم عيسى ابن مريم، فيهزمه الله وجنوده حتى أن جذم الحائط وغصن الشجرة لينادي المؤمنين يقول: هذا كافر استتر بي تعال فاقتله، ولن يكون ذلك حتى تروا شيئا من شأنكم يتفاقم في أنفسكم وحتى تسائلون بينكم: هل ذكر نبيكم من هذا ذكرا، وحتى تزول الجبال عن مراتبها، ثم يكون على أثر ذلك القبض، القبض - أي الموت." حم، ع وابن خزيمة والطحاوي، حب وابن جرير، طب، ك، هق 3/338، ص - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨١٩۔۔۔ دجال اس وقت نکلے گا جب دین میں کمزوری اور علم میں زوال ہوگا، اس کی چالیس راتیں ہوں گی جن میں وہ زمین پر پھرے گا، اس زمانے کا ایک دن سال کی طرح کا اور ایک دن مہینے جیسا اور ایک جمعہ جیسا اور باقی دن تمہارے دنوں جیسے ہوں گے، اس کا ایک گدھا ہوگا جس پر سوار ہوگا، اس کے کانوں کی چوڑائی چالیس گز ہوگی۔ وہ (دجال) لوگوں سے کہتا پھرے گا ! میں تمہارا رب ہوں، وہ کانا ہوگا اور تمہارا رب اس عیب سے پاک ہے اس کی پیشانی پہ ک، ف، ر، لکھا ہوگا جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ ایماندارپڑھ لے گا وہ مکہ و مدینہ کے سواہرجگہ جائے گا اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اس کے لیے حرام قرار دے دے گا، ان کے دروازوں پر فرشتے کھڑے ہوں گے، اس کے ساتھ روٹی کے پہاڑ ہوں گے، جب کہ لوگ فقروفاقہ میں مبتلا ہوں گے صرف وہ لوگ خوشحال ہوں گے جو اس کی پیروی کریں گے۔
اس کے ساتھ دونہریں ہوں گی مجھے ان دونوں کا اس (دجال) سے زیادہ علم ہے ایک نہر جسے وہ جنت کہے گا اور ایک نہر جسے وہ جہنم کہے گا، جسے وہ اپنی جنت میں داخل کرے گا وہ جہنم ہوگی اور جسے اپنی جہنم میں داخل کرے گا وہ جنت ہوگی، اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ شیاطین بھیجے گا جو لوگوں سے باتیں کریں گے اس کے ہمراہ بہت بڑا فتنہ ہوگا، اس کو حکم دے گا تو بارش ہوجائے گی جو لوگوں کو نظر آئے گی ایک شخص کو قتل کرکے زندہ کرے گا یہ بھی لوگوں کی نظر کا کھیل ہوگا، اس کے علاوہ کسی پر اس کا بس نہ چلے گا۔
لوگوں سے کہے گا : لوگو ! ایسا رب ہی نہیں کرتا ؟ مسلمان لوگ شام میں جبل دخان کی طرف بھاگ جائیں گے وہ آکر ان کا محاصرہ کرکے انھیں سخت محنت ومشقت میں ڈالے گا پھر عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) نازل ہوں گے وہ سحری کے قریب آواز دیں گے، لوگو ! جھوٹے خبیث کی طرف کیوں نہیں نکلتے ہو، لوگ کہیں گے، یہ کسی جن کی آواز ہے، جب وہاں پہنچیں تو کیا دیکھیں گے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) ہوں گے۔
پھر نماز قائم ہوگی ان سے کہا جائے گا : روح اللہ ! آپ آگے ہوں، وہ فرمائیں گے : تمہارا امام آگے ہو اور وہ نماز پڑھائے، جب فجر کی نماز پڑھ چکے گے تو اس (دجال) کی طرف نکلیں گے اللہ کا دشمن جب انھیں دیکھے گا تو یوں پگھلے گا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے عیسیٰ (علیہ السلام) اس کے پیچھے چلیں گے اور اسے قتل کردیں گے یہاں تک کہ شجروحجر پکاریں گے : روح اللہ ! یہ یہودی ہے آپ اس کے پیروکاروں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے سب کو قتل کردیں گے۔ (مسند احمد، ابن خزیمہ، ابویعلی، حاکم ضیاء عن جابر)
اس کے ساتھ دونہریں ہوں گی مجھے ان دونوں کا اس (دجال) سے زیادہ علم ہے ایک نہر جسے وہ جنت کہے گا اور ایک نہر جسے وہ جہنم کہے گا، جسے وہ اپنی جنت میں داخل کرے گا وہ جہنم ہوگی اور جسے اپنی جہنم میں داخل کرے گا وہ جنت ہوگی، اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ شیاطین بھیجے گا جو لوگوں سے باتیں کریں گے اس کے ہمراہ بہت بڑا فتنہ ہوگا، اس کو حکم دے گا تو بارش ہوجائے گی جو لوگوں کو نظر آئے گی ایک شخص کو قتل کرکے زندہ کرے گا یہ بھی لوگوں کی نظر کا کھیل ہوگا، اس کے علاوہ کسی پر اس کا بس نہ چلے گا۔
لوگوں سے کہے گا : لوگو ! ایسا رب ہی نہیں کرتا ؟ مسلمان لوگ شام میں جبل دخان کی طرف بھاگ جائیں گے وہ آکر ان کا محاصرہ کرکے انھیں سخت محنت ومشقت میں ڈالے گا پھر عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) نازل ہوں گے وہ سحری کے قریب آواز دیں گے، لوگو ! جھوٹے خبیث کی طرف کیوں نہیں نکلتے ہو، لوگ کہیں گے، یہ کسی جن کی آواز ہے، جب وہاں پہنچیں تو کیا دیکھیں گے کہ عیسیٰ (علیہ السلام) ہوں گے۔
پھر نماز قائم ہوگی ان سے کہا جائے گا : روح اللہ ! آپ آگے ہوں، وہ فرمائیں گے : تمہارا امام آگے ہو اور وہ نماز پڑھائے، جب فجر کی نماز پڑھ چکے گے تو اس (دجال) کی طرف نکلیں گے اللہ کا دشمن جب انھیں دیکھے گا تو یوں پگھلے گا جیسے پانی میں نمک گھلتا ہے عیسیٰ (علیہ السلام) اس کے پیچھے چلیں گے اور اسے قتل کردیں گے یہاں تک کہ شجروحجر پکاریں گے : روح اللہ ! یہ یہودی ہے آپ اس کے پیروکاروں میں سے کسی کو نہیں چھوڑیں گے سب کو قتل کردیں گے۔ (مسند احمد، ابن خزیمہ، ابویعلی، حاکم ضیاء عن جابر)
38819- "يخرج الدجال في خفقة من الدين وإدبار من العلم، فله أربعون ليلة يسيحها في الأرض، اليوم منها كالسنة واليوم منها كالشهر واليوم منها كالجمعة ثم سائر أيامه كأيامكم هذه، وله حمار يركبه، عرض ما بين أذنيه أربعون ذراعا فيقول للناس: أنا ربكم، وهو أعور وإن ربكم ليس بأعور، مكتوب بين عينيه "ك ف ر" مهجاة يقرؤه كل مؤمن كاتب وغير كاتب، يرد كل ماء ومنهل إلا المدينة ومكة، حرمهما الله وقامت الملائكة بأبوابهما، ومعه جبال من خبز والناس في جهد إلا من اتبعه، ومعه نهران أنا أعلم بهما منه، نهر يقول: الجنة، ونهر يقول: النار، فمن أدخل الذي يسميه الجنة فهي النار، ومن أدخل الذي يسميه النار فهي الجنة، ويبعث الله معه شياطين تكلم الناس، ومعه فتنة عظيمة، يأمر السماء فتمطر فيما يرى الناس، ويقتل نفسا ثم يحييها فيما يرى الناس! لا يسلط على غيرها من الناس، فيقول للناس: أيها الناس! هل يفعل مثل هذا إلا الرب؟ فيفر المسلمون إلى جبل الدخان بالشام، فيأتيهم فيحاصرهم فيشتد حصارهم ويجهدهم جهدا شديدا، ثم ينزل عيسى فينادي من السحر فيقول: يا أيها الناس! ما يمنعكم أن تخرجوا إلى الكذاب الخبيث؟ فيقولون: هذا رجل جنى، فينطلقون فإذا هم بعيسى عليه الصلاة والسلام، فتقام الصلاة فيقال له: تقدم ياروح الله! فيقول: ليتقدم إمامكم فليصل بكم، فإذا صلوا صلاة الصبح خرجوا إليه، فحين يراه الكذاب ينماث1 كما ينماث الملح في الماء فيمشي إليه فيقتله حتى أن الشجر والحجر ينادي: يا روح الله! هذا يهودي، فلا يترك مما كان يتبعه أحدا إلا قتله." حم وابن خزيمة، ع، ك، ض - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٠۔۔۔ دجال اصبہان کے یہودیوں سے نکلے گا یہاں تک کہ وہ کوفہ آئے گا اور اس کے ساتھ مدینہ، طور، یمن اور قزوین کی ایک ایک قوم مل جائے گی، کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! قزوین کی کون سی قوم ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس کے آخر میں ایک قوم ہوگی جو دنیا سے بےرغبت ہو کر دنیا سے نکلے گی، اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے ایک قوم کو کفر سے لوٹا کر ایمان کی
طرف لائے گا۔ (الخطیب فی فصائل قزوین والرافع عن ابن عباس)
طرف لائے گا۔ (الخطیب فی فصائل قزوین والرافع عن ابن عباس)
38820- "يخرج الدجال من يهودية أصبهان حتى يأتي الكوفة فيلحقه قوم من المدينة وقوم من الطور وقوم من ذي يمن وقوم من قزوين، قيل يا رسول الله! وما قزوين؟ قال: قوم يكونون بآخره يخرجون من الدنيا زهدا فيها، يرد الله بهم قوما من الكفر إلى الإيمان." الخطيب في فضائل قزوين والرافع - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢١۔۔۔ دجال نکلے گا اور اس کے ساتھ ستر ہزار جولا ہے۔ (بےوقوف) ہوں گے ان کا سب سے عقلمند آگے آگے، دیہات دیہات کہتا ہوگا۔ (الدیلمی عن علی)
38821- "يخرج الدجال ومعه سبعون ألفا من الحاكة، على مقدمته أشعر من فيهم يقول: بدو بدو." الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٢۔۔۔ دجال خراسان نامی زمین سے نکلے گا جو قوم اس کی پیروی کرے گی ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے۔ (ابن جریر فی تھذیبہ عن ابی بکر)
38822- "يخرج الدجال من أرض يقال لها خراسان، يتبعه قوم كأن وجوههم المجان المطرقة." ابن جرير في تهذيبه - عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٣۔۔۔ دجال مشرق کی جانب اصبہان نامی زمین سے نکلے گا وہ ایسی قوم ہوگی جن کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عمران بن حصین)
38823- "يخرج الدجال من قبل أرض يقال لها أصبهان المشرق وهم قوم وجوههم كالمجان." طب - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٤۔۔۔ دجال اصبہان کی جانب سے نکلے گا۔ (طبرانی عن عمران ابن حصین)
38824- "يخرج الدجال من قبل أصبهان." طب - عن عمران ابن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٥۔۔۔ کانا دجال اصبہان کے یہودیوں سے نکلے گا، پیدائشی طور پر اس کی آنکھ نہ ہوگی اور دوسری چمکتے ستارے جیسی ہوگی، خون آلود ہوگی، وہ دھوپ میں کوئی چیز بھونے گا پرندے گردش سے تین چیخیں ماریں گے جنہیں مشرق ومغرب والے سنیں گے اس کا ایک گدھا ہوگا جس کے کانوں کے درمیان چوڑائی چالیس گزہوگی، ہر ہفتہ وہ ہر جگہ پہنچ جائے گا اس کے ساتھ دو پہاڑ چلیں گے ایک میں درخت، پھل اور پانی ہوگا، اور ایک میں دھواں اور آگ ہوگی، کہے گا : یہ جنت ہے یہ جہنم۔ (حاکم ج ٤ ص ٥٢٨ وابن عساکر عن ابن عمرو)
38825- "يخرج الأعور الدجال من يهودية أصبهان لم تخلق له عين، والأخرى كأنها كوكب ممزوجة من دم، يشوي في الشمس شيئا، يتناول الطير من الجولة ثلاث صيحات يسمعها أهل المشرق والمغرب، له حمار ما بين عرض أذنيه أربعون باعا، يطأ كل منهل في كل سبعة أيام، يسير معه جبلان، أحدهما فيه أشجار وثمار وماء، وأحدهما فيه دخان ونار، يقول: هذه الجنة وهذه النار." ك 528/4 وابن عساكر - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٦۔۔۔ کا نادجال اصبہان کے یہودیوں سے ظاہر ہوگا، اس کی دائیں آنکھ سپاٹ ہوگی اور دوسری جیسے ستارہ۔ (سمویہ، حاکم عن ابن عمر بن حذیفۃ)
38826- "يخرج الأعور الدجال من يهودية أصبهان، عينه اليمنى ممسوحة والأخرى كأنها زهرة." سمويه، ك - عن ابن عمر عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٧۔۔۔ تمہارے باقی لوگ نہراردن پر دجال سے جنگ کریں گے تم لوگ مشرقی جانب اور وہ مغربی جانب ہوں گے۔ (ابن سعد عن نھیک بن صریم اسکونی)
38827- "يقاتل بقيتكم الدجال على نهر الأردن وأنتم شرقي النهر وهم غربيه." ابن سعد - عن نهيك بن صريم السكوني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٨۔۔۔ میری امت میں ایک گروہ ہوگا جو اللہ اور قرآن کا انکار کریں گے جب کہ انھیں اس کا علم و شعور نہیں ہوگا جیسے یہود و نصاریٰ نے کفر کیا کچھ تقدیر کا اقرار کریں اور کچھ انکار کریں گے وہ کہیں گے : بھلائی اللہ کی طرف سے اور شر ابلیس کی طرف سے ہے اسی عقیدہ پر قرآن پڑھیں گے ایمان و معرفت کے بعد قرآن کا انکار کریں گے میری امت ان سے دشمنی، بغض اور جدال پائے گی۔ وہ لوگ اس امت کے بےدین لوگ ہیں ان کے زمانے میں بادشاہ کا ظلم ہوگا، ان پر ظلم، افسوس اور ان پر نشانات کا افسوس ! پھر اللہ تعالیٰ طاعون بھیجے گا اور ان کی اکثریت فنا ہوجائے گی، پھر زمین میں دھنساؤ ہوگا جس میں ان کے بہت تھوڑے لوگ بچیں گے۔ اس زمانے میں مسلمان کی خوشی کم اور اس کا غم زیادہ ہوگا پھر صورتیں بگڑیں گی، اللہ تعالیٰ ان کے عام لوگوں کو بدروخنازیر بنادے گا۔ ان لوگوں کے بعد جلد ہی دجال نکل آئے گا۔ (طبرانی والبغوی عن رافع بن خدیج)
38828- "يكون قوم من أمتي يكفرون بالله وبالقرآن وهم لا يشعرون كما كفرت اليهود والنصارى، يقرون ببعض القدر ويكفرون ببعضه، يقولون: الخير من الله والشر من إبليس، فيقرؤن على ذلك كتاب الله ويكفرون بالقرآن بعد الإيمان والمعرفة، فما تلقى أمتي منهم من العداوة والبغضاء والجدال، أولئك زنادقة هذه الأمة، في زمانهم يكون ظلم السلطان، فيالهم من ظلم وحيف وأثرة، ثم يبعث الله طاعونا فيفني عامتهم، ثم يكون الخسف فما أقل من ينجو منهم، المؤمن يومئذ قليل فرحه، شديد غمه، ثم يكون المسخ فيمسخ الله عامة أولئك قردة وخنازير، ثم يخرج الدجال على أثر ذلك قريبا." طب والبغوي - عن رافع بن خديج."
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٢٩۔۔۔ مسلمانوں کے تین شہر ہوں گے : ایک شہردوسمندروں کے ملنے کی جگہ ہوگا ایک شہر حیرہ میں اور ایک شہر شام میں ہوگا، لوگ تین بار خوفنزدہ ہوں گے پھر دجال معمولی لوگوں میں سے نکلے گا اور مشرق کی جانب شکست کھائے گا سب سے پہلا شہر جو اسے ہٹائے گا وہ دوسمندروں کے ملنے کی جگہ والا ہوا وہاں کے باسی تین گروہ بن جائیں گے : ایک گروہ قیام کر کے کہے گا : ہم اس کے اندازہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں وہ کیا چیز ہے، ایک فرقہ دیہاتیوں سے جاملے گا اور ایک فرقہ اس شہر میں چلا جائے جو ان کے قریب ہوگا دجال کے ساتھ ستر ہزار لوگ ہوں گے ان کے سروں پر تاج ہوں گے زیادہ تر اس کے ساتھ یہودی اور عورتیں ہوں گی۔
پھر ان کے قریبی شہر میں آئے گا تو وہاں کے لوگ تین فرقے بن جائیں گے ایک فرقہ کہے گا : ہم اس کا اندازہ کرتے ہیں دیکھتے ہیں یہ کیا چیز ہے، دوسرا فرقہ دیہاتیوں میں جاسکے گا اور تیسرا فرقہ ان کے قریبی شہر سے جاملے گا پھر وہ شام میں آئے گا تو مسلمان افیق کی گھاٹی میں جمع ہوجائیں گے وہ اپنی مہم بھیجیں گے جو درست رہے گی۔۔ (مسند احمد، ابویعلی ابن عساکر عن عثمان بن ابی العاص)
پھر ان کے قریبی شہر میں آئے گا تو وہاں کے لوگ تین فرقے بن جائیں گے ایک فرقہ کہے گا : ہم اس کا اندازہ کرتے ہیں دیکھتے ہیں یہ کیا چیز ہے، دوسرا فرقہ دیہاتیوں میں جاسکے گا اور تیسرا فرقہ ان کے قریبی شہر سے جاملے گا پھر وہ شام میں آئے گا تو مسلمان افیق کی گھاٹی میں جمع ہوجائیں گے وہ اپنی مہم بھیجیں گے جو درست رہے گی۔۔ (مسند احمد، ابویعلی ابن عساکر عن عثمان بن ابی العاص)
38829- "يكون للمسلمين ثلاثة أمصار: مصر بملتقى البحرين ومصر بالحيرة ومصر بالشام، فيفزع الناس ثلاث فزعات فيخرج الدجال في أعراض الناس فينهزم من قبل المشرق، فأول مصر يرده المصر الذي بملتقى البحرين، فيصير أهلها ثلاث فرق، فرقة تقيم وتقول: نشامه ننظر ما هو، وفرقة تلحق بالأعراب، وفرقة تلحق بالمصر الذي يليهم، ومع الدجال سبعون ألفا عليهم التيجان، فأكثر من معه اليهود والنساء، ثم يأتي المصر الذي يليهم فيصير أهله ثلاث فرق: فرقة تقول: نشامه وننظر ما هو، وفرقة تلحق بالأعراب، وفرقة تلحق بالمصر الذي يليهم ثم يأتي الشام فينحاز المسلمون إلى عقبة أفيق، فيبعثون سرحا لهم فيصاب سرحهم." حم، ع، كر - عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক: