কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৮৮৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٠۔۔۔ دجال زمین میں چالیس سال رہے گا سال مہینے کی طرح، مہینہ جمعہ کی طرح اور جمعہ دن کی طرح اور دن آگ میں انگارے کی طرح ختم ہوگا۔ (مسند احمد وابن عساکر عن اسماء بنت یزید) ۔
38830- "يمكث الدجال في الأرض أربعين سنة السنة كالشهر والشهر كالجمعة والجمعة كاليوم واليوم كاضطرام السعفة في النار." حم وابن عساكر - عن أسماء بنت يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣١۔۔۔ دجال مرقناۃ کی دلدی زمین سے نکلے گا اس کی طرف زیادہ نکلنے والے لوگ عورتیں ہوں گی یہاں تک کہ آدمی لوٹے گا تو اپنے دوست، ماں، بیٹی، بہن اور پھوپھی کو مضبوطی سے باندھ دے گا کہ کہیں اس کی طرف نہ چل دے۔ (پھر اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو اس پر مسلط کردے گا جو اسے اور اس کی جماعت کو قتل کر ڈالیں گے اور یہ حال ہوگا کہ یہودی درخت یا پتھر تلے چھپے گا تو درخت یا پتھر کہے گا : اے مسلم ! یہ میرے نیچے یہودی ہے اسے مار ڈال۔ (مسند احمد، طبرانی عن ابن عمر)
38831- "ينزل الدجال بهذه السبخة بمرقناة، فيكون أكثر من يخرج إليه النساء، حتى أن الرجل ليرجع إلى حميمه وإلى أمه وابنته وأخته وعمته فيوثقها رباطا مخافة أن تخرج إليه، ثم يسلط الله المسلمين عليه فيقتلونه ويقتلون شيعته، حتى أن اليهودي ليختبيء تحت الشجرة أو الحجر فيقول الحجر أو الشجرة: يا مسلم! هذا يهودي تحتي فاقتله." حم، طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٢۔۔۔ دجال آئے گا اور مکہ و مدینہ کے علاوہ ساری زمین پر پھرے گا جب مدینہ کے قریب آئے گا تو مدینہ کے ہر درے پر فرشتوں کی جماعت پائے گا پھر وہ دلدلی کنارے کے پاس آئے گا اپنا خیمہ لگائے گا تو مدینہ تین بار کانپے گا تو ہر منافق مرد اور عورت اس کے پاس چلے جائیں گے۔ (بخاری، مسلم عن انس)
38832- "يجيء الدجال فيطأ الأرض إلا مكة والمدينة، فيأتي المدينة فيجد كل نقب من أنقابها صفوفا من الملائكة، فيأتي سبخة الجرف فيضرب رواقه فترجف المدينة ثلاث رجفات، فيخرج إليه كل منافق ومنافقة." خ، م - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٣۔۔۔ چھٹکارے کا دن، کیا چھٹکارے کا دن ! چھٹکارے کا دن، کیا چھٹکارے کا دن ! کیا چھٹکارے کا دن (تین بار فرمایا) کسی نے عرض کیا : چھٹکارے کا دن کیا چیز ہے ؟ آپ نے فرمایا : دجال آئے گا اور احد پر چڑھے گا وہاں سے جھانک کر مدینہ کی طرف دیکھے گا اور اپنے ساتھیوں سے کہے گا : کیا تمہیں یہ سفید محل نظر آرہا ہے ؟ یہ احمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد ہے پھر وہ مدینہ آئے گا تو اس کے درے پر تلوار سونتے ایک فرشتہ پائے گا، پھر وہ دلدلی زمین کے پاس آکر خیمہ زن ہوگا، تو مدینہ میں تین بار زلزلہ آئے گا تو مدینہ میں کوئی منافق مردو عورت اور کوئی فاسق مرد وعورت نہیں رہے گی سب اس کی طرف چلے جائیں گے تو چھٹکارا پالے گا یہ چھٹکارے کا دن ہے۔ (مسند احمد، حاکم عن محجن ابن الادرع)
38833- "يوم الخلاص وما يوم الخلاص! يوم الخلاص وما يوم الخلاص! يوم الخلاص وما يوم الخلاص! ثلاثا، فقيل له: وما يوم الخلاص؟ قال يجيء الدجال فيصعد أحد فيطلع فينظر إلى المدينة ويقول لأصحابه: ألا ترون إلى هذا القصر الأبيض؟ هذا مسجد أحمد، ثم يأتي المدينة فيجد بكل نقب من أنقابها ملكا مصلتا، فيأتي سبخة الجرف فيضرب رواقه، ثم ترجف المدينة ثلاث رجفات، فلا يبقى منافق ولا منافقة ولا فاسق ولا فاسقة إلا خرج إليه، فتخلص المدينة فذلك يوم الخلاص." حم، ك - عن محجن ابن الأدرع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٤۔۔۔ دجال لد کے دروازے کے پاس سترہ گز پر قتل کیا جائے گا۔ (ابن عساکر عن مجمع بن جاریۃ)
38834- "يقتل الدجال دون باب لد سبع عشرة ذراعا." ابن عساكر - عن مجمع بن جارية".ابن صياد
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابن صیاد
٣٨٨٣٥۔۔۔ اگر یہ وہی ہے تو تم ہرگز اس پر مسلط نہیں کئے جاؤ گے اور اگر وہ نہیں تو تمہیں اس کے قتل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ (مسند احمد، مسلم عن ابن عمر)
ابن صیاد مدینہ کا ایک مجذوب، یہودی جس کے متعلق لوگوں میں مشہور ہوگیا تھا کہ دجال یہی ہے کیونکہ وہ عجیب و غریب حرکات کرتا تھا، اکثر نخلستانوں میں چھپا رہتا، راستہ میں جسم پھولا کر راستہ بند کردیتا بعض صحابہ (رض) کو تو اس کے دجال ہونے کا یقین ہوگیا تھا۔ (مشکوۃ)
ابن صیاد مدینہ کا ایک مجذوب، یہودی جس کے متعلق لوگوں میں مشہور ہوگیا تھا کہ دجال یہی ہے کیونکہ وہ عجیب و غریب حرکات کرتا تھا، اکثر نخلستانوں میں چھپا رہتا، راستہ میں جسم پھولا کر راستہ بند کردیتا بعض صحابہ (رض) کو تو اس کے دجال ہونے کا یقین ہوگیا تھا۔ (مشکوۃ)
38835- "إن يكن هو فلن تسلط عليه، وإن لم يكن هو فلا خير لك في قتله." حم، ق، - عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٦۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن صیاد سے فرمایا : اے تیرے کی ! تجھے ہرگز عزت نصیب نہ ہو۔ (مسند احمد، بخاری ، مسلم، ابوداؤد عن ابن عمر، بخاری عن ابن عباس، طبرانی، عن السید الحصین، مسند احمد والرویانی، ضیاء عن ابی ذر، مسلم عن مسعود عن ابی سعید)
38836- "اخسأ فلن تعدو قدرك - قاله لابن صياد. " حم، خ، م، د - عن ابن عمر؛ خ - عن ابن عباس؛ طب - عن السيد الحسين؛ حم والروياني، ض - عن أبي ذر؛ م - عن مسعود عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৪৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٧۔۔۔ ابن صیاد کا نکلنا ایک غصہ کی وجہ سے ہے جو وہ غصہ ہوگا۔ (طبرانی عن حفصۃ)
38837- "إنما خروج ابن صياد لغضبة يغضبها." طب - عن حفصة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٨۔۔۔ اگر یہ وہی (دجال) ہے تو تم اس کے (دشمن وقاتل) نہیں، اس کے قاتل تو عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ہیں اور اگر یہ وہ نہیں تو تمہیں کسی ذمی کو قتل کرنا جائز نہیں۔ (مسند احمد ضیاء عن جابر کہ حضرت عمر (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! مجھے اجازت دیں میں ابن صاد کو قتل کردوں۔ تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا۔ )
38838- "إن يكن هو فلست صاحبه إنما صاحبه عيسى ابن مريم، وإن لم يكن هو فليس لك أن تقتل رجلا من أهل العهد." حم، ض - عن جابر أن عمر قال: يا رسول الله! ائذن لي فأقتل ابن صياد، قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٣٩۔ اسے چھوڑواگریہ وہی ہے جس کا تمہیں خوف ہے تو تم ہرگز اس کے قتل پر مسلط نہیں کئے جاؤگے۔ (مسلم عن ابن مسعود کہ حضرت عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ابن صیاد کو قتل کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا۔ )
38839- "دعه فإن يكن الذي تخاف فلن تستطيع قتله." م2 عن ابن مسعود أن عمر استأذن النبي صلى الله عليه وسلم في قتل ابن صياد قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٠۔۔۔ اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) تم میں اتریں گے اور تمہارے امام ہوں گے۔ (مسلم عن ابھی ھریرۃ)
38840- "كيف أنتم إذا نزل ابن مريم فيكم فأمكم." م1 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤١۔۔۔ اللہ کی قسم ! عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ضرور عادل بادشاہ بن کر اتریں گے۔ پھر ضرور صلیب کو توڑیں گے اور ضرور خنزیر کو قتل کریں گے اور لازماً جزیہ ختم کردیں گے، اونٹنیاں ایسے چھوڑ دی جائیں گی ان کے لیے (زکوۃ وصولی کی) کوشش نہیں جائے گی، بغض وکینہ باہمی بغض وحسد ضرور ختم ہوگا، اور لوگ مال کی طرف بلائے جائیں گے لیکن اسے کوئی قبول نہیں کرے گا۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
38841- "والله لينزلن عيسى ابن مريم حكما عدلا فليكسرن الصليب وليقتلن الخنزير وليضعن الجزية، وليتركن القلاص" عن أبي هريرة" فلا يسعى عليها، ولتذهبن الشحناء والتباغض والتحاسد، وليدعون إلى المال فلا يقبله أحد." م - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٢۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! عنقریب تم میں عیسیٰ بن مریم منصف حاکم اور امام عادل بن کر اتریں گے، صلیب کو توڑ ڈالیں گے خنزیر کو قتل کردیں گے جزیہ ختم کردیں گے مال ان کے قبضہ میں ہوگا لیکن اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں ہوگا، یہاں تک کہ ایک سجدہ دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بہتر ہوگا۔ (مسند احمد، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
38842- "والذي نفسي بيده ليوشكن أن ينزل فيكم عيسى ابن مريم حكما مقسطا وإماما عدلا فيكسر الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية ويقبض المال حتى لا يقبله أحد، حتى تكون السجدة الواحدة خيرا من الدنيا وما فيها." حم، ق، ت، هـ– عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٣۔۔۔ میرے اور عیسیٰ (علیہ السلام) کے درمیان کوئی نبی نہیں اور وہ اترنے والے ہیں جب انھیں دیکھ لو تو پہچان لینا، ان کا قد درمیان، سرخ وسفید رنگ ہوگا کتے ہوئے دوسوتی گولوں کے درمیان اتریں گے ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہوگا اگرچہ انھوں نے کوئی پانی والی چیز استعمال نہیں کی ہوگی وہ اسلام کی بنا پر لوگوں سے جنگ کریں گے صلیب توڑ دیں گے خنزیر کو مار ڈالیں گے اور جزیہ ختم کردیں گے اور آپ کے زمانے میں اللہ تعالیٰ تمام شریعتیں اور علتیں ختم کردے گا صرف اسلام کو باقی رکھے گا، مسیح (علیہ السلام) دجال کو قتل کریں گے اس کے بعد آپ چالیس سال زمین میں رہیں گے پھر آپ کی وفات ہوگی اور مسلمان آپ کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔ (ابوداؤد عن ابوہریرہ )
38843- "ليس بيني وبين عيسى نبي وإنه نازل، فإذا رأيتموه فاعرفوه، رجل مربوع إلى الحمرة والبياض، ينزل بين ممصرتين كأن رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل، فيقاتل الناس على الإسلام فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويهلك الله في زمانه الملل كلها إلا الإسلام، ويهلك المسيح الدجال، فيمكث في الأرض أربعين سنة ثم يتوفى فيصلي عليه المسلمون." د - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٤۔۔۔ مسیح (علیہ السلام) کے بعد والی زندگی کتنی اچھی ہوگی آسمان کو برسنے کی اور زمین کو پیداوار اگانے کی اجازت دی جائے گی یہاں تک کہ اگر تم نے اپنا بیج صفا پر بھی بکھیرا تو وہ اگ آئے گا، آدمی شیر کے پاس سے گزرے گا تو وہ اسے نقصان نہیں دے گا، اور سانپ کو روندے گا تو وہ اسے نہیں ڈسے گا آپس میں بغض، کینہ اور حسد نہیں ہوگا۔ (ابوسعید النقاش فی فوائد العراقبین عن ابوہریرہ )
38844- "طوبى لعيش بعد المسيح! يؤذن للسماء في القطر ويؤذن للأرض في النبات حتى لو بذرت حبك في الصفا لنبت، وحتى يمر الرجل على الأسد فلا يضره، ويطأ على الحية فلا تضره ولا تشاح ولا تحاسد ولا تباغض." أبو سعيد النقاش في فوائد العراقيين - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٥۔۔۔ میری امت کی دوجماعتوں کی اللہ تعالیٰ جہنم سے حفاظت فرمائے گا ایک جماعت جو جہاد ہندوستان کرے گی، اور ایک جماعت جو عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) کے ساتھ ہوگی۔ (مسند احمد، نسائی والضیاء عن ثوبان)
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٣٥٠١۔
نوٹ :۔۔۔ یہاں پھر نمبر شمار کی غلطی ہے ہم نے کتابی ترتیب کو نہیں بدلا تاکہ آئندہ کی نمبر شماری متاثر نہ ہو۔
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٣٥٠١۔
نوٹ :۔۔۔ یہاں پھر نمبر شمار کی غلطی ہے ہم نے کتابی ترتیب کو نہیں بدلا تاکہ آئندہ کی نمبر شماری متاثر نہ ہو۔
38845- "عصابتان من أمتي أحرزهما الله من النار: عصابة تغزو الهند وعصابة تكون مع عيسى ابن مريم." حم، ن والضياء - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٥۔۔۔ اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب عیسیٰ (علیہ السلام) تم میں نازل ہوں گے اور تمہارا امام تمہی سے ہوگا۔ (بیھقی عن ابوہریرہ )
38845-"كيف بكم إذا نزل ابن مريم فيكم وإمامكم منكم." ق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৫৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٦۔۔۔ قیامت تک میری امت کی ایک جماعت حق کی بناپر لڑتی اور غالب رہے گی، عیسیٰ (علیہ السلام) نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا : آئیے ہمیں نماز پڑھائیے ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمائیں گے نہیں ! اللہ تعالیٰ نے اس امت کو یوں عزت بخشی ہے کہ تم ایک دوسرے کے امیر ہو۔ (مسند احمد، مسلم عن جابر)
38846- "لا تزال طائفة من أمتي يقاتلون على الحق ظاهرين إلى يوم القيامة فينزل عيسى ابن مريم فيقول أميرهم: تعال صل لنا، فيقول: لا، إن بعضكم على بعض أمير تكرمة الله لهذه الأمة." حم، م - عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৬০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٧۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) کے سوا کسی شخص کو دجال پر مسلط نہیں کیا جائے گا۔ (الطیالسی عن ابوہریرہ )
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٦١۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٦١۔
38847- "لم يسلط على الدجال إلا عيسى ابن مريم." الطيالسي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৮৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٨۔۔۔ دجال ضرورتم جیسی یا تم سے بہتر ایک قوم پائے گا اور اللہ تعالیٰ ہرگز اس امت کو رسوا نہیں کرے گا جس کے شروع میں میں (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ہوں اور اس کے آخر میں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ہیں۔ (الحکیم، حاکم عن جبیر بن نفیر)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٧٥۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٧٥۔
38848- "ليدركن الدجال قوما مثلكم أو خيرا منكم، ولن يخزي الله أمة أنا أولها وعيسى ابن مريم آخرها." الحكيم، ك - عن جبير بن نفير".
তাহকীক: