কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৮৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٤٩۔۔۔ ضرور ابن مریم (علیہما السلام) دجال کو لد کے دروازے پر قتل کریں گے۔ (مسند احمد، عن مجمع ابن جاریۃ)
38849- "ليقتلن ابن مريم الدجال بباب لد." حم - عن مجمع ابن جارية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٥٠۔۔۔ ابن مریم (علیہما السلام) دجال کو لد کے دروازے پر قتل کریں گے۔ (ترمذی عن مجمع بن جاریۃ)
38850- "يقتل ابن مريم الدجال بباب لد."ت - عن مجمع ابن جارية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٥١۔۔۔ عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ضرور منصف حاکم اور امام عادل بن کر اتریں گے اور ضرور ایک راستہ میں حج یا عمرہ یا دونوں کی نیت کرکے چلیں گے اور ضرور میری قبر پر آکر مجھے سلام کریں گے اور میں ضرور ان کے سلام کا جواب دوں گا۔ (حاکم عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ الضعیفۃ ١٤٥٠۔
38851- ليهبطن عيسى ابن مريم حكما عدلا وإماما مقسطا، وليسلكن فجا حاجا أو معتمرا أو بنيتهما وليأتين قبري حتى يسلم علي ولأردن عليه." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٥٢۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) دمشق کی مشرقی جانب سفید منارے کے پاس اتریں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن اوس بن اوس)
38852- "ينزل عيسى ابن مريم عند المنارة البيضاء شرقي دمشق." طب - عن أوس بن أوس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٥٣۔۔۔ اس امت کا بہترین گروہ پہلا اور آخری ہے پہلے میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آخری میں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) اور اس کے درمیان ایک ٹیڑھا راستہ ہے جو نہ تیرے لائق اور نہ تو ان کے لائق ہے (حلیۃ الاولیاء عن عروۃ بن رویم
38853- "خير هذه الأمة أولها وآخرها، أولها فيهم رسول الله صلى الله عليه وسلم، وآخرها فيهم عيسى ابن مريم، وبين ذلك نهج أعوج ليس منك ولست منهم." حل - عن عروة بن رويم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” حضرت عیسیٰ علی نبینا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نزول “
٣٨٨٥٤۔۔۔ میری امت کے دو شخص عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) کا زمانہ پائیں گے اور دجال کے زمانے میں شریک ہوں گے۔ (ابن خزیمہ، حاکم عن انس)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٣٢٦٩۔
38854- "سيدرك رجلان من أمتي عيسى ابن مريم ويشهدان قتال الدجال." ابن خزيمة، ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٥٥۔۔۔ عیسیٰ بن مریم روح اللہ تم پر اترنے والے ہیں جب انھیں دیکھنا تو پہچان لینا، کیونکہ وہ درمیانے قد والے سرخ وسفید رنگ والے ہوں گے ان پر کتے ہوئے دوکپڑے ہوں گے ان کے سر سے پانی ٹپکتا دکھائی دے گا۔ اگرچہ انھوں نے پانی استعمال نہیں کیا ہوگا۔ وہ صلیب توڑ، خنزیر قتل اور جزیہ (ٹیکس) ختم کردیں گے لوگوں کو اسلام کی دعوت دیں گے، اللہ تعالیٰ انہی کے زمانہ میں خیر سے محروم دجال کو ہلاک کریں گے، زمین والوں میں امن وامان پھیل جائے گا یہاں تک کہ شیر اونٹوں کے ساتھ اور چیتے گائیوں کے ساتھ اور بھیڑئیے بکریوں کے ساتھ چراگاہوں میں پھریں گے بچے سانپوں سے کھیلیں گے اور انھیں کوئی نقصان نہ دیں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چالیس سال رہیں گے پھر ان کی وفات ہوگی اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38855- "إن روح الله عيسى ابن مريم نازل فيكم! فإذا رأيتموه فاعرفوه، فإنه رجل مربوع إلى الحمرة والبياض، عليه ثوبان ممصران، كأن رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل، فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويدعو الناس إلى الإسلام، فيهلك الله في زمانه المسيح الدجال، وتقع الأمنة على أهل الأرض حتى ترعى الأسود مع الإبل والنمور مع البقر والذئاب مع الغنم، ويلعب الصبيان بالحيات لا تضرهم، فيمكث أربعين سنة ثم يتوفى ويصلي عليه المسلمون." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৬৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٥٦۔۔۔ انبیاء ایک خاندان کے بھائی ہیں جن کا باپ ایک اور مائیں جدا جدا ہیں اور ان کا دین (اصولی باتوں میں) ایک ہے میں عیسیٰ بن مریم کے سب سے زیادہ نزدیک ہوں کیونکہ میری اور ان کے درمیان (والے زمانہ میں) کوئی نبی نہیں ہوا۔ وہ اترنے والے ہیں جب انھیں دیکھنا تو پہچان لینا، ان کا قد میانہ، رنگ سرخ وسفید ہوگا ان پر کتے ہوئے دوکپڑے ہوں گے بن دھوئے ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہوگا، صلیب توڑ، خنزیر قتل اور جزیہ ختم کردیں گے اسلام کی دعوت دیں گے اسلام کے سوا تمام مذاہب ان کے زمانہ میں ختم ہوجائیں گے شیر اونٹوں کے ساتھ چیتے گائیوں کے ساتھ اور بھیڑئیے بکریوں کے ساتھ چل رہے ہوں گے، بچے سانپوں سے کھیلیں گے اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے آپ چالیس سال رہیں گے پھر انتقال ہوگا اور مسلمان آپ کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ )
38856- "الأنبياء إخوة لعلات أمهاتهم شتى ودينهم واحد وإني أولى الناس بعيسى ابن مريم لأنه لم يكن بيني وبينه نبي، وإنه نازل فإذا رأيتموه فاعرفوه، رجل مربوع إلى الحمرة والبياض، عليه ثوبان ممصران، رأسه يقطر وإن لم يصبه بلل، فيدق الصليب ويقتل الخنزير ويضع الجزية، ويدعو الناس إلى الإسلام، فتهلك في زمانه الملل كلها إلا الإسلام، وترتع الأسود مع الإبل والنمار مع البقر والذئاب مع الغنم، وتلعب الصبيان بالحيات فلا تضرهم، فيمكث أربعين سنة ثم يتوفى ويصلي عليه المسلمون". "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٥٧۔۔۔ میں امید کرتا ہوں کہ اگر میری عمر لمبی ہوجائے تو عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) سے (دنیا میں) میری ملاقات ہوجائے پھر اگر میری وفات جلد ہوگئی تو جس کی ان سے ملاقات ہو وہ میرا سلام ان تک پہنچادے۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
38857- "إني لأرجو إن طال بي عمر أن ألقى عيسى ابن مريم فإن عجل بي موت فمن لقيه منكم فليقرئه مني السلام." م - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٥٨۔۔۔ وہ (ساری) امت کیسے ہلاک ہوسکتی ہے جس کے آغاز میں میں (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ہوں اور آخر میں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) ہیں۔ (حاکم عن ابن عمر)
38858- "كيف تهلك أمة أنا أولها وعيسى ابن مريم آخرها." ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٥٩۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) کے بعد والی زندگی بڑی اچھی ہوگی، آسمان کو برسنے کی زمین کو اگانے کی اجازت ہوگی اگر تم نے صفا پر بھی بیج بکھیر دئیے تو وہ اگ آئیں گے کوئی باہمی بغض وحسد نہیں ہوگا یہ حالت ہوگی کہ آدمی شیر کے پاس سے گزرے گا

تو وہ اسے کوئی نقصان نہیں دے گا سانپ پر پاؤں رکھے گا تو وہ اسے نہیں ڈسے گا۔ (ابونعیم عن ابوہریرہ )
38859- "طوبى لعيش بعد المسيح! يؤذن للسماء في القطر وللأرض في النبات، فلو بذرت حبة على الصفا لنبتت، ولا تباغض ولا تحاسد حتى يمر الرجل على الأسد فلا يضره ويطأ على الحية فلا تضره." أبو نعيم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٦٠۔۔۔ جب تک عیسیٰ (علیہ السلام) تم میں منصف حاکم اور عادل بادشاہ بن کر نہیں اترتے قیامت قائم نہیں ہوگی وہ صلیب توڑ، خنزیر مار اور مال قبضہ کرلیں گے تو اسے قبول کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ (ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ )
38860- "لا تقوم الساعة حتى ينزل عيسى ابن مريم حكما مقسطا وإماما عدلا، فيكسر الصليب ويقتل الخنزير ويقبض المال حتى لا يقبله أحد." ش - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٦١۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) دمشق کے دروازہ کے پاس سفید مینارے پر دن کی چھ گھڑیاں رہ جائیں گی تو رنگ دار کپڑوں میں اتریں گے ان کے سر سے گویا موتی جھڑ رہے ہیں۔ (تمام، ابن عساکر عن عبدالرحمن بن ایوب بن نافع بن کیسان عن ابیہ عن جدہ
38861- "ينزل عيسى ابن مريم عند باب دمشق عند المنارة البيضاء لست ساعات من النهار في ثوبين ممشقين كأنما ينحدر من رأسه اللؤلؤ." تمام وابن عساكر - عن عبد الرحمن بن أيوب بن نافع بن كيسان عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٦٢۔۔۔ عیسیٰ (علیہ السلام) قیامت سے پہلے اتریں گے، صلیب توڑ اور خنزیر مار ڈالیں گے، لوگوں کو ایک دین (اسلام) پر جمع کردیں گے اور جزیہ ختم کردیں گے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
38862- "ينزل عيسى ابن مريم قبل القيامة، فيكسر الصليب ويقتل الخنزير، ويجتمع الناس على دين، ويضع الجزية." ابن سعد عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٦٣۔۔۔ عیسیٰ بن مریم نازل ہوں گے تو زمین پر آٹھ سو مرد اور چار سو عورتیں نیک لوگوں میں سے جو گزرچکے اور موجودہ میں سے ہوں گے۔ (الدیلمی عن)
38863- "ينزل عيسى ابن مريم ثمانمائة رجل وأربعمائة امرأة أخيار من على الأرض وأصلحاء من مضى." الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٦٤۔۔۔ مسلمان سات سال تک یاجوج ماجوج کے نیزوں اور کمان کی لکڑیاں اور ان کی ڈھالیں ایندھن کے طور پر جلاتے رہیں گے۔ (ابن ماجہ عن النواس)
38864- "سيوقد المسلمون من قسي يأجوج ومأجوج ونشابهم وأترستهم سبع سنين." هـ 1 عن النواس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٦٥۔۔۔ آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا شگاف ہوگیا ہے اور وہیب نے اپنے ہاتھ سے (٩٠) نوے کا عدسہ بنایا۔ (مسند احمد، بیھقی عن ابوہریرہ )
38865- "فتح اليوم من ردم يأجوج ومأجوج مثل هذه وعقد وهيب بيده تسعين." حم، ق - عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৭৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٦٦۔۔۔ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی ضرور اس گھر کا حج وعمرہ ہوگا۔ (مسند احمد، بخاری عن ابی سعید)
38866- "ليحجن هذا البيت وليعتمرن بعد خروج يأجوج ومأجوج." حم، خ - أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٦٧۔۔۔ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی لوگ بیت اللہ کا حج وعمرہ کریں گے اور کھجوروں کے درخت لگائیں گے۔ (عبدبن حمید عن ابی سعید)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٧٩٨، الضعیفہ ٢٣٧٠۔
38867- "إن الناس ليحجون ويعتمرون ويغرسون النخل بعد خروج يأجوج ومأجوج." عبد بن حميد - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٦٨۔۔۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، عربوں کے لیے قریب آچکے شر کی خرابی ہے ! آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا شگاف ہوچکا ہے اور آپ نے انگوٹھے اور شہادت والی انگلی کو ملاکر حلقہ بنایا، کسی نے عرض کیا : ہم میں نیک لوگ ہوں گے پھر بھی ہم ہلاک ہوں گے آپ نے فرمایا : ہاں جب برائی عام ہوجائے۔ (مسلم، ترمذی، ابن ماجہ عن زینب بنت جحش)
38868- "لا إله إلا الله، ويل للعرب من شر قد اقترب! فتح اليوم ردم يأجوج ومأجوج مثل هذه - وحلق بأصبعه الإبهام والتي تليها، قيل: أنهلك وفينا الصالحون؟ قال: نعم، إذا كثر الخبث." ق ت، هـ- عن زينب بنت جحش".
tahqiq

তাহকীক: