কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৮৮২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٦٩۔۔۔ یاجوج ماجوج روزانہ دیوار کو کھودتے ہیں، جب اس میں سے سورج کی شعاع دیکھتے ہیں تو ان کا سردار کہتا ہے : چلو باقی کل کھودیں گے، تو (دوسرے دن) اللہ تعالیٰ اسے پہلے سے مضبوط کردیتے ہیں پھر جب سورج کی شعاع دیکھتے ہیں تو ان کا سردار کہتا ہے : چلو انشاء اللہ کل کھودیں گے، تو جب لوٹیں گے تو اسے اسی حالت میں پائیں گے پھر اسے کھود کر لوگوں کی طرف آجائیں گے، پانی (پیکر) خشک کردیں گے لوگ ان کے شر سے بچنے کے لیے قلعہ بند ہوجائیں گے وہ آسمان کی طرف اپنے تیر پھینکیں گے تو وہ خون آلود ہو کر ان کی طرف لوٹیں گے وہ کہیں گے : ہم نے زمین والوں کو ہلاک کردیا اور آسمان والوں پر غالب آگئے۔ اللہ تعالیٰ ان پر نغف کیڑا بھیجے گا جو ان کی گدی میں چپک جائے گا جس سے وہ ہلاک ہوجائیں گے۔

اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! زمین کے کیڑے مکوڑے ان کے خون سے موٹے ہوں گے اور ان کے گوشت سے پلیں بڑھیں گے۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ )
38869- "إن يأجوج ومأجوج ليحفرون السد كل يوم حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس قال الذي عليهم: ارجعوا فسنحفره غدا، فيعيده الله أشد ما كان، حتى إذا كادوا يرون شعاع الشمس قال الذي عليهم: ارجعوا فسنحفره غدا إن شاء الله تعالى واستثنوا، فيعودون إليه وهو كهيئته حين تركوه، فيحفرونه ويخرجون على الناس، فينشفون الماء ويتحصن الناس منهم في حصونهم، فيرمون سهامهم إلى السماء فترجع وعليها كهيئة الدم الذي اختبط فيقولون: قبرنا أهل الأرض وعلونا أهل السماء! فيبعث الله عليهم نغفا في أقفائهم فيقتلهم بها، والذي نفسي بيده! إن دواب الأرض لتسمن وتشكر شكرا من لحومهم ودمائهم." حم، هـ، ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٠۔۔۔ یاجوج ماجوج کی عورتیں ہیں جتنا چاہیں ان سے جماع کریں اور درخت ہیں جن میں جتنی چاہیں پیوند کاری کریں، ان میں سے جو بھی مرتا ہے اپنی اولاد میں سے ہزار سے اوپر افرراد چھوڑتا ہے۔ (نسائی عن اوس بن ابی اوس)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٠٢٨۔
38870- "إن يأجوج ومأجوج لهم نساء يجامعون ماشاؤا وشجر يلقحون ما شاؤا، فلا يموت منهم رجل إلا ترك من ذريته ألفا فصاعدا." ن - عن أوس بن أبي أوس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧١۔۔۔ یاجوج ماجوج کو کھولا جائے گا۔ وہ لوگوں کی طرف آئیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” اور وہ ہر اونچی جگہ سے پھسلتے ہوں گے “ پوری زمین پر (ٹڈی دل) کی طرح چھاجائیں گے، اور مسلمان ان سے بچنے کے لیے اپنے شہروں اور قلعوں میں محفوظ ہو کر اپنے مال مویشی اپنے پاس روک لیں گے، وہ زمین کے پانی پی لیں گے یہاں تک کہ ان کے کچھ لوگ نہر پر سے گزریں گے تو اس کا (سارا) پانی پی لیں گے اور اسے خشک کرکے چھوڑیں گے اور بعد والے جب وہاں سے گزریں گے تو کہیں گے : یہاں بھی کبھی پانی تھا۔

اور جب وہی لوگ رہ جائیں گے جو کسی قلعہ یا شہر میں ہوں گے تو ان میں سے کوئی کہے گا : ان زمین والوں سے تو ہم فارغ ہوگئے، اب آسمان والے رہ گئے ہیں، پھر ان میں سے ایک اپنے نیزے کو ہلائے گا اور آسمان کی طرف پھینک دے گا تو وہ خون آلود ہو کر نیچے آزمائش اور فتنہ کے لیے لوٹے گا، وہ اسی حال میں ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ان کی گردنوں پر ایک کیڑا بھیجے گا جیسے ٹڈی کا کیڑا ہوتا ہے وہ ان کی گردنوں میں نکلے گا تو وہ مردہ پڑے ہوں گے ان کی کوئی آہٹ سنائی نہیں دے گی، تو مسلمان کہیں گے : کیا کوئی شخص ہمارے لیے اپنی جان کی قربانی دے گا تاکہ دیکھے ایسے دشمن کا کیا ہوا ؟ تو وہ شخص ان سے علیحدہ ہو کر اپنا محاسبہ کرکے کہ آج اس نے قتل ہوجاتا ہے ان کی طرف اترے گا، تو انھیں ایک دوسرے پر پڑے مردہ پائے : وہ اعلان کرے گا : مسلمانو ! خوشخبری ہو ! اللہ تعالیٰ نے تمہاری دشمن سے کفایت کردی ہے چنانچہ وہ اپنے شہروں اور قلعوں سے اپنے مویشی ہنکاتے ہوئے نکلیں گے تو ان کی خوراک ان (یاجوج ماجوج) کے گوشت ہوں گے جس سے وہ ایسے تندرست وتناور ہوں گے جیسے انھیں کوئی خاص نبات مل گئی ہو۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، ابن حبان، حاکم عن ابی سعید)
38871- "تفتح يأجوج ومأجوج فيخرجون على الناس كما قال الله عز وجل {مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} فيغشون الأرض، وينحاز المسلمون عنهم إلى مدائنهم وحصونهم ويضمون إليهم مواشيهم، ويشربون مياه الأرض حتى أن بعضهم ليمر بالنهر فيشربون ما فيه حتى يتركوه يبسا حتى أن من بعدهم ليمر بذلك النهر فيقول: قد كان ههنا ماء مرة، حتى إذا لم يبق من الناس أحد إلا أخذ في حصن أو مدينة قال قائلهم: هؤلاء أهل الأرض قد فرغنا منهم، بقي أهل السماء، ثم يهز أحدهم حربته ثم يرمي بها إلى السماء فترجع مخضبة دما للبلاء والفتنة، فبينما هم على ذلك إذ بعث الله دودا في أعناقهم كنغف الجراد الذي يخرج في أعناقه فيصبحون موتى لا يسمع لهم حس، فيقول المسلمون: ألا رجل يشرى لنا نفسه فينظر ما فعل هذا العدو؟ فيتجرد رجل منهم محتسبا نفسه قد أوطنها على أنه مقتول فينزل، فيجدهم موتى بعضهم على بعض، فينادي: يا معشر المسلمين! ألا أبشروا، إن الله عز وجل قد كفاكم عدوكم فيخرجون من مدائنهم وحصونهم ويسرحون مواشيهم، فما يكون لها رعي إلا لحومهم فتشكر عنه كأحسن ما شكرت عن شيء من النبات أصابته قط." حم، هـ، حب، ك - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٢۔۔۔ یاجوج ماجوج اولاد آدم ہے اگر انھیں چھوڑ دیا تو لوگوں کی گزران زندگی بگاڑ دیں گے اور ان میں سے جو بھی مرتا ہے تو ہزار سے اوپر اپنی اولاد چھوڑ کر مرتا ہے ان کے پیچھے تین امتیں ہیں۔ (تاویل، تاریس ومنسک، عبدبن حمید فی التفسیر وابن المنذر، طبرانی فی الکبیر وابن مردویہ، بیھقی فی البعث عن ابن عمرو)

کلام :۔۔۔ اللاۤلی ج ١ ص ٥٨۔ ٥٩۔
38872- "إن يأجوج ومأجوج من ولد آدم، ولو أرسلوا لأفسدوا على الناس معايشهم، ولن يموت منهم رجل إلا ترك من ذريته ألفا فصاعدا، وإن من ورائهم ثلاث أمم، تاويل وتاريس ومنسك." عبد بن حميد في التفسير وابن المنذر، طب وابن مردويه، ق في البعث - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٣۔۔۔ تم لوگ کہو گے : کوئی دشمن نہیں، جب کہ تم دشمن سے لڑتے رہوگے یہاں تک یاجوج آجائیں گے ان کے چہرے چوڑے ہوں گے، آنکھیں چھوٹی بالوں کی سرخ لٹیں ہوں گی، وہ اونچی جگہ سے پھسل رہے ہوں گے، گویا ان کے چہرے منڈھی ہوئی ڈھالیں ہیں۔ (مسند احمد، طبرانی عن خالد بن عبداللہ بن حرملہ عن خالۃ)
38873- "إنكم تقولون: لا عدو، وإنكم لا تزالون تقاتلون عدوا حتى يأتي يأجوج ومأجوج، عراض الوجوه، صغار العيون، صهب الشعاف {مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ} كأن وجوههم المجان المطرقة." حم، طب - عن خالد بن عبد الله بن حرملة عن خالته".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٤۔۔۔ معراج کی رات اللہ تعالیٰ نے مجھے یاجوج ماجوج کی طرف بھیجا، میں نے انھیں اللہ تعالیٰ کے دین اور اس کی عبادت کی دعوت دی، تو انھوں نے میری بات ماننے سے انکار کردیا، تو وہ جنات اور اولاد آدم میں سے ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے اللہ کی نافرمانی کی جہنم میں ہوں گے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن عن ابن عباس)

کلام :۔۔۔ اللاۤلی ج ١ ص ٥٨۔
38874- "بعثني الله حين أسري بي إلى يأجوج ومأجوج فدعوتهم إلى دين الله وإلى عبادته، فأبوا أن يجيبوني، فهم في النار مع من عصى من ولد آدم وولد إبليس." نعيم بن حماد في الفتن - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٥۔۔۔ عربوں کے لیے قریب کے شر سے خرابی ہے یاجوج ماجوج کی دیوار اتنی کھل گئی ہے اور آپ نے دس کا عدد بنایا، کسی نے عرض کیا : ہم میں نیک لوگ ہوں گے پھر بھی ہم ہلاک ہوجائیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں جب برائی پھیل جائے۔ (طبرانی عن ام سلمۃ عن عائشۃ)
38875- "ويل للعرب من شر قد اقترب! فتح من ردم يأجوج ومأجوج مثل هذه - وعقد عشرة، قيل: أنهلك وفينا الصالحون؟ قال: نعم، إذا كثر الخبث." طب - عن أم سلمة عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٦۔۔۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، قریبی شر سے عربوں کی خرابی ہے آج یا جوج ماجوج کی دیوار میں اتنا شگاف ہوگیا ہے اور آپ نے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے حلقہ (دائرۃ) بنایا، کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہم میں نیک لوگ ہوں گے پھر بھی ہم ہلاک ہوجائیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں جب برائی زیادہ ہوجائے، (ابن ابی شیبہ، بخاری، مسلم ، ترمذی، ابن ماجہ عن زینب بنت ام سلمہ عن ام حبیبہ بنت ام حبیبہ عن ام حبیبہ عن زینب بن جحش۔ مربرقم ٣٨٨٦٨۔
38876- "لا إله إلا الله، ويل للعرب من شر قد اقترب! فتح اليوم من ردم يأجوج ومأجوج مثل هذه - وحلق بأصبعه الإبهام والتي تليها؛ قيل: يا رسول الله! أنهلك وفينا الصالحون؟ قال: نعم، إذا كثر الخبث." ش، خ، م، ت، هـ- عن زينب بنت أم سلمة عن أم حبيبة بنت أم حبيبة عن أمها حبيبة عن زينب بنت جحش" مر برقم 38868.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یاجوج ماجوج کا خروج
٣٨٨٧٧۔۔۔ سات سال تک مسلمان ان (یاجوج ماجوج) کے ترکش، ان کے نیزوں کے دستوں اور ان کی ڈھالوں کو بطور ایندھن جلائیں گے۔ (طبرانی عن النواس)
38877- "سيوقد المسلمون من جعابهم وقسيم وأترسهم سبع سنين - يعني يأجوج ومأجوج." طب - عن النواس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” دابۃ الارض کا نکلنا “
٣٨٨٧٨۔۔۔ دابۃ الارض نکلے گا اس کے پاس سلیمان (علیہ السلام) کی انگوٹھی اور موسیٰ (علیہ السلام) کا عصا ہوگا وہ مومن کے چہرے پر لاٹھی سے اور کافر کی ناک پر انگوٹھی سے نشان لگائے گا، یہاں تک کہ لوگ دستر خوان پر جمع ہوں گے اور کہیں گے یہ مومن ہے، یہ کافر ہے۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ، حاکم عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٨٨١، ضعیف الترمذی ٦٢٢) ۔
38878- "تخرج الدابة ومعها خاتم سليمان وعصا موسى فتحلو وجه المؤمن بالعصا وتخطم أنف الكافر بالخاتم، حتى أن أهل الخوان ليجتمعون فيقول هذا: يا مؤمن! ويقول هذا: يا كافر." حم، ت، هـ: ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” دابۃ الارض کا نکلنا “
٣٨٨٧٩۔۔۔ دابۃ الارض نکلے گا اور لوگوں کی تھوتھنیوں پر نشان لگائے گا پھر وہ تم میں گھل مل جائیں گے یہاں تک کہ آدمی جانور خریدے گا تو اس سے کہا جائے گا : تم نے یہ کس سے خریدا ؟ وہ کہے گا : نشان زدہ شخص سے۔ (مسند احمد عن ابی امامۃ)
38879- "تخرج الدابة فتسم الناس على خراطيمهم، ثم يغمرون فيكم حتى يشتري الرجل الدابة، فيقال: ممن اشتريت؟ فيقول: من الرجل المخطم." حم - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” دابۃ الارض کا نکلنا “
٣٨٨٨٠۔۔۔ عمدہ گھوڑوں کی گھاٹی کیا ہی بری ہے ؟ دابۃ الارض نکلے گا اور چیخے گا تو مدینہ کے اطراف کے درمیان والے لوگ اس کی آواز سنیں گے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٣١٨، ضعیف الجامع ٢٣٥٢۔
38880- "بئس الشعب جياد؟ تخرج الدابة فتصرخ فيسمعها من بين الخافقين." طس - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٨٨١۔۔۔ دابۃ الارض جب نکلے گا تو اس کی اور میری امت کی مثال اس جگہ کی سی ہے جو تعمیر کی گئی اور اس کی دیواریں بلند کی گئیں، اور دروازے بندکردئیے گئے اور اس کے تمام وحشی جانور نکال دئیے گئے، پھر شیر لاکر اس کے درمیان میں چھوڑ دیا گیا، پھر وہ عمارت کانپنے لگی اور پھٹنے کے قریب ہوگئی اور ہر طرف سے شیر پر گرنے لگی، یہی حال میری امت کا دابۃ الارض کے نکلنے کے وقت ہوگا ان میں سے کوئی بھی بھاگ نہ سکے گا سب اس کے سامنے لاکھڑے کئے جائیں گے۔ اور اسے ہمارے رب کی

طرف سے بڑی دسترس حاصل ہوگی۔ (ابونعیم والدیلمی عن سلمان)
38881- "مثل أمتي ومثل الدابة حين تخرج كمثل حيز بني ورفعت حيطانه وسدت أبوابه وطرح فيه من الوحش كلها ثم جيء بالأسد فطرح وسطها فارتعدت وأقبلت إلى النفق تلحسه من كل جانب، كذلك أمتي عند خروج الدابة لا يفر منها أحد إلا مثلت بين عينيه، ولها سلطان من ربنا عظيم." أبو نعيم والديلمي - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” آگ کا نکلنا “
٣٨٨٨٢۔۔۔ قیامت کی پہلی نشانیوں میں سے آگ ہے جو مشرق سے نکلے گی لوگوں کو مغرب کی طرف کرے گی، اور اہل جنت جو سب سے پہلی چیز کھائیں گے تو وہ مچھلی کے جگر کی زیادتی ہے، رہا بچہ کا ماں باپ کے مشابہ ہونا، تو جب مرد کا پانی (نطفہ) عورت کے پانی پر سبقت لے جائے تو وہ (مرد) بچے کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جب عورت کا پانی مرد کے پانی پر سبقت حاصل کرلے تو وہ بچہ کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔ (مسند احمد، بخاری، نسائی عن انس)
38882- "أما أول أشراط الساعة فنار تخرج من المشرق فتحشر الناس إلى المغرب، وأما أول ما يأكل أهل الجنة فزيادة كبد حوت، وأما شبه الولد أباه وأمه فإذا سبق ماء الرجل ماء المرأة نزع إليه الولد، وإذا سبق ماء المرأة ماء الرجل نزع إليها." حم، خ،1 ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” آگ کا نکلنا “
٣٨٨٨٣۔۔۔ جب تک حجاز کی زمین سے ایسی آگ نہیں نکل آتی جس سے بصری کے اونٹوں کی گردنیں روشن ہوں گی، قیامت قائم نہیں ہوگی۔ (بخاری عن ابوہریرہ )
38883- "لا تقوم الساعة حتى تخرج نار من أرض الحجاز تضيء أعناق الإبل ببصرى." ق2 عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٨٤۔۔۔ حضرموت یابحر حضرت موت سے ایک آگ قیامت سے پہلے نکلے گی جو لوگوں کو جمع کرے گی۔ لوگوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! پھر آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : شام سے نہ نکلنا (مسند احمد ترمذی، حسن صحیح عن ابن عمر
38884- "ستخرج نار من حضرموت أو من بحر حضرموت قبل يوم القيامة تحشر الناس، قالوا: يا رسول الله! فما تأمرنا؟ قال: عليكم بالشام." حم، ت: 1حسن صحيح - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٨٥۔۔۔ تمہارے سامنے حضرت موت سے آخری زمانے میں ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو جمع کرے گی، کسی نے عرض کیا : پھر آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ فرمایا : شام سے نہ نکلنا۔ (ابن حبان عن ابن عمر)
38885- "ستخرج عليكم نار في آخر الزمان من حضرموت تحشر الناس، قيل: بما تأمرنا يا رسول الله؟ قال عليكم بالشام." حب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৮৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٨٦۔۔۔ وہ آگ تمہارا ضرور قصہ ختم کرے گی جو آج وادی برھوت میں بجھی ہوئی ہے لوگوں کو گھیرے گی اس میں دردناک عذاب ہوگا، جانداروں اور اموال کو کھاجائے گی پوری دنیا میں آٹھ دنوں میں پھرے گی، وہ پرندوں اور بادلوں کی طرح اڑے گی، اس کی گرمی دن کی گرمی سے سخت ہوگی آسمان و زمین میں اس کی آواز کو ندنے والی بجلی کی طرح ہوگی وہ لوگوں کے سروں کی بنسبت عرش کے زیادہ نزدیک ہوگی، کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا وہ مسلمانوں کے لیے سلامتی والی ہوگی ؟ آپ نے فرمایا : اس وقت مسلمان مرد عورتیں ہوں گی کہاں ؟ وہ تو گدھوں سے برے لوگ ہوں گے جانوروں کی طرح صحبت کریں گے ان میں ایک شخص بھی ایسا نہیں ہوگا جو ان سے کہے : نہ کرونہ کرو۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن عساکر عن حذیفۃ بن الیمان)
38886- "لتقصدنكم نار هي اليوم خامدة في واد يقال له: برهوت، تغشى الناس، فيها عذاب أليم، تأكل الأنفس والأموال تدور الدنيا كلها في ثمانية أيام، تطير طير الريح والسحاب، حرها أشد من حرها بالنهار، ولها ما بين السماء والأرض دوي كدوي الرعد القاصف، هي من رؤس الخلائق أدنى من العرش، قيل: يا رسول! أسليمة هي يومئذ على المؤمنين والمؤمنات؟ قال، وأين المؤمنون والمؤمنات يومئذ؟ هم شر من الحمر يتسافدون كما تتسافد البهائم وليس فيهم رجل يقول: مه مه." طب وابن عساكر - عن حذيفة بن اليمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٨٧۔۔۔ ہجرت کے بعد ہجرت ہوگی، یہاں تک کہ لوگ ابراہیم (علیہ السلام) کی ہجرت گاہ کی طرف ہجرت کریں گے یہاں تک کہ زمین پر صرف برے لوگ رہ جائیں گے ان سے اللہ کی روح (ذات) نفرت کرے گی اور انھیں ان کی زمین پھینک دے گی اور آگ انھیں عدن سے بندروں اور خنزیروں کے ساتھ جمع کرے گی، جہاں وہ رات گزاریں گے آگ رات گزارے گی اور جہاں وہ قیلولہ (دوپہر کا آرام) کریں وہ قیلولہ کرے گی ان کے گرے پڑے اس کا حصہ خوراک ہوں گے۔ (مسند احمد طبرانی، حاکم عن عمر)
38887- "تكون هجرة بعد هجرة حتى يهاجر الناس إلى مهاجر إبراهيم وحتى لا يبقى على الأرض إلا شرار أهلها، تقذرهم روح الله وتلفظهم أرضوهم، وتحشرهم النار من عدن مع القردة والخنازير، تبيت معهم أينما باتوا وتقيل معهم أينما قالوا، ولها ما سقط منهم." حم، طب، ك - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٨٨٨۔۔۔ ہجرت کے بعد، ہجرت ہوگی ابراہیم (علیہ السلام) کی ہجرت گاہ کو تھامنے والے بہترین لوگ ہوں گے۔ اور زمین میں برے لوگ رہ جائیں گے اللہ ذات انھیں پھینک دے گی اور ان سے نفرت کرے گی اور آگ انھیں بندروں اور خنزیروں کے ساتھ جمع کرے گی۔ (مسند احمد، عن ابن عمر، مسند احمد، ابوداؤد، حاکم، حلیۃ الاولیاء عن ابن عمرو)

کلام :۔۔۔ ضعیف ابی داؤد ٥٣٤، ضعیف الجامع ٣٢٥٩)
38888- "ستكون هجرة بعد هجرة، فخيار أهل الأرض ألزمهم مهاجر إبراهيم، ويبقى في الأرض شرار أهلها، تلفظهم وتقذرهم نفس الله، وتحشرهم النار مع القردة والخنازير، تبيت معهم إذا باتوا وتقيل معهم إذا قالوا، وتأكل من تخلف." حم - عن ابن عمر، حم 1، د، ك، حل - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক: