কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৯২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٩٠٩۔۔۔ صور پھونکنے والے کی آنکھ مسلسل عرش کی طرف لگی ہے جب سے اسے یہ کام سونپا گیا، تیار کھڑا ہے کہ کہیں اسے پلک جھپکنے سے پہلے حکم دے دیا جائے، گویا اس کی دونوں آنکھیں چمکتے موتی ہیں۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
38909- "إن طرف صاحب الصور منذ وكل به مستعد ينظر نحو العرش مخافة أن يؤمر قبل أن يرتد إليه طرفه، كأن عينيه كوكبان دريان." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٩١٠۔۔۔ میں کیسے خوش عیش رہوں جب کہ صور والے نے نرسنگھامنہ میں تھامے رکھا ہے پیشانی جھکائی، کان لگائے انتظار کررہا ہے کہ کب اسے پھونک کا حکم ملے اور وہ پھونک ماردے، لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ آپ نے فرمایا : تم کہنا : ہمیں اللہ ہی کافی ہے وہ بہترین کارساز ہے ہمارا اللہ پر ہی بھروسا ہے۔ (سعید بن منصور، مسند احمد، وعبدبن حمید، ترمذی، حسن، ابویعلی، ابن حبان وابن خزیمہ وابوالشیخ فی العظمۃ، حاکم، بیھقی فی البعث، سعید بن منصور عن ابی سعید طبرانی عن زید بن ارقم، مسند احمد کذا، طبرانی فی الاوسط، حاکم، بیھقی فی البعث عن الارقم بن الارقم وقال : کذا فی کتابی ولا ادری منی اوممن حدثنی وقال ایوب بن زید ابن ارقم، سعید بن منصور عن انس۔ مرعزوہ برقم ٣٨٩٠٦)
38910- " كيف أنعم وصاحب الصور قد التقم القرن وحنى الجبهة وأصغى السمع ينتظر متى يؤمر بالنفخ فينفخ، قالوا: يا رسول صلى الله عليه وسلم! كيف نصنع؟ قال: قولوا: حسبنا الله ونعم الوكيل على الله توكلنا." ص، حم وعبد بن حميد، ت: حسن، ع، حب وابن خزيمة وأبو الشيخ في العظمة، ك، ق في البعث، ص - عن أبي سعيد؛ حم، طب - عن زيد بن أرقم؛ حم كذا طس، ك، ق في البعث عن ابن عباس؛ حل - عن جابر؛ أبو الشيخ - عن أبي هريرة، الباوردي - عن الأرقم بن الأرقم، وقال: كذا في كتابي ولا أدري مني أو ممن حدثني، وقال: أيوب بن زيد بن أرقم، ص عن أنس" مر عزوه برقم 8906".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٨٩١١۔۔۔ میں کیسے عیش کی زندگی گزاروں جب کہ صور والے نے نرسنگھامنہ میں رکھا ہے پیٹھ جھکائی اور نظر عرش پر لگائی ہے گویا اس کی دونوں آنکھیں چمکتے موتی ہیں اس نے کبھی نظر گھمائی اس خوف سے کہ اس سے پہلے اسے حکم ہوجائے۔ (الخطیب عن انس)
38911- "كيف أنعم وصاحب الصور قد التقم القرن وحنى ظهره ينظر تجاه العرش، كأن عينيه كوكبان دريان، لم يطرف قط مخافة أن يؤمر من قبل ذلك." الخطيب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٢۔۔۔ اسی طرح تم قیامت کے دن اٹھائے جاؤگے۔ (ترمذی، ابن ماجہ، حاکم عن ابن عمرو)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٦٠٨٩۔
38912- "هكذا نبعث! يوم القيامة." ت1 هـ، ك - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : انسان نے میری تکذیب کی اور اسے اس کا حق نہ تھا، اس نے مجھ برا بھلا کہا جب کہ اسے اس کا حق نہ تھا، اس کی تکذیب کرنا یہ ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ میں اسے دوبارہ لوٹانے پر جیسے وہ تھا قادر نہیں، اور اس کا مجھے برا بھلا کہنا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے : میرا نائب (بیٹا) ہے، میں اس سے پاک ہوں کہ اپنے لیے بیوی یابیٹا بناؤں۔ (بخاری عن ابن عباس)
38913- "قال الله تعالى: كذبني ابن آدم ولم يكن له ذلك! وشتمني ولم يكن له ذلك، فأما تكذيبه إياي فزعم أبي لا أقدر أن أعيده كما كان، وأما شتمه إياي فقوله لي ولد فسبحان أن أتخذ صاحبة أو ولدا." خ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٤۔۔۔ کیا تم کسی قوم کی قحط زدہ وادی سے نہیں گزرے، پھر تم وہاں سے گزرو تو سرسبز و شاداب ہو، پھر اس سے گزرو تو وہ خشک ہو پھر گزرا تو سبزہ زاد بنی ہو ؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ مردوں کو زندہ کرے گا۔ (مسند احمد، طبرانی عن ابی رزین)
38914- "أما مررت بوادي قوم ممحلا ثم تمر به خضراء ثم تمر به ممحلا ثم تمر به خضراء؟ كذلك يحيى الله الموتى." حم، طب عن أبي رزين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٥۔۔۔ انسان کی ہر چیز گل سٹر جاتی ہے صرف دن کی ہڈی نہیں گلتی اس سے قیامت کے روز مخلوق بنے گی۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
38915- "ليس شيء من الإنسان إلا يبلى إلا عظم واحد وهو عجب الذنب ومنه يركب الخلق يوم القيامة". هـ - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میرے بندے انسان نے مجھے برابھلا کہا، جب کہ اس کے لیے یہ مناسب نہ تھا، اس نے میری تکذیب کی جب کہ اسے میرے جھٹلانے کا کوئی حق نہیں، اس کا میرے کو گالی دینا یہ ہے کہ میرا (بیٹا) نائب ہے جب کہ میں بےنیاز اللہ ہوں اکیلا ہوں، نہ میرا کوئی بیٹا ہے اور نہ میں کسی کا بیٹا ہوں اور نہ کوئی ہم سر ہے اور اس کا میرے کو جھٹلانا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے : جیسے اس نے مجھے پہلی مرتبہ بنایا، مجھے نہیں لوٹائے گا، پہلی مرتبہ میرے لیے پیدا کرنا اس کے دوبارہ لوٹانے سے مشکل نہیں۔ (مسند احمد، بخاری، نسائی عن ابوہریرہ )

حشر

اس کی دوقسمیں ہیں۔

قبل از موت۔۔۔ دوم بعد الموت

یہ احادیث ان دونوں قسموں سے ملی جلی ہیں۔
38916- "قال الله تعالى: شتمني عبدي ابن آدم وما ينبغي له أن يشتمني! وكذبني وما ينبغي له أن يكذبني! أما شتمه إياي فقوله إن لي ولدا، وأنا الله الأحد الصمد لم ألد ولم أولد ولم يكن لي كفوا أحدا، وأما تكذيبه إياي فقوله: ليس يعيدني كما بدأني، وليس أول الخلق بأهون علي من إعادته." حم، خ 3ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٧۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں کی تین فوجیں ہوں گی، سواروں، کھانے والوں اور ننگوں کی فوج، ایک فوج کو فرشتے منہ کے بل گھسیٹ رہے ہوں گے اور آگ انھیں جمع کرے گی، ایک فوج چلتی اور بھاگتی ہوگی۔ اور اللہ تعالیٰ پشت پر مصیبت ڈال دے گا تو پھر کوئی قفاری (پیٹھ والا) باقی نہیں رہے گا یہاں تک کہ آدمی کے پاس پسندیدہ باغ ہوگا جسے وہ کجاوے والے اونٹ کے بدلے دے دے گا اس پر اس دسترس نہیں ہوگی۔ (مسند احمد، نسائی، حاکم عن ابی ذر)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٨٠١، ضعیف النسائی ١١٩۔
38917- "إن الناس يحشرون يوم القيامة على ثلاثة أفواج: فوج راكين طاعمين كاسين، وفوج تسحبهم الملائكة على وجوههم وتحشرهم النار، وفوج يمشون ويسعون، ويلقي الله الآفة على الظهر فلا يبقى ذات ظهر حتى أن الرجل ليكون له الحديقة المعجبة يعطيها بذات القتب لا يقدر عليها." حم، ن ك - عن أبي ذر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٨۔۔۔ تمہیں پیدل اور سوار جمع کیا جائے اور یہاں سے منہ کے بل گھسیٹا جائے گا اور آپ نے شام کی طرف اشارہ کیا۔ (مسند احمد، نسائی، حاکم عن معاویہ بن حیدۃ)
38918- "إنكم تحشرون رجالا وركبانا وتجرون على وجوهكم ههنا - وأومى بيده نحو الشام." حم، ن، ك - عن معاوية بن حيدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩١٩۔۔۔ قیامت کے روز سب سے پہلے آدم (علیہ السلام) کو بلایا جائے گا، آپ کی اولاد آپ کو دیکھے گی کہا جائے گا : یہ تمہارے باپ آدم ہیں، وہ کہیں گے : میں حاضر ہوں اور میری سعادت ہے ! اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جہنم کی طرف بھیجے جانے والوں میں سے اپنی اولاد کے لوگ نکال لیں ! عرض کریں گے میرے رب کتنے نکالوں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ہر سو میں سے ننانوے، لوگوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! جب ہم میں سے ہر سو سے ننانوے نکالے جائیں گے تو ہمارا کیا باقی بچے گا ؟

آپ نے فرمایا : میری امت (دوسری) امتوں میں کالے بیل پر سفید بال کی طرح ہے۔ (بخاری عن ابوہریرہ )
38919- "أول ما يدعى يوم القيامة آدم عليه السلام فتراءى ذريته فيقال: هذا أبوكم آدم، فيقول: لبيك وسعديك! فيقول: أخرج بعث جهنم من ذريتك، فيقول: يا رب! كم أخرج؟ فيقول: أخرج من كل مائة تسعة وتسعين، قالوا: يا رسول الله! إذا أخذ منا من كل مائة تسعة وتسعون فماذا يبقى منا؟ قال: إن أمتي في الأمم كالشعرة البيضاء في الثور الأسود." خ - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٠۔۔۔ تمہیں ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بےختنہ جمع کیا جائے گا۔ (بخاری عن عائشۃ ترمذی، حاکم عن ابن عباس)
38920- "تحشرون حفاة عراة2 غرلا." خ 3عن عائشة، ت، ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢١۔۔۔ قیامت کے روز سورج لوگوں کے قریب کردیا جائے گایہاں تک کہ وہ ایک میل کی مقدار تک پہنچ جائے گا۔ اور

لوگ اپنے اعمال کے اعتبار سے پسینے میں (ڈوبے) ہوں گے، کوئی ٹخنوں تک، کوئی گھٹنوں تک، کوئی کوکھ تک، اور کسی کو (گویا) پسینے کی لگام پڑی ہوگی ۔ (مسلم عن المقدار بن الاسود)
38921- "تدنى الشمس يوم القيامة من الخلق حتى تكون منهم كمقدار ميل، فيكون الناس على قدر أعمالهم في العرق، فمنهم من يكون إلى كعبيه، ومنهم من يكون إلى ركبتيه، ومنهم من يكون إلى حقويه4 ومنهم من يلجمه العرق إلجاما." م عن المقداد ابن الأسود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٢۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا تو سورج لوگوں کے اتنا نزدیک کردیا جائے گا کہ وہ ایک یا دومیل کی مقدار میں ہوگا پھر سورج انھیں گرمائے گا تو ہر کوئی اپنے اعمال کے لحاظ سے پسینے میں ڈوبا ہوگا، کسی کا پسینہ ٹخنوں تک، کسی کا گھٹنوں تک، کسی کا کوکھ تک اور کسی کو پسینے کی لگام پڑی ہوگی۔ (مسند احمد، ترمذی عن المقداد)
38922- "إذا كان يوم القيامة أدنيت الشمس من العباد حتى يكون قيد ميل أو اثنين فتصهرهم الشمس فيكونون في العرق كقدر أعمالهم، فمنهم من يأخذه إلى عقبيه، ومنهم من يأخذه إلى ركبتيه، ومنهم من يأخذه إلى حقويه، ومنهم من يلجمه إلجاما." حم، ت - عن المقداد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٣۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں کا پسینہ بہے گا یہاں تک کہ زمین میں ان کا پسینہ ستر ہاتھ پھیل جائے گا اور انھیں کانوں تک ڈبو دے گا۔ (نحاوی عن ابوہریرہ )
38923- "يعرق الناس يوم القيامة حتى يذهب عرقهم في الأرض سبعين ذراعا، ويلجمهم حتى يبلغ آذانهم." خ - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٤۔۔۔ ان میں سے ایک شخص آدھے کانوں تک پسینہ میں شرابور ہوگا۔ (بخاری، ترمذی، ابن ماجہ عن ابن عمر)
38924- "يقوم أحدهم في رشحه إلى أنصاف أذنيه." خ ت، هـ- عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٥۔۔۔ قیامت کے دن کافر کو پسینے کی لگام پڑی ہوگی (تنگ آکر) وہ کہے گا : میرے رب ! مجھے (اس مصیبت سے) نجات دے مجھے نجات دے چاہے جہنم میں ڈال کر۔ (خطیب عن ابن مسعود)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٢٩٥۔
38925- "الكافر يلجمه العرق يوم القيامة حتى يقول: رب! أرحني أرحني ولو في النار." خط - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٦۔۔۔ قیامت کے روز آدمی کو پسینے کی لگام پڑی ہوگی وہ (گھبرا کر) کہے گا : میرے رب ! مجھے چاہے جہنم میں ڈال دے۔ (لیکن) اس سے نجات دے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٤٦٠۔
38926- "إن الرجل ليلجمه العرق يوم القيامة فيقول: رب أرحني ولو إلى النار." طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٧۔۔۔ قیامت کے دن پسینہ زمین پر سترگز پھیل جائے گا، اور وہ لوگوں کے منہ اور کانوں تک پہنچ جائے گا۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
38927- "إن العرق يوم القيامة ليذهب في الأرض سبعين باعا، وإنه ليبلغ أفواه الناس وإلى آذانهم." م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٨۔۔۔ اس وقت تمہاری کیا حالت ہوگی جب اللہ تعالیٰ تمہیں ایسے جمع کرے گا جیسے ترکش میں تیر جمع کئے جاتے ہیں پچاس ہزار سال تمہاری طرف نہیں دیکھے گا۔ (طبرانی، حاکم عن ابن عمرو)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٢٩٢۔
38928- "كيف بكم إذا جمعكم الله كما يجمع النبل في الكنانة خمسين ألف سنة لا ينظر إليكم." طب، ك - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক: