কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৯৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٢٩۔۔۔ لوگو ! تمہیں اللہ کے پاس ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بےختنہ جمع ہونا ہے ” جیسے ہم نے تمہیں پہلی مرتبہ پیدا کیا (اسی طرح) لوٹائیں گے “ یقیناً سب سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو پوشاک پہنائی جائے گی، سنو ! میری امت کے بہت سے لوگ لائے جائیں گے، پھر انھیں بائیں جانب روک لیا جائے گا، میں کہوں گا : میرے رب ! یہ تو میرے ساتھی ہیں، یہ تو میرے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : آپ کو علم نہیں کہ انھوں نے آپ کے بعد کیا کیا بدعات ایجاد کیں تو میں ایسے ہی کہوں گا جیسے نیک بندے (عیسیٰ (علیہ السلام)) نے کہا :” جب تک میں ان میں رہا تو مجھے ان (کے افعال) کی خبر تھی پھر جب تو نے مجھے اٹھالیا تو تو ہی ان پر نگران تھا “ کہا جائے گا : جب سے آپ نے ان سے مفارقت وجدائی اختیار کی یہ لوگ مسلسل مرتد ہوتے رہے (اور اپنے آباء و اجداد کے دین کی طرف لوٹتے رہے۔ (مسند احمد، بخاری، ترمذی، نسائی عن ابن عباس)
38929- "يا أيها الناس! إنكم محشورون إلى الله تعالى حفاة عراة غرلا، {كَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ} ألا! وإن أول الخلائق يكسى يوم القيامة إبراهيم، ألا! وإنه يجاء برجال من أمتي فيؤخذ بهم ذات الشمال فأقول: يا رب! أصيحابي أصيحابي! فقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك، فأقول كما قال العبد الصالح {وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيداً مَا دُمْتُ فِيهِمْ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ} فيقال: إن هؤلاء لم يزالوا مرتدين على أعقابهم منذ فارقتهم." حم، ق، ت، ن - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٠۔۔۔ قیامت کے دن لوگوں کو ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بےختنہ جمع کیا جائے گا، حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مرد عورتیں ایک دوسرے کو دیکھ رہی ہوں گی، آپ نے فرمایا : عائشۃ ! وہ منظر اس سے سخت ہوگا کہ کوئی ایک دوسرے کو دیکھے۔ (نسائی ابن ماجہ عن عائشۃ)
38930- "يحشر الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا، قالت عائشة: يا رسول الله! الرجل والنساء جميعا ينظر بعضهم إلى بعض! قال: يا عائشة! الأمر أشد من أن ينظر بعضهم إلى بعض." ن، هـ- عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣١۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں کو سفید چٹیل زمین پر جمع کیا جائے گا جو میدے کی روٹی جیسے ہوگی، اس میں کسی کے لیے کوئی نشانی نہیں ہوگی۔ (مسلم عن سھل ابن سعد)
38931- "يحشر الناس يوم القيامة على أرض بيضاء عفراء كفرصة النقي2 ليس فيها معلم لأحد." ق - عن سهل ابن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٢۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں کی تین جماعتیں جمع ہوں گی، رغبت کرنے والے اور ڈرنے والے، دو ایک اونٹ پر، تین ایک اونٹ پر، چار ایک اونٹ پر اور دس ایک اونٹ پر سوار ہوں گے، بقیہ کو آگ جمع کرے گی۔ جہاں وہ قیلولہ کریں قیلولہ کرے، جہاں وہ شب باشی کریں، شب باشی کریں، جہاں ان کی صبح و شام ہو، صبح وشام کرے گی۔ (مسلم نسائی عن ابوہریرہ )
38932- "يحشر الناس يوم القيامة على ثلاث طرائق راغبين وراهبين واثنان على بعير وثلاثة على بعير وأربعة على بعير وعشرة على بعير، وتحشر بقيتهم النار، تقيل معهم حيث قالوا وتبيت معهم حيث باتوا وتصبح معهم حيث أصبحوا وتمسي معهم حيث أمسوا." ق ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٣۔ قیامت کے روز آگ لوگوں کو تین حصوں میں جمع کرے گی، ایک گروہ پیادہ، ایک سوار اور ایک جماعت منہ کے بل

کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! لوگ منہ کے بل کیسے چلیں گے ؟ آپ نے فرمایا : جس نے انھیں قدموں کے بل چلایا ہے وہ انھیں منہ کے بل چلانے پہ بھی قادر ہے، یاد رکھو ! وہ ہرناہموار جگہ اور کانٹے سے اپنے چہرے بچاتے ہوں گے۔ (مسند احمد، ترمذی عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٦١٢۔
38933- "يحشر الناس يوم القيامة على ثلاث أصناف: صنفا مشاة، وصنفا ركبانا، وصنفا على وجوههم، [قيل: يا رسول الله! وكيف يمشون على وجوههم؟ قال] إن الذي أمشاهم على أقدامهم قادر على أن يمشيهم على وجوههم، أما! إنهم يتقون بوجوههم كل حدب وشوك." حم، ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٤۔۔۔ زبردست غلبہ والا اپنے آسمانوں اور زمین کو اپنے دست قدرت میں تھام کر فرمائے گا : میں زبردست بادشاہوں، زیردستوں پر سختی کرنے والے، تکبر کرنے والے کہاں ہیں۔ (ابن ماجہ عن ابن عمر)
38934- "يأخذ الجبار سماواته وأرضه بيده ثم يقول: أنا الجبار أنا الملك، أين الجبارون؟ وأين المتكبرون". هـ - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز آسمانوں کو لپیٹ کر اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑ کر فرمائے گا : میں بادشاہ ہوں، زبردست کہاں ہیں ؟ متکبر کہاں ہیں ؟ پھر زمینوں کو لپیٹ کر بائیں ہاتھ میں پکڑکرفرمائے گا : میں بادشاہ ہوں سختی کرنے والے، تکبر کرنے والے کہاں ہیں۔ (مسلم، ابوداؤد عن ابن عمر)
38935- " يطوي الله السماوات يوم القيامة ثم يأخذهن بيده اليمنى ثم يقول: أنا الملك، أين الجبارون؟ أين المتكبرون؟ ثم يطوي الأرضين ثم يأخذهن بشماله ثم يقول: أنا الملك، أين الجبارون؟ أين المتكبرون." م، د - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৪৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز زمین کو پکڑے گا اور آسمانوں کو لپیٹ کر اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑ کر فرمائے گا : میں بادشاہ ہوں، زمین کے بادشاہ کہاں ہیں ؟ (مسلم، نسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ ، بخاری عن ابن عمر)
38936- "يقبض الله الأرض يوم القيامة ويطوي السماوات بيمينه ثم يقول: أنا الملك! أين ملوك الأرض." ق ن، هـ- عن أبي هريرة، خ - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٧۔۔۔ لوگوں کی تین طرح کی پیشاں ہوں گی دوپیشاں تو جھگڑے اور معذورتوں کی ہوں گی، رہی شیری تو اس میں اعمال نامے ہاتھوں میں اڑ رہے ہوں گے تو کچھ دائیں ہاتھ میں پکڑیں گے اور کچھ بائیں ہاتھ میں۔ (نسائی عن ابوہریرہ ، مسند احمد، ابوداؤد عن ابی موسیٰ )

کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٩٣٢، ضعیف الجامع ٦٤٣٢۔
38937- "يعرض الناس يوم القيامة ثلاث عرضات، فأما عرضتان فجدال ومعاذير، وأما الثالثة فعند ذلك تطير الصحف في الأيدي فآخذ بيمينه وآخذ بشماله." ن -1 عن أبي هريرة؛ حم، د - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٨۔۔۔ قیامت میں ہر آنے والا پیاسا ہوگا۔ (حلیۃ الاولیاء بیھقی، عن انس)
38938- "كل من ورد القيامة عطشان." حل، هب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٣٩۔۔۔ ساری دنیا آخرت کے دنوں کے مقابلہ میں سات دن ہے۔ (فردوس عن انس)
38939- "الدنيا كلها سبعة أيام من أيام الآخرة." فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردوں کا اٹھنا اور جمع ہونا مردوں کا اٹھنا
٣٨٩٤٠۔۔۔ اگر کسی شخص کو پیدائش سے لے کر بڑھاپے تک اللہ تعالیٰ کی رضامندی میں منہ کے بل گھسیٹا جائے تو قیامت کے روز وہ اسے حقیر سمجھے گا۔ (مسند احمد، بخاری فی التاریخ، طبرانی فی الکبیر عن عتبہ بن عبد)
38940- "لو أن رجلا يجر على وجهه من يوم ولد إلى يوم يموت هرما2 في مرضات الله تعالى لحقره يوم القيامة." حم، تخ، طب - عن عتبة بن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤١۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ لوگوں کو اٹھائے گا اور آسمان ان پر برسے گا۔ (مسند احمد، ابویعلی، سعید بن منصور عن انس
38941- "يبعث الله الناس يوم القيامة والسماء تطش عليهم." حم 1ع، ص - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٢۔۔۔ تمہیں قیامت کے روز ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بےختنہ جمع کیا جائے گا۔ (طبرانی عن سھل بن سعد)
38942- "تحشرون يوم القيامة حفاة عراة غرلا." طب - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٣۔۔۔ تمہیں قیامت کے دن ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بےختنہ جمع کیا جائے گا، سب سے پہلے ابراہیم خلیل (اللہ) کو پوشاک پہنائی جائے گی، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، ابراہیم خلیل کو پوشاک پہناؤ تاکہ لوگوں کو ان کی فضیلت کا پتہ چلے پھر باقی لوگوں کو ان کے اعمال کے مناسب کپڑے پہنائے جائیں گے۔ (ابن السکن والاسماعیلی وابن مندہ وابو نعیم عن طلق بن جیب عن جیدۃ قال : ابن السکن : لعلہ والدمعاویہ بن حیدۃ )
38943- "تحشرون يوم القيامة حفاة عراة غرلا، وأول من يكسى إبراهيم الخليل، يقول الله تعالى: اكسوا إبراهيم الخليل ليعلم الناس فضله، ثم يكسى الناس على قدر الأعمال." ابن السكن والإسماعيلي وابن منده وأبو نعيم - عن طلق بن حبيب عن حيدة، قال ابن السكن: لعلة والد معاوية بن حيدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٤۔۔۔ تمہیں ننگے پاؤں، ننگے بدن اور ختنہ کے بغیر جمع کیا جائے گا کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! مرد عورتیں ایک دوسرے کو دیکھتی ہوں گی ؟ آپ نے فرمایا : منظر اس سے بھی خوفناک ہوگا کہ کسی کی پروا کی جائے (مسند احمد، بخاری عن عائشہ
38944- "تحشرون حفاة عراة غرلا، قيل: يا رسول الله! الرجال والنساء ينظر بعضهم إلى بعض؟ قال: الأمر أشد من أن يهمهم." حم، خ2 عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٥۔۔۔ تمہیں ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بغیر ختنہ کے جمع کیا جائے گا، ایک عورت کہنے لگی : کیا ہم ایک دوسرے کی شرمگاہ (نہ) دیکھیں گے ؟ آپ نے فرمایا : اے فلانی !” ہر آدمی کی ایک کیفیت ہوگی جو اسے دوسروں سے لاپرواہ کردے گی “۔ (ترمذی : حسن صحیح، حاکم عن ابن عباس)
38945- "تحشرون حفاة عراة غرلا، قالت امرأة: أيبصر بعضنا عورة بعض؟ قال: يا فلانة! {لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ} . "ت: حسن صحيح، ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৫৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٦۔۔۔ تمہیں یہاں ننگے پاؤں، پیادہ، سوار اور چہروں کے بل جمع کیا جائے گا، تم اللہ کے سامنے پیش کئے جاؤ گے اور تمہارے منہوں پر تو برا ہوگا سب سے پہلے ران آدمی کے اعمال بتائے گی۔ (ابن ابی شیبہ، طبرانی، حاکم عن معاویۃ بن حیدۃ)
38946- "تحشرون ههنا حفاة مشاة وركبانا وعلى وجوهكم، وتعرضون على الله وعلى أفواهكم الفدام، وإن أول ما يعرب عن أحدكم فخذه." ش، طب، ك - عن معاوية بن حيدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৬০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٧۔۔۔ لوگوں کو ننگے پاؤں، ننگے بدن، اور بےختنہ جمع کیا جائے گا پسینہ کا انھیں نقاب چڑھا ہوگا جو کانوں کی لوتک پہنچ جائے گا، حضرت سودۃ (رض) نے عرض کیا : افسوس ! شرمگاہ ! ہم ایک دوسرے کو دیکھیں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگ اس سے غافل ہوں گے، ان میں سے ہر ایک کی کیفیت ہوگی جو اسے (دوسروں سے) لاپرواہ کردے گی۔ (طبرانی، حاکم وابن مردویۃ فی البعث عن سودۃ بنت زمعۃ)
38947- "يبعث الناس حفاة عراة غرلا قد ألجمهم العرق وبلغ شحوم الآذان، قالت سودة: واسوأتاه! ينظر بعضنا إلى بعض؟ قال: شغل الناس عن ذلك، لكل امرئ منهم شأن يغنيه." طب، ك، وابن مردويه في البعث عن سودة بنت زمعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٤٨۔۔۔ قیامت کے روز لوگوں کو ننگے پاؤں، ننگے بند اور بغیر ختنہ کے اٹھایا جائے گا۔ حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : شرمگاہوں کا کیا ہوگا ؟ آپ نے فرمایا :” ان میں سے ہر ایک کی ایک کیفیت ہوگی جو اسے غافل کردے گی “۔ (حاکم وابن مردویہ عن عائشۃ)
38948- "يبعث الناس يوم القيامة حفاة عراة غرلا، قالت عائشة: كيف بالعورات؟ قال: "لكل امرئ منهم يومئذ شأن يغنيه". "ك وابن مردويه - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: