কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৮৯৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٢۔۔۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا کہ میری امت کا حساب میرے سپرد کردیں تاکہ وہ دوسری امتوں کے سامنے رسوا نہ ہوں، تو اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی بھیجی : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں خود ان کا حساب لوں گا اگر اس کی کوئی لغزش ہوئی تو میں اسے چھپالوں گا تاکہ آپ کے سامنے وہ رسوا نہ ہو۔ (فردوس عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات ٢٢٧، ذیل اللاۤلی ١٧٩۔
38972- "سألت الله أن يجعل حساب أمتي إلي لئلا تفتضح عند الأمم، فأوحى الله إلي: يا محمد! بل أنا أحاسبهم فإن كان منهم زلة سترتها عنك لئلا تفتضح عندك." فر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٣۔۔۔ میری امت کے ستر ہزار لوگ بغیر حساب و عذاب کے جنت میں ضرور داخل ہوں گے ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار ہوں گے۔ (مسند احمد عن ثوبان)
38973- "ليدخلن الجنة من أمتي سبعون ألفا لا حساب عليهم ولا عذاب، مع كل ألف سبعون ألفا." حم - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٤۔۔۔ جس کا حساب ہوا اسے عذاب ہوگا۔ (ترمذی، الضیاء عن انس)
38974- "من حوسب عذب." ت والضياء - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٥۔۔۔ حساب میں جس کی تفتیش ہوئی وہ ہلاکت میں پڑگیا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن الزبیر)
38975- "من نوقش المحاسبة هلك." طب - عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٦۔۔۔ جس کی حساب میں تفتیش ہوئی اسے عذاب ہوگا۔ (بیھقی عن عائشۃ)
38976- "من نوقش الحساب عذب." ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٧۔۔۔ قیامت کے دن جس کا، حساب ہوا اسے عذاب ہوگا، حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : کیا اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا “۔ آپ نے فرمایا : یہ تو حساب نہیں یہ پیشی ہے لیکن جس کی حساب میں تفتیش ہوئی وہ ہلاک ہوا۔ (مسند احمد، بیھقی، ترمذی عن عائشۃ)
38977- "من حوسب يوم القيامة عذب، قالت عائشة: أوليس يقول الله "فسوف يحاسب حسابا يسيرا"؟ قال: ليس ذلك بالحساب إنما ذلك العرض ولكن من نوقش الحساب يهلك." حم، ق، ت - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٨۔۔۔ ایمان والے جب جہنم سے چھٹکارا پالیں گے تو انھیں جنت وجہنم کے درمیان ایک پل پر روکا جائے گا پھر ان کے دنیا میں باہمی ظلموں کا بدلہ دیا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ صاف اور شائسۃ ہوجائیں گے تو انھیں جنت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ہرجنتی اپنے مقام سے، دنیا کے گھر سے زیادہ واقف ہوگا۔ (مسند احمد، بخاری عن ابی سعید)
38978- "إذا خلص المؤمنون من النار حبسوا بقنطرة بين الجنة والنار فيتقاصون مظالم كانت بينهم في الدنيا حتى إذا نقوا وهذبوا أذن لهم بدخول الجنة، فوالذي نفس محمد بيده! لأحدهم بمسكنه في الجنة أدل بمسكنه كان في دار الدنيا." حم خ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٧٩۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا کافر اپنے اعمال سے پہچان لیا جائے گا وہ انکار کرے گا اور جھگڑے گا (اللہ تعالیٰ ) اس سے کہے گا : یہ تیرے پڑوسی تیرے خلاف گواہی دیتے ہیں وہ کہے گا : جھوٹ بولتے ہیں، اس سے کہا جائے : تیرے گھر کے لوگ اور تیرے رشتہ دار ؟ وہ کہے گا : جھوٹ بولتے ہیں، (اللہ تعالیٰ ) فرمائے گا : قسم کھاؤ ! چنانچہ وہ قسم کھائیں گے پھر اللہ تعالیٰ انھیں خاموش کردے گا اور ان کے خلاف ان کی زبانیں گواہی دیں گی اور اللہ تعالیٰ انھیں جہنم میں داخل کردے گا۔۔ (ابویعلی، حاکم عن ابی سعید)
38979- "إذا كان يوم القيامة عرف الكافر بعمله فجحد وخاصم فيقول: هؤلاء جيرانك يشهدون عليك، فيقول: كذبوا، فيقال: أهلك وعشيرتك؟ فيقول: كذبوا، فيقول: احلفوا، فيحلفون، ثم يصمتهم الله وتشهد عليهم ألسنتهم فيدخلهم النار." ع ك - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٠۔۔۔ قیامت کے روز چار آدمی جھگڑیں گے۔ بہرا شخص جو کچھ نہیں سنتا ؟ بیوقوف (جسے کچھ سجھائی نہ دیتا ہو) بوڑھا شخص اور وہ آدمی جو دونبیوں کے درمیانی زمانہ میں مرا، رہا بہرا تو وہ کہے گا : میرے رب ! اسلام آیا تھا لیکن میں کچھ نہیں سنتا تھا، بیوقوف کہے گا : میرے رب ! اسلام آیا اور بچے مجھے مینگنیاں مارا کرتے تھے، بوڑھا کہے گا : میرے رب ! اسلام آیا اور میری سمجھ جواب دے چکی تھی، درمیانی زمانے میں مرنے والا کہے گا : میرے رب ! میرے پاس تیرا کوئی رسول نہیں آیا، اللہ تعالیٰ ان سے عہد لے گا کہ وہ ضرور اس کی بات مانیں گے اللہ تعالیٰ ان کی طرف پیام بھیجے گا کہ جہنم میں داخل ہوجاؤ جو اس میں داخل ہوگا وہ اس کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بن جائے گی اور جو اس میں داخل نہیں ہوا اس کی طرف گھسیٹا جائے گا۔ (مسنداحمد، ترمذی عن الاسود بن سریع و ابوہریرہ )
38980- "أربعة يحتجون يوم القيامة: رجل أصم لا يسمع شيئا، ورجل أحمق، ورجل هرم، ورجل مات في فترة، فأما الأصم فيقول: رب! لقد جاء الإسلام وما أسمع شيئا، وأما الأحمق فيقول: رب! جاء الإسلام والصبيان يخذفونني بالبعر، وأما الهرم فيقول: يا رب! لقد جاء الإسلام وما أعقل شيئا، وأما الذي مات في الفترة فيقول: رب! ما أتاني لك رسول، فيأخذ مواثيقهم ليطيعنه فيرسل إليهم أن ادخلوا النار، فمن دخلها كانت عليه بردا وسلاما، ومن لم يدخلها سحب إليها." حم، ت 1عن الأسود بن سريع وأبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حفاظت کرنے والے دو فرشتوں کو لطیف بنایا ہے اور انھیں دونوں ڈاڑھوں پر بٹھایا ہے آدمی کی زبان ان کا قلم اور اس کا لعاب ان کی روشنائی بنادی۔ (فردوس عن معاذ)
38981- "إن الله تعالى لطف الملكين الحافظين حتى أجلسهما على الناجذين وجعل لسانه قلمهما وريقه مدادهما." فر - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٢۔۔۔ جب تک بندے سے چار سوال نہیں ہوجاتے اس کے قدم اٹھ نہ سکیں گے۔ عمر کہاں گنوائی، علم کے بارے کیا کیا ؟ مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا ؟ اور جسم کہاں صرف کیا ؟ ترمذی عن ابی برزۃ)
38982- "لا تزول قدما عبد حتى يسأل عن أربع: عن عمره فيما أفناه، وعن علمه ما فعل فيه، وعن ماله من أين اكتسبه وفيما أنفقه، وعن جسمه فيما أبلاه." ت - عن أبي برزة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٣۔۔۔ انسان کے پاؤں قیامت کے روز اپنے رب کے پاس نہیں ٹلیں گے یہاں تک کہ اس سے پانچ باتوں کا سوال ہوجائے، عمر کہاں گنوائی، جوانی کہاں صرف کی، مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا، اور علم پر کیا عمل کیا ؟ ترمذی عن ابن مسعود
38983- "لا تزول قدما ابن آدم يوم القيامة من عند ربه حتى يسأل عن خمس: عن عمره فيما أفناه وعن شبابه فيما أبلاه وعن ماله من أين اكتسبه وفيما أنفقه وماذا عمل فيما علم." ت - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٤۔۔۔ قیامت کے دن انسان کو لایا جائے گا جیسے وہ بھیڑ کا میمنہ ہے پھر اسے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھرا کردیا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے تجھے دیا، تجھ پر بخشش کی، تجھ پر انعام کیا، (لیکن) تم نے کیا کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میں نے اسے جمع کیا منافع کمائے اور جتنا تھا اس سے زیادہ چھوڑ کر آگیا، مجھے لوٹاتا کہ میں اس سارے کو تیرے پاس لے آؤں، اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : جو تم نے آگے بھیجا وہ مجھے دکھاؤ ! وہ کہے گا : میرے رب ! میں نے اسے جمع کیا، اس میں فائدہ اٹھایا، اور پہلے اسے زیادہ چھوڑ کر آیا، مجھے واپس بھیج تاکہ میں اس سارے کو تیرے پاس لے آؤں۔ پس جب بندے نے کوئی بھلائی نہ بھیجی ہوگی توا سے جہنم کی طرف چلادیا جائے گا۔ (ترمذی عن انس)

کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٢٧۔
38984- "يجاء بابن آدم يوم القيامة كأنه 3بذج فيوقف بين يدي الله عز وجل فيقول الله: أعطيتك وخولتك وأنعمت عليك فماذا صنعت! فيقول: جمعته وثمرته وتركته أكثر ما كان فارجعني آتك به كله، فيقول له: أرني ما قدمت! فيقول: يا رب! جمعته وتركته وثمرته وتركته أكثر ما كان فأرجعني آتك به كله، فإذا عبد لم يقدم خيرا فيمضي به إلى النار." ت - عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٥۔۔۔ قیامت کے روزبندہ کہے گا : میرے رب ! کیا تو نے مجھے ظلم سے پناہ نہیں دی ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیوں نہیں ! پھر وہ عرض کرے گا : میں اپنے بارے میں صرف اپنا گواہ مانوں گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : آج تیری جان تیرے خلاف گواہ کافی ہے نیز معزز لکھنے والے (کراماًکاتبین) کی گواہی کافی ہے پھر اس کے منہ پر مہر کردی جائے گی اور اس کے اعضاء سے کہا جائے گا : بولو ! تو وہ اس کے اعمال بتائیں گے، پھر اس کے اور گفتگو میں رکاوٹ ڈال دی جائے گی، وہ کہے گا دور کروبل کہ دفع ہوجاؤ، میں تو تمہاری وجہ سے ہی جھگڑتا تھا۔ (مسند احمد مسلم، نسائی عن انس)
38985- "يقول العبد يوم القيامة: يا رب! ألم تجرني من الظلم؟ فيقول: بلى، فيقول: إني لا أجيز على نفسي إلا شاهدا مني، فيقول: كفى بنفسك اليوم عليك شهيدا وبالكرام الكاتبين شهودا، فيختم على فيه فيقال لأركانه: انطقي، فتنطق بأعماله، ثم يخلى بينه وبين الكلام فيقول: بعدا لكن وسحقا! فعنكن كنت أناضل." حم، م، ن - عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৯৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٦۔۔۔ قیامت کے روز بغیر سینگ کے بکری سینگ والی سے بدلہ لے گی۔ (مسند احمد عن عثمان)
38986- "إن الجماء لتقتص من القرناء يوم القيامة." حم - عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٧۔۔۔ قیامت کے روز بندے کو لاکرکہا جائے گا : کیا میں نے تمہیں، کان، آنکھ مال اور اولاد نہیں دی اور مویشی، کھیتی تمہارے کام میں نہیں لگائی، تمہیں سردار بننے دیا اور مال غنیمت کا چوتھائی حصہ وصول کرنے دیا، اور تمہارا گمان تھا کہ تم مجھ سے اس دن ملو گے ؟ وہ کہے گا : نہیں، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ہم نے تجھے ایسے چھوڑ دیا جیسے تو نے ہمیں بھلادیا (ترمذی عن ابوہریرہ )
38987- "يؤتى بالعبد يوم القيامة فيقال له: ألم أجعل لك سمعا وبصرا ومالا وولدا وسخرت لك الأنعام والحرث وتركتك ترأس وتربع فكنت تظن أنك ملاقي يومك هذا؟ فيقول: لا، فيقول له: اليوم أنساك كما نسيتني." ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حساب
٣٨٩٨٨۔۔۔ قیامت کے روزپرندے اپنی چونچیں اٹھائیں گے اور اپنی دمیں جھاڑیں گے اور اپنے پیٹ خالی کردیں گے انھیں کسی چیز کی طلب نہیں ہوگی۔ (طبرانی، عدی عن ابن عمر)

کلام :۔۔۔ ترتیب الموضوعات ١١٢٦، التنزیہ ج ٢ ص ٣٨٢۔
38988- "الطير يوم القيامة ترفع مناقيرها وتضرب بأذنابها وتطرح ما في بطونها وليس عندها طلبة فالقة." طب، عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٨٩۔۔۔ قیامت کے دن پرندے عرش کے سائے تلے آئیں گے اپنی چونچیں اپنی دموں پر ماریں گے اپنے پیٹ خالی کردیں گے ان پر کسی قسم کا ظلم نہیں ہوگا۔ (عقیلی فی الضعفاء، ابن عدی فی الکامل عن ابن عمر)
38989- "تجيء الطير يوم القيامة تحت العرش ترفع مناقيرها وتضرب بأذنابها وتطرح ما في بطونها وليست عليها مظلمة فالقة." عق، عد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٠۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا، اللہ تعالیٰ اس امت پر سبززمرد کا خیمہ لگائے گا پھر اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک منادی ندا کرے گا : اے امت محمد ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں معاف کردیا ہے تم بھی ایک دوسرے کو معاف کردو، اور پھر حساب کے لیے آؤ۔ (الدیلمی عن ابی امامۃ)
38990- "إذا كان يوم القيامة ضرب الله على هذه الأمة بسرادق من زمرد أخضر ثم نادى مناد من قبل الله تعالى: يا أمة محمد! إن الله تعالى قد عفا عنكم فليعف بعضكم عن بعض، ألا! فهلموا إلى الحساب." الديلمي - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩١۔۔۔ قیامت کے روز جنتی، جنت میں اور جہنمی، جہنم میں چلے جائیں گے صرف وہ لوگ رہ جائیں گے جن کے باہمی ظلم ہوں گے۔ پھر عرش تلے سے ایک شخص آواز دے گا، اے لوگو ! باہمی ظلم معاف کردو تمہارا (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) ثواب میرے ذمہ ہے۔ (ابن ابی الدنیا وابن النجار عن انس)
38991- "إذا كان يوم القيامة دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار وبقي الذين عليهم المظالم نادى مناد من تحت العرش: يا أيها الجمع! تتاركوا المظالم وثوابكم علي." ابن أبي الدنيا وابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: