কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯০০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٢۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ایسی بلند آواز دے گا جو شور سے پاک ہوگی، میرے بندے ! میں اللہ ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا، سب سے بڑا حاکم، سب سے زیادہ حساب لینے والا ہوں آج نہ تم پر کوئی خوف ہے اور نہ تم غم گین ہوگے، اپنی دلیل پیش کرو، آسان جواب دو کیونکہ تم سے سوال ہوگا اور تمہارا حساب ہوگا۔ اے میرے فرشتو ! حساب کے لیے ان کے قدموں کے پاس صفیں بنا کر کھڑے کردو ! (الدیلمی عن معاذ)
38992- "إن الله تعالى ينادي يوم القيامة بصوت رفيع غير فظيع: يا عبادي! أنا الله لا إله إلا أنا، أرحم الراحمين، أحكم الحاكمين، وأسرع الحاسبين، يا عبادي! لا خوف عليكم اليوم ولا أنتم تحزنون، وأحضروا! حجتكم ويسروا جوابا فإنكم مسؤلون محاسبون يا ملائكتي! أقيموا صفوفا على أطراف أقدامهم للحساب." الديلمي عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٣۔۔۔ تم لوگ مجھ سے پوچھتے نہیں میں کسی وجہ سے ہنس رہا ہوں ؟ مجھے قیامت کے روز بندے کی اپنے رب سے جھگڑے کی وجہ سے ہنسی آگئی۔ وہ کہے گا : میرے رب ! کیا تو نے مجھ سے وعدہ نہیں کیا مکہ مجھ پر ظلم نہیں کرے گا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیوں نہیں ، وہ کہے گا : میں اپنے بارے میں اپنے سوا کسی کی گواہی قبول نہیں کروں گا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا میں اور معزز ر لکھنے والے (کراماًکاتبین) کافی گواہ نہیں ؟ چنانچہ وہ پھر اس بات کو کئی بار دہرائے گا پھر اس کے منہ پر مہر لگادی جائے گی اور اس کے اعضاء بولیں گے، جو وہ عمل کرتا رہا، وہ کہے گا دوری ہو بلکہ دفع ہوجاؤ میں تو تمہارے بارے میں جھگڑتا تھا۔ (حاکم عن انس)
38993- "ألا تسألون من أي شيء ضحكت؟ عجبت من مجادلة العبد ربه يوم القيامة يقول: يا رب؟ أليس وعدتني أن لا تظلمني؟ قال: بلى قال فإني لا أقبل علي شهادة شاهد إلا من نفسي فيقول: أوليس كفى بي شهيدا وبالملائكة الكرام الكاتبين؟ فيردد هذا مرات فيختم على فيه وتتكلم أركانه بما كان يعمل، فيقول بعدا لكن وسحقا! فعنكن كنت أجادل." ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٤۔۔۔ جب انسان کے منہ کو بند کردیا جائے گا تو سب سے پہلے اس کی بائیں ران بولے گی۔ (مسند احمد، طبرانی عن عقبۃ بن عامر)
38994- "إن أول ما يتكلم من الإنسان حين يختم على الأفواه فخذه من الرجل اليسار." حم، طب - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٦۔۔۔ تمہارے خلاف سب سے پہلے تمہاری ران گواہی دے گی۔ (ابن عساکر عن بھزبن حکیم عن ابیہ عن جدہ)
38996- "أول ما يشهد على أحدكم فخذه." ابن عساكر - عن بهز ابن حكيم عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٧۔۔۔ قیامت کے دن تم آؤگے تو تمہارے منہوں پر چھکا پڑا ہوگا سب سے پہلے اس کی ران اور ہتھیلی بولے گی۔ (طبرانی، حاکم عن حکیم بن معاویۃ عن ابیہ)
38997- "تجيؤن يوم القيامة وعلى أفواهكم الفدام1، فأول ما يتكلم من الإنسان فخذه وكفه." طب، ك - عن حكيم بن معاوية عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٨۔۔۔ قیامت کے روز سب سے پہلے مرد اور اس کی بیوی کا جھگڑا ہوگا، اللہ کی قسم ! اس کی زبان نہیں بولے گی، لیکن عورت کے ہاتھ پاؤں بول کر جو کچھ وہ خاوند کی عدم موجودگی میں کرتی تھی اس کی گواہی دیں گے اور مرد کے ہاتھ پاؤں اس بات کی گواہی دیں گے جن کاموں کے لیے وہ عورت کا ذمہ دار تھا، پھر آدمی اور اس کے خادموں کو بلایا جائے گا، اس کے بعد بازار والوں کو طلب کیا جائے گا، جب کہ وہاں سکے اور پیسے نہیں ہوں گے لیکن نیکیاں ہوں گی، ظالم کی نیکیاں مظلوم کو دی جائیں گی اور مظلوم کی برائیں ظالم پر ڈالی جائیں گی پھر ظالموں کو لوہے کے ہتھوڑوں میں لایا جائے گا اور کہا جائے گا : انھیں جہنم میں ڈال دو ۔ (طبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن ابی ایوب وفیہ عبداللہ بن عبد العزیز اللیثی ضعفو)
38998- "أول من يختصم يوم القيامة الرجل وامرأته، والله ما يتكلم لسانه! ولكن يداها ورجلاها يشهدان عليها بما كانت تغيب لزوجها، وتشهد رجلاه ويداه بما كان يوليها، ثم يدعى الرجل وخدمه فمثل ذلك؛ ثم يدعي بأهل الأسواق، وما يوجد ثم دوانيق ولا قراريط ولكن حسنات هذا تدفع إلى هذا الذي ظلم وسيئات هذا الذي ظلمه [توضع عليه -] ، ثم يؤتى بالجبارين في مقامع من حديد فيقال أوردهم إلى النار." طب وابن مردويه - عن أبي أيوب، وفيه عبد الله بن عبد العزيز الليثي ضعفوه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٨٩٩٩۔۔۔ سب سے پہلے انسان کے اعضاء کو اس کے عمل کے بارے میں بولنے کو کہا جائے گا، وہ کہے گا : تیری عزت کی قسم ! میرے پاس بڑی چیزوں کو چھپانے والے اسباب ہیں ! اللہ فرمائے گا : مجھے ان کے بارے میں تجھ سے زیادہ علم ہے جاؤ میں نے تمہاری بخشش کردی۔ (الخطابی فی الغریب عن ابی امامۃ)
38999- "أول ما يستنطق من ابن آدم جوارحه في محاقر عمله فيقول: وعزتك إن عندي المطمرات1 العظام! فيقول الله عز وجل: أنا أعلم بها منك، اذهب فقد غفرت لك." الخطابي في الغريب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٠۔۔ سب سے پہلے ساٹھ یا ستر سال والوں کو حساب کے لیے بلایا جائے گا۔ (الدیلمی عن الولید بن مسافع الدیلمی عن ابیہ
39000- "أول من يدعى إلى الحساب أبناء الستين أو السبعين." الديلمي - عن الوليد بن مسافع الديلمي عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠١۔۔۔ میری امت کے ذمی لوگوں کا قصاص (بدلہ) قیامت کے روز ان کے عذاب میں کمی ہے۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابوہریرہ ، وفیہ محمد بن مخلد الحمصی یروی الا باطیل)
39001- "قصاص أهل الذمة من أمتي يوم القيامة يخفف عنهم من عذابهم." ك في تاريخه - عن أبي هريرة، وفيه محمد بن مخلد الحمصي يروي الأباطيل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٢۔۔۔ تم میں سے ہر ایک اپنے رب سے گفتگو کرے گا اس کے اور رب کے درمیان کوئی دربان اور ترجمان نہیں ہوگا۔ (رزین وابن خزیمہ، ضیاء عن عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ)
39002- "ما منكم من أحد إلا سيكلمه ربه ليس بينه وبينه حاجب ولا ترجمان." ز وابن خزيمة، ض - عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٣۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! قیامت کے روز مومن سے (حساب وکتاب میں) تخفیف کی جائے گی یہاں تک کہ وہ وقت مومن کے لیے دنیا میں وہ جو فرض نماز پڑھتا تھا اس سے بھی ہلکا ہوگا۔ (مسند احمد ابویعلی وابن جریر، ابن حبان، بیھقی فی البعث ، ضیاء عن ابی سعید)
39003- "والذي نفسي بيده إنه ليخفف عن المؤمن حتى يكون أهون من صلاة مكتوبة يصليها في الدنيا، يعني يوم القيامة." حم، ع وابن جرير، حب، ق في البعث، ض - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٤۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! وہاں جھگڑا کیا جائے گا یہاں تک جن دوبکریوں نے آپس میں سینگ لڑائے اس کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا۔ (مسند احمد، ابویعلی عن ابی سعید)
39004- "والذي نفسي بيده إنه ليختصم حتى الشاتين فيما انتطحتا." حم، ع عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٥۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ وقدرت میں میری جان ہے ! ہر چیز قیامت کے روز جھگڑا کرے گی یہاں تک دو بکریاں جو آپس میں ٹکرائیں۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ )
39005- "والذي نفسي بيده ليختصمن كل شيء يوم القيامة حتى الشاتان فيما انتطحتا." حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٦۔۔۔ ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوبکریوں کو سینگ لڑاتے دیکھا تو فرمایا : ابوذرجانتے ہو ! یہ دونوں کس بارے میں جھگڑیں گی ؟ عرض کیا : مجھے پتہ نہیں، آپ نے فرمایا : لیکن اللہ تعالیٰ جانتا ہے قیامت کے روزان میں فیصلہ فرمائے گا۔ (ابوداؤد طیالسی، مسند احمد عن ابی ذر)
39006- "يا أبا ذر! أتدري فيم يختصمان؟ قال: لا، قال: ولكن الله يدري وسيقضي بينهما يوم القيامة." ط حم - عن أبي ذر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى شاتين تنتطحان قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٧۔۔۔ قیامت کے روزجانوروں، نیکیوں اور برائیوں کو لایا جائے گا پھر اللہ تعالیٰ اپنے جانوروں میں سے کسی جانور سے فرمائے گا : میرے بندے کی نیکیوں میں سے اپنا حق وصول کرلے، وہ اس کے لیے کوئی نیکی نہیں چھوڑے گا سب لے جائے گا۔ (ابوالشیخ وابن النجار عن انس)
39007- "يؤتى بالنعم يوم القيامة وبالحسنات والسيئات فيقول الله تعالى لنعمة من نعمه: خذي حقك من حسنات عبدي، فلا تترك له حسنة إلا ذهبت بها." أبو الشيخ وابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٨۔۔۔ بےسینگ بکری، سینگ والی سے قیامت کے روزبدلہ لے گی۔ (عن سلمان)
39008- "ليقتص الجماء من القرناء يوم القيامة." . ... عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٠٩۔۔۔ ابن مردویہ، حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کسی نے اللہ تعالیٰ کے حضور پیشی اور وہاں پانی کی موجودگی کے بارے میں پوچھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! اس (جگہ) میں پانی (ضرور) ہوگا اللہ تعالیٰ کے دوست انبیاء کے حوضوں پر آئیں گے اور اللہ تعالیٰ ستر ہزار فرشتے بھیجے گا جن کے ہاتھوں میں آگ کی لاٹھیاں ہوں گی وہ کفار کو انبیاء کے حوضوں سے ہٹا رہے ہوں گے۔
39009- "إي والذي نفسي بيده إن فيه لماء، ألا إن أولياء الله ليردون حياض الأنبياء، ويبعث الله سبعين ألف ملك في أيديهم عصى من نار يذودون الكفار عن حياض الأنبياء." ابن مردويه - عن ابن عباس قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الوقوف بين يدي الله تعالى هل فيه ماء؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠١٠۔۔۔ قیامت کے روز آدمی کا اعمال نامہ بلند کیا جائے گا وہ دیکھ کر سمجھے گا کہ میں بچ نکلا، انسانوں پر کئے گئے ظلم اس کا پیچھا کرتے رہیں گے یہاں تک کہ اس کے پاس ایک نیکی بھی باقی نہیں رہے گی اور ان کے گناہوں کو اس پر بڑھایا جائے گا۔ (حاکم عن ابی عثمان النھدی عن سلمان سعد وابن مسعود وغیرھم )
39010- "يرفع للرجل الصحيفة يوم القيامة حتى يرى أنه ناج فما تزال مظالم بني آدم تتبعه حتى ما تبقى له حسنة ويزداد عليه من سيئاتهم." ك - عن أبي عثمان النهدي عن سلمان وسعد وابن مسعود وغيرهم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠١١۔۔۔ قیامت کے دن بندے سے جب تک چارسوال نہیں ہوجاتے اس کے قدم نہیں ہلیں گے :(١) جوانی کہاں صرف کی، (٢) عمر کہاں گنوائی، (٣) مال کہاں سے کمایا اور (٤) کہاں خرچ کیا۔ (طبرانی عن ابی الدرداء)
39011- "لن تزول قدما عبد يوم القيامة حتى يسئل عن أربع: عن شبابه فيما أبلاه، وعن عمره فيما أفناه، وعن ماله من أين اكتسبه، وفيما أنفقه." طب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠١٢۔۔۔ قیامت کے روزبندے کے پاؤں اس وقت تک نہیں ہلیں گے یہاں تک کہ اس سے چار باتوں کا سوال ہوجائے : جوانی ہوں صرف کی ، عمر کہاں گنوائی مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور اپنے علم پر کیا عمل کیا۔ (طبرانی بیھقی، الخیطب وابن عساکر عن معاذ)
39012- "لا تزول قدما العبد يوم القيامة حتى يسئل عن أربع خصال: عن شبابه فيما أبلاه، وعن عمره فيما أفناه، وعن ماله من أين اكتسبه وفيما أنفقه، وعن علمه ماذا عمل به." طب، هب الخطيب وابن عساكر - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক: