কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯০২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠١٣۔۔۔ قیامت کے دن بندے کے قدم اس وقت تک نہیں اٹھیں گے یہاں تک کہ اس سے چار چیزوں کا سوال ! عمر کہاں گنوائی، جسم کہاں کھپایا، مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور ہمارے اہل بیت کی محبت کے بارے میں (طبرانی عن ابن عباس
39013- "لا تزول قدما عبد يوم القيامة حتى يسئل عن أربع: عن عمره فيما أفناه، وعن جسده فيما أبلاه، وعن ماله فيما أنفقه ومن أين اكتسبه، وعن حبنا أهل البيت." طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠١٤۔۔ اے انسان ! قیامت کے روز تیرے اللہ تعالیٰ کے سامنے سے اس وقت تک نہ اٹھ سکیں گے یہاں تک کہ تجھ سے چار سوال نہ ہوجائیں : اپنی عمر کہاں گنوائی، اپنا جسم کہاں کھپایا، مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا (حلیۃ الاولیاء وابن النجار عن انس
39014- "يا ابن آدم! لا تزول قدماك يوم القيامة بين يدي الله عز وجل حتى تسئل عن أربع: عن عمرك فيما أفنيته، وجسدك فيما أبليته، ومالك من أين اكتسبته، وأين أنفقته." حل وابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترازو
٣٩٠١٥۔۔۔ تم میں کسی کو بلا کر اسے اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دے کر اس کے جسم کو ساٹھ گز (لمبائی میں) بڑھا دیا جائے گا، اس کا چہرہ سفید ہوگا، اس کے سر پر چمکتے موتیوں کا تاج رکھاجائے گا، وہ اپنے ساتھیوں کے پاس جائے گا وہ اسے دور سے دیکھ کر کہیں گے : اے اللہ ! ہمیں اس کے ذریعہ عطاکر اور ہمارے لیے اس میں برکت دے یہاں تک وہ ان کے پاس پہنچ جائے گا اور کہے گا :

مبارک ہو تم میں سے ہر آدمی کے لیے ایسا ہی ہے، رہا کافر تو اس کا چہرہ سیاہ ہوجاتا ہے اور ساٹھ گز حضرت آدمی (علیہ السلام) جتنا اس کا جسم بڑھ جاتا ہے اور اسے آگ کا تاج پہنایاجاتا ہے اس کے ساتھی اسے دیکھ کر کہیں گے : ہم اس کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں، اے اللہ ! اسے ہمارے پاس مت لا، (لیکن) وہ ان کے پاس آئے گا تو یہ کہیں گے اللہ ! اسے ذلیل کر ! وہ کہے گا : اللہ تعالیٰ تمہیں دور کرے، تم میں سے ہر آدمی کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ (ترمذی، حاکم عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٦٤٢٤۔
39015- "يدعى أحدهم فيعطى كتابه بيمينه ويمد له في جسمه ستون ذراعا، ويبيض وجهه، ويجعل على رأسه تاج من لؤلؤ يتلألأ، فينطلق إلى أصحابه فيرونه من بعيد فيقولون: اللهم ائتنا بهذا وبارك لنا في هذا! حتى يأتيهم فيقول لهم: أبشروا، لكل رجل منكم مثل هذا، وأما الكافر فيسود وجهه، ويمد له في جسمه ستون ذراعا على صورة آدم، ويلبس تاجا من نار فيراه أصحابه فيقولون: نعوذ بالله من شر هذا! اللهم لا تأتنا بهذا فيأتيهم فيقولون: اللهم أخزه! فيقول: أبعدكم الله! فإن لكل رجل منكم مثل هذا." ت، ك - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترازو
٣٩٠١٦۔۔۔ قیامت کے دن کی طوالت اللہ تعالیٰ اپنے جس بندے پر چاہے گا فرض نماز کے وقت کی طرح کم کردے گا۔ (بیھقی عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٧٣۔
39016- "إن الله تعالى يخفف على من يشاء من عباده طول يوم القيامة كوقت صلاة مكتوبة." هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترازو
٣٩٠١٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ مومن کو اپنے قریب کرکے اس پر اپنا پردہ (رحمت) ڈالے گا اور لوگوں سے اسے چھپالے گا اور اس سے اس کے گناہوں کا اقرار لے گا، اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : کیا فلاں گناہ جانتے ہو ! ؟ فلاں گناہ پہچانتے ہو ؟ !

کیا فلاں گناہ پہچانتے ہو ؟ وہ عرض کرے گا : جی ہاں اے میرے رب ! یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس سے گناہوں کا اقرار لے گا اور وہ دل ہی دل میں سمجھے گا کہ وہ ہلاک ہوگیا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے دنیا میں تجھ پر پردہ ڈالے رکھا اور آج (آخرت میں) تیرے گناہ بخشتا ہوں، پھر اس کی نیکیوں کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔

رہا کافر اور منافق تو گواہ کہیں گے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کے بارے میں جھوٹ بولا، سنو ! ظالموں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔ (مسند احمد، بخاری نسائی، ابن ماجہ عن ابن عمر)
39017- "إن الله تعالى يدني المؤمن فيضع عليه كنفه2 ويستره من الناس ويقرره بذنوبه فيقول: أتعرف ذنب كذا؟ أتعرف ذنب كذا؟ أتعرف ذنب كذا؟ فيقول: نعم أي رب! حتى إذا قرره بذنوبه ورأى في نفسه أنه قد هلك قال: فإني قد سترتها عليك في الدنيا وأنا أغفرها لك اليوم، ثم يعطى كتاب حسناته بيمينه، وأما الكافر والمنافق "فيقول الأشهاد هؤلاء الذين كذبوا على ربهم ألا لعنة الله على الظالمين". "حم، ق، ن، هـ- عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترازو
٣٩٠١٨۔۔۔ ترزاو رحمن تعالیٰ کے دست (قدرت) میں ہے کچھ قوموں کو بلند کرے گا اور کچھ کو پست کرے گا۔ (البزار عن نعیم بن ھمار)
39018- "الميزان بيد الرحمن، يرفع أقوما ويضع آخرين." البزار - عن نعيم بن همار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترازو
٣٩٠١٩۔ تین جگہوں میں تو کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا، ترازو کے پاس یہاں تک کہ یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی ترازو بھاری ہوتی ہے یا کم، اور اعمال نامہ کے وقت یہاں تک کہا جائے گا : یہ میرا اعمال نامہ پرھو، اور یہاں تک کہ اس بات کا علم ہوجائے کہ اسے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ ملتا ہے یا بائیں ہاتھ میں یا پیٹھ کے پیچھے سے، اور (پل) صراط کے وقت، جب اسے جہنم کے درمیان رکھا جائے گا اور اس کے دونوں کناروں پر بہت سے آنگڑے اور کانٹے دار بہت سے پودے ہوں گے، وہاں اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہے گا روک لے گا یہاں تک کہ اسے علم ہوجائے کہ اسے نجات ملتی ہے یا نہیں (ابوداؤد، حاکم عن عائشۃ)
39019- "أما في ثلاث مواطن فلا يذكر أحد أحدا: عند الميزان حتى يعلم أيخف ميزانه أم يثقل، وعند الكتاب حتى يقال "هاؤم اقرءوا كتابيه" حتى يعلم أين يقع كتابه في يمينه أم في شماله أم من وراء ظهره! وعند الصراط إذا وضع بين ظهري جهنم حافتاه كلاليب كثيرة وحسك كثيرة، يحبس الله بها من يشاء من خلقه حتى يعلم أينجو أم لا." د، ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢٠۔۔۔ تین مقامات پر تو کوئی کسی کو یاد نہیں آئے گا، ترازو کے وقت یہاں تک کہ اسے پتہ چل جائے اس کی ترازو ہلکی ہوتی ہے یا بھاری، اعمال نامہ کے وقت یہاں تک کہا جائے گا، ” لوپڑھو میرا اعمال نامہ “ پھر اسے اس کا پتہ چل جائے کہ اس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملتا ہے یا بائیں میں یا پیٹھ کے پیچھے سے، اور صراط کے وقت جب اسے جہنم کے درمیان رکھا جائے گا، اس کے کناروں پر بہت سے آنگڑے اور خاردار پودے ہوں گے وہاں اللہ تعالیٰ جسے چاہے گا روک لے گا، یہاں تک کہ اسے علم ہوجائے کہ وہ نجات پاتا ہے یا نہیں، (حاکم، ابوداؤد، عن عائشۃ، فرماتی ہیں : میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا قیامت کے روز آپ اپنے گھروالوں کو یاد کریں گے ؟ آپ نے یہ ارشاد فرمایا)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٢٤٥۔
39020- "أما في ثلاث مواطن فلا يذكر أحد أحدا: عند الميزان حتى يعلم أيخف ميزانه أو يثقل، وعند الكتاب حين يقال {هَاؤُمُ اقْرَأوا كِتَابِيَهْ} حتى يعلم أين يقع كتابه أفي يمينه أم في شماله أم من وراء ظهره! وعند الصراط إذا وضع بين ظهراني جهنم، حافتاه كلاليب كثيرة وحسك كثيرة، يحبس الله بها من يشاء من خلقه حتى يعلم أينجو أم لا." ك، د عن عائشة قالت: قلت: يا رسول الله! هل تذكرون أهليكم يوم القيامة؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے ترازوئے اعمال کے دونوں پلڑے آسمان و زمین کے خلا جتنے بنائے ہیں۔ فرشتوں نے کہا : اے ہمارے رب ! آپ اس سے کس چیز کو تولیں گے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جس چیز کا میں چاہوں گا وزن کروں گا اور اللہ تعالیٰ نے پل (صراط) تلوار اور استرے کی دھار جیسا تیز بنایا، فرشتوں نے عرض کیا : ہمارے رب ! اس سے کون گزرے گا ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میں جسے چاہوں گا گزاروں گا۔ (الدیلمی عن عائشۃ)
39021- "خلق الله تعالى كفتي الميزان ملء السماوات والأرض فقالت الملائكة: يا ربنا! ما تزن بهذا؟ قال: أزن به ما شئت؛ وخلق [الله -] الصراط كحد السيف كحد الموسى، فقالت الملائكة: يا ربنا! من يجوز على هذا قال: أجيز عليه من شئت." الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢٢۔۔۔ قیامت کے دن ترازو کو رکھاجائے گا اگر اس میں آسمانوں و زمین کا وزن بھی کیا جائے تو سماجائیں ، فرشتے عرض کریں گے : اے ہمارے رب ! اس میں آپ کس کا وزن کریں گے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اپنی مخلوق میں سے جس کا چاہوں گا، فرشتے عرض کریں گے : تیری ذات پاک ہے ! جیسا تیری عبادت کا حق ہے وہ ہم سے ادا نہیں ہوا، اور پل صراط استرے کی طرح تیز رکھاجائے گا فرشتے عرض کریں گے : اس پر سے آپ کسے گزاریں گے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا :

اپنی مخلوق میں سے جسے چاہوں گا، فرشتے عرض کریں گے : تیری ذات پاک ہے ہم نے تیری عبادت کا حق ادا نہیں کیا۔ (حاکم عن سلمان بن المبارک والاجری فی الشریعۃ عنہ موقوفاً )
39022- "يوضع الميزان يوم القيامة، فلو وزن فيه السماوات والأرض لوسعت، فتقول الملائكة: يا رب! لمن تزن بهذا؟ فيقول الله تعالى: لمن شئت من خلقي، فتقول الملائكة: سبحانك! ما عبدناك حق عبادتك؛ ويوضع الصراط مثل حد الموسى فتقول الملائكة: من تجيز على هذا؟ فيقول: من شئت من خلقي، فيقولون: سبحانك! ما عبدناك حق عبادتك." ك - عن سلمان بن المبارك والآجرى في الشريعة عنه موقوفا"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢٣۔۔۔ جو شخص بھی مرتا ہے اس کا قول وعمل تولا جاتا ہے اگر اس کا قول اس کے عمل سے وزنی ہو تو اس کا عمل بلند نہیں ہوتا اور اگر اس کا عمل اس کے قول سے وزنی ہو تو اس کا عمل بلند ہوتا ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
39023- "ما من أحد يموت إلا يوزن قوله وعمله، فإن كان قوله أوزن من عمله لم يرفع عمله، وإن كان عمله أوزن من قوله رفع عمله." الديلمي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢٤۔۔۔ قیامت کے دن بندے کو لایا جائے گا اس کی نیکیاں ایک پلڑے میں اور برائیاں دوسرے پلڑے رکھی جائیں گی اور (اس کی ) برائیاں وزنی ہوجائیں گی پھر ایک پرچی لاکر نیکیوں کے پلڑے میں رکھی جائے گی جس سے وہ جھک جائے گا وہ کہے گا : میرے رب ! یہ پرچی کیسی ہے ؟ میں نے رات دن جو عمل کیا وہ تو دیکھ لیا، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : یہ جو تیرے بارے میں کہا گیا اور تو اس سے بری تھا۔ اس کے ذریعہ وہ نجات پالے گا۔ (الحکیم عن ابن عمر)
39024- "يجاء بالعبد يوم القيامة فتوضع حسناته في كفة وسيئاته في كفة فترجح السيئات، فتجيء بطاقة فتقع في كفة الحسنات فترجح بها، فيقول: يا رب! ما هذه البطاقة؟ فما من عمل عملته في ليلي أونهاري إلا وقد استقبلت به! قال: هذا ما قيل فك وأنت منه بريء، فينجو بذلك." الحكيم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢٥۔۔۔ قیامت کے روز ترازو رکھی جائے گی، (جس میں) اچھائیاں اور برائیاں تولی جائیں گی جس کی نیکیاں اس کی برائیوں سے ذرہ بھر بھی وزنی ہوگئیں تو وہ جنت میں جائے گا، اور جس کی برائیاں اس کی نیکیوں سے ذرہ بھر بھی وزنی ہوئیں وہ جہنم میں جائے گا، کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! جس کی نیکیاں اور برائیاں برابرر ہیں ؟ آپ نے فرمایا : وہ مقام اعراف والے ہوں گے جو جنت میں تو نہیں گئے لیکن اس کی خواہش رکھتے ہوں گے۔ (ابن عساکر، عن جابر وفیہ عباد بن کثیر ضعیف)
39025- "يوضع الميزان يوم القيامة فتوزن الحسنات والسيئات فمن رجحت حسناته على سيئاته مثقال صؤابة دخل الجنة، ومن رجحت سيئاته على حسناته مثقال صؤابة دخل النار، قيل: يا رسول الله! فمن استوت سيئاته وحسناته؟ قال: أولئك أصحاب الأعراب لم يدخلوها وهم يطمعون." ابن عساكر - عن جابر، وفيه عباد بن كثير الثقفي ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ” الاکمال “
٣٩٠٢٦۔۔۔ قیامت کے دن انسان کو لاکر ترازو کے دونوں پلڑوں کے سامنے کھڑا کردیا جائے گا، اور ایک فرشتہ اس پر نگران مقرر کردیا جائے گا، پس اگر اس کی ترازو وزنی رہی تو وہ فرشتہ باۤواز بلند کہے گا جسے تمام مخلوق سنے گی : فلاں شخص ایسا سعادت مند ہوا کہ اب کبھی بدبخت نہیں ہوگا، اور اگر اس کی ترازو ہلکی رہی تو فرشتہ بلند آواز سے پکارے گا جسے تمام مخلوق سنے گی : فلاں ایسا بدبخت ہوا کہ اب کبھی نیک بخت نہیں ہوسکے گا۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس)
39026- "يؤتى بابن آدم يوم القيامة فيوقف بين كفتي الميزان ويوكل به ملك، فإن ثقل ميزانه ينادي الملك بصوت يسمع الخلائق: سعد فلان سعادة لا يشقى بعدها أبدا! وإن خف ميزانه نادى الملك بصوت يسمع الخلائق: شقي فلان شقاوة لا يسعد بعدها أبدا." حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پل صراط
٣٩٠٢٧۔۔۔ صراط کو جہنم کے درمیان رکھا جائے گا، اس پر سعد ان بوٹی کی طرح کانٹے ہوں گے، پھر لوگوں کو وہاں سے گزارا جائے گا، کوئی سلامتی سے پار ہوجائے گا کوئی خراش کھا کر پار ہوگا، کوئی روکا جائے گا پھر پار ہوگا، اور کوئی اس میں گرجائے گا۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، ابن حبان، حاکم عن ابی سعید)
39027- "يوضع الصراط بين ظهراني جهنم عليه حسك كحسك السعدان ثم يستجيز الناس فناج مسلم ومخدوش به ثم ناج ومحتبس به ومنكوس فيها." حم، هـ، حب، ك - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پل صراط
٣٩٠٢٨۔۔۔ جہنم نے دنیا کو گھیرا ہوا ہے اور جنت نے اسے ڈھانپا ہوا ہے اسی بنا پر پل صرا ط جہنم پر رکھا ہوا ہے جو جنت میں جانے کا راستہ ہے۔ (خطیب، فردوس، عن ابن عمر)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٤٢، الضعیفہ ٣٦٦۔
39028- "جهنم تحيط بالدنيا، والجنة من ورائها، فلذلك صار الصراط على جهنم طريقا إلى الجنة." خط، فر - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پل صراط
٣٩٠٢٩۔۔۔ قیامت کے روز جہنم مومن سے کہے گی : اے مومن (پل صراط سے) گزر کیونکہ تیرے نور (ایمان ) نے میری بھڑک کو بجھادیا ہے۔ طبرانی، حلیۃ الاولیاء عن یعلی بن منبہ) کلام :۔۔۔ الاتقان ٥٦٨، اسنی المطالب ٥٠٢۔
39029- "تقول النار للمؤمن يوم القيامة: جز يا مؤمن! فقد أطفأ نورك لهبي." طب، حل - عن يعلى بن منبه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پل صراط
٣٩٠٣٠۔۔۔ قیامت کے روز صراط پر مومنوں کا نشان، اے رب ! سلامت رکھ سلامت رکھ، ہوگا۔ (ترمذی، حاکم عن المغیرۃ)

کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٢٩، ذخیرۃ الحفاظ ٢٣١٦۔
39030- "شعار المؤمنين على الصراط يوم القيامة: رب! سلم سلم." ت، ك - عن المغيرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پل صراط
٣٩٠٣١۔۔۔ میری امت کا نشان جب وہ صراط پر اٹھائی جائے گی ” اے لاالٰہ الا انت ہوگا۔ “ (طبرانی عن ابن عمرو)
39031- "شعار أمتي إذا حملوا على الصراط؛ يا لا إله إلا أنت." طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯০৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پل صراط
٣٩٠٣٢۔ مومنین جب قبروں سے اٹھائیں گے تو ان کا نشان ” لاالٰہ الا اللہ وعلی اللہ فلیتوکل المومنون “ ہوگا (ابن مردویہ عن عائشۃ

کلام :۔۔۔ ضیعف الجامع ٣٤٠٠۔
39032- "شعار المؤمنين يوم يبعثون من قبورهم: لا إله إلا الله وعلى الله فليتوكل المؤمنون." ابن مردويه - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: