কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯১০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٣۔۔۔ مجھے پکی امید ہے کہ میری شفاعت پہنچے گی جاد اور حکم۔ (ابن عساکر عن ابی بردو)
39093- "إني لأرجو أن تبلغ شفاعتي جاء وحكم." ابن عساكر عن أبي بردة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٤۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا اللہ تعالیٰ زمین کو چمڑے کی طرح پھیلا دے گا یہاں تک کہ لوگوں کے لیے صرف قدم رکھنے کی جگہ ہوگی پھر مجھے سب سے پہلا بلایا جائے گا۔ جبرائیل رحمن (کے عرش) کے دائیں طرف ہوگا۔ اللہ کی قسم ! اس نے اس سے پہلے اسے کبھی نہیں دیکھا، میں کہنے لگوں گا ! اے میرے رب ! اس نے مجھے بتایا کہ آپ نے اسے میری طرف بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اس نے سچ کہا، پھر میں شفاعت کروں گا۔ میں عرض کروں گا : اے میرے رب ! یہ تیرے بندے کہیں انھوں نے زمین کے اطراف میں تیری عبادت کی اور وہ مقام محمود ہے۔ (عبدالرزاق وابن جریر عن علی بن الحسن مرسلاً )
39094- "إذا كان يوم القيامة مد الله الأرض مد الأديم حتى لا يكون لبشر من الناس إلا موضع قدميه فأكون أول من يدعى وجبريل عن يمين الرحمن تبارك وتعالى والله ما رآه قبلها فأقول: أي رب! إن هذا أخبرني أنك أرسلته إلي! فيقول الله عز وجل: صدق ثم أشفع فأقول: يا رب! عبادك عبدوك في أطراف الأرض، وهو المقام المحمود." عب وابن جرير عن علي بن الحسين مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১০৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٥۔۔۔ جب جنتی اور جہنمی جدا جدا ہو کر جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں داخل ہوجائیں گے تو رسول کھڑے ہو کر شفاعت کریں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا، جاؤ جسے جانتے ہوا سے (جہنم سے) نکال لو، چنانچہ وہ انھیں نکالیں جبکہ ان کے داغ لگ چکے ہوں گے، پھر انھیں اسی نہر میں ڈالیں گے جس کا نام نہر حیات ہے جس سے ان کے داغ زدہ نشان نہر کے کنارے گرپڑیں گے اور وہ سفید ہو کر نکلیں گے جیسے ککڑی پھر وہ شفاعت کریں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : جس کے دل میں رائی برابر بھی ایمان ہوا سے نکال لو، پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اب میں اپنے علم ورحمت سے نکالتا ہوں، تو جتنے انھوں نے نکالے اس سے دوگنے اور اس کے دوگنے نکالے جائیں گے۔ ان کی گردنوں میں لکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے آزاد کردہ، اس کے بعد انھیں جنت میں داخل کیا جائے گا تو وہاں ان کی علامت جہنمی پڑجائے گا۔ (مسند احمد، ابن حبان وابن منیع والبغوی فی الجعدیات ضیاء عن جابر)
39095- "إذا ميز أهل الجنة وأهل النار فدخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار قام الرسل فشفعوا فيقول: انطلقوا، فمن عرفتم فأخرجوه، فيخرجونهم قد امتحشوا1 فيلقونهم في نهر يقال له: الحياة، فيسقط محاشهم على حافة النهر ويخرجون بيضا مثل الثعارير2 ثم يشفعون فيقول: انطلقوا، فمن وجدتم في قلبه مثقال قيراط من إيمان فأخرجوه، فيخرجون بشرا ثم يشفعون فيقول: انطلقوا، فمن وجدتم في قلبه مثقال حبة من خردل من إيمان فأخرجوه، ثم يقول الله عز وجل: أنا الآن أخرج بعلمي ورحمتي! فيخرج أضعاف ما أخرجوا وأضعافه، فيكتب في رقابهم: عتقاء الله عز وجل، ثم يدخلون الجنة فيسمون فيها الجهنميين." حم، حب وابن منيع والبغوي في الجعديات، ض - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٦۔۔۔ مجھے سب سے پہلے پل صراط پر تلاش کرنا، میں نے عرض کیا، اگر آپ سے وہاں ملاقات نہ ہو ؟ آپ نے فرمایا : میں ترازو کے پاس ہوں گا، میں نے عرض کیا : اگر ترازو کے پاس میری آپ سے ملاقات نہیں ہوتی۔ فرمایا : میں حوض کے پاس ہوں گا۔ قیامت کے روز میں ان تین مقامات کے علاوہ کہیں نہیں ہوں گا۔ (مسند احمد عن انس، ترمذی حسن غریب عن انس)
39096- "اطلبني أول ما تطلبني على الصراط، قلت: فإذا لم ألقك على الصراط؟ قال: فأنا عند الميزان، قلت: فإن لم ألقك عند الميزان؟ قال: فأنا عند الحوض، لا أخطئ هذه الثلاثة موطن يوم القيامة." حم - عن أنس، ت: حسن غريب - عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٧۔۔۔ ایک شخص دو ، تین کی شفاعت کرے گا اور ایک شخص ایک کی شفاعت کرے گا۔ (ابن خزیمہ عن انس)
39097- "إن الرجل ليشفع للرجلين والثلاثة والرجل للرجل." ابن خزيمة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٨۔۔۔ ایک جنتی جھانک کر جہنمی لوگوں کی طرف دیکھے گا تو ایک جہنمی اسے آواز دے گا : اے بھائی ! کیا تو مجھے جانتا نہیں ؟ وہ کہے گا : اللہ کی قسم ! میں تو تجھے نہیں جانتا، تیرا برا ہو تو کون ہے ؟ وہ کہے گا : میں وہ ہوں کہ دنیا میں تو میرے پاس سے گزرا تھا تو نے مجھ سے پانی کا گھونٹ مانگا تھا میں نے تمہیں سیراب کیا تھا اپنے رب سے میرے لیے شفاعت کرو تو یہ شخص اپنے گشت میں اللہ کے حضور جاکر عرض کرے گا۔ اے میرے رب ! میں نے جہنمی لوگوں کو جھانک کر دیکھا تو ان میں سے ایک شخص مجھے کہنے لگا : اے فلاں ! کیا تو مجھے نہیں جانتا ؟ میں نے کہا : اللہ کی قسم ! نہیں، میں تجھے نہیں جانتا تو کون ہے ؟ وہ کہنے لگا : میں وہی ہوں، دنیا میں تو میرے پاس سے گزرا اور مجھ سے پانی مانگا تھا میں نے تجھے پانی پلایا تھا، اپنے رب سے میری شفاعت کر، اے میرے رب ! اس کے بارے میں میری شفاعت قبول کر، پس اللہ تعالیٰ اس کے متعلق اللہ کی شفاعت قبول کرلے گا اور اسے جہنم سے نکال لے گا۔ (ابویعلی عن انس)
39098- "إن الرجل من أهل الجنة ليشرف على أهل النار فيناديه رجل من أهل النار: يا فلان! أما تعرفني؟ فيقول: لا والله ما أعرفك من أنت ويحك! قال: أنا الذي مررت بي في الدنيا فاستسقيتني شربة فسقيتك فاشفع لي بها عند ربك! فيدخل ذلك الرجل على الله عز وجل في دوره فيقول: يا رب! إني أشرفت على أهل النار فقام رجل من أهل النار فنادى: يا فلان! أما تعرفني؟ فقلت: لا والله! ما أعرفك ومن أنت؟ قال: أنا الذي مررت بي في الدنيا فاستسقيتني فسقيتك فاشفع لي بها عند ربك، يا رب! فشفعني فيه، فيشفعه الله فيه وأخرجه من النار." ع1 عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٠٩٩۔۔۔ سورج قریب ہوگا یہاں تک کہ پسینہ آدھے کانوں تک پہنچ جائے گا وہ لوگ اس حالت میں ہوں گے کہ حضرت آدم (علیہ السلام) سے فریاد کریں گے۔ وہ فرمائے گے میں اس کا اہل نہیں، پھر موسیٰ (علیہ السلام) سے فریاد کریں گے وہ بھی یہی کہیں گے، پھر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مخلوق میں سے فریادکریں گے، وہ چلیں گے اور جنت کے حلقہ کو پکڑ لیں گے۔ اس دن اللہ تعالیٰ انھیں مقام پر مبعوث کرے گا۔ (ابن جریر عن ابن عمر)
39099- "إن الشمس لتدنو حتى يبلغ العرق نصف الآذان فبينما هم كذلك استغاثوا بآدم فيقول: لست بصاحب ذلك، ثم بموسى فيقول كذلك، ثم بمحمد بين الخلق فيمشي حتى يأخذ بحلقة الجنة فيومئذ يبعثه الله مقاما محمودا." ابن جرير - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٠۔۔۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے اس بات میں اختیار دیا کہ ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں اور اپنی امت کے لیے اس کے پاس پوشیدہ دعارکھنے کے درمیان بیشک میرے رب نے ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزار کا اضافہ کیا اور پوشیدہ دعا اس کے پاس ہے۔ (مسند احمد، طبرانی عن ابی ایوب)
39100- "إن ربكم خيرني بين سبعين ألفا يدخلون الجنة عفوا بغير حساب وبين الخبيئة عنده لأمتي، إن ربي زادني مع كل ألف سبعين ألفا والخبيئة عنده." حم، طب - عن
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠١۔۔۔ مجھے میرے رب نے اس میں کہ ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں جائیں اور پوشیدہ دعا کا اختیار دیا اور مجھے میرے رب نے مزید عطا کیا، ہر ہزار کے ساتھ ستر ہزاروں اور پوشید دعا اسی کے پاس ہو۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابی ایوب)
39101- "إن ربي خيرني بين سبعين ألفا يدخلون الجنة بغير حساب وبين الخبيئة عنده، وإن ربي زادني، يتبع كل ألف سبعون ألفا والخبيئة عنده." حل - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٢۔۔۔ ایک قوم شفاعت کے ذریعہ جہنم سے نکلے گی۔ (طبرانی فی الکبیر عن جابر)
39102- "إن قوما يخرجون من النار بالشفاعة." طب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٣۔۔۔ ابھی میرے پاس جبرائیل آئے اور مجھے یہ بشارت دی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاعت عطا کی ہے۔ کسی نے آپ سے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا صرف بنی ہاشم کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ کسی نے عرض کیا : قریش کے لیے عمومی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں۔ کسی نے عرض کیا : کیا صرف آپ کی امت کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ میری امت کے گناہوں سے لدے گنہگاروں کے لیے ہے۔ (طبرانی وابن عساکر عن عبداللہ ابن بشیر)
39103- "إن جبريل أتاني آنفا فبشرني أن الله قد أعطاني الشفاعة، قيل له: يا رسول الله! أفي بني هاشم خاصة؟ قال: لا، قيل: أفي قريش عامة؟ قال: لا، قيل: أفي أمتك؟ قال: هي في أمتي للمذنبين المثقلين." طب وابن عساكر - عن عبد الله ابن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٤۔۔۔ قیامت کے دن زمین رحمن تعالیٰ کی عظمت کی وجہ سے پھیلا دی جائے گی پھر انسانوں کے لیے صرف قدم رکھنے کی جگہ ہوگی پھر سب سے پہلے مجھے بلایا جائے گا اس کے بعد میں سجدہ ریز ہوں گا پھر مجھے اجازت دی جائے گی میں کھڑے ہو کر کہوں گا : اے میرے رب ! اس (جبرئیل) نے مجھے بتایا کہ آپ نے اسے میری طرف بھیجا ہے۔ وہ اس وقت رحمن تعالیٰ کی دائیں جانب ہوگا، اللہ کی قسم ! اس سے پہلے جبرائیل نے کبھی (اللہ تعالیٰ ) کو نہیں دیکھا ہوگا۔ جبرائیل خاموش کھڑے کچھ بول نہیں رہے ہوں گے۔ یہاں تک اللہ تعالیٰ (خود ہی) فرمائیں گے : اس نے (جو کچھ کہا) سچ کہا، اس کے بعد مجھے شفاعت کی اجازت ہوگی۔ پس میں کہوں گا : اے میرے رب ! تیرے بندے ہیں جنہوں نے زمین کے گرد و نواح میں تیری عبادت کی ہے۔ یہی مقام محمود ہے۔ (حاکم عن جابر)
39104- "تمد الأرض يوم القيامة مدا لعظمة الرحمن، ثم لا يكون لبشر من بني آدم إلا موضع قدميه ثم أدعى أول الناس فأخر ساجدا ثم يؤذن لي فأقوم فأقول: يا رب! أخبرني هذا - لجبريل - وهو على يمين الرحمن والله ما رآه جبريل قبلها قط - أنك أرسلته إلي! وجبريل ساكت لا يتكلم حتى يقول الله: صدق، ثم يؤذن لي في الشفاعة فأقول يا رب! عبادك عبدوك في أطراف الأرض، فذلك المقام المحمود." ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٥۔۔۔ قیامت کے روز زمین رحمن تعالیٰ کی عظمت کی وجہ سے پھیلا دی جائے گی کسی کے لیے سوائے قدم رکھنے کی کوئی جگہ نہیں مجھے سب سے پہلے بلایا جائے گا۔ مجھے رحمن تعالیٰ (کے عرش) کی دائیں جانب جبرائیل نظر آئیں گے۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، انھوں نے اس سے پہلے اللہ تعالیٰ کو نہیں دیکھا، میں عرض کروں گا اے میرے رب ! یہ میرے پاس آکر کہنے لگے۔ آپ نے انھیں میری طرف بھیجا ہے ؟ جبرائیل خاموش ہوں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : انھوں نے سچ کہا : میں نے ہی اسے آپ کی طرف بھیجا تھا، آپ اپنی ضرورت بیان کریں۔ میں عرض کروں گا۔ اے میرے رب ! میں تیرے بندے چھوڑ آیا تھا جو زمین کے اطراف میں تیری عبادت کیا کرتے تھے اور ٹیلوں کی گھاٹیوں میں تیرا ذکر کیا کرتے تھے اب وہ میرے یہاں جانے کے بعد کے جواب کے منتظر ہیں ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں آپ کو ان کے بارے میں رسوا نہیں کروں گا، یہ مقام محمود جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : عنقریب تیرا رب تجھے مقام محمود پر مبعوث کرے گا۔ (حلیۃ الاولیاء، بیھقی عن علی بن الحسن عن رجل من الصحابۃ )
39105- "تمد الأرض يوم القيامة لعظمة الرحمن فلا يكون لأحد إلا موضع قدميه فأكون أول من يدعى فأجد جبريل قائما عن يمين الرحمن، لا والذي نفسي بيده! ما رأى الله قبلها! فأقول: يا رب! إن هذا جاءني فزعم أنك أرسلته إلي! وجبريل ساكت فيقول عز وجل: صدق، أنا أرسلته إليك، حاجتك؟ فأقول: يا رب! إني تركت عبادا من عبادك قد عبدوك في أطراف البلاد وذكروك في شعب الآكام ينتظرون جواب ما أجيء به من عندك؟ فيقول: أما إني لا أخزيك فيهم، فهذا المقام المحمود الذي قال الله تعالى: {عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَاماً مَحْمُوداً} . " حل، هب، عن علي بن الحسين عن رجل من الصحابة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٦۔۔۔ میری شفاعت میری امت کے گنہگاروں کے لیے ہے۔ حضرت ابوالدرداء (رض) بولے : اگر وہ زنا وچوری کا ارتکاب کرے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابودرداء کی ناک خاک آلود ہونے کے ساتھ بھی وہ اگرچہ زنا وچوری کرلے۔ (الخطیب عن ابی الدرداء)
39106- "شفاعتي لأهل الذنوب من أمتي! قال أبو الدرداء: وإن زنى وإن سرق! قال: نعم، وإن زنى وإن سرق على رغم أنف أبي الدرداء." الخطيب - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٧۔۔۔ مسلمانوں کی ایک قوم شفاعت کرنے والوں اور اللہ کی رحمت سے جہنم میں عذاب دئیے جانے کے بعد جنت میں ضرور داخل ہوں گی۔ (طبرانی عن ابن مسعود)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٤٦٥٢۔
39107- "ليدخلن الجنة قوم من المسلمين قد عذبوا في النار برحمة الله وشفاعة الشافعين." طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১২১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٨۔۔۔ اور لوگوں کو کیا ہوا، جو سمجھتے ہیں کہ میری شفاعت میرے گھرانے کے لوگوں کو حاصل نہیں ہوگی، جبکہ میری شفاعت جاء اور حکم (جو سب سے بڑے قبیلے ہیں) کو بھی شامل ہے۔ (طبرانی عن ام ہانی)
39108- "ما بال أقوام يزعمون أن شفاعتي لا ينال أهل بيتي. إن شفاعتي لتناول جاء وحكم1." طب - عن أم هانئ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١٠٩۔۔۔ میں نے اپنے رب سے ان دونوں کے بارے میں (یعنی والدین) کوئی سوال نہیں کیا کہ وہ مجھے ان دونوں کے بارے میں عطا کرے اور میں اس دن مقام محمود پر کھڑا ہوں گا جس دن اللہ تعالیٰ اپنی کرسی پر نزول (اپنی شان کے مطابق) فرمائے گا تو وہ ایسے چرچرائے گی جیسے کسی شخص سے تنگ کرسی چرچراتی ہے باوجودیکہ وہ زمین و آسمان کی طرح کشادہ ہے اور (اس دن) تمہیں ننگے پاؤں ننگے بدن اور بےختنہ کے لایا جائے گا سب سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو پوشاک پہنائی جائے گی اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے خلیل کو پوشاک پہناؤ پھر جنت کی چادروں میں دو سفید چادریں لائی جائیں گی جنہیں وہ پہنیں گے پھر وہ عرش کی جانب رخ کر کے بیٹھ جائیں گے ان کے بعد مجھے پوشاک پہنائی جائے گی میں اٹھ کر اللہ تعالیٰ کی دائیں جانب کھڑا ہوجاؤں گا جہاں میرے علاوہ کوئی کھڑا نہیں ہوگا اس کی وجہ سے مجھ پر اولین وآخرین رشک کریں گے اور کوثر کی طرف سے میرے حوض کی جانب ایک نہر کھد جائے گی جو مشک اور کنکریوں سے بہے گی اس کی پیداوار سونے کی شاخیں ہوں گی اس کے پھل موتی اور جوہر ہوں گے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہید سے زیادہ میٹھا ہوگا جیسے اللہ تعالیٰ اس کا ایک گھونٹ پلادے گا وہ اس کے بعد پیاسا نہیں ہوگا اور جو اس سے محروم رہا وہ کبھی سیراب نہیں ہوگا۔ (مسند احمد ابن جریر، حاکم عن ابن مسعود)
39109- "ما سألتهما - يعني أبويه - ربي فيعطيني فيهما، وإني لقائم يومئذ المقام المحمود يوم ينزل الله فيه على كرسيه يئط به كما يئط الرجل من تضايقه لسعة ما بين السماء والأرض، ويجاء بكم حفاة عراة غرلا، فيكون أول من يكسى إبراهيم فيقول الله: اكسوا خليلي! فيؤتى بربطتين بيضاوين من رباط الجنة فيلبسهما ثم يقعد مستقبل العرش، ثم أكسى على أثره فأقوم عن يمين الله مقاما لا يقوم فيه غيري، يغبطني فيه الأولون والآخرون، ويشق لي نهر من الكوثر إلى حوضي يجري في حال من المسك ورضراض نباته قضبان الذهب، ثمارها اللؤلؤ والجوهر، شرابه أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل، من سقاه الله منه شربة لم يظمأ بعدها. ومن حرمه لم يرو بعدها." حم وابن جرير، ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٠۔۔۔ میں اپنی ام کے برے لوگوں کے لیے بہترین آدمی ہوں کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ ان کے نیک لوگوں کے لیے کسے ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : رہے میری امت کے برے لوگ تو اللہ انھیں میری شفاعت کی وجہ سے جنت میں داخل کرے گا اور رہے ان کی نیک لوگ تو اللہ تعالیٰ انھیں ان کے اعمال کی بدولت جنت میں داخل کرے گا (طبرانی، حلیۃ الاولیاء عن ابی امامۃ

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٥٧٥٣۔
39110- "نعم الرجل أنا لشرار أمتي! قيل: يا رسول الله! كيف أنت لخيارهم؟ قال: أما شرار أمتي فيدخلهم الله الجنة بشفاعتي، وأما خيارهم فيدخلهم الله الجنة بأعمالهم." طب، حل - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١١۔۔۔ میں اپنی امت کے برے لوگوں کے لیے بہترین آدمی ہوں، کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ ان کے نیک لوگوں کے لیے کیسے ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا : میری امت کے نیک لوگ اپنے اعمال کی بدولت جنت میں جائیں گے اور میری امت کے برے لوگ میری شفاعت کے منتظر ہوں گے آگاہ رہو ! وہ قیامت کے روز میری پوری امت کے لیے جائز ہوگی صرف وہ شخص محروم رہے گا جو میرے صحابہ (رض) کی شان گھٹاتا ہوگا۔ (الشیراری فی الالقاب وابن النجار عن ام سلمۃ)
39111- "نعم الرجل أنا لشرار أمتي! قيل: يا رسول الله! كيف أنت لخيارهم؟ قال: خيار أمتي يدخلون الجنة بأعمالهم، وشرار أمتي ينتظرون شفاعتي، ألا! إنها مباحة يوم القيامة لجميع أمتي إلا رجل منتقص أصحابي." الشيرازي في الألقاب وابن النجار - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯১২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٢۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ؟ مجھے یقین ہے کہ ابراہیم (علیہ السلام) بھی میری شفاعت کی خواہش رکھیں گے۔ (حاکم فی تاریخہ عن ابی بن کعب)
39112- "والذي نفسي بيده! لقد ظننت أن إبراهيم ليرغب في شفاعتي." ك في تاريخه - عن أبي بن كعب".
tahqiq

তাহকীক: