কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৯১২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٣۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے شفاعت کے بارے میں آپ کو کیا جواب دیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : میرے خیال میں اس کے متعلق پوچھنے والے تم پہلے شخص ہو کیونکہ مجھے تمہاری علمی لگن معلوم ہے مجھے ان کے جنت کے دروازے پر کھڑے ہونے کی کوئی فکر نہیں مجھے اپنی پوری شفاعت کی فکر ہے میری شفاعت ہر اس شخص کے لیے ہوگی جس نے خلوص دل سے لا الٰہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گواہی دی اس کی زبان اس کے دل کی اور اس کا دل اس کی زبان کی تصدیق کرتا ہوں۔ (طبرانی حاکم عن ابوہریرہ )
39113- "والذي نفسي بيده! لقد ظننت أنك أول من يسألني عن ذلك من أمتي لما رأيت من حرصك على العلم لا يهمني من انتصابهم على باب الجنة أهم عندي من تمام شفاعتي هم، وشفاعتي لمن يشهد أن لا إله إلا الله مخلصا وأن محمدا رسول الله يصدق لسانه قلبه وقلبه لسانه. "طب، ك - عن أبي هريرة، قال: قلت: يا رسول الله! ماذا رد إليك [ربك] في الشفاعة؟ قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٤۔۔۔ میں تمہارے لیے اپنی زندگی کی سچائی میں ایک جگہ ہوں اور جب میں فوت ہوجاؤں گا تو اپنی قبر میں پکارتا رہوں گا : اے میرے رب ! میری امت میری امت یہاں تک کہ صور میں پہلی بار پھونکا جائے۔ (الحکیم عن انس)
39114- "ألا! إني لكم بمكان صدق حياتي، فإذا مت لا أزال أنادي في قبري: "يا رب أمتي أمتي" حتى ينفخ في الصور النفخة الأولى، ثم لا تزال لي دعوة مجابة حتى ينفخ في الصور النفخة الثانية." الحكيم - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٥۔۔۔ اس قبلہ والے اتنی تعداد میں جس کا علم صرف اللہ ہی کو ہے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور گناہوں پر جرات مندی اور اس کی فرمان برداری کی مخالفت کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوگی پھر مجھے شفاعت کی اجازت ملے گی میں سجدہ میں اللہ تعالیٰ کی ایسے ہی تعریف کروں گاجی سے کھڑے ہو کر کرتا ہوں، پھر کہا جائے گا : اپنا سر اٹھاؤ مانگو تمہیں دیا جائے گا شفاعت کرو تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ (طبرانی عن ابن عمرو)
39115- "يدخل من أهل هذه القبلة النار ما لا يحصي عددهم إلا الله تعالى بما عصوا الله واجترؤا على معصيته وخالفوا طاعته فيؤذن لي في الشفاعة، فأثني على الله تعالى ساجدا كما أثني عليه قائما، فيقال: ارفع رأسك، سل تعطه واشفع تشفع." طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٦۔۔۔ جنتی جنت میں ان لوگوں کو گم پائیں گے جو دنیا میں ان کے ساتھ ہوتے تھے یہ لوگ انبیاء سے جا کر عرض کریں گے : ہمارے لیے شفاعت کریں تو وہ ان کے حق شفاعت کریں گے انھیں جہنم سے نکال لیا جائے گا اور ان پر ماء حیات ڈالا جائے گا تو وہ ککڑی کی طرح ہوجائیں گے ان کا نام آزاد رکھا جائے گا وہ سب سے (جہنم سے) آزاد ہوں گے (الشیرازی فی الالقاب عن جابر)
39116- "يفقد أهل الجنة قوما كانوا معهم في الدنيا فينطلقون إلى الأنبياء فيقولون لهم: اشفعوا لنا، فيشفعون لهم فيخرجون من النار فيصب عليهم ماء الحياة فيكونون مثل الثعارير فيسمون الطلقاء وكلهم طلقاء." الشيرازي في الألقاب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩١١٧۔۔۔ انبیاء کے لیے سونے کے منبر رکھے جائیں گے جن پر وہ بیٹھیں گے اور میرا منبر خالی رہے گا میں اس پر نہیں بیٹھوں گا میں اپنے رب کے سامنے دست بستہ کھڑا رہوں گا کہ کہیں مجھے جنت میں پہنچا دیا جائے اور میری امت میرے بعد تنہا رہ جائے میں عرض کروں گا : میرے رب ! میری امت میری امت اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے محمد ! آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں آپ کی امت سے کا برتاؤ کروں ؟ میں عرض کروں گا : میرے رب ! ان کا حساب جلد لیں چنانچہ انھیں بلا کر ان سے حساب لیا جائے گا ان میں سے کوئی تو اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوجائے گا اور کوئی میری شفاعت سے داخل ہوگا میں شفاعت کرتا رہوں گا یہاں تک کہ مجھے ان آدمیوں کی ایک فہرست دی جائے گی جن کے بارے جہنم کا حکم ہوچکا ہوگا اور جہنم کا داروغہ کہے گا : اے محمد ! تم نے اپنے رب کی ذرا ناراضگی اپنی امت میں نہیں چھوڑی۔ (ابن ابی الدنیا فی حسن الظن یا اللہ، طبرانی، حاکم وتعقب بیھقی فی البعث ابن عساکر وابن النجار عن ابن عباس )
کلام :۔۔۔ القدیۃ الضعیفہ ٣٩۔
کلام :۔۔۔ القدیۃ الضعیفہ ٣٩۔
39117- "يوضع للأنبياء منابر من ذهب يجلسون عليها ويبقى منبري لا أجلس عليه قائما بين يدي ربي عز وجل منتصبا بأمتي مخافة أن يبعث بي إلى الجنة وتبقى أمتي بعدي فأقول: يا ربي! أمتي أمتي، فيقول الله تعالى: ما تريد أن أصنع بأمتك يا محمد؟ فأقول: يا رب! عجل حسابهم فيدعى بهم فيحاسبون، فمنهم من يدخل الجنة برحمة الله تعالى، ومنهم من يدخل الجنة بشفاعتي، فلا أزال أشفع حتى أعطى صكا برجال قد أمر بهم إلى النار حتى أن خازن النار ليقول: يا محمد! ما تركت لغضب ربك في أمتك من نقمة." ابن أبي الدنيا في حسن الظن بالله، طب ، ك وتعقب، ق في البعث، كر وابن النجار - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١١٨۔۔۔ انبیاء آپس میں فخر کریں گے کہ کس کی امت کے لوگ زیادہ ہیں مجھے امید ہے کہ اس دن میرے امتی زیادہ ہوں گے سب کے سب حوض پر آئیں گے ان میں سے ہر ایک بھرے حوض پر کھڑا ہوگا اس کے ہاتھ میں لاٹھی ہوگی اپنی امت میں سے جسے پہچانتا ہوگا اسے بلائے گا ہر امت کی ایک نشانی ہوگی جس سے اسے اس کا نبی پہچان لے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ)
39118- "إن الأنبياء يتباهون أيهم أكثر أصحابا من أمته فأرجو أن أكون يومئذ أكثرهم، كلهم واردة، وإن كل رجل منهم يومئذ قائم على حوض ملآن معه عصا يدعو من عرف من أمته، ولكل أمة سيماء يعرفهم بها نبيهم." طب عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١١٩۔۔۔ تمہارے سامنے ایک حوض ہوگا جس کی چوڑائی جرباء اور اذرح مقام جتنی ہوگی۔ (مسند احمد، مسلم عن ابن عمر)
39119- "إن أمامكم حوضا ما بين ناحيتيه كما بين جرباء وأذرح." حم، م عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٠۔۔۔ تمہارے سامنے ایک حوض ہے جس کی چوڑائی جرباء اور اذرح جتنی ہے اس میں ستاروں کی طرح آبخورے (گلاس) ہوں گے جو وہاں آیا اور اس کا پانی پیاوہ پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔ (مسلم عن ابن عمر)
39120- "إن أمامكم حوضا كما بين جرباء وأذرح، فيه أباريق كنجوم السماء، من ورده فشرب منه لم يظمأ بعدها أبدا." م - عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢١۔۔۔ میرے حوض میں جاموں کی تعداد آسمانی ستاروں جتنی ہے۔ (ترمذی عن انس)
39121- "إن في حوضي من الأباريق بعدد نجوم السماء." ت - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٢۔۔۔ میں حوض پر تمہارے نمائندہ ہوں گا اس کی چوڑائی ایلہ سے جحفۃ تک ہے مجھے یہ خدشہ نہیں کہ تم میرے بعد مشرک ہوجاؤگے لیکن مجھے تمہارے بارے دنیا کا ڈر ہے کہ ایک دوسرے سے آگے بڑھنے لگو گے آپس میں لڑ کر ایسے ہی ہلاک ہوجاؤگے جیسے تم سے پہلے لوگ ہلاک ہوئے۔ (مسلم عن عقبۃ بن عامر)
39122- "إني فرطكم على الحوض وإن عرضه كما بين أيلة إلى الجحفة، إني لست أخشى عليكم أن تشركوا بعدي ولكن أخشى عليكم الدنيا أن تتنافسوا فيها وتقتتلوا فتهلكوا كما هلك من كان قبلكم." م - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٣۔۔۔ قیامت کے روز میں اپنے حوض کے پینے کی جگہ سے یمن والوں کے لیے لوگوں کو ہٹارہاہوں گا اور انھیں اپنی لاٹھی سے پیچھے کررہا ہوں گا یہاں تک کہ وہ ان پر بہہ پڑے کسی نے اس کی چوڑائی پوچھی آپ نے فرمایا : میری اس جگہ سے عمان تک کسی نے اس کے پانی کے بارے میں پوچھا آپ نے فرمایا : دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا اس میں جنت کے دو پر نالے لگا تار بہتے رہیں گے ایک سونے کا دوسرا چاندی کا۔ (مسند احمد، مسلم عن ثوبان)
39123- "إني لبعقر 4حوضي يوم القيامة أذود الناس لأهل اليمن وأضربهم بعصاي حتى يرفض 1عليهم، فسئل عن عرضه فقال من مقامي إلى عمان، وسئل عن شرابه فقال أشد بياضا من اللبن وأحلى من العسل، يغت2 فيه ميزابان يمدانه من الجنة: أحدهما من ذهب والآخر من ورق." حم، م3 عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٤۔۔۔ قیامت کے روز میری امت کا ایک گروہ میرے پاس آئے گا وہ حوض پر آنا چاہیں گے میں کہوں گا : میرے رب ! یہ میرے ساتھ کہیں اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : آپ کو پتہ نہیں انھوں نے آپ کے بعد کیا بدعات نکالیں یہ آپ کے بعد الٹے پاؤں مرتد ہوتے رہے۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
39124- "يرد علي يوم القيامة رهط من أصحابي فيحلون على الحوض فأقول: أي رب! أصحابي، فيقول: إنك لا علم لك بما أحدثوا بعدك، إنهم ارتدوا بعدك على أدبارهم القهقرى". هـ - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٥۔۔۔ میں حوض پر تمہارا نمائندہ ہوں گا تمہارا انتظار کروں گا تمہارے کچھ لوگ میرے سامنے ہوں گے یہاں تک کہ جب میں انھیں دیکھ لوں گا تو وہ میرے سامنے روک دئیے جائیں گے میں عرض کروں گا : میرے رب ! میرے ساتھی میرے ساتھی ! کہا جائے گا : آپ کو معلوم نہیں انھوں نے آپ کے بعد کیا بدعات کیں۔ (مسند احمد بخاری عن حذیفۃ)
39125- "أنا فرطكم على الحوض أنظركم ليرفع لي رجال منكم حتى إذا عرفتم اختلجوا دوني فأقول: رب! أصحابي أصحابي، فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك." حم، خ - عن حذيفة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٦۔۔۔ میں حوض پر تمہارا پیش رفتہ ہوں گا اور میں کچھ لوگوں سے جھگڑوں گا پھر ان غالب آجاؤں گا میں کہوں گا : میرے رب ! میرے ساتھ میرے ساتھی اللہ تعالیٰ فرمائیں : آپ کو معلوم نہیں انھوں نے آپ کے بعد کیا بدعات ایجاد کیں۔ (مسند احمد مسلم عن ابن مسعود)
39126- "أنا فرطكم على الحوض ولأنازعن أقواما ثم لأغلبن عليهم فأقول: يا رب! أصحابي أصحابي، فيقول: إنك لا تدرى ما أحدثوا بعدك." حم، ق - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٧۔۔۔ ابھی مجھ پر یہ سورة نازل ہوئی ہے اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے بیشک ہم نے آپ کو کوثر عطا کی پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی کریں بیشک آپ کا دشمن ہی بےنسل ہے جانتے ہوکوثر کیا ہے ؟ وہ ایک نہر ہے جس میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے اس پر بڑی خیر ہے وہ میرا حوض ہے قیامت کے روز اس پر میری امت آئے گی اس کے جام ستاروں کے بقدر ہیں ایک شخص کو میرے سامنے روک لیا جائے گا میں کہوں گا : میرے رب ! یہ میرا امتی ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : آپ کو معلوم نہیں اس نے آپ کے بعد کیا بدعات کیں۔ (مسلم، ابوداؤد، نسائی عن انس)
39127- "أنزلت علي آنفا سورة {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ} أتدرون ما الكوثر؟ فإنه نهر وعدنيه ربي، عليه خير كثير، هو حوضي ترد عليه أمتي يوم القيامة، آنيته عدد النجوم، فيختلج العبد منهم فأقول يا رب! إنه من أمتي، فيقول: ما تدري ما أحدث بعدك." م، د، ن - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٨۔۔۔ میری امت میرے پاس حوض پر آئے گی اور میں لوگوں کو اس سے ایسے ہٹا رہاہوں جیسے کوئی شخص کسی کے اونٹ اپنے اونٹوں سے دور ہٹاتا ہے لوگوں نے عرض کیا : اللہ کے نبی ! آپ ہمیں (اتنی بھیڑ میں) پہچان لیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں تمہاری ایک علامت ہوگی جو کسی اور کی نہیں ہوگی تم سامنے آؤ گے تو وضوء کے نشانات کی وجہ سے تمہاری پیشانیاں اور ایڑیاں چمک رہی ہوں گی البتہ تمہاری ایک جماعت مجھ سے روک دی جائے گی وہ مجھ تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ میں عرض کروں گا : میرے رب یہ میرے ساتھ ہیں فرشتہ مجھے جواب دے گا آپ کو معلوم ہے انھوں نے آپ کے بعد کیا نئی باتیں ایجاد کیں۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
39128- "ترد علي أمتي الحوض وأنا أذود الناس عنه كما يذود الرجل إبل الرجل عن إبله، قالوا: يا نبي الله! تعرفنا؟ قال: نعم لكم سيماء ليست لأحد غيركم، تردون علي غر محجلين من آثار الوضوء، وليصدن عني طائفة منكم فلا يصلون فأقول: يا رب! هؤلاء من أصحابي، فيجيبني ملك فيقول - وهل تدري ما أحدثوا بعدك؟ "م - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٢٩۔۔۔ میں حوض پر ہوں گا اور تم میں سے اپنے پاس آنے والوں کو دیکھ رہاہوں گا کچھ لوگوں کو مجھ تک پہنچنے سے پہلے روک لیا جائے گا میں کہوں گا میرے رب ! یہ میرے لوگ اور میرے امتی ہیں مجھے کہا جائے گا کیا آپ جانتے ہیں انھوں نے آپ کے بعد کیا کیا ؟ اللہ کی قسم ! یہ آپ کے بعد الٹی ایڑیاں لوٹتے رہے۔ (مسلم عن اسماء بنت ابی بکر سند احمد، مسلم عن عائشۃ)
39129- "إني على الحوض حتى أنظر من يرد علي منكم، وسيؤخذ أناس دوني فأقول: يا رب! مني ومن أمتي فيقال: هل شعرت ما عملوا بعدك؟ والله ما برحوا بعدك يرجعون على أعقابهم." م، عن أسماء بنت أبي بكر؛ حم، م - عن عائشة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٣٠۔۔۔ میں حوض پر تمہارا پیش رفتہ ہوں گا تو مجھے اس سے بچانا کہ تم میں سے ہرگز کوئی ایسی حالت میں نہ آئے اور اسے مجھ سے روک دیا جائے جیسے دبلے اونٹ ہٹادئیے جاتے ہیں میں کہوں گا : ایسا کیوں تو کہا جائے گا : آپ کو معلوم نہیں انھوں نے آپ کے بعد کیا بدعات دین میں ایجاد کیں تو میں کہوں گا : دور ہی رہیں۔ (مسلم عن ام سلمۃ)
39130- "إني لكم فرط على الحوض فإياي لا يأتين أحدكم فيذب عني كما يذب البعير النضال فأقول: فيم هذا فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك! فأقول: سحقا." م - عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٣١۔۔۔ میرے ساتھیوں میں سے کچھ لوگ میرے پاس حوض پر آئیں گے اور میں جب انھیں دیکھ لوں گا اور پہچان لوں گا تو انھیں میرے روک دیا جائے گا میں کہوں گا : میرے رب ! میرے ساتھی : میرے ساتھ ہیں مجھ سے کہا جائے گا : آپ کو معلوم نہیں انھوں نے آپ کے بعد کیا بدعات ایجاد کیں۔ (حاکم، مسند احمد بخاری عن انس وحذیفۃ)
39131- "ليردن علي ناس من أصحابي الحوض حتى إذا رأيتهم وعرفتهم اختلجوا دوني فأقول: يا رب! أصيحابي أصيحابي! فيقال لي إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك." ك، حم، ق - عن أنس وحذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحوض
٣٩١٣٢۔۔۔ میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوں اس کے دونوں کناروں کے درمیان صنعاء وایلہ جتنا فاصلہ ہے اس میں ستاروں کے بقدر آبخورے ہیں۔ (مسند احمد، مسلم عن جابربن سمرۃ)
39132- "ألا إني فرطكم على الحوض، وإن بعد ما بين طرفيه مثل ما بين صنعاء وأيلة، كأن الأباريق فيه عدد النجوم." حم، م - عن جابر بن سمرة
তাহকীক: