কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৯২৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٣۔۔۔ جنت کی دونوں چوکھٹوں کے درمیان چالیس سال کی مسافت ہے۔ (مسند احمد ابویعلی عن ابی سعید)
39233- "إن ما بين مصراعين في الجنة لمسيرة أربعين سنة." حم، ع - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৪৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٤۔۔۔ فردوس کی چار جنتیں ہیں : دوجنتیں سونے کی جن کا زیور برتن اور دیگر سازوسامان سونے کا ہے دو جنتیں جن کا زیور برتن اور وہاں کا سامان چاندی کا ہے لوگوں کے درمیان اور ان کے رب کو دیکھنے کے درمیان جنت عدن میں کبریائی کی چادر اس کے چہرہ کے سامنے ہوگی یہ نہریں جنت عدن سے پھوٹتی اور اس کے بعد نہروں کی شکل میں تقسیم ہوجاتی ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر سنداحمد عن ابی موسیٰ )
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٣٥
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٦٣٥
39234- "جنان الفردوس أربع: جنتان من ذهب حليتهما وآنيتهما وما فيها، وجنتان من فضة حليتهما وآنيتهما وما فيهما، وما بين القوم وبين أن ينظروا إلى ربهم إلا رداء الكبرياء على وجهه في جنة عدن، وهذه الأنهار تشخب من جنة عدن ثم تصدع بعد ذلك أنهارا." طب، حم - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৪৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور اس کے درخت اپنے ہاتھ سے لگائے پھر اس سے فرمایا : بول، تو وہ کہنے لگی : ایمان والے کامیاب ہوئے۔ (حاکم عن انس)
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٧٨٦ ضعیف الجامع ٢٨٤٢
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٧٨٦ ضعیف الجامع ٢٨٤٢
39235- "خلق الله جنة عدن وغرس أشجارها بيده فقال لها: تكلمي، فقالت: {قد أفلح المؤمنون} . "ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৪৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب جنت عدن کو پیدا فرمایا تو اس میں ایسی چیزیں بنائیں جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان سے ان کے بارے میں سنا اور کسی مخلوق کے دل میں ان کا خیال آیا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس سے فرمایا : بول : تو وہ کہنے لگی : ایمان والے کامیاب رہے۔ (طبرابی فی الکبیر عن ابن عباس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٧١ الضعیفۃ ١٢٨٤
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٧١ الضعیفۃ ١٢٨٤
39236- "لما خلق الله جنة عدن خلق فيها ما لا عين رأت ولا أذن سمعت ولا خطر على قلب بشر، ثم قال لها: تكلمي، قالت {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ} ." طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٧۔۔۔ دنیا میں جتنی چیزیں ہیں جنت میں صرف دونام ہوں گے۔ (الضیاء عن ابی عباس)
39237- "ليس في الجنة شيء مما في الدنيا إلا الأسماء." الضياء عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٨۔۔۔ لوگوں کو عمل کرنے دو کیونکہ جنت کے سو درجات ہیں دو دو درجوں میں زمین و آسمان جتنا فاصلہ ہے فردوس جنت کا اعلیٰ اور درمیان درجہ ہے اس کے اوپر رحمن کا عرش ہے وہیں سے جنت کی نہریں پھوٹتی ہیں تو جب اللہ تعالیٰ سے۔
(جنت کا ) سوال کرو تو جنت الفردوس مانگو۔ (مسند احمد، ترمذی عن معاذ)
(جنت کا ) سوال کرو تو جنت الفردوس مانگو۔ (مسند احمد، ترمذی عن معاذ)
39238- "ذر الناس يعملون، فإن الجنة مائة درجة، ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض، والفردوس أعلاها درجة وأوسطها، وفوقها عرش الرحمن، ومنها تفجر أنهار الجنة، فإذا سألتم الله تعالى فأسألوه الفردوس." حم، ت - عن معاذ"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٣٩۔۔۔ جنت میں پانی ، شہد، دودھ اور شراب کا ایک ایک سمندر ہے پھر اس کے بعد نہریں نہیں کھودی جائیں۔ (مسند احمد، ترمذی عن معاویۃ ابن حیدۃ)
39239- "إن في الجنة بحر الماء وبحر العسل وبحر اللبن وبحر الخمر، ثم لا تشقق الأنهار بعده." حم، ت - عن معاوية ابن حيدة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٠۔۔۔ جنت میں ایک مشک کی لوٹن کی جگہ ہے جیسے دنیا میں تمہارے جانوروں کی دنیا میں لوٹ لگانے کی جگہ ہوتی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن سھل بن سعد)
39240- "إن في الجنة لمراغا من مسك مثل مراغ دوابكم في الدنيا." طب - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
39241 ۔۔ بیشک جنت میں ایسی نعمتیں ہیں جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں اور کسی کان نے سنا نہیں اور کسی انسان کے دل میں ان کا خیال نہیں گزرا۔ طبرانی عن سھل بن سعد (رض) ۔
39241- "إن في الجنة ما لا عين رأت ولا أذن سمعت ولا خطر على قلب بشر." طب - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٢۔۔۔ فرودس جنت کا اعلیٰ درمیانہ اور اونچا مقام ہے وہیں سے جنت کی نہر میں پھونٹی ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن سمرۃ)
39242- "الفردوس ربوة الجنة وأعلاها وأوسطها، ومنها تفجر أنهار الجنة." طب - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٣۔ جنت کی ایک بالشت جگہ دنیا اور اس کی تمام چیزوں سے بہتر ہے۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید، حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٤٦٧٨
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٤٦٧٨
39243- "لشبر في الجنة خير من الدنيا وما فيها". هـ - عن أبي سعيد، حل - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٤۔۔۔ تم میں سے کسی کے جنت کے کوڑے کی مقدار پورے خلا سے بہتر ہے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ )
39244- "لقيد سوط أحدكم من الجنة خير مما بين السماء والأرض." حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٥۔۔۔ جنت کی کوڑے جتنی جگہ دنیا اور اس کی چیزوں سے بہتر ہے۔ (بخاری ، ترمذی، ابن ماجہ ، عن سھل بن سعد، ترمذی عن ابوہریرہ )
39245- "موضع سوط في الجنة خير من الدنيا وما فيها." خ1 هـ- عن سهل بن سعد، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৫৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٦۔۔۔ جنت کی ایک جو کھٹکا درمیانی فاصلہ چالیس سال کی مسافت جتنا ہے اور اس پر وہ دن بھی آئے گا کہ وہ پھر جائے گی۔ (مسند احمد عن معاویہ بن حیدۃ)
39246- "ما بين مصراعين من مصاريع الجنة مسيرة أربعين عاما، وليأتين عليه يوم وإنه لكظيظ " حم - عن معاوية ابن حيدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৬০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٧۔۔۔ جنت کے ہر درخت کا تنا سونے کا ہے۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )
39247- "ما في الجنة شجرة إلا وساقها من ذهب." ت - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٨۔۔۔ جنت میں ایک درخت ہے جس کے سائے تلے سوار تیار کیا ہوا تیز رفتار گھوڑا سو سال دوڑاتا رہے گا پھر بھی اسے طے نہ کرسکے گا۔ (مسند احمد ، ترمذی، بخاری عن انس، مسلم عن سھل بن سعد، مسند احمد ، بیھقی عن ابی سعید ترمذی عن ابی سعید بیھقی ترمذی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
39248- "إن في الجنة لشجرة يسير الراكب بالجواد المضمر السريع في ظلها مائة عام ما يقطعها." حم، ت، خ - عن أنس، ق 1عن سهل بن سعد، حم، ق ت - عن أبي سعيد، ق، ت، هـ، عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٤٩۔۔۔ طوبی ایک جتنی درخت ہے جس کی مسافت سو سال کی ہے اس کے غلافوں سے جنتیوں کے کپڑے نکلیں گے۔ (مسند احمد بن عن ابی سعید)
39249- "طوبى" شجرة في الجنة مسيرة مائة عام، ثياب أهل الجنة تخرج من أكمامها." حم، حب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٥٠۔۔۔ طوبی ایک جنتی درخت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے لگایا اس میں حیات نو ڈالی اس پر زیورات اور کپڑے لگتے ہیں اس کی شاخیں جنتی دیواروں کے پیچھے نظر آئیں گی۔ (ابن جریر عن قرۃ بن ایاس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٦٣٠
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٦٣٠
39250- "طوبى" شجرة غرسها الله بيده ونفخ فيها من روحه تنبت بالحلى والحلل، وإن أغصانها لترى من وراء سور الجنة." ابن جرير - عن قرة بن إياس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٥١۔۔۔ طوبی ایک جنتی درخت ہے جس کی لمبائی اللہ ہی جانتا ہے سوار اس کی ایک شاخ تلے ستر سال دوڑتا رہے گا اس کے پتے کپڑے ہیں اس پر بیٹھنے والے پرندے اونٹوں جنتے ہیں۔ (ابن مردویہ عن ابن عمر)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٦٣٢
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٦٣٢
39251- "طوبى شجرة في الجنة، لا يعلم طولها إلا الله، فيسير الراكب تحت غصن من أغصانها سبعين خريفا، ورقها الحلل، يقع عليها الطير كأمثال البخت." ابن مردويه - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯২৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت اور اس کی خوبیوں کا ذکر
٣٩٢٥٢۔۔۔ طوبی ایک جتنی درخت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے لگایا اور اس میں حیات کی روح پھونکی اس کی شاخیں جنت کی دیواروں سے باہر نظر آتی ہیں اس پر زیورات اور لدے ہوئے میوے لگتے ہیں۔ (ابن مردویہ عن ابن عباس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٦٣١
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٦٣١
39252- "طوبى شجرة في الجنة، غرسها الله تعالى بيده ونفخ فيها من روحه، وإن أغصانها لترى من وراء سور الجنة، تنبت الحلى والثمار متهدلة على أفواهها." ابن مردويه - عن ابن عباس".
তাহকীক: